
05/04/2023
-
Shahid & Sons Veterinary Store Multan
0303 8797045
To help and serve the community is our motto. We provide medical care, for animals, pets and to some
-
Shahid & Sons Veterinary Store Multan
0303 8797045
Shahid & Sons Veterinary Store Multan
Contect number:- 03038797045
KETOJECT DRUG
Solution for parenteral administration
:-
Contains per ml:
Ketoprofen100 mg
Ketoprofen is a derivative of phenylpropionic acid -and belongs to the non steroidal antiinflammatory group of drugs. Like all such substances, its principal pharmacological actions are anti-inflammatory, analgesic and anti-pyretic.
1. Inflammatory and painful conditions of the bones and joints and muscle-skeletal systems in horses.
2. Colic in horses.
3. Respiratory infection and
4. Acute clinical mastitis in cattle.
5. Respiratory infection in pigs and
6. Mastitis-
7. Metritis-Agalactia syndrome in sows.
Hypersensitivity to ketoprofen.
Concurrent administration or administration of other non-steroidal anti-inflammatory drugs (NSAIDs) within 24 hours.
Administration in animals suffering from cardiac, hepatic or renal disease.
Administration to pregnant mares, because the effects of ketoprofen on fertility, pregnancy or foetal health of horses have not been determined.
Gastric or renal intolerance due to inhibition of prostaglandin synthesis.
Horses:
2.2 mg/kg I/V daily for upto 5 days
Cattle:
3 mg/kg I/V or deep I/M upto 3 days
FELINES:
2 mg/kg SC for 3 days
CATTLE: 24 hour milk and
7 days for meat
Pack Size: 50ml , 100ml
Shahid & Sons Veterinary Store Multan
0303 8797045
0303 8797045
جانوروں کی ادویات کا مرکز
Clay mineral block
Contect this number +92 303 8797045
فلومیگلو فوراً خون میں شامل ہو کر تقریباً 2گھنٹوں میں درد، بخاراور سوزش سے نجات دلاتا ہے ۔جس میں ، ہڈّی ، جوڑ،پٹھوں، نسوں، ہڈیوں کو جوڑنے والی رگوں یا اعصابی رگوں میں ہونے والے درد ، بخار اور سوجن میں کمی کا باعث بنتا ہے ۔
فلومیگلو گھوڑوں میں ہونے والے کولک پین(Colic Pain)میں انتہائی مفید ہے
گائے بھینسوں میں نظامِ تنفس کی بیماری جس میں ساڑویاخون میں موجود جراثیمی زہر کے باعث ہونے والے بخار میں اچھے نتائج دیتا ہے۔
خوراک:
گائے بھینس کیلئے : ایک سے دوملی لیٹرفی45کلوگرام جسمانی وزن کے حساب سے3دن تک مسلسل لگائیں۔
گھوڑوں کیلئے:ایک ملی لیٹرفی45 کلوگرام جسمانی وزن کے حساب سے5دن تک مسلسل لگائیں۔
اخراج کا دورانیہ:
گوشت 4 دن
دودھ 36گھنٹے
Available:- 03038797045
تمام اہل اسلام کو جشن عید میلادالنبی صلى الله عليه وسلم مبارک ھو🌹
Dcp Available 25kg
03038797045
Shahid and sons veterinary store multan
اگر جانور کو کوئی زہریلی چیز کاٹ لے۔
اکثر دیکھا گیا ہے کہ بعض اوقات جانور کو کوئی زہریلی چیز کاٹ لیتی ہے اور دور دراز کے علاقوں میں فوری ڈاکٹر یا کوئی دوائی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے آسانی سے قابل علاج جانور اکثر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں یا زہر کا اثر پورے جسم میں پھیلنے سے چھوٹا علاج بہت لمبا ہو کر جانور کو خراب کر دینے کے علاوہ پورا سوا بھی برباد ہونے کا اندیشہ پیدا ہوجاتا ہے۔ اگر خدانخواستہ ایسی صورتحال پیدا ہوجائے تو صرف دو گھریلو استعمال کی عام چیزوں سے اس مسئلے کا سدباب کافی حد تک ممکن ہوجاتا ہے۔
