Kashmir Blood Bank Mirpur

Kashmir Blood Bank Mirpur President : Muhammad Azeem Khan
Phone no. 03424000021
Director Administration : Uns Meherban
Phone no. 03400749609

زمل فری (ٹریننگ)سلائی سنٹر زیر انتظام کشمیربلڈبنک اینڈویلفئیر سنٹر کی جانب سے نادار بچیوں کو 6 ماہ کا کورس مکمل کرنے پر ...
02/04/2026

زمل فری (ٹریننگ)سلائی سنٹر زیر انتظام کشمیربلڈبنک اینڈویلفئیر سنٹر کی جانب سے نادار بچیوں کو 6 ماہ کا کورس مکمل کرنے پر ادارہ کی طرف سے 3 عدد سلائی مشینیں عطیہ کی گئیں یاد رہے کہ زمل فری سلائی سنٹر جو کہ کشمیربلڈبنک کے زیر سایہ قائم کیا گیا جہاں پر ہر عام و خاص لڑکیوں کو فری کپڑوں کی سلائی کی ٹریننگ دی جاتی ہے جو بچیاں سلائی مشین خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتی ان بچیوں کو ادارہ ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد مشین بھی عطیہ کریگا
آپکی دعاؤں کا طلبگار
محمد عظیم خان
کشمیربلڈبنک اینڈ ویلفئیر سنٹر میرپور

18/03/2026
09/03/2026

کشمیربلڈ بنک کی جانب سے مستحقین میں راشن کی فراہمی کے ساتھ نقد مالی معاونت بھی فراہم کی گئی

21/01/2026

کشمیربلڈبنک اینڈ ویلفئیر سنٹر کی جانب سے مستحقین میں بکروں کا گوشت تقسیم کیا گیا

شدید سردی اور دھند میں کشمیر بلڈ بنک کی ٹیم اس وقت سمڑیال بلڈ کیمپ کی تیاری میں مصروف ہے
27/12/2025

شدید سردی اور دھند میں کشمیر بلڈ بنک کی ٹیم اس وقت سمڑیال بلڈ کیمپ کی تیاری میں مصروف ہے

23/12/2025

اللہ کی مدد اور ڈونرز کے تعاون سے کشمیربلڈبنک اینڈ ویلفئیر سنٹر نے جو 2 گھر مستحقین کیلئے بنائے تھے وہ مکمل ہو گئے ہیں جس میں دونوں فیملیز ان گھروں میں شفٹ بھی ہو گئے ہیں اللہ تیرا شکر اور ڈونرز کا شکریہ

2017 میں، چین کے دیہی صوبے سیچوان کے ایک سادہ کسان، چانگ لیونگ کو معلوم ہوا کہ اس کی دو سالہ بیٹی کو شدید تھیلیسیمیا ہے—...
12/11/2025

2017 میں، چین کے دیہی صوبے سیچوان کے ایک سادہ کسان، چانگ لیونگ کو معلوم ہوا کہ اس کی دو سالہ بیٹی کو شدید تھیلیسیمیا ہے—ایک ایسی بیماری جس کا علاج صرف خون کے اسٹیم سیلز کی پیوندکاری سے ممکن ہے، جس کی لاگت ایک ملین چینی یوآن تھی۔

چانگ اور اس کی اہلیہ نے اپنی تمام جمع پونجی خرچ کر دی، زمین اور گھر کا فرنیچر بیچ دیا، لیکن علاج اب بھی ان کی استطاعت سے باہر تھا۔ دن گزرتے گئے، اور ایک باپ کو ایک ناقابلِ برداشت سوال کا سامنا کرنا پڑا:
"اگر ہم اسے نہ بچا سکے تو کیا ہوگا؟"

مایوسی اور بے بسی کے عالم میں، چانگ نے اپنے گھر کے قریب ہاتھوں سے ایک چھوٹی سی قبر کھودی۔ اس کا خیال تھا:
"اگر تم کبھی مر جاؤ تو میں چاہتا ہوں کہ تمہیں موت سے ڈر نہ لگے..."
وہ چاہتا تھا کہ بیٹی اس کے ساتھ اس سفر سے گزرے۔
"باپ کی بے بسی جیت رہی تھی..."

اس دن سے، وہ اس کے پاس سوتا، مٹی میں اس کے ساتھ کھیلتا۔
ایک ایسا منظر جو موت نہیں، بلکہ محبت کی سانس لینے کی کوشش تھی۔

ویڈیو وائرل ہوئی تو سارا چین رو پڑا۔
لاکھوں لوگوں نے اس کہانی کو شیئر کیا، اور کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارمز نے حیرت انگیز رفتار سے کام کیا۔
ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں مکمل علاج کے اخراجات جمع ہو گئے۔

ڈاکٹروں کے مشورے پر ماں نے ایک اور بچی کو جنم دیا۔
چند مہینوں بعد، ڈاکٹر بڑی بہن کو چھوٹی بہن کے خلیوں سے بچانے میں کامیاب ہو گئے۔
ایک ہمدرد تاجر نے تمام اضافی طبی اخراجات برداشت کیے تاکہ بچی محفوظ طریقے سے ہسپتال سے گھر آ سکے۔

چانگ دوبارہ اس قبر کے پاس آیا جہاں وہ کبھی اپنی بیٹی کا انتظار کرتا تھا۔
لیکن اس بار، وہ اسے آسانی سے اپنی بانہوں میں لے لیتا ہے۔
اس نے قبر پر سورج مکھی کے بیج بکھیرے اور مسکرا کر کہا:
"یہاں میں نے اپنی بیٹی کو نہیں، اپنے خوف کو دفن کیا ہے۔"

محبت کبھی ہارتی نہیں۔
خشک ترین مٹی میں بھی امید کے پھول کھل سکتے ہیں۔
Translated

20/08/2025

کشمیربلڈ بنک کی جانب سے2 مستحق فیملیز کو 2 گھر بنا کر دئیے جا رہئے ہیں جو2 بیڈ رومز ، کچن اور باتھ رومز پر مشتمل ہو گا اس پر چھت ڈالی جا رہی ہے
زیر نگرانی
Azeem Builders

کشمیربلڈبنک کی جانب سے آج ایک اور مستحق اور محنت کش آدمی کو ریڑھی فراہم کر دی گئی اللہ اس کے رزق حلال میں اضافہ فرمائےآم...
28/06/2025

کشمیربلڈبنک کی جانب سے آج ایک اور مستحق اور محنت کش آدمی کو ریڑھی فراہم کر دی گئی اللہ اس کے رزق حلال میں اضافہ فرمائے
آمین

کشمیربلڈبنک کی روزگار سکیم کے تحت آج  ایک اور بیروزگار اور محنت کش آدمی  کو ریڑھی فراہم کر دی گئی
28/06/2025

کشمیربلڈبنک کی روزگار سکیم کے تحت آج ایک اور بیروزگار اور محنت کش آدمی کو ریڑھی فراہم کر دی گئی

Address

House No. 4/A, Near DHQ, Staff Colony
Mirpur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashmir Blood Bank Mirpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category