
20/02/2025
⚕️ سانس کے مسئلے اور الرجی والے بچوں کے لیے احتیاطی تدابیر ⚕️
اگر آپ کے بچے کو سانس کی تکلیف یا الرجی ہے، تو ان چند احتیاطوں پر عمل کریں تاکہ اس کی صحت بہتر رہے:
✅ گردن پر پاؤڈر نہ لگائیں۔
✅ تیز پرفیوم خود بھی نہ لگائیں اور نہ ہی بچے کو لگائیں۔
✅ پرندے اور جانور گھر میں نہ رکھیں۔
✅ بچے کو کمبل کے بجائے پولیسٹر (Polyester) کا لحاف دیں۔
✅ سفر کے دوران گاڑی میں بچے کے قریب والی کھڑکی بند رکھیں۔
✅ جھاڑو یا ڈسٹنگ کے وقت بچے کو اس جگہ سے دور رکھیں۔
✅ بچے کو پھولدار درختوں کے قریب نہ لے جائیں، نہ پھول توڑیں، نہ ان کی خوشبو سونگھیں۔
✅ قالین پر بچے کو نہ لٹائیں اور نہ کھیلنے دیں۔
✅ دھواں اور گرد آلود جگہوں سے بچے کو دور رکھیں۔
✅ بچے کے قریب سگریٹ یا حقہ نہ پیئیں۔
✅ بچے کو یکدم گرم جگہ سے زیادہ ٹھنڈی جگہ نہ لے جائیں۔
✅ موٹر سائیکل پر بچے کو آگے نہ بٹھائیں۔
✅ ہیٹر کے استعمال کے دوران کمرہ کی تھوڑی وینٹیلیشن رکھیں اور ہیٹر کے قریب پانی رکھیں۔
اپنے بچے کی صحت کا خیال رکھیں اور اگر کوئی مسئلہ ہو تو فوری ماہرِ اطفال سے رابطہ کریں۔
ڈاکٹر فخر امام چلڈرن سپشلسٹ حمزہ میڈیکل اینڈ سرجیکل سنٹر میر علی بازار
رابطہ نمبر
0928211114
03220959006