Children diseases and management made easy by Dr ismail Pediatrician

  • Home
  • Pakistan
  • Multan
  • Children diseases and management made easy by Dr ismail Pediatrician

Children diseases and management made easy by Dr ismail Pediatrician diseases details in Urdu for the parents

29/05/2022

کیا ماں کا دودھ پینے والے بچوں کو الگ سے وٹامن ڈراپس یا سیرپ دینے چاہئیں؟🤔🤔

✅ ماں کے دودھ میں چونکہ Vitamin D کی مقدار کم ہوتی ہے اور اس سے بچے میں وٹامن ڈی کی کمی ہونے کے امکان ہو سکتے ہیں,
اس لیے اپنے ڈاکٹر کی مشاورت سے پہلے کچھ مہینوں میں ماں کے دودھ کے ساتھ
Vitamin D 400 IU/day
(وٹامن ڈی ڈراپس کا 1 قطرہ روزانہ) دے سکتے ہیں۔
✅ اس کے علاوہ جن نوزائیدہ بچوں کی مائیں غذائی قلت کا شکار ہوں، ان بچوں کو ڈاکٹر کی مشاورت سے ماں کے دودھ کے ساتھ سارے وٹامنز دینے چاہیے۔
✅ جن ماؤں کو گوشت مشکل سے دستیاب ہو، یا وہ مائیں جو Strict Vegetarians ہوں، ان میں Vitamin B کی کمی پائی جاتی ہے اس لیے ان بچوں کو Vitamin B12 ماں کے دودھ کے ساتھ دینے چاہیے۔

اگر آپ کا بچہ بھی پڑھائی میں کم دلچسپی لیتا اور اس کازیادہ رجحان کھیل کود، ٹی وی، یا موبائل کی طرف ہے تو یہ پوسٹ آپ کے ل...
04/03/2022

اگر آپ کا بچہ بھی پڑھائی میں کم دلچسپی لیتا اور اس کازیادہ رجحان کھیل کود، ٹی وی، یا موبائل کی طرف ہے تو یہ پوسٹ آپ کے لئے ہے۔
🟥 اس کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن زیادہ تر ایسا تب ہوتا ہے جب ہماری ڈیلی روٹین میں بے ترتیبی ہو۔
یہ بالکل ٹھیک ہو سکتا ہے، لیکن اس کے لیے ہمیں اپنی ڈیلی روٹین کے کچھ اصول بنانا ہوں گے۔
اب آپ سب سے پہلا کام یہ کریں کہ
🟥 دونوں میاں بیوی اپنے بچے کے ساتھ مل کر دوستانہ ماحول میں نرم لہجے اور اچھے الفاظ کے ساتھ بات چیت کریں اور یہ سب معاملات طے کریں کہ صبح جاگنے سے لے کر رات سونے تک کا وقت کیسے منظم طریقے سے گزارنا ہے اس کا سب سے بہتر اور کارآمد طریقہ یہ ہے کہ آپ ایک پیپر پر بچے کے ساتھ مل کر سب کاموں کی ایک لسٹ بنائیں اور ان سب کاموں کے ساتھ ان کا ٹائم طے کریں۔ آپ کا بچہ جو کام کرتا جائے گا اس کے آگے ✓ لگاتا جائے گا، جیسا کہ (پڑھائی کا ٹائم۔ کھیل کود کا ٹائم۔ نماز اور قرآن کا ٹائم۔ ٹی وی یا موبائل کا ٹائم اپنی کوئی ذاتی دلچسپی کی ایکٹیویٹی کا ٹائم۔ فیملی ٹائم وغیرہ)۔
والدین بھی اپنا معمول بنائیں کہ روزانہ رات کو وہ لسٹ ضرور چیک کریں گے اور اگر کہیں کمی بیشی رہ گئی ہے تو اس میں اپنے بچے کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ مہینے کے آخر میں بچے کو ریوارڈ بھی دیں۔ کم از کم دو ماہ تک اس روٹین کی پریکٹس کروائیں۔
🟥 اپنے بچے کے ٹیچرز سے مستقل رابطہ رکھیں تاکہ بچے کی خوبیوں اور خامیوں کا پتا چلتا رہے۔ اس کے مطابق خوبیاں نکھارنے، اور خامیاں ٹھیک کرنے کی کوشش کریں۔
🟥 بچے کی ڈایٹ اچھی رکھیں۔
ذہنی و جسمانی طور پر سست بچوں کا میڈیکل چیک اپ ضرور کروائیں تا کہ ممکنہ وجہ کا علاج ہو سکے۔
🟥 پڑھائی میں کمزور، اور میل جول سے کتراتے والے بچے کے لیئے کلینیکل سائیکالوجسٹ سے راہنمائی حاصل کریں۔
🟥 جن اوقات میں والد گھر پر ہوتے ہیں، وہ اپنے 7 سال سے بڑے بیٹے/ بیٹوں کو اپنے ساتھ نماز کیلئے مسجد لے کر جائیں، اگر دکان یا بازار سے سبزی گوشت یا گھر کے دیگر اشیاء خریدنے جائیں تو اپنے ساتھ ضرور لے کر جائیں اور انہیں بھی خرید و فروخت کا طریقہ سکھائیں۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ کے بچے میں ذمہ داری کا احساس پیدا ہوگا، لوگوں سے میل جول اور بات چیت کرنے کا طریقہ آئے گا، خریداری کی skill پیدا ہوگی اور وہ ٹی وی یا موبائل سے لگاؤ بھی کچھ حد تک کم کر دے گا۔
🟥 صبح یا شام کا کوئی بھی ٹائم walk/jogging/cycling/ یا exercise کے لیے ضرور مخصوص کریں اور بچے کو بھی اپنے ساتھ لے کر جائیں۔ اس کے ساتھ چھوٹی چھوٹی باتیں ڈسکس کریں۔ اس طرح باپ کی بچوں سے دوستی بڑھے گی اور وہ اپنی تمام باتیں اپنے باپ کے ساتھ ڈسکس کر سکیں گے۔
🟥 موجودہ دور میں بچوں کا ٹی وی یا موبائل کا استعمال مکمل طور پر بند نہیں کروانا چاہیے، بلکہ اس کا محدود ٹائم کے لئے مثبت استعمال سکھانا چاہیے۔میری نظر میں ایک آپشن یہ بھی ہے کہ آپ اپنے بچے کا یوٹیوب چینل بنا دیں جو کہ آپ کی زیر نگرانی ہو اور اس یوٹیوب چینل پر آپ کا بچہ اپنے اچھے انٹرسٹ کی ویڈیوز بنا کر اپلوڈ کرتا جائے گا۔ بجائے اس کے کہ وہ انٹرنیٹ پر کچھ الٹا سیدھا دیکھتا رہے آپ اپنے بچے کو اسی کی اچھی دلچسپی کی ویڈیوز بنانے میں مصروف کر دیں لیکن اس کا ایک مخصوص ٹائم ہونا چاہیے( یہ میری ذاتی رائے ہے آپ اس سے اختلاف بھی کرسکتے ہیں)۔
اللہ تعالی سب والدین کو بچوں کے حقوق احسن طریقے سے ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

Address

Link Road DhQ Hospital Layyah
Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Children diseases and management made easy by Dr ismail Pediatrician posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram