DHQ Hospital, Miranshah, Tribal District North Waziristan Unofficial

DHQ Hospital, Miranshah, Tribal District North Waziristan Unofficial ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میرانشاہ

ڈی ایچ کیو ہسپتال میرانشاہ - مریضوں کی دیکھ بھال میں بہتری کا اقدام ایم ایس میرانشاہ ہسپتال  اور زنانہ ہسپتال کی ڈپٹی می...
22/04/2026

ڈی ایچ کیو ہسپتال میرانشاہ - مریضوں کی دیکھ بھال میں بہتری کا اقدام

ایم ایس میرانشاہ ہسپتال اور زنانہ ہسپتال کی ڈپٹی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کی قیادت میں مریضوں کی دیکھ بھال کی خدمات کو بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔
کارڈیک مانیٹر کامیابی کے ساتھ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، سرجیکل وارڈ، میڈیکل وارڈ، لیبر روم، اور ایچ ڈی یو میں نصب کیے گئے ہیں تاکہ مریضوں کی مسلسل اور موثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس اقدام سے بروقت طبی مداخلت اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
ہر مریض کی حفاظت، دیکھ بھال اور بہبود کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ 💙

15/04/2026
عید الفطر کے پُرمسرت موقع پر ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان محمد یوسف کریم نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میرانشاہ کا دورہ کیا۔ ا...
21/03/2026

عید الفطر کے پُرمسرت موقع پر ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان محمد یوسف کریم نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میرانشاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف اور زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور عید کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہوئے مٹھائی تقسیم کی۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ عید خوشیوں، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے، اور ہمیں چاہیے کہ ہم ان خوشیوں میں مریضوں اور مستحق افراد کو بھی شامل رکھیں۔

Deputy Commissioner North Waziristan

15/03/2026

غلام خان بارڈر پر جنگی صورتحال کے تناظر میں میرانشاہ ہسپتال ہر قسم کی ایمرجنسی کے لئے مکمل تیار ہے۔
ہسپتال انتظامیہ

07/03/2026

کل کے ناخوشگوار واقعے کے حوالے سے ہسپتال کی کارکردگی کے بارے میں عوامی رائے کی ایک جھلک

پریس ریلیزمیران شاہ، شمالی وزیرستان میں پیش آنے والے کل کے ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میرا...
07/03/2026

پریس ریلیز
میران شاہ، شمالی وزیرستان میں پیش آنے والے کل کے ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میران شاہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آصف اقبال نے فوری طور پر ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے تمام ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا۔
ٹوٹل 18 مریضوں کو ہسپتال ایمرجنسی لائے گئے جن میں ایک مریض پہلے ہی سے شہید ہوئے تھے۔ 17ب مریضوں کو بروقت فری طبی امداد دی گئی۔
میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر آصف اقبال کی بروقت قیادت اور منظم حکمت عملی کی بدولت زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کی گئی۔
ڈاکٹر آصف اقبال اور ان کی پوری ٹیم نے نہایت پیشہ ورانہ مہارت، ذمہ داری اور انسانیت کے جذبے کے ساتھ مریضوں کا بروقت علاج کیا، جو واقعی قابلِ تحسین ہے۔ مشکل گھڑی میں جس طرح انہوں نے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں وہ خدمتِ انسانیت کی ایک بہترین مثال ہے۔
میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر آصف اقبال اور ہسپتال عملہ وزیرستان کے عام کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں اور انشاء اللہ کسی کو کوئی شکایت نہیں ہوگی۔
آللہ جنہیں اپنی حفظ و امان میں رکھیں ۔ آمین
پاکسان ہمیشہ زندہ باد

ہسپتال انتظامیہ

02/12/2025

شہید اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ جناب شاہ ولی

Martyred son of the soil. The most competent, honest and brave son of the soil. Shaheed Shah wali khan sahib. We will al...
02/12/2025

Martyred son of the soil. The most competent, honest and brave son of the soil. Shaheed Shah wali khan sahib. We will always miss you sir

Address

Miran Shah

Telephone

+92928300741

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DHQ Hospital, Miranshah, Tribal District North Waziristan Unofficial posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share