
06/07/2025
مون سون بارشوں کے موسم سے فائدہ اٹھائیں۔ ہوسکے تو آج دس محرم الحرام سے یہ اعمال شروع کردیں۔ برکت عظمت فتوحات رحمتوں والے دن سے اس عمل کے آغاز کے بے شمار فوائد ہیں۔
آئیے اس عمل کو سکون سے سمجھئے پھر فائدہ اٹھائیے۔ اور اپنی دعاؤں میں اپنے بھائ محمد زاھد منصور کا نام لیکر دعا لازمی کردیا کریں۔
بارش کے پانی۔سے جادو۔ جنات۔ نظر بد جسمانی امراض اور ہر قسم کی بندش کا آسان ترین علاج۔ ۔۔۔۔
پانی زندگی ہے۔ جیسا کہ فرمان ربی ہے۔ خلق من الماء کل شیئ ۔۔۔
بارش کا جو پانی مردہ زمین کو زندہ کردیتا ہے اور ایسی ہریالی لاتا ہے کہ دیکھنے والے خوش ہوجاتے اور دیکھ کر روح تک سرشار ہوجاتی یہی پانی جب انسان کے جسم پہ لگتا ہے یا معدے میں پہنچتا ہے تو جسم کو تروتازگی بخشتا ہے۔ اور ناکارہ کمزور اعضا کو نئ زندگی اور تروتازگی اور تقویت دینے کا سبب بنتا ہے
اگر بارش کے پانی کے صرف فوائد پہ بات کی جائے تو وہ انسانی عقل کے شمار سے بھی آگے کی بات ہے ۔یہ ہمارے کالم کا موضوع نھی ۔اس کالم میں ہم صرف بارش کے پانی سے روحانی علاج کے تین خاص اعمال وظائف پہ اکتفا کریں گے ۔۔
پہلا طریقہ علاج عام عوام کےلئے ہے۔ یعنی ان لوگوں کےلئے جو شدید بیماری یا جادو سے محفوظ ہیں۔ صرف حفاظت اور حصول برکت کےلئے یہ عمل کرنا چاہتے ہیں۔ یا وہ لوگ جو زیادہ پڑھائ نھی کرسکتے۔
بارش کا پانی حسب ضرورت لیکر اس پہ دم کریں۔ یا بارش میں بیٹھ کر یہ پڑھائ کرلیں۔
بارش کا یہ پانی تھوڑا سا پی لیں باقی عام پانی میں مکس کرلیں۔ جتنا پیتے جائیں اتنا اور اس میں ملا دیا کریں۔ کسی بھی وقت دو نفل نمازحاجت کے پڑھ کر یہ عمل شروع کریں۔
۔۱۔بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ ۱۹ مرتبہ
درود ابراہیمی۔ ۱۱مرتبہ۔
سورہ فاتحہ ۱۷ مرتبہ
آیت الکرسی ۱۷مرتبہ
سورہ اخلاص۔ ۱۷ مرتبہ
سورہ فلق ۱۷ مرتبہ
سورہ ناس ۱۷ مرتبہ
آیات شفا۔ ۔۔ہر آیت سات سات مرتبہ
آیات سحر۔ ۔۔ہر آیت سات سات مرتبہ
آیات خمس ۔۔۔ہر آیت سات سات مرتبہ
آیات سلام ۔۔ہر آیت سات سات مرتبہ۔
درود ابراہیمی۔ ۱۱ مرتبہ۔
نمبر وار ہر عمل پڑھنے کے بعد پانی پہ دم کرتے جائیں۔ بہتر ہے۔ نھی تو عمل مکمل کرکے ایک ہی مرتبہ دم کرلیں۔ پانی پہ اور اپنے جسم پہ۔ اس کے بعد دعا کریں۔ اپنے جملہ مسائل اور مقاصد کےلئے۔
دوسرا طریقہ علاج ۔۔۔۔
ان لوگوں کےلئے۔ جو شدید بیماری۔ سحر کا شکار ہوں۔ یا رشتوں۔ اولاد۔ اور کاروباری بندش کا شکار ہوں ۔۔وظائف کے شائقین کےلئے۔ حفاظ کرام۔ علماء کرام کےلئے۔
کسی بھی وقت دو نفل نمازحاجت کے پڑھ کر یہ عمل شروع کریں۔
۔۱۔بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ ۱۲۱مرتبہ
درود ابراہیمی۔ ۲۱۔
سورہ فاتحہ ۷۰مرتبہ
آیت الکرسی ۷۰مرتبہ
سورہ اخلاص۔ ۷۰مرتبہ
سورہ فلق ۷۰مرتبہ
سورہ ناس ۷۰مرتبہ
آیات شفا۔ ۔۔ہر آیت اکیس اکیس مرتبہ
آیات سحر۔ ۔۔ہر آیت اکیس اکیس مرتبہ
آیات خمس ۔۔۔ہر آیت سات سات مرتبہ
آیات ہفت سلام ۔۔ہر آیت سات سات مرتبہ۔
درود ابراہیمی۔ ۲۱ مرتبہ۔
نمبر وار ہر عمل پڑھنے کے بعد پانی پہ دم کرتے جائیں۔ بہتر ہے۔ نھی تو عمل مکمل کرکے ایک ہی مرتبہ دم کرلیں۔ پانی پہ اور اپنے جسم پہ۔ دم کریں۔ ((شہد۔ زیتون کے تیل۔ اور انجیر پہ بھی دم کرلیں۔ زیتون کا تیل نہارمنہ ایک چمچ پی لیں۔ اور ناشتہ سے قبل ایک یا تین انجیر کھالیں ))اس کے بعد دعا کریں۔ اپنے جملہ مسائل اور مقاصد کےلئے۔
گیارہ یا اکیس دن مسلسل یہ پڑھائ کریں پانی اور اپنے جسم۔ زیتون۔ شہد۔ انجیر پہ۔ دم کریں۔ پانی کم ہوجائے مزید ملاتے رہیں۔
تیسرا طریقہ علاج۔ برائے روحانی معالجین۔
آپ روحانی معالج ہیں۔ اپنا اور اپنے گھر والوں کا علاج کرنا چاہتے ہیں۔ رجعت سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں رجعت کےاثرات کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ اسی طرح مخلوق خدا کا علاج کرنا چاہتے ہیں تو۔ گیارہ یا اکیس دن یہ عمل کریں۔ ایک نشست ضروری نھی۔ کئ نشستوں میں یہ عمل مکمل کرسکتے ہیں۔
چھ نفل ادا کرنے ہیں۔
دو نفل توبہ
دو نفل شکر
دو نفل حاجت کے
اس کے بعد یہ عمل شروع کریں۔
سورہ یسین شریف۔ سات بار
سورہ نجم۔ سات بار۔
سورہ رحمن۔ سات بار
سورہ جن۔ سات بار۔
ہر سورت سات بار پڑھ کر پانی پہ دم کرلیں۔ یہ عمل ایک نشست میں کریں۔
پھر جب وقت ملے دوسری نشست میں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ ۳۱۳ مرتبہ
درود شفا ۳۱۳
سورہ فاتحہ ۳۱۳
آیت الکرسی۔ ۳۱۳
سورہ اخلاص۔ ۳۱۳
سورہ فلق۔ ۳۱۳
سورہ ناس۔ ۳۱۳
آیات شفا۔ ۷۰۔ بار ہر آیت۔
آیات سحر۔ ۷۰ بار ہر آیت
خمس آیات۔ ہر آیت ۷۰ بار
ہفت سلام۔۔۷۰ مرتبہ ہر آیت۔
درود شفاء۔ ۳۱۳۔
یہ عمل اکیس دن کرلیں۔ اس ترتیب پہ
پھر پورا سال فائدہ اٹھائیں۔ تعداد کم کرکے۔ روزانہ پڑھتے رہیں ۔۔۔
شہد۔ زیتون کا تیل۔ انجیر پہ ضرور دم کریں۔
پانی پیتے رہیں۔ اپنے مریضوں میں تقسیم کرتے رہیں۔ زیتون کا تیل۔ صبح نہار منہ استعمال کریں۔ جسم کی مالش بھی کرسکتے۔
انجیر ناشتے میں ایک دانہ۔
نوٹ۔۔۔۔اس عمل کی خاص الخاص اجازت کےلئے۔ شجر کاری میں حصہ لیں۔ خود یا اپنے دوست احباب سے پودے ضرور لگوائیں۔
رزق میں برکت کےلئے۔ کجھور کا پودا۔
بیماریوں سے حفاظت کےلئے زیتوں انجیر کا پودا
تسخیر کےلئے۔ گلاب۔ چمبیلی کا پودا۔
روحانی طاقتوں کےلئے۔ بیری کا پودا۔ ضرور لگائیں۔
یا گھر میں گملہ ہی رکھ دیں۔ اپنے احباب میں ترغیبی مہم چلائیں۔
۔ مفتی محمد زاھد منصور۔ ۔۔۔