10/12/2024
عاقرقرحا کا استعمال اور فوائد
مقدار خوراک:- ایک ماشہ
اگر پیس کر بچوں کی زبان پر مالش کریں تو زبان سے لکنت کو ختم کر دیتا ہے.
عاقرقرحا کے جوشاندے سے کلی کرنے سے دانتوں کو مضبوط کرتاہے
عاقرقرحا ایک گرام کھانے سے بلغم کو قوت کے ساتھ نکالتا ہے اجابت کھل کر آتی ہے
ان اعضاء کو گرم کرتا ہے جن میں سردی غالب ہوگئی ہو
اگر شہد میں پیس کر آلہ تناسل پر لیپ لگائیں تو نفس کا ڈھیلا پن دور کر دے
اور ہمبستری سے قبل اس کو نفس پر لگا کر خشک کر لیں تو مرد کے نفس کو طاقت وقوت دے اور عورت کو لذت وسررو حاصل ہو
اگر تین(3)تولہ عاقرقرحا پاؤ بھر کے بیری کے شہد میں ملا کر روزانہ سوتے وقت دو(2)یا تین(3) انگلی چاٹ لیا کریں تو مردانہ جنسی طاقت کبھی بھی کمزور نہ ہو
عاقرقرحا کو سر پر ملنے سے دماغ کو گرمی حاصل ہوتی ہے اور نزلہ پیدا نہیں ہوتا
اور فالج اور مرگی کو جو دماغ میں خلط غلیظ بلغمی سے پیدا ہوتے ہوں فائدہ دیتا ہے.
عاقرقرحا کو پیس کر سونگھنے سے نتھنے کھل جاتےہیں
عاقرقرحا کو ورچ کے ساتھ اور تنہا بھی امراض الصبیان کے مریض بچے کو باندھنے سے نفع ہوتا ہے
عاقرقرحا کے جوشاندے سے کلی کرنے یا سفوف کو دانتوں پر ملنے سے درد کو آرام ملتا ہے
عاقرقرحا کے جوشاندے سے( سرکہ ) کے ساتھ غرارے کرنے سے خناق اور کوون کے ورم کو فائدہ مند ہے
عاقرقرحا جاڑے کے بخار میں روغن زیتون میں اسکا سفوف ملا کر بدن پر ملنے سے بخار اتار جاتا ہے اور پسینہ آجاتا ہے
عاقرقرحا کے دھونی سے کیڑے مکوڑے مر جاتے ہیں اور بھاگ جاتے ہیں
عاقرقرحا کا تیل ناک میں ڈالنے سے سردی کے درد سر اور صرع کے لئے مفید ہے
اگر جسم کا کوئی حصہ سردی لگنے کی وجہ سے موقوف ہوجائے تو یہ حرات پیدا کرکے حرکت پیدا کرنے پر آمادہ کر تا ہے
عاقرقرحا قضیب پر ملنے سے استرخا کو نفع ہوتا ہے اور مردانہ قوت بڑھتی ہے
قضیب مضبوط اور سخت ہو جاتا ہے اور انزال دیر میں ہوتا ہے
وید کہتے ہیں کہ عاقرقرحا کو جس مقام پر سوزش معلوم ہوتی ہو شہد کے ساتھ زبان پر ملنے سے اس کی خشکی کو مٹاتا دیتی ہے
عاقرقرحا کو چبا نے سے ڈاڑھ کا درد ختم ہو جاتا ہے؛
عاقرقرحا کو پیس کر گرم کر کے پیشانی پر لیپ لگائیں تو پیشانی کا درد دور ہو جاتا ہے
عاقرقرحا دست لانے کے لئے پیس کر چھ(6) ماشہ سفوف کھلانا چاہیے
عاقرقرحا زتیون کے تیل میں پکا کر بدن پر ملنے سے بہت زیادہ پسینہ ہو کر تپ اتر جاتی ہے
عاقرقرحا کا جوشاندہ پلانے سے پرانی سے پرانی سوکھی کھانسی مٹتی ہے
عاقرقرحا کھلانے سے بچہ جلدی بولنے لگتا ہے۔
عاقرقرحا سونٹھ کے ساتھ پھانکنے سے بدہضمی اور نفخ رفع ہوتا ہے
موصلی سفید یا دوسری منی کو گاڑھا کرنے والی مبہی دواوں میں ملا کر دودھ کے ساتھ کھلانے سے قوت و طاقت بڑھتی ہے
عاقرقرحا اور سونٹھ کے جوشاندہ پلانے سے دل کا مرض ختم ہو جاتا ہے
عاقرقرحا اور لونگ کے ساتھ کھلانے سے بدن کی کمزوری دور ہو جاتی ہے
اور جسم میں کرنٹ سی چستی آتی ہے
عاقرقرحا اور چرائتہ کے عرق کے ساتھ کھلانے سے ہمشیہ رہنے والے بخار چھوڑ جاتا ہے۔
عاقرقرحا اور بادام کے شیرے کے ساتھ کھلانے سے درد سر زائل ہو تا ہے
عاقرقرحا اور پیلامول کے ساتھ کھلانے سے چہرے کے بادی کے مرض ختم ہو جاتا ہے
عاقرقرحا اور سنکھاہولی کے جوشاندہ پلانے سے سستی دور ہوتی ہے اس کے استعمال سے استسقا زقی جاتا ہے
عاقرقرحا اور اخروٹ کے تیل میں ملا کر مالش کرنے سے بادی درد دور ہوتا ہے
عاقرقرحا کا جوشاندہ پلانے سے عورت کا حیض ٹھیک طور پر آنے لگتا ہے
عاقرقرحا اور ترپھلہ، کھانڈر کے ساتھ کھلانے سے پیشاب کی رکاوٹ ختم ہو جاتی ہے
عاقرقرحا اور السی کو پیس کر شہد میں ملا کر زبان پر ملنے سے لقوہ کو فائدہ دیتا ہے
عاقرقرحا اور عشبہ کے ساتھ پلانے سے لقوہ رفع ہوتا ہے
عاقرقرحا کو سرکہ میں پیس کر شہد میں ملا کر مرگی دورہ آنے سے پہلے چٹانے سے مرگی کا دورہ رکتا ہے
عاقرقرحا اور نوشادر ہم وزن پیس کر منجن کرنے سے ہر طرح دانتوں کا درد دور ہوتا ہےکسی بھی مشورے کے لیے یا حکیم صاحب سے دوائی منگوانے کے لیے ان نمبروں پر واٹس ایپ رابطہ کریں مہربانی 033332960970