Family First Clinic

Child Specialist

Operating as usual

Photos from Family First Clinic's post 14/12/2022

ڈاکٹر صاحب آپ بار بار بتا رہے ہیں کہ نومولود بچےکو گائےکا دودھ نہ دیں ۔
میں نے کئی ماؤں کو گائے یا بھینس کا دودھ بچوں کو دیتے دیکھاہے جنکے بچے ذیادہ تندرست نظر آتے ھیں ۔ وضاحت فرمایں۔۔۔
#جواب ۔
سب سے پہلی بات یہ کہ گا ئےکا دودھ قدرت نے گا ئے کے بچھڑ ے کے لئے بنا یا ہے ۔ بچھڑے کی غذا کی ضرو ریات انسان کے بچے سےبا لکل مختلف ہیں ۔ گائے کے بچھڑے کا معدہ اور نظام ہضم انسان کے نازک بے بی سے بالکل مختلف ہے ۔
جس طر ح ایک بالغ انسان گا ئے کی غذا ہضم نہں کر سکتا اسی طر ح بے بی کا معدہ بھی بچھڑ ے کا خوراک ہضم نہیں کر سکتا ۔اس لئے ما ں کا دودھ ایک نو مو لود بچےکے لئے بہتر ین غذا ہے ۔
اگر ما ں کا دودھ کسی وجہ سے میسرنہیں ہے تو دوسرے نمبر پر فا رمو لا یا ڈبے کا دودھ /formula milk ہے ۔
اگر چہ ڈبے کا دودھ گا ئے کے دودھ سے ہی بنا یا جاتا ہے مگر اس کو ایک بہت پیچیدہ طر یقہ سےگزار کر ما ں کےدودھ کے سا خت کے قریب ترکیا جا تا ہے ۔
کر یں ؛
»» گا ئے کے دودھ میں ائرن/iron بہت کم مقدار میں ہے اور جس شکل میں ہےا میں بہت کم مقدار میں جذب ہو تا ہے۔
»» گا ئے کے دودھ میں پروٹین/proteins اورمنرل/minerals کی مقدر بہت زیا دہ ہے جوکہ نو مو لود بے بی کے گردوں/kidneys کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔
»» گائےکےدودوھ میں جو لیپڈ کی مختلف شکل مو جود ہے ۔وہ انسا نی بے کے لئے مو زوں نہیں ۔
»» اور ایک انتہا ئی اہم چیز گائے کادودھ بہت ابتدائی عمر میں دینے سے کا و ملک الرجی/cow_milk_allergy کا رسک بہت بڑھ جا تا ہے جس سے بے بی کے انت سے خون بہتا ہےجو بظاہرپاخانے میں نظر نہیں آ تا مگر اگر مائیکروسکوپ/ microscope کے اندر دیکھے تو یہ اوکلٹ بلڈ/occult blood کی صورت میں نظرآتا ہے ۔
اس سے نہ صرف انت کو نقصان ہو تا ہےبلکہ خون میں مو جو د رہا سہا ائرن بھی پاخانے کے راستے ضائع ہو جا تا ہے ۔
»»ا گر گا ئے کا دودھ پینے والا بچہ بظاہرصحت مند نظر آئے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس کی ذہنی اور جسمانی صحت بہتر ہے ۔
ہمیں نہیں معلوم ا س میں ائرن کی کمی کتنی ہے جو کہ ذہنی صحت/mental_health اور ائی کیو/IQ کے لئے ضروری ہے ۔
اور اسکا بھی اندازہ لگا نا اسان نہیں کہ بچے کے گر دوں پر کتنا بو جھ ہے -
»» ایک اور چیز کی وضاحت ضروری ہے کہ بچھڑے کیلئے جسامت کاجلدبڑھنا زیا دہ ضروری ہے ۔
اس لئے قدرت نے گائے کے دودھ میں پروٹین ا ور منرل کی مقدار انسانی حد سے زیا دہ رکھا ہے ۔
انسان کے لئے پہلی تر جیح دما غ اور ذہنی صحت ہے اس لئے ماں کے دودھ میں سینکڑوں ایسے اجزا ہیں جو دماغ کے نشو نما میں مددکرتے ہیں۔۔
ایک سال کی عمر میں بچے کا ہا ضمہ اورگردے/kidneys اتنے میچو ر ہو تے ہیں کہ بے بی ارام سے گا ئے کا دودھ ہضم کرسکتا ہے ۔
ہمارا کام بچو ں کی صحت کے با رے میں جدید سا ئنسی معلومات فرا ہم کرناہے-
بچو ں کو جو بھی وا لدین پلا ئیں ان کی مر ضی ہے ۔
اللہ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔آ مین !۔




Photos from Family First Clinic's post 06/12/2022

ماں کا پہلا دودھ بچے کے لیے اشد ضروری اور بچے کے لئے پہلا حفاظتی عمل ہے

04/12/2022

سٹروک فالج ایک اچانک سے ہو جانے والی دماغی بیماری ھے جس میں یا تو دماغ کی شریان اچانک سے بند ہو جاتی ھے( اسکیمک سٹروک ) یا دماغ کی شریان پھٹ جاتی ھے (برین ھیمرج/ ھیمریجک سٹروک ) ۔۔

پوری دنیا میں ہر سال 16 ملین لوگ سٹروک کا شکار ہوتے ہیں ان میں سے 6 ملین لوگ زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں اور 6 ملین لوگ سٹروک کی وجہ سے معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ۔

پوری دنیا میں ہر 2 سیکنڈ کے بعد ایک سٹروک فالج کا مریض ایمرجنسی میں رپورٹ کرتا ہے اور ھر 6 سیکنڈ کے بعد ایک سٹروک فالج کا مریض اللہ کو پیارا ہوجاتا ہے ۔

پاکستان میں ہر سال محتاط اندازے کے مطابق 350000 افراد ہر سال سٹروک فالج کا شکار ہوتے ہیں ۔

پوری دنیا میں سٹروک فالج موت کی دوسری بڑی وجہ ہے۔

یاد رکھئے ۔
فالج ھر 6 میں سے ایک فرد کو متاثر کرتا ہے ۔
فالج کسی بھی شخص کو زندگی کے کسی بھی حصے میں متاثر کر سکتا ہے ۔
اور مردوں اور عورتوں کو یکساں متاثر کر سکتا ہے ۔
اس کی بڑی وجہ
شوگر
بلڈ پریشر
سموکنگ
چکنائی کا استعمال
دل کی بیماریاں
سھل پسند زندگی
ایکسرسائز کا نہ کرنا ہے ۔
ہماری غذا میں برگر اور جنک فوڈ کا استعمال بھی اس کی بڑی وجہ ہیں ۔

یاد رکھئے
فالج 80 فیصد لوگوں میں قابل بچاؤ ہے

04/12/2022

#بچوں کے چہرے پر سفید دهبے یا نشان

⚽️یہ کیلشیم کی کمی نہیں ہے ۔اپنا پیسا اور وقت نہ برباد کریں

🎾اس بیماری کا نام Pityriasis Alba ہے جس کے لئے فکر یا دوا کی ضرورت نہیں ہوتی 6 سے 12 مہینے میں خود ہی ٹھیک ہوجاتا ہے ۔اگر پھر بھی نہ ٹھیک ہو تو بچوں کے ڈاکٹر کو دکھا لیں۔

🏀عوامی آگاہی کے لیے دوسروں کے ساتھ بھی شیر کریں

02/12/2022
29/11/2022

کیا آپ غیر شادی شدہ ہیں؟ یا آپکی ابھی نئی شادی ہوئی ہے؟ یا آپ ابھی مزید بچے پیدا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

اگر اس سوال کا جواب ہاں ہے

اور اگر آپ نے نہیں یہ بلڈ ٹیسٹ نہیں کرایا تو پہلی ہی فرست میں فوراً اپنا ایک انتہائی ضروری Hb- Electrophoresis نامی بلڈ ٹیسٹ کروائیے۔ جو آپ کو یہ بتائے گا کہ آپ تھیلیسیمیا کے کیرئیر تو نہیں ہیں۔ یہ سہولت تمام ٹیچنگ ہسپتالوں اور ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں موجود ہے۔

تھیلیسیمیا ایک موروثی بیماری ہے۔ جو والدین سے بچوں میں منتقل ہو سکتی ہے۔۔

تھیلیسیمیا مائنر

اگر والدین میں سے کسی ایک میں سے کسی ایک میں بھی خون کے سرخ خلیوں میں موجود ہیمو گلوبن بنانے کی ایک ابنارمل جین ہے۔ اور وہ ابنارمل جین بچے میں منتقل ہو جاتی ہے۔ تو وہ بچہ تھیلیسیمیا کا کیریئر ہوگا۔ تھیلیسیمیا کیرئیر میں بیماری کی کوئی علامت نہیں ہوتی۔ اس کی جانچ اوپر بتائے گئے خون کے ٹیسٹ سے ہی ہو سکتی ہے۔ اسے تھیلیسیمیا مائنر بھی کہیں گے۔ اگر دونوں والدین تھیلیسیمیا کے کیرئیر ہیں تو وہ اپنے بچے میں یہ ابنارمل جین منتقل کر سکتے ہیں۔ اور ہر حمل میں 25 فیصد چانس ہے کہ بچہ تھیلیسیمیا میجر پیدا ہوگا۔

تھیلیسیمیا میجر

یہ خون کی ایک خطرناک بیماری ہے۔ اس مرض میں مبتلا مریضوں کو وقفہ وقفہ کے بعد خون لگانے کی ضرورت پڑتی ہے ۔اگر ان کو بروقت خون نہ لگایا تو انکی زندگی کو خطرہ ہو سکتا ہے اور کئی دیگر بیماری حملہ آور ہو سکتی ہیں۔

تھیلیسیمیا انٹر میڈیا۔

یہ تھیلیسیمیا کی ایک درمیان قسم ہے۔ جس میں ہیمو گلوبن 9-7 gm/dl کے درمیان رہتا ہے۔ اور مریض کو خون لگوانے کی ضرورت تھیلیسیمیا میجر کی نسبت کم ہوتی ہے۔

پاکستان میں تھیلیسیمیا کے کیرئیر کی شرح 5.4 فیصد ہے۔ یعنی کل آبادی میں سے 1 کروڑ سے بھی زیادہ لوگ تھیلیسیمیا کے کیرئیر ہیں۔ مگر کیرئیر ایک نارمل زندگی ہی گزارتے ہیں۔ جب انکی شادی دوسرے کیرئیر سے ہوگی تو کام خراب ہوگا۔ اور ہر سال پاکستان میں 6 ہزار بچے تھیلیسیمیا میجر کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔ جو ساری عمر خون لگواتے رہتے ہیں۔

ایک اصول بنا لیں۔ کہ اپنے بھائیوں اور بیٹوں کا سو فیصد تھیلیسیمیا مائنر کا کیرئیر ٹیسٹ کروائیں۔ اگر اسکریننگ میں لڑکا کیرئیر نہیں نکلتا تو اسکی شادی بے فکر ہو کر کریں۔ لیکن اگر تشخیص میں لڑکا کیرئیر نکلتا ہے تو اسکی ہونے والی بیوی کا ٹیسٹ کرانا سمجھیں فرض ہوگیا۔ تاہم لڑکیاں بھی اپنا ٹیسٹ ضرور کروائیں کہ اگر وہ تھیلیسیمیا کی کیرئیر ہوں تو پھر ہونے والا خاوند کا شادی سے پہلے لازمی ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

اگر انجانے میں دو کیرئیرز کی شادی ہو چکی ہے تو حمل کے تیسرے ماہ کے دوران CVS جنیٹک ٹیسٹ ہوتا ہے۔ وہ بھی حکومت پنجاب فری کرتی ہے۔ آپ کسی اچھے پرائویٹ ہسپتال سے بھی کرا سکتے ہیں۔ اگر بچہ میجر ہو تو حمل ضائع کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے.

سی وی ایس ٹیسٹ کا طریقہ کار۔

اس ٹیسٹ کے لیے 13-11 ہفتے کے حمل میں پلاسنٹا (آنول) کا سامپل لیا جاتا ہے۔۔ جسے ماں کے خون کے ساتھ ملا کر چیک کیا جاتا ہے۔ اس ٹیسٹ سے وہ لوگ ہر حمل میں فائدہ اٹھائیں جو دونوں تھیلیسیمیا مائنر ہیں۔ اور انکی شادی ہو چکی ہے۔ وہ سمجھیں ہر حمل میں انکا یہ ٹیسٹ کرانا انتہائی لازم ہے۔

دو تھیلیسیمیا مائنر کی شادی ہو جائے تو 25 فیصد چانس ہے بچہ تھیلیسیمیا میجر ہوگا۔ یعنی 4 میں سے ایک بچہ۔ 25 فیصد چانس ہے کہ بچے میں ابنارمل جین نہیں منتقل ہوگی۔ اور 50 فیصد چانس ہے کہ پیدا ہونے والا بچہ تھیلیسیمیا کیرئیر ہوگا۔

یہ ٹیسٹ وہ لوگ بھی ضرور کرائیں جنکی ابھی ابھی شادی ہوئی۔۔یا وہ جنکے بچے ابھی چھوٹے ہیں اور وہ مزید بچے پیدا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

29/11/2022

قبل از وقت پیدائش ماں او بچے دونوں کے لیے خطرناک ہوتی ہے۔ اسلئے حاملہ خواتین دوران حمل احتیاطی تدابیر ملحوظ خاطر رکھیں اور اپنی ننھی جانوں کی صحت مند زندگی یقینی بنائیں!!

27/11/2022

چند احتیاطی تدابیر اپنائیں اور جانوں کو محفوظ بنائیں ۔
اینٹی بائیوٹک ادویات کا غلط استعمال ہم سب کو خطرے میں ڈالتا ہے ۔
اینٹی بائیوٹکس صرف ڈاکٹر کی ہدایت پر استعمال کریں۔

Photos from Family First Clinic's post 09/11/2022

ممپس ( کن پھیڑ ) پھولے ہوئے گالوں اور نرم، سوجے ہوئے جبڑے کے لیے مشہور ہے جس کی وجہ سے یہ ہوتا ہے۔ یہ ایک یا دونوں طرف کانوں کے نیچے سوجی ہوئی تھوک کے غدود کا نتیجہ ہے، جسے اکثر پیروٹائٹس کہا جاتا ہے۔

دیگر علامات جو پیروٹائٹس سے چند دن پہلے شروع ہوسکتی ہیں ان میں شامل ہیں:

بخار
سر درد
پٹھوں میں درد
تھکاوٹ
بھوک میں کمی
علامات عام طور پر انفیکشن کے 16-18 دن بعد ظاہر ہوتی ہیں، لیکن یہ مدت انفیکشن کے بعد 12-25 دن تک ہو سکتی ہے۔

کچھ لوگ جن کو ممپس ہوتا ہے ان میں بہت ہلکی علامات ہوتی ہیں (جیسے نزلہ زکام)، یا بالکل بھی کوئی علامات نہیں ہوتیں اور ہو سکتا ہے کہ انہیں معلوم نہ ہو کہ انہیں یہ بیماری ہے۔

ش*ذ و نادر صورتوں میں، ممپس زیادہ شدید پیچیدگیاں پیدا کر سکتے ہیں۔

ممپس والے زیادہ تر لوگ دو ہفتوں کے اندر مکمل طور پر ٹھیک ہو جاتے ہیں

09/11/2022

پنجاب میں ڈینگی بہت زیادہ پھیل گیا ۔حفاظتی تدابیر اپنائیں ۔
یہ آج کی میو ہسپتال لاہور کی ڈینگی کاؤنٹر کی تصویر ہے ۔میو ہسپتال کی آج کی صورتحال ایمرجنسی ڈینگی کاؤنٹرز پر بے پناہ رش۔ یہ ڈینگی کے مریضوں کے دھماکے کی طرح ہے، مریضوں سے منٹوں میں نمٹنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ بہت زیادہ مریض تیز بخار اور جسم پر سرخ نشان اور خون کے عارضے کے ساتھ آ رہے ہیں ۔

31/10/2022

💢FLU SHOT/FLU VACCINATION 💢

🟥 فلو شاٹ یا فلو ویکسین ہر سال اکتوبر یا سردیوں سے پہلے کے مہینے میں لگوائی جاتی ہے جس کا مقصد انفلوئنزا وائرس سے پھیلنے والی بیماری سے بچاؤ کرنا ہے۔
یہ ویکسین پرائیویٹ طور پر خود لگونا پڑتی ہے، جس کی قیمت تقریباً ۔/2000 پاکستانی روپے ہے۔
🟥 فلو ویکسین کن لوگوں کو لگوانی چاہیے؟

👈 65 سال یا اس سے زائد عمر بزرگ افراد۔

👈 یہ ویکسین 6 ماہ سے بڑے بچوں، بالغ افراد اور بزرگوں کو لگائی جا سکتی ہے۔

👈 خاص طور پر ایسے بچے جو بار بار گلے یا چیسٹ انفیکشن سے بیمار ہوتے ہیں، کم وزن والے بچے یا جن بچوں کی گروتھ ٹھیک نہیں ہے۔

👈 اسی طرح وہ بالغ اور بزرگ افراد جو بار بار بیمار ہوتے ہیں، سگریٹ نوشی کرتے ہیں، اور دمے یا سانس کی دائمی بیماری میں مبتلا ہیں۔

👈 6 ماہ سے بڑی عمر کے بچے اور بالغ افراد جو پہلے سے کسی اور دائمی بیماری میں مبتلا ہوں۔ جیسا کہ دمہ، شوگر ، دل کی بیماری، گردوں کی بیماری، جگر کی بیماری، ایسے مریض جن کا مدافعتی نظام کمزور ہو، اور کینسر کے مریض۔

🟥 کیا ان افراد کو بھی یہ ویکسین لگوانی چاہیے جو پہلے سے ہی کووڈ ویکسین لگوا چکے ہوں؟
👈 جی ہاں، ان لوگوں کو بھی فلو شاٹ لینا چاہیے۔ کیونکہ۔ انفلوئنزا انفیکشن اور کوویڈ انفیکشن دونوں مختلف وائرسوں کی وجہ سے ہوتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ آپ کو ان بیماریوں سے بچاؤ کے لیے علیحدہ ویکسینیشن کی ضرورت ہے۔

18/10/2022

تمام والدین کے لیے بہت اہم معلومات اور آگاہی پھیلانے کے لیے دوسروں کے ساتھ بھی شئیر کریں:::

اولاد خدا کی بہت بڑی نعمت ہے۔

بچوں ,خاص طور پر نوزائیدہ بچوں کی اچھی دیکھ بھال کرنا بہت ضروری ہے۔

آج میں نوزائیدہ بچوں سے متعلق ایک بہت ہی اہم بات پر بات کروں گا۔

کچھ بچوں کو ایک کی بیماری ہوتی ہے جسے بلیری ایٹرزیا کہا جاتا ہے اور یہ پتے اور اس کی نالیوں کے سکڑنے کا باعث بنتی ہے۔
یہ بیماری بہت خطرناک ہے کیونکہ یہ جگر کی خرابی اور بچوں کی موت کا سبب بن سکتی ہے۔
اگر پیدائش کے بعد 2 ماہ کے اندر اس کی نشاندہی ہو جائے تو ہم آپریشن کر سکتے ہیں .لیکن اگر اس سے دیر ہو جائے تو جگر کی پیوند کاری ہی واحد آپشن ہے اور یہ پاکستان میں خاص طور پر چھوٹے بچوں کے لیے بہت نا پید چیز ہے۔

میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ والدین بچوں کا سب سے پہلے مشاہدہ کرتے ہیں اور خاص طور پر ماں کیونکہ وہ ہمیشہ اپنے بچے کے ساتھ رہتی ہیں اس لیے ان پر بہت بڑی ذمہ داری ہے۔

میں ایک آسان طریقہ بتاؤں گا جس کے ذریعے آپ یہ جان سکتے ہیں کہ آیا آپ کے بچے کو یہ مسئلہ ہو سکتا ہے یا نہیں۔

وہ یہ ہے کے آپ روزانہ اس کے پاخانے کا معائنہ کرتے ہیں جب آپ اسکی نیپی بدلتے ہیں خاص طور پر شروع کے دو ماہ ۔

عام طور پر پاخانہ پیدائش کے بعد ابتدائی تین سے پانچ دن تک سبز رنگ کااور سیاہ ہوتا ہے جسے میکونیم کہتے ہیں۔ اس کے بعد یہ اپنا معمول کا رنگ اپنا لیتا ہے۔

آپ کو اپنے بچے کے پاخانے کے رنگ کا دی گٸ تصویر کے رنگوں سے موازنہ کرنا ہے۔

اگر رنگ 4-5-6-7 رنگوں میں سے کسی سے ملتا ہے تو یہ نارمل ہے۔ آپ کو کچھ نہیں کرنا ہے۔

اگر رنگ 1-2-3 سے ملتا ہے تو مسئلہ ہو سکتا ہے اور آپ کو اپنے بچے کا ماہر اطفال سے معائنہ کروانا چاہیے۔ وہ بچے کامعانہ کرے ے گا۔ اگر ضرورت ہو تو کچھ ٹیسٹ کریں بھی تجویز کرے گا

ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں

CC: arshad arshad mehmood

16/10/2022

سخت مزاج ماؤں کے نام ۔۔۔

13/10/2022

کمر کے پانی کا ٹیسٹ
کمر کے پانی کا ٹیسٹ بہت ساری بیماریوں کی تشخیص کے لیے کیا جاتا ہے جن میں سرفہرست گردن توڑ بخار Meningitis کی تشخیص شامل ہے. گردن توڑ بخار کی بروقت تشخیص کی صورت میں علاج میں تبدیلی کی جاتی ہے اور علاج کا دورانیہ بڑھایا جاتا ہے ۔ گردن توڑ بخار کی بروقت تشخیص کی صورت میں اس کا علاج ممکن ہے ۔ بروقت تشخیص اور بہترین علاج نہ ہونے کی صورت میں بچے وہ بہت سے دماغی اور اعصابی بیماریوں کی شکایت ہو سکتی ہے ۔ جیسا کہ سنائی نہ دینا، قوتِ سماعت کا نہ ہونا، بول نہ سکنا اور دماغی طور پر کمزور یا پاگل پن اور مرگی یا جھٹکے لگ سکتے ہیں ۔
اس لئے ڈاکٹر جب آپ کو کمر کے پانی کا ٹیسٹ کرنے کے لئے کہے تو ان کو اجازت دے دیا کریں ۔ ہر ٹیسٹ کی طرح اس کے اپنے فوائد اور نقصان ہیں لیکن فوائد زیادہ ہیں ۔

12/10/2022

🚩🚩🚩بچوں میں قبض کو روکنے میں مدد کے لیےوالدین کے لیے ہدایات :::

🔵🔵🔵1.....اپنے بچے کو زیادہ فائبر والی غذائیں دیں۔ فائبر سے بھرپور غذا آپ کے بچے کے جسم کو نرم پاخانہ بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔ اپنے بچے کو زیادہ فائبر والی غذائیں، جیسے پھل، سبزیاں، پھلیاں، اور سارا اناج سے بنی روٹیاں دیں۔ اگر آپ کا بچہ زیادہ فائبر والی غذا کا عادی نہیں ہے، تو گیس اور اپھارہ کو روکنے کے لیے دن میں صرف کئی گرام فائبر شامل کرکے شروع کریں۔

