المصطفیٰ پاکستان 15 اگست 2025 سے شجر کاری مہم "سر سبز پاکستان، روشن مستقبل" کا آغاز کر رہا ہے 🌱
آئیے ایک درخت لگا کر آنے والی نسلوں کے لیے ایک محفوظ ماحول چھوڑیں۔
16/07/2025
#مظفرآباد: جسمانی معذور افراد کےلئے ARPD اور المصطفیٰ ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام "فری کیمپ برائے جسمانی معذوراں کا انعقاد 18جولائی بروز جمعہ المصطفیٰ کمپلیکس سینٹر پلیٹ میں ہوگا۔
19/06/2025
المصطفی ویلفئیر سوسائٹئ میرپور کے زیر اہتمام امیر المؤمنین، خلیفتہ المسلمین سیدنا عثمان ذوالنورین رضی اللہ کے یوم شہادت کی مناسبت سے “سیرت ذوالنورین رضی اللہ کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا۔
میرپور() المصطفی ویلفئیر سوسائٹئ میرپور کے زیر اہتمام امیر المؤمنین، خلیفتہ المسلمین سیدنا عثمان ذوالنورین رضی اللہ کے یوم شہادت کی مناسبت سے “سیرت ذوالنورین رضی اللہ کانفرنس”مسجد سیدہ خدیجۃ الکبریٰ نانگی پارک میرپور میں۱۸ جون بعد نماز مغرب انتہائی تزک و احتشام اور محبت سے منعقد ہوئی۔
جس میں کثیر عوام اہلسنت اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت فرمائی۔ استاذ العلماء مفتی ناصر جاوید سیالوی صاحب نے شرکاء محفل سے خطاب میں سیدنا عثمان غنی رضی اللہ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ صدر المصطفی میرپور محمد رضا الحق ایڈووکیٹ، سینئیر نائب صدر المصطفی میرپور حافظ کاشف نذیر بجاڑ اور دیگر نے خصوصی شرکت فرمائی۔ جنرل سیکرٹری المصطفی میرپور انجنئیر طاہر امین نے منقبت بحضور سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ پیش کی۔ حافظ کاشف نذیر صاحب نے سلام بحضور سرور عالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پیش فرمایا۔ آخر میں مفتی صاحب نے امت مسلمہ اور وطن عزیز پاکستان و کشمیر کیلئے خصوصی دعا فرمائی۔
Be the first to know and let us send you an email when Al-Mustafa Mirpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.