Sadiq Medical Center

Sadiq Medical Center Medical

کنسلٹنٹ ، میڈیکل سپیشلسٹ گیسٹر اینڈ ہیپاٹالوجسٹ،،،ڈاکٹر صمید خان کل  یعنی سنیچر (ہفتہ) کے دن بتاریخ 11/05/2024 سہہ پہہر1...
10/05/2024

کنسلٹنٹ ، میڈیکل سپیشلسٹ گیسٹر اینڈ ہیپاٹالوجسٹ،،،
ڈاکٹر صمید خان کل یعنی سنیچر (ہفتہ) کے دن بتاریخ 11/05/2024 سہہ پہہر12 بجے سے لیکر شام 5بجے تک اور اتوار کے روز بتاریخ 12/05/2024 صبخ 8 بجے سے لیکر شام 5 بجے تک صدیق میڈیکل سنٹر میں نزد میرعلی ہسپتال کے ساتھ مریضوں کے مغائنے کے لیے موجود ہونگے
رابط نمبرز،،،
03020144499۔
03327799499۔
03111846882۔

25/04/2024

معدے کا زخم (Peptic Ulcer) کیا ہے ؟
علامات
وجوہات
بچاو کی تدابیر

معدے کا زخم
صحت مند زندگی گزارنے کے لئے معدے کا ہمہ وقت خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ اللہ تعالٰی نے مختلف قسم کی خوراک ہضم کرنے اور جذب کرنے کے لیے معدے میں مختلف کیمیائی مادے ( انزائمز) اور تیزاب پیدا کئے ہیں لیکن ساتھ ساتھ یہ سارے انزائمز اور تیزاب بذات خود معدے کو نقصان پہنچائے بغیر معدے میں مختلف حفاظتی انزائمز اور دوسرے Layers متوازن مقدار میں پائے جاتے ہیں اب اگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ توازن بگڑ جائے تو معدے اور چھوٹی آنت میں زخم بن جاتا ہے جس کو معدے کا السر کہا جاتا ہے۔ بالفاظ دیگر " معدے میں موجود تیزاب اور الکلی کا توازن بگڑ جائے تو یوں Ulcer ( زخم) کا عارضہ جنم لیتا ہے۔
معدے کا السر بہت عام بیماری ہے۔ ایک سروے کے مطابق 11 تا 14 فی صد مردوں اور 8 تا 11 فی صد خواتین میں معدے کا زخم بن جاتا ہے۔
● علامات
معدہ/ پیٹ (اوپر والے حصے میں) درد
جلن/ بے چینی
گیس کی شکایات
بھوک نہ لگنا
جلد پیٹ بھر جانا
الٹی / متلی آنا
خون کی الٹی
اس کے علاوہ کچھ ایسے علامات ہیں جس کو ہم خطرناک علامات ( Alarm Symptoms ) کہتے ہیں۔ مثلا
خون کی الٹی
کالے رنگ کا پاخانہ کرنا
خون کی کمی
وزن کا کم ہونا
مسلسل الٹی
لہذا درج بالا علامات کی صورت میں جلد از جلد متعلقہ ڈاکٹرز سے رجوع کریں۔
● وجوہات
درد کی دوائیاں
خون پتلا کرنے والی دوائیاں
ایچ پائیلوری انفیکشن
سگریٹ نوشی/ الکحل
اعصابی تناو ( ڈپریشن )
کولڈ ڈرنکس
تلی ہوئی اشیاء
موٹاپا

یاد رہے کہ درد کی دوائیاں (NSAIDs) ان دوائیوں میں Diclofenic اور Neproxin جبکہ خون پتلا کرنے والی دوائیوں میں Disprin، Aspirin اور Clopidogrol شامل ہیں۔ یہ تمام دوائیاں معدے کی زخم کی سب سے اہم وجہ ہے۔ H پائیلوری انفیکشن ایک قسم کی جراثیم Helicobactor ہے جو معدہ میں پایا جاتا ہے جو کہ معدے کی زخم کی ایک اہم وجہ ہے ۔ ہمارے ہاں اکثر دیکھا گیا ہے کہ بہت سارے مریض اپنے طور پر یا کچھ لوکل پریکٹشنر کی مشورے سے خون ٹیسٹ( Serum H-Pylori) کراکے غیر ضروری طور پر خود کو پریشان کر دیتے ہیں۔ اس بیماری کی تشخیص کے لیے خون ٹیسٹ( Serum H-Pylori) بالکل بھی مناسب نہیں اور اس ٹیسٹ سے خود کو پریشان نہ کریں۔ اس طرح سگریٹ نوشی اور الکحل دیگر بیماریوں کے علاوہ معدے کی زخم اور تیزابیت کی بھی اہم وجہ ہے۔ اعصابی تناو( ڈپریشن) چونکہ بہت عام ہے اور تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ Peptic Ulcer کی وجہ ڈپریشن اور اس بیماری کی دوائیوں کا استعمال ہیں ۔ اسی طرح کولڈ ڈرنکس، کھانے کی چیزیں یا تلی ہوئی اشیاء جو اپنی مقدار سے زیادہ استعمال کی جائے معدے کی مختلف بیماریوں کا سبب بنتی ہیں۔
● احتیاطی تدابیر
معدے کی زخم سے بچاو کے لیے ضروری ہے کہ
ہر قسم کی درد کی دوائیاں کم سے کم استعمال کریں۔ سگریٹ نوشی/ الکحل/ تمباکو نوشی سے مکمل پرہیز کریں ۔
مختلف مشروبات جس میں کیفین زیادہ ہو ، کم استعمال کیا کریں۔
تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کریں۔ وزن کو کنٹرول کریں ۔
یہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے معدے کی بیماریوں کی روک تھام میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔

تحریر: ڈاکٹر صمید داوڑ
کنسلٹنٹ گیسٹرونٹالوجسٹ/ ہیپاٹالوجسٹ
خلیفہ گلنواز ٹیچنگ ہسپتال ایم ٹی آئی بنوں

29/02/2024
30/10/2023
30/10/2023

ڈیپارٹمنٹ اف گیسٹروانٹرالوجی خلیفہ گلنواز ہسپتال
(First Ever state of the Art Endoscopic Hemorrhoidal Bands Ligation procedure،
خونی بواسیر کا بغیر اپریشن اور نشہ کے، کیمرے کے زریغے ٹانکے لگانا۔)

الحمداللہ
ڈیپارٹمنٹ اف گیسٹروانٹرالوجی خلیفہ گلنواز ہسپتال بنوں نے پہلی بار ،ایک مریض،جسکو خونی بواسیر (Hemorrhoids) کا مسلہ تھا، کیمرے(Endoscopy) کے زرئعے ٹانکے(Hemorrhoidal bands) لگا دی۔۔
نوٹ،،،اس پروسیجر میں چونکہ،نشہ وغیرہ کی ضرورت نہی پڑتی، اسلئے مرئض اسی ہی دں اپنے روزمرہ کے سارے کام کاج کر سکتا ہے۔۔۔

Address

THQ Hospital Mirali
Mir Ali
28170

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 08:00 - 17:00

Telephone

+923327799499

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sadiq Medical Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Sadiq Medical Center:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram