ڈاکٹر زاہد احمد - میڈیکل سپیشلسٹ Dr Zahid Ahmed - Medical Specialist

  • Home
  • Pakistan
  • Mir Ali
  • ڈاکٹر زاہد احمد - میڈیکل سپیشلسٹ Dr Zahid Ahmed - Medical Specialist

ڈاکٹر زاہد احمد - میڈیکل سپیشلسٹ      Dr Zahid Ahmed - Medical Specialist ۔ Correct information

07/09/2025

انشاءاللہ میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر زاہد احمد الحسن میڈیکل سنٹر میرعلی میں 8، 9 اور 10 ستمبر 2025 بروز پیر، منگل اور بدھ کو معائنے کیلئے موجود ہونگے۔
03201960500
03331691092
0928213822

07/09/2025
23/08/2025

انشاءاللہ میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر زاہد احمد الحسن میڈیکل سنٹر میرعلی میں 25، 26 اور 27 اگست 2025 بروز پیر، منگل اور بدھ کو معائنے کیلئے موجود ہونگے۔
03201960500
03331691092
0928213822

میرے بھائی جیسے دوست ڈاکٹر محمد کاشف داوڑ کو جنرل سرجری میں ایف سی پی ایس پارٹ 2 امتحان پاس کرنے پر بہت بہت مبارک ہو۔ڈاک...
23/08/2025

میرے بھائی جیسے دوست ڈاکٹر محمد کاشف داوڑ کو جنرل سرجری میں ایف سی پی ایس پارٹ 2 امتحان پاس کرنے پر بہت بہت مبارک ہو۔

ڈاکٹر صاحب نے ایوب میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کیا اور ٹریننگ کے دوران حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں وزیرستان کے غریب لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کیا۔ ہر مریض کو برابر توجہ دی اور اپنی استطاعت کے مطابق ان کی مدد کی۔

ان شاءاللہ آگے بھی وہ لوگوں کی خدمت کرتے رہیں گے۔
اللہ آپ کو مزید کامیابیاں دے۔ آمین

17/08/2025

میں اس ہفتے کچھ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اپنے میرعلی کلینک پر موجود نہیں رہوں گا۔ انشاءاللہ اگلے ہفتے سے
موجود رہوں گا۔
ڈاکٹر زاہد احمد میڈیکل سپیشلسٹ

چي تر سو د پښتنو کورونه وران وي د وطن د آزادۍ قیصې دروغ ديچودہ گز
12/08/2025

چي تر سو د پښتنو کورونه وران وي
د وطن د آزادۍ قیصې دروغ دي
چودہ گز

09/08/2025

انشاءاللہ میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر زاہد احمد الحسن میڈیکل سنٹر میرعلی میں 11، 12 اور 13 اگست 2025 بروز پیر، منگل اور بدھ کو معائنے کیلئے موجود ہونگے۔
03201960500
03331691092
0928213822

07/08/2025

(دوائی اور رئیکشن)

کوئی بھی دوائی کسی بھی وقت کسی پہ بھی رئیکشن کر سکتی ہے۔ اکثر یہ رئیکشن دوائی کے پہلے ڈوز لینے پہ ہوتی ہے۔ اس بات کا کوئی بھی پتہ نہیں لگا سکتا کہ کونسی دوائی کس بندے پہ رئیکشن کریگی جب تک کہ وہ دوائی کھائی نہ جائے۔ مثال کے طور پہ ایک دوائی 9 بندوں کو تو فائدہ دیگی لیکن دسویں بندے پہ رئیکشن کر جائیگی اور پھر وہ خاص دوائی اس بندے پہ عمر بھر بند ہوجائیگی۔

رئیکشن کا مطلب بھی سمجھنا ضروری ہے۔ رئیکشن کا مطلب ہوتا ہے دوائی لینے کے بعد سارے بدن پر خارش ہونا اور دانے نکل آنا، سانس میں تکلیف ہونا یا ہونٹوں اور زبان کا سوجھ جانا۔ اکثر لوگوں کو کوئی رئیکشن نہیں ہوتا اور علامات ان کی اپنی بیماری کے ہوتے ہیں لیکن وہ اسے بھی رئیکشن سمجھتے ہیں۔ دوائی سے دست ہونا یا بد ہضمی ہونے کو بھی رئیکشن نہیں کہا جاتا۔

چونکہ میں پہلے عرض کر چکا ہوں کہ اس بات کے پتہ لگانے کا کوئی بھی طریقہ نہیں کہ بندہ پہلے سے جان جائے کہ کونسی دوائی کس پہ رئیکشن کریگی اسلئے اس میں ڈاکٹر حضرات کو قصوروار ٹھہرانا سراسر زیادتی ہے۔ ایسے موقعے پر مریض کو چاہئے کہ اسی ڈاکٹر سے رابطہ کرے تاکہ ڈاکٹر اس کو متبادل دوائی تجویز کرے نہ کہ ڈاکٹر صاحب کے پیچھے برا بلا کہے۔
"ڈاکٹر زاہد احمد میڈیکل سپیشلسٹ"

07/08/2025

ڈاکٹر انتخاب عالم کے وال سے
چاول کے استعمال کے بارے میں غلط فہمیاں:

اس آرٹیکل کے آغاز ہی میں میں یہ واضح اعلان کرنا چاہون گا کہ: ‘‘دنیا میں کوئی ایسی بیماری نہیں ہے جس میں چاول کھانے کی ممانعت ہو’’۔
تاہم ،یہ ایک عام مشاہدہ ہے کہ عوام الناس سے لے کر ماہر ڈاکٹروں تک، تقریباً ہر کوئی ہر بیماری میں چاول کھانے پر پابندی لگا دیتا ہے۔ یہ عمل اس قدر عام ہو چکا ہے کہ دیگر غیر ضروری غذائی پابندیوں(مثلاً مرچ، مصالحہ، نمک، گوشت، انڈا اور دودھ کی ملائی وغیرہ ) کے ساتھ ساتھ “چاول بند کرنا” گویا ڈاکٹروں کا ایک لازمی فریضہ بن گیا ہے۔
جیسا کہ اوپر وضاحت سے بیان کر دیا گیا ہے کہ، ایسی کوئی بیماری نہیں — بشمول ذیابطیس، ہائی بلڈ پریشر، گردوں کی بیماری، سینے یا جوڑوں کی بیماریوں کے — کہ جس میں چاول کھانا منع ہو۔
اگرچہ مختلف اناج اپنی شکل، ذائقے اور پروٹین کے مواد میں فرق رکھتے ہیں، لیکن ان میں موجود کاربوہائیڈریٹس اور فی گرام کیلوریز تقریباً یکساں ہوتی ہیں۔ ایک عام غلط فہمی، خصوصاً خواتین میں، یہ پائی جاتی ہے کہ مکئی موٹاپا نہیں بڑھاتی، اس لیے وزن کم کرنے کے لیے وہ گندم اور چاول چھوڑ کر مکئی کھانا شروع کر دیتی ہیں۔ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ تمام اناج برابر طور پر حرارے (کیلوریز) فراہم کرتے ہیں اور موٹاپے کا باعث بن سکتے ہیں۔ وزن کم کرنے کے لیے میٹھے، سافٹ ڈرنکس، فاسٹ فوڈ اور تمام اناج کی مقدار کم کرنا ضروری ہے — صرف چاول یا گندم چھوڑنا کافی نہیں۔
اس کے برعکس، ایک بیماری — سیلیک بیماری (Celiac Disease) — ضرور ہے جس میں زندگی بھر گندم، جو، رائی اور ان کی مصنوعات (جو گلوٹن پر مشتمل ہوں) سے پرہیز کرنا پڑتا ہے۔ ایسے مریضوں کے لیے چاول ایک اہم اور بنیادی غذا بن جاتا ہے۔
تو پھر لوگ چاول کھا کر تکلیف کیوں محسوس کرتے ہیں؟ اس کو سمجھنے کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ کھانے کے بارے میں مریض کا ذہنی رویہ اس کے ردِعمل پر گہرا اثر ڈال سکتا ہے۔یاد رکھئے کہ ‘‘کوئی بھی دوا اور غذا کے بارے میں جیسی سوچ رکھے گا، اسکے جسم پر ویسا ہی اثر ہو گا’’۔ جب ڈاکٹروں کی طرف سے چاول، گوشت، انڈے یا کسی اور چیز کے کھناے پر پابندی لگا دی جاتی ہے تو مریض ان چیزوں کو ذہن میں نقصان دہ اور خطرناک سمجھنے لگتا ہے — یہاں تک کہ وہ انہیں دل کے دورے یا فالج سے جوڑ دیتا ہے۔ اسلئے جب کبھی(مثلاً شادی یا کسی دعوت میں) ان چیزوں کو، میزبان کے اسرار پر، زبردستی کھا لیتا ہے، تو خوف اور اضطراب کی وجہ سے اسے بد ہضمی ہو جاتی ہے،اسے ڈکاریں آنے لگتی ہیں اور اسکا پیٹ خوف کے مارے پھول بھی جاتا ہے اور بعض مریض تو اتنا ڈر جاتے ہیں کہ خوف کے مارے کھائے ہوئے چاول اور گوشت کو الٹی کر کے باہر نکال دیتے ہیں۔
چاول کھانے کے بعد تکلیف کی ایک عام وجہ زیادہ کھانا بھی ہوتی ہے، نہ کہ چاول خود۔کھانا اگر مزیدار ہو اور کم مقدار میں کھایا جائے تو کبھی بھی بدہضمی کا باعث نہیں بنتا، چاہے وہ کچھ بھی ہو۔اور یہ بات بھی ذہن میں بٹھا لیجئے کہ جتنا مرچ مصالحہ اور روغن ہم ترکاری یا چاولوں(مثلاً گوشت کے پلاؤ، کابلی پلاؤ یا بریانی وغیرہ) میں استعمال کرتے ہیں اسکا مقصد خوراک کو مزیدار بنانا اور اس میں ایک اشتہا آمیز خوشبو پیدا کرنا ہوتا ہے، جو کھانے کو ذود ہضم بنا دیتا ہیں۔مرچ مصالحوں کی اتنی مقدار جو منہ نہ جلائے اتنی مقدار معدے کو بھی کچھ نہیں کہتی۔
آخر میں، ایک بات پر غور کیجیے: اگر واقعی چاول اتنا نقصان دہ ہوتا جتنا کہ عوام (اور کچھ لاعلم ڈاکٹر) سمجھتے ہیں، تو چین، جاپان، انڈونیشیا اور دیگر مشرقِ بعید کے وہ لوگ، جہاں چاول بنیادی غذا ہے، ہمیشہ بیمار رہتے اور جوانی میں مر جاتے۔ لیکن حقیقت اس خیال کے بالکل برعکس ہے۔ اسی طرح، اگر چاول واقعی ذیابطیس، ہائی بلڈ پریشر، گردوں یا سانس کی بیماریوں کو بڑھاتا تو ان علاقوں کے لوگ ان بیماریوں میں مبتلا ہو کر آخر کیا کھاتے؟ حقیقت یہ ہے کہ دنیا کے بیشتر حصوں میں چاول صحت اور بیماری دونوں حالتوں میں ایک غذائیت بخش، مقبول اور اچھی طرح برداشت کی جانے والی غذا ہے۔ شکریہ
پروفیسر ڈاکٹر انتخاب عالم

Address

Street 1
Mir Ali
28170

Telephone

+923331691092

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ڈاکٹر زاہد احمد - میڈیکل سپیشلسٹ Dr Zahid Ahmed - Medical Specialist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to ڈاکٹر زاہد احمد - میڈیکل سپیشلسٹ Dr Zahid Ahmed - Medical Specialist:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category