News update

News update Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from News update, Mirpur.

01/05/2026
میرپور آزاد کشمیر ۔ تھوتھال اور منگلا قبرستان کے بعد نیو سٹی میں بھی میت کی تذلیل کا شرمناک واقعہ ۔ گزشتہ رات قبرستان می...
23/04/2026

میرپور آزاد کشمیر ۔ تھوتھال اور منگلا قبرستان کے بعد نیو سٹی میں بھی میت کی تذلیل کا شرمناک واقعہ ۔ گزشتہ رات قبرستان میں میتوں کی تدفین کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر میرپور کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو مقامی نام نہاد کمیٹی عہدیداران نے محض ایک کاغذ کا ٹکڑا سمجھتے ہوئے نیو سٹی قبرستان میں قبر کھودنے کی اجازت نہیں دی ۔ انسانیت شرما گئی، نیو سٹی قبرستان میں تدفین سے انکار، میت کو دوسرے علاقے منتقل کرنا پڑا ،نیو سٹی کے علاقے میں ایک افسوسناک اور انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں میلاد و قبرستان کمیٹی کی جانب سے ایک فوت شدہ مسلمان کو مقامی قبرستان میں دفنانے کی اجازت نہ دی گئی، جس پر شہری حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیو سٹی میں رہائش پذیر ایک شخص کا انتقال ہوا، جو ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مقیم تھا۔ مذکورہ سوسائٹی میں نہ تو قبرستان کی سہولت موجود ہے اور نہ ہی جنازہ گاہ، جس کے باعث لواحقین نے قریبی نیو سٹی قبرستان میں تدفین کا ارادہ کیا۔ تاہم، میلاد و قبرستان کمیٹی نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ صرف وہی افراد قبرستان میں دفن کیے جا سکتے ہیں جن کے نام نیو سٹی میں پلاٹس الاٹ ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق متوفی کے اہل خانہ نے بارہا درخواست کی کہ اسلامی تعلیمات اور انسانی ہمدردی کے تحت تدفین کی اجازت دی جائے، مگر چند مقامی کونسلرز اور خود کو بااثر سمجھنے والے افراد نے قبر کھودنے سے روک دیا۔ اس صورتحال کے باعث جنازے کا اعلان رات 10 بجے کیا گیا، تاہم تدفین کے لیے جگہ نہ ملنے پر جنازے کا وقت تبدیل کرنا پڑا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنازہ نماز انتہائی کربناک ماحول میں گھر کے سامنے گلی میں ادا کی گئی، جبکہ میت کو ایمبولینس میں رکھ کر بالآخر دور دراز علاقے گیائیں کوٹلی منتقل کیا گیا جہاں اسے سپرد خاک کیا گیا۔ اس واقعے نے نہ صرف لواحقین کو اذیت میں مبتلا رکھا بلکہ علاقہ بھر کے لوگوں کو بھی افسردہ کر دیا۔ قانونی ماہرین کے مطابق عدالت عالیہ کے فیصلے اور ڈپٹی کمشنر میرپور کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح طور پر درج ہے کہ کسی بھی مسلمان میت کو قریبی قبرستان میں دفنایا جا سکتا ہے، اور اس میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنا نہ صرف غیر قانونی بلکہ اسلامی اصولوں کے بھی منافی ہے۔ شہریوں، سماجی حلقوں اور متاثرہ خاندان نے اس واقعے کو کھلی زیادتی اور انسانیت کی تذلیل قرار دیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر، آئی جی پولیس اور ضلعی انتظامیہ میرپور سے اپیل کی ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی کے ساتھ ایسا غیر انسانی سلوک نہ ہو۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو اس قسم کے واقعات معاشرے میں مزید انتشار اور بے چینی کا باعث بن سکتے ہیں، لہٰذا ضروری ہے کہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جائے۔

میرپور(پی آئی  ڈی )30 مارچ 2026ڈپٹی کمشنر میرپور  راجہ محمد صداقت نے محکمہ موسمیات کی حالیہ ایڈوائزری کی روشنی میں یکم ا...
30/03/2026

میرپور(پی آئی ڈی )30 مارچ 2026
ڈپٹی کمشنر میرپور راجہ محمد صداقت نے محکمہ موسمیات کی حالیہ ایڈوائزری کی روشنی میں یکم اپریل سے 10 اپریل 2026 کے دوران ضلع میرپور اور گردو نواح میں تیز ہواؤں، آندھی اور موسلا دھار بارشوں کا امکان کے باعث عوام الناس کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے چونکہ شدید بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے اس صورتحال کے دوران ضلع بھر میں ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں ہائی الرٹ رہیں گے ۔ ریسکیو 1122، محکمہ بلدیات، صحت، پولیس اور دیگر متعلقہ محکمے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔

عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، نشیبی علاقوں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں، اور خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو 1122 یا ضلعی کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔

ڈپٹی کمشنر میرپور نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ فیلڈ میں موجود رہیں اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے ۔

اسلام آباد/ وزیراعظم آزاد کشمیر جناب فیصل ممتاز راٹھور سے محمد ندیم خان ایڈووکیٹ جنرل حکومت آزاد کشمیر ملاقات کر رھے ھیں...
29/03/2026

اسلام آباد/ وزیراعظم آزاد کشمیر جناب فیصل ممتاز راٹھور سے محمد ندیم خان ایڈووکیٹ جنرل حکومت آزاد کشمیر ملاقات کر رھے ھیں۔
اس موقع پر عامر ذیشان جرال ڈائریکٹر جنرل پولیٹیکل افیرز ھمراہ وزیراعظم اور ظہیر اعظم جرال بھی موجود ہیں ۔

کوٹلی (پی آئی ڈی):ضلع کوٹلی میں انسداد پولیو مہم کو مؤثر اور کامیاب بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر کوٹلی راجہ عمران شاہین کی زی...
28/03/2026

کوٹلی (پی آئی ڈی):
ضلع کوٹلی میں انسداد پولیو مہم کو مؤثر اور کامیاب بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر کوٹلی راجہ عمران شاہین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی (DPEC) کا ایک جامع اور اہم جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کوٹلی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی اور آئندہ پولیو مہم (NIDs) کے انتظامات، اہداف اور فیلڈ حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) کوٹلی ڈاکٹر سید شفقت حسین شاہ، پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر فدا حسین بٹ، اے ڈی ایف پی کامران گورسی، ڈی ایس وی محمد اصغر، پرنسپل پائلٹ ہائی سکول خالد بیگ، تحصیل مفتی حبیب اللہ، ایس ایچ او چوہدری مہدی خان، انفارمیشن آفیسر شوکت علی ملک، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی ڈاکٹر سردار محمد نصراللہ خان، لوکل گورنمنٹ کے سٹینوگرافر کاشف طلبیر، نگران دفتر ڈی ای او نسواں عبدالواحد سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ڈی ایچ او ڈاکٹر شفقت حسین شاہ نے آنے والی پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کوٹلی میں پانچ سال سے کم عمر 1 لاکھ 44 ہزار 431 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس ہدف کے حصول کے لیے ضلع بھر میں 556 موبائل ٹیمیں، 65 یو سی سپروائزرز، 141 ایریا انچارجز، 72 فکسڈ سائٹس اور 26 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں تاکہ ہر بچے تک رسائی کو یقینی بنایا جا سکے اور کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔

ڈپٹی کمشنر راجہ عمران شاہین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ہیلتھ پالیسی کے تحت انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں صرف پاکستان اور افغانستان ایسے ممالک ہیں جہاں پولیو وائرس اب بھی موجود ہے، جبکہ آزاد کشمیر پولیو فری ہے اور اس اعزاز کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل محنت، مؤثر نگرانی اور مربوط حکمت عملی ناگزیر ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ 13 اپریل سے 16 اپریل تک چار روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع کوٹلی میں تقریباً 1 لاکھ 44 ہزار 430بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مقررہ اہداف کے حصول کے لیے فیلڈ میں کارکردگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی بھی علاقے کو نظرانداز نہ کیا جائے۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ سٹاف کے ساتھ باقاعدہ اور تفصیلی میٹنگز کا انعقاد کیا جائے تاکہ مہم کو محض روٹین سرگرمی کے بجائے ایک نتیجہ خیز اور مؤثر مہم بنایا جا سکے۔ انہوں نے خاص طور پر سہنسہ، کھوئی رٹہ اور دیگر حساس و دور دراز علاقوں میں بھرپور اور منظم انداز میں مہم چلانے پر زور دیا۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مائیکرو پلاننگ، ٹیموں کی مؤثر مانیٹرنگ، والدین میں شعور و آگاہی کی مہم اور بین المحکماتی رابطہ نہایت ضروری ہے تاکہ ہر بچے تک رسائی ممکن بنائی جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام ادارے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کریں اور پولیو کے مکمل خاتمے کے قومی ہدف کے حصول کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں۔

اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ضلع کوٹلی میں پولیو کے خلاف جاری مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا اور پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو سے محفوظ بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Address

Mirpur

Telephone

+923003512244

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to News update:

Share