Update of Health Department

Update of Health Department Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Update of Health Department, Mirpur.

20/05/2025
ڈاکٹر سردار زاہد احمد خان کو پاکستان سوسائٹی آف فزیشنز (PSP) AJK ریجن کا صدر اور پرائمری کئیر ڈیابٹیز ایسوسی ایشن  ( PCD...
17/05/2025

ڈاکٹر سردار زاہد احمد خان کو پاکستان سوسائٹی آف فزیشنز (PSP) AJK ریجن کا صدر اور پرائمری کئیر ڈیابٹیز ایسوسی ایشن ( PCDA ) ضلع میرپور کا صدر نامزد ہونے پر ڈاکٹر اویس زاہد ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور نے اپنے آفس میں ڈاکٹر موصوف کے اعزاز میں ہائی ٹی پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر زرداد احمد خان پروفیسر آف ریڈیالوجی ڈاکٹر عبدلمجید اور معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر رضوان بوستان نے خصوصی شرکت کی تمام ڈاکٹرز صاحبان نے ڈاکٹر زاہد احمد خان کو نئی زمہ داری ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اس موقع پر نو نامزد صدر ڈاکٹر زاہد احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہیکہ میں خلوصِ دل سے اپنی زمہ داریاں نبھانے اور سوسائٹی کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا ہمارا مقصد سوسائٹی کو مضبوط بنانا ہے تاکہ مستقبل میں مزید بہتر انداز سے سوسائٹی اپنا کردار ادا کر سکے۔

وادی لیپہ پھر لہو لہو!انڈین آرمی کی بزدلانہ فائرنگ نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کو روند ڈالا۔غریبوں کا واحد سہارا، واد...
09/05/2025

وادی لیپہ پھر لہو لہو!
انڈین آرمی کی بزدلانہ فائرنگ نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کو روند ڈالا۔
غریبوں کا واحد سہارا، وادی کا سب سے بڑا ٹریٹمنٹ سنٹر ہسپتال تباہ!
ہسپتال کی عمارت سازو سامان تباہ ، لیکن حوصلے آج بھی زندہ ہیں!
عالمی برادری کب جاگے گی؟

07/05/2025

موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی کا تفصیلی وزٹ کیا اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے ہمراہ ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ماریہ زوالفقار ، پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر امجد محمود ، پروفیسر سرجن ڈاکٹر تنویر صادق ، سرجن ڈاکٹر گوہر لطیف کالس ، اینڈوکرنالوجسٹ ڈاکٹر شعیب احمد اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔

ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی کے وزٹ کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ صاحب نے ڈاکٹرز صاحبان کے ساتھ مل کر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا اور ضروری اقدامات اٹھائے گئے اس کے علاؤہ ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا۔ اضافی بیڈز اور سٹریچر کا بندوبست کرنے کی ہدایات جاری کی جو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں چند منٹ میں قابل استعمال بنائے جا سکیں گئے۔ جبکہ بوقت ضرورت ایمرجنسی کے ساتھ ملحقہ ویٹنگ ایریا اور ڈاکٹرز ڈیوٹی رومز کو بھی بطور مائنر آپریشن تھیٹر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ مزید برآں کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ڈاکٹرز کی مختلف ٹیم بنا دی گئی جو کسی بھی ہنگامی حالات میں اپنے سٹیشن پر موجودگی کو یقینی بنائیں گئے جن میں سے ایک ٹیم ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی میں دوسری ٹیم آپریشن تھیٹر میں جبکہ تیسری ٹیم وارڈز میں اپنی موجودگی یقینی بنائے گئ۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقع کی صورت میں ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی میں آمد و رفت سے گریز کریں ایمرجنسی پارکنگ میں گاڑیاں پارک نہ کریں ایمرجنسی پارکنگ صرف ایمبولینس کے لئے استعمال کی جائے گی۔ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ہسپتال ہذا کے تمام ڈاکٹرز ، نرسز ، پیرا میڈیکس اور دیگر عملہ کی چھٹیاں منسوخ کرنے کے علاؤہ ہفتہ وار روٹین آف بھی بند کر دئیے گئے ہیں اور 24/7 ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گی ہیں۔ عوام الناس اطمینان رکھیں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کی انتظامیہ ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے کسی بھی معلومات یا تجاویز کے لئے ہیلپ لائن نمبر 05827921463 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

عالمی یوم صحافت عالمی یومِ صحافت کے موقع پر صدر انجمن فلاح و بہبودِ انسانیت ڈاکٹر طاہر محمود کا صحافی برادری کو خراجِ تح...
03/05/2025

عالمی یوم صحافت

عالمی یومِ صحافت کے موقع پر صدر انجمن فلاح و بہبودِ انسانیت ڈاکٹر طاہر محمود کا صحافی برادری کو خراجِ تحسین
میرپور آزاد کشمیر
عالمی یومِ صحافت کے موقع پر انجمن فلاح و بہبودِ انسانیت کے صدر، ڈاکٹر طاہر محمود نے آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر کی صحافی برادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور زبان ہوتے ہیں، جو حقائق کو بے باکی سے سامنے لا کر عوام کو باخبر رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری نے ہمیشہ مشکلات، دباؤ اور خطرات کے باوجود اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں، جو لائقِ تحسین ہے۔ڈاکٹر طاہر محمود نے مزید کہا کہ آزاد اور ذمہ دار صحافت کسی بھی مہذب معاشرے کی پہچان ہوتی ہے۔ انہوں نے عالمی، قومی اور علاقائی سطح پر کام کرنے والے تمام صحافیوں کو سلام پیش کیا جنہوں نے انسانی فلاح، انصاف اور سچائی کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا

ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں فری کڈنی ڈائیلاسز سنٹر مریضوں کے لیے امید کی کرن بن گیا۔انجمن فلاح و بہبود انسانیت کے زیر...
03/05/2025

ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں فری کڈنی ڈائیلاسز سنٹر مریضوں کے لیے امید کی کرن بن گیا۔
انجمن فلاح و بہبود انسانیت کے زیرِ اہتمام ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں قائم آزاد کشمیر کا پہلا فری کڈنی ڈائیلاسز سنٹر گردوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لیے ایک انمول نعمت بن چکا ہے، جو ان کی زندگی میں نئی امید اور سہارا فراہم کر رہا ہے۔ گزشتہ روز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میرپور کے معروف استاد پروفیسر طاہر محمود قریشی نے سنٹر کا دورہ کیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے فلاحی خدمات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سنٹر کی کاوشوں کو سراہا۔ دورے کے دوران پروفیسر طاہر محمود قریشی نے انجمن فلاح و بہبود انسانیت کے صدر ڈاکٹر طاہر محمود سے خصوصی ملاقات کی اور ادارے کی فلاحی سرگرمیوں میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے منصوبے معاشرے میں انسان دوستی اور خدمت خلق کی روشن مثال ہیں، اور تعلیمی ادارے بھی ان فلاحی مشن میں شریک ہو کر اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ فری کڈنی ڈائیلاسز سینٹر مستحق مریضوں کو مفت علاج فراہم کر کے انہیں معاشی بوجھ سے نجات دیتا ہے، اور ہر روز درجنوں مریض یہاں سے استفادہ حاصل کرتے ہیں۔ اس ملاقات میں ایڈمن آفیسرز جہانگیر مغل و ماجد منیر موجود۔۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز کا ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی کا سرپرائز وزٹ  دوران وزٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے...
02/05/2025

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز کا ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی کا سرپرائز وزٹ
دوران وزٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی میں ملازمین کی حاضری چیک اور ڈیوٹی سٹیشن پر موجود رہنے کی سختی سے ہدایات جاری کی اس کے علاؤہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی میں جاری تعمیراتی کام کاجائزہ لیا اور جلد از جلد کام مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے ہمراہ انچارج سٹور راجہ خالد شریف اور کامران شبیر جرال بھی تھے۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہیکہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بہترین سروسز کے ساتھ ساتھ صاف ستھرا ماحول بھی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد عوام میں صحت سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔یہ دن ہر سال 7 اپریل کو ...
07/04/2025

دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد عوام میں صحت سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔
یہ دن ہر سال 7 اپریل کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ساتھ ساتھ دیگر متعلقہ اداروں کی اسپانسپر شپ سے منایا جاتا ہے۔
1948 میں ڈبلیو ایچ او نے پہلی عالمی صحت اسمبلی کا انعقاد کیا تھا۔ اسمبلی نے 1950 سے ہر سال 7 اپریل کو عالمی یوم صحت کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا۔
صحت کا عالمی دن ڈبلیو ایچ او کے قیام کی یاد میں منایا جاتا ہے اور اسے ہر سال صحت جیسے ایک اہم موضوع کی طرف دنیا بھر کی توجہ مبذول کرنے کے لیے ایک موقع کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
ڈبلیو ایچ او عالمی صحت سے متعلق اس دن بین الاقوامی، علاقائی اور مقامی تقریبات کا اہتمام کرتا ہے۔ عالمی یوم صحت کو مختلف حکومتوں اور غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے تسلیم کیا گیا ہے جو صحت عامہ کے مسائل میں دلچسپی رکھتی ہیں اور جو سرگرمیاں بھی منظم کرتی ہیں اور میڈیا رپورٹس میں اپنی حمایت کو اجاگر کرتی ہیں، جیسے کہ گلوبل ہیلتھ کونسل۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میرپور ڈاکٹر عامر عزیز نے مذکورہ دن کی نسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہیکہ صحت نعمت خداوندی ہے جس کا مقابلہ کسی بھی دنیاوی دولت سے نہیں کیا جا سکتا لہذا عوام الناس اپنی صحت کا خیال رکھیں اور کوشش کریں تقریباً ہر چھ ماہ بعد بنیادی ٹیسٹ کروائیں تاک خدا ناخواستہ اگر کسی کو کوئی مرض لاحق ہو تو بروقت علاج معالجہ کیا جا سکے اس کے علاؤہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے ہسپتال ہذا کے تمام ہیلتھ پروفیشنلز کو ہدایات جاری کی ہیکہ ہسپتال میں آنے والے ہر مریض کو بہترین سروسز فراہم کریں اور فرائضِ منصبی بطریق احسن سر انجام دیں۔

Address

Mirpur

Telephone

+923003512244

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Update of Health Department posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Update of Health Department:

Share