🛑🛑🛑2...اپنے بچے کو مناسب مقدار میں پانی،خالص جوس پینے کی ترغیب دیں۔

⚠️⚠️⚠️3...جسمانی سرگرمی کو فروغ دیں۔ باقاعدہ جسمانی سرگرمی آنتوں کے معمول کے کام کو متحرک کرنے میں مدد کرتی ہے۔
بچے کا روزانہ کے کھیل کودکا معمول بنائیں بجاۓ اسکے کے وہ کارٹون یا موبا ٸل دیکھتا رہے

⭕⭕⭕4...ٹوائلٹ کا معمول بنائیں۔ اپنے بچے کو ٹوائلٹ استعمال کرنے کے لیے کھانے کے بعد باقاعدگی سے وقت مختص کریں۔

⛔⛔⛔5..اپنے بچے کو سمجھائیں ں کے جب بھی بچے کوپاخانےکی حاجت ہو تو اسی وقت پوری کریں۔
کچھ بچے کھیل کود میں اس قدر لپٹے ہوئے ہوتے ہیں کہ وہ پاخانے کی خواہش کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ اگر اس طرح کی تاخیر اکثر ہوتی ہے، تو وہ قبض کا باعث بن سکتے ہیں۔

🔆🔆🔆6...اپنے بچے کا حامی بنیں۔ اپنے بچے کی کوششوں کی تعریف یں۔
ایسے بچے کو سزا نہ دیں جس نے اپنے زیر جامے کو گندا کیا ہو۔

✅✅✅7...ادویات کا جائزہ لیں۔ اگر آپ کا بچہ ایسی دوا لے رہا ہے جو قبض کا باعث بنتی ہے، تو اپنے ڈاکٹر سے اس بارے میں پوچھیں۔

12/10/2022

IMPETIGO:::

یہ ایک ایسی حالت ہے جس میں بچے کے منہ کے گرد شہد کے رنگ کے زخم بنتے ہیں۔

سب سے زیادہ عام طور پر منہ کے ارد گرد پایا جاتا ہے لیکن دوسرے حصوں میں بھی ہو سکتا ہے.
یہ ایک بیکٹریا کی وجہ سے ہوتا ھے۔

یہ متعدی ہیں مطلب چھونے یا ہاتھ لگا نے سے یا پھر تولیے وغیرہ ایک سے دوسرے بندے کولگ سکتے ہیں

علاج جلد کے علاقے پر لگائی جانے والی کریموں اور انٹی بائیوٹک دوا کے ذریعے کیا جاتا ہے

12/10/2022
12/10/2022

بےشک

12/10/2022

Constipation in childrens

09/10/2022
02/10/2022

"ڈاکٹر صاحب ۔ یہ رپورٹس واٹس ایپ کررہا ہوں ۔ دیکھ کر بتا دیں ۔ کوئی مشورہ ؟"
اس قسم کے پیغامات عام ہو گئے ہیں ۔ خاص طور پر کووڈ کے دور کے بعد ، جب ڈاکٹر سے ملنا کچھ عرصہ ممکن نہیں تھا ۔ یہ طرز عمل اگرچہ بھیجنے والے کی سہولت پر مبنی ہے ، گھر بیٹھے ایک کلک سے مفت مشورہ بھی مل گیا ، ایک چھوڑ دس دوست ڈاکٹروں کی رائے بھی آگئی ، جس دوست کی رپورٹ بھیجی تھی ، اس کی مدد بھی کردی ۔ اور کیا چاہیے!
اکثر لوگ لیبارٹری کے ٹیسٹ ہی کو اہم سمجھتے ہیں (کچھ ڈاکٹر بھی) ۔ لیکن طبی علاج میں سب سے پہلے مریض سے علامات اور کچھ سوالات کیے جاتے ہیں ، (جسے ہسٹری کہتے ہیں) ۔ اس کے بعد معائنہ ۔ پھر اگر ضروری ہو تو ٹیسٹ ۔ اور ان سب کی روشنی میں تشخیص ۔ اور پھر حل ، یا علاج تجویز کیا جاتا ہے ۔
صرف ٹیسٹ کی رپورٹ سے نتیجہ اخذ کرنا اکثر ممکن نہیں ہوتا ، اور کبھی کبھی نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے ۔ دوسری طرف ، کبھی کوئی ٹیسٹ رپورٹ نارمل ہوسکتی ہے ، جب کہ مرض موجود ہو مثلاً ٹائیفائڈ بخار میں CBC نارمل ہوتا ہے جس کا مطلب یہ نہیں کہ "سب ٹھیک ہے" ۔ (جب کہ جواب بلڈ کلچر سے ملتا ہے)
کسی بیماری کے دوران کوئی ٹیسٹ ، مثلاً ذیابیطس ، شوگر ، میں بلڈ شوگر ایک ہفتے میں کبھی نارمل اور کبھی زیادہ آسکتی ہے ۔ اگر درمیان سے ایک رپورٹ دیکھ کر رائے قائم کی جائے ، تو کچھ کا کچھ بن سکتا ہے ۔
یعنی ، ہر رپورٹ اپنے سیاق و سباق میں رکھ کر سمجھنا ضروری ہے ۔
یہ بھی سوچنا چاہیے کہ ڈاکٹر نمبر ایک نے کسی ٹیسٹ کا لکھا ، تو ڈاکٹر نمبر دو سے کیوں پوچھا جا رہا ہے ؟ اگر پہلے پر اعتماد نہیں تھا تو اس سے مشورہ لینے کیوں گئے !!
سب سے دلچسپ ، اور کبھی کبھی تکلیف دہ ، ایسے مواقع پیش آتے ہیں کہ رپورٹ ملی اور آپ سے فون پر پندرہ منٹ مشورہ کیا ۔ بعد میں معلوم ہوا کہ یہی عمل پہلے اور بعد میں چار پانچ اور ڈاکٹروں سے بھی کیا جا چکا ہے ۔ صرف آپ کے موجود فون/ واٹس ایپ نمبر کا فائدہ اٹھایا گیا!! ۔ علاج تو کہیں اور کررہے ہیں۔
موجودہ دور میں مفید سہولیات مثلاً فون ، واٹس ایپ ، ہیلپ لائن وغیرہ ، بہت کام کے ذرائع ہیں ۔ جب تک کہ ان کو خواہ مخواہ استعمال نہیں کیا جائے ۔ نیز صرف ٹیسٹ رپورٹ کو اصل اہمیت دینا اکثر بے سود اور کبھی مضر ثابت ہو سکتا ہے ۔
Copied

01/10/2022

آدھے سر کے درد یا ماییگرین کے مریض کو کیا احتیاطیں کرنی چاہییں ۔۔

بلیک گلاسز کا استعمال کریں۔
چاکلیٹ 🍫، مکھن ، پنیر ، پیزا 🍕، کولڈ ڈرنکس ، کافی ، نٹس ( چلغوزے, مغزیات ) بند کر دیں ۔
نیند پوری کریں۔ دیر تک جاگنے یا صبح دیر سے اٹھنے سے پرہیز کریں۔
دیر تک بھوک نہ لیں
سگریٹ نوشی ، شراب نوشی سے پرہیز کریں ۔
روزانہ واک کریں۔
سٹریس نہ لیں۔
شور سے اور تیز روشنی سے اجتناب کریں ۔

28/09/2022

💊💊💊تھیلیسیمیا کیا ہے؟
یہ خون کی بیماری ہے جس میں خون نہیں بنتا اور بچے کو ہر ماہ خون لگانا پڑتا ہے۔یا مکمّل Bone Marrow transplant(ہڈیوں کے گودے کی تبدیلی ) کرنا ہوتا ہے ۔یہ بچے اور ان کے خاندان کے لیے بہت تکلیف دہ اور مهنگا علاج ہے۔

💎💎💎ہم تھیلیسیمیا کو کیسے روک سکتے ہیں؟

خاندان میں شادیوں سے بچنے کی کوشش کریں۔

💎💎💎شادی سے پہلے تھیلیسیمیا کیریئر کا لیب ٹیسٹ کروائیں، یہ پنجاب تھیلیسیمیا کنٹرول پروگرام کے ذریعے مفت دستیاب ہے۔

💎💎💎اگر کسی کا تھیلیسیمیا کیرئیر کا ٹیسٹ پازیٹو آتا ہے تو اسے تھیلیسیمیا والے منفی شخص سے شادی کر لینی چاہیے تاکہ کسی بھی بچے کو یہ بیماری نہ ہو۔

💎💎💎اگر والدین میں تھیلیسیمیا کی تشخیص ہوئی ہے تو اگلی حمل کے دوران انہیں سی وی ایس ٹیسٹ کروانا چاہیے جو حمل کے تیسرے سے چوتھے مہینے میں کیا جاتا ہے تاکہ آپ تھیلیسیمیا کے بچے کا پتہ لگا سکیں اور حمل کو اسقاط حمل کا اختیار حاصل ہو سکے۔ یہ ٹیسٹ پاکستان میں علاقائی مراکز پر بھی دستیاب ہے اگر پنجاب میں تھیلیسیمیا کنٹرول پروگرام۔

28/09/2022

سوال ۔ گرا ئپ وا ٹر کے بارے میں کو ئی ریسرچ آرٹیکل ہے ۔اس کے فا ئدے یا نقصا نات کے بارے میں کو ئی سا ئنسی ثبوت ہے ۔
کیا ایک سے چھ مہنے کے بچے کو روزانہ گرا ئپ واٹر دینا صحیح ہے
جواب ۔
گرائپ وا ٹر بنیا دی طور پر سنہ اٹھارہ سو پچا س میں ولیم ووڈورتھ نے کچھ الکو حل ۔سوڈا اور کچھ جڑی بوٹییو ں کا تیل ملا کر ملیریا کی بخار سے ارام کے لئےبنایاتھا ۔ہو تے ہو تے یہ نو مو لود بچو ں کی کولک میں آرام کے لئےاستعمال کیا جا نے لگا ۔
کئی ترقی یا فتہ ممالک میں الکو حل کی وجہ سے گرائپ وا ٹرپر پا بندی لگا دی گئی ہے ا ب سا ئنسی طور پر ثابت ہو چکا ہے الکو حل بچے کے د ما غ کے لئے شد ید نقصان دہ ہے ۔
پا کستان اور انڈیا میں گرا ئپ وا ٹر میں الکو حل شا مل نہی ہوتا ۔مگر ہربرا نڈ میں مختلف اجزا شا مل ہیں-۔ جو کہ ایک تشو یش کن معا ملہ ہے ۔
مثلا اصل ووڈورڈ کے گریپ واٹر میں 3.6 فیصد الکحل ، ڈل آئل ، سوڈیم بائک کاربونیٹ ، چینی اور پانی موجود تھا۔ ووڈورڈ نے 1876 میں "گریپ واٹر" کو بطور ٹریڈ مارک رجسٹر کیاتھا ۔
امر یکہ میں اس میں الکو حل کی مو جو دگی کی وجہ سے انیس سو اسی میں ایف ڈی اے نے پا بندی لگا ئی تھی ۔ ان کے مطا بق ابھی الکو حل نکا ل دیا گیا ہے۔
ہمدرد کے گرIئپ وا ٹر میں بوتل پرموجود تفصیل کے مطا بق مندرجہ ذیل اجزا پا ئی جا تی ہیں ۔ Mentha arvensis =wild mint, Oleum Anethi=oil of dill, amomum subulatum= black cardamom ۔ یعنی پودینا۔کا لی الا ئچی اور سو ئے کا تیل اور کا ر بونیٹ -۔
سوال یہ ہے کہ کیا نو مو لود کا نازک ہا ضمہ اتناکچھ برداشت کر سکتاہے ۔ کیو نکہ قدرت نے اس معصوم کےہا ضمے کےلئے ما ں کا دودھ بنا یا ہے گرا ئپ واٹرنہیں ۔ ہاں شا ئددوا کے طور پر چند دن یا ایک ادھ ہفتے کی لئےدینا سمجھ میں آتی ہے ۔
مگر اتنی جڑی بو ٹیاں اور کا ربو نیٹ کا بو جھ روزا نہ بچے کے ناز ک ھا ضمے پر ڈا لنا شا ئد عقلمندی نہیں ۔ جہاں تک ریسرچ ک تعلق ہے۔اس پر کچھ ریسرچ ارٹیکل شائع ہو چکےہیں ۔جن کے مطا بق گر ئپ وا ٹر کا کولک یا گیس میں آرام دینے کےمعا ملے میں کو ئی فا ئدہ نہیں ۔
بلکہ گرا ئپ و اٹر سے بچو ں میں الٹی ور قبض کی شکایت بڑ ھ جا تی ہے ۔البتہ کو ئی دور رس نقصانات کا کو ئی سا ئنسی ثبوت مو جود نہیں ۔

Location

Category

Telephone

Website

Address


Near Bilal Chowk , Old Shuja Abad Road
Multan
60000

Other Paediatrics in Multan (show all)
Dr Muhammad waqas khan , Child specialist Dr Muhammad waqas khan , Child specialist
7-D Wapda Town, Northern By Pass
Multan

Paediatrician 8-10 pm daily. Except Sunday.

Dr. Shoaib Saleem - Consultant Paediatrician & Neonatologist Dr. Shoaib Saleem - Consultant Paediatrician & Neonatologist
Gulfam Basharat Hospital Chowk Kumharanwala
Multan

Dr Shoaib Saleem is a certified consultant paediatrician and neonatologist. Graduated from hamdard u

Dr Farooq Haider Qaisrani Dr Farooq Haider Qaisrani
Qaisrani Medical Centre , Jail Road MDA Chowk
Multan, 60000

Dr. Farooq Haider Qaisrani is a leading consultant pediatrician practicing at Qaisrani Medical Cente