28/11/2025
*بورڈ میں اچھے نمبرز حاصل کرنے کے لیے چند اہم اور مفید ہدایات:*
1️⃣ بورڈ پیپر کی *presentation* بہت اہم ہے، اس لیے *مارکرز* کا درست استعمال سیکھیں:
- *Dollar 604/605 Blue* مارکر (ہیڈنگز کے لیے)
- *Dollar Black Marker* (قرآنی آیات، ڈایاگرامز کے بارڈر یا خاص نکات کے لیے)
- *Dollar White Cap Marker* (سادہ مارکر بھی ساتھ رکھیں)
2️⃣ تعریف یا وضاحت لکھتے وقت *نصاب میں دی گئی اصل الفاظ (textbook wording)* کا استعمال کریں، کیونکہ وہ مختصر اور جامع ہوتی ہے۔
3️⃣ اچھے برانڈ کا *blue ink pen* استعمال کریں، خاص طور پر وہی جس سے آپ نے سال بھر مشق کی ہو تاکہ ہاتھ کی روانی برقرار رہے۔
4️⃣ *کچی پینسل، پوائنٹر، جیَل پین، یا انک ریموور* سے گریز کریں کیونکہ یہ پیپر کی صفائی اور readability متاثر کرتے ہیں۔
5️⃣ *کٹنگ اور اوور رائٹنگ* سے بچیں۔ ہر جواب کو سوچ کر اور واضح لکھیں۔
6️⃣ *ہیڈنگز* واضح بنائیں اور پیپر کو *صاف ستھرا اور کھلا کھلا* لکھیں۔ یاد رکھیں، examiner پر اچھا تاثر ڈالنے سے مارکس بہتر ہوتے ہیں۔
7️⃣ *سائنس کے طلباء* کے لیے:
- ایک اچھا، سادہ *Non-programmable calculator* لازمی ساتھ رکھیں
- اس کے استعمال میں مہارت حاصل کریں تاکہ امتحان میں غلطیوں سے بچا جا سکے۔
📌 یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں آپ کے بورڈ رزلٹ پر بڑا اثر ڈال سکتی ہیں۔ محنت کریں، نظم و ضبط اختیار کریں، اور اللہ پر بھروسا رکھیں۔ 🌟📚✍️
خیر اندیش
ہومیوپیتھک ڈاکٹر بائیالوجی ٹیچر
فریدالحق قریشی۔ پرنسپل ملتان ہومیو پیتھک کالج و ہپستال۔ 03006347680