اجزا:-
1۔ مکھن
2۔ کالی مرچ۔
طریقہ استعمال
اگر خدانخواستہ جانور کو کوئی زہریلی چیز کاٹ لے تو فوری طور پر کالی مرچ کو بالکل باریک پیس کر مکھن میں اچھی طرح مکس کر کہ متاثرہ جگہ پر لگا دیں۔ اس چھوٹے سے عمل سے زہر کا اثر فوری طور پر زائل ہوجاتا ہے اور زہر مزید جسم میں پھیلنے سے بھی رک جاتا ہے اس عمل کو تھوڑے تھوڑے وقفے سے 3،4 دفعہ دہرانے سے زہر کے مکمل اثرات ضائل ہونے کے پورے امکانات پیدا ہوجاتے ہیں۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر اس عمل کے ساتھ ڈاکٹر سے مکمل علاج کرانے سے ہر طرح کا خطرہ مکمل طور پر ختم ہوجاتا ہے
مقدار
مکھن اگر 1 پائو ہے تو کالی مرچ 100 سے 150 گرام ڈال لیں۔
👈قسم کی بیماریوں کے علاج اور انکی حفاظتی تدابیر کے لئے رابطہ کر یں
آئیورمیکٹن
کی کہانی۔۔۔۔میرے الفاظ کی زبانی
دنیا میں موجود چند انقلابی ادویات میں سے ایک ہے۔ پنسلین اور ایسپرین جیسی شہرہ آفاق ادویات کو ٹکر دینے والی دوائی کا نام ہے آئیور میکٹن۔
1970 کے عشرہ کے آخر میں دریافت ہونے والی دوائی نے انسانیت کی بیش بہا خدمات سر انجام دی ہیں۔
آجکل استعمال ہونے والا سالٹ آئیور میکٹن اصل میں ڈائی ہائیڈرو شکل ہے اے ورمیکٹن کی۔
ابتدائی طور پر آئیور میکٹن جاپانی مٹی میں موجود ایک خاص قسم کے مائیکرو آرگنزم سے حاصل کیا جاتا تھا۔
اینڈیکٹو سائیٹ اور ایکٹو پیرا سائیٹ کیلئیے استعمال ہونے والی دنیا کی پہلی دوائی ہے۔
اس پر مزید ریسرچ نے جلد ہی اسکا حیران کن اثر ان دو بیماریوں پر سامنے آیا جس نے غریب دنیا کی شکلیں بگاڑ کر رکھ دی تھیں۔
ان میں سے ایک لمفیکٹک فلیری ایسز جس کو عام زبان میں ہاتھی وا کہا جاتا ہے یا ایلیفینٹی ایسز کہا جاتا ہے۔ دوسری ریور بلائینڈنیس ۔
اس کے علاوہ عصر حاضر میں کرونا جیسی مہلک بیماری اور پی پی ار جیسی جان لیوا بیماری جو بکریوں کیلئیے کسی عزاب سے کم نہیں میں بھی اچھے نتائج سامنے ارہے ہیں۔
چناچہ جاپانی حکومت کا ایم ایس ڈی کمپنی( بیوٹالیکس بنانے والی کمپنی) سے اس پر مزید تحقیق کا معاہدہ ہوا۔
کیونکہ دہائیوں تک ائیور میکٹن صرف جاپانی سر زمین میں پائے جانے والے مخصوص خوردبینی جاندار سے حاصل کیا جا سکتا تھا۔
تحقیقات میں اس کے مزید حیران کن نتائج سامنے ائے۔
یہ انتہائی محفوظ ،وسیع الاثر پیٹ کے کیڑوں ،راؤنڈ ورم، لنگ ورم ،مائیٹ اور چیچڑ کیلئیے اس کا استعمال شاندار نتائج کا حامل رہا۔
چانچہ اس دوائی کا استعمال پیداوار بڑھانے کیلئیے ہونے لگا ۔
اس کے بعد 20 سال تک اس دوائی کی کم از کم سیل ایک ارب ڈالر سالانہ رہی۔
اب تو اسکی سیل کئی گنا بڑھ گئی ہے۔
ابتدائی کئی سالوں تک یہ دوائی نان رجسٹرڈ ڈرگ کے طور پر دنیا میں استعمال ہوتی رہی۔
اس کے اتنے اثر پزید ہونے میں ابتدائی طور پر یہ تصور کر لیا گیا تھا کہ یہ نیورو ٹرانسمیٹر کو بلاک کر کے اثر دیکھاتی ہے ۔جو بعد میں غلط ثابت ہوا۔ اور اسی سے بہت سی نئی راہیں دریافت ہوئیں۔
بوائین میں کوپیریا نے اس کے خلاف رزسٹینس دکھانی شروع کی لیکن کینائین اور ایکوائین اس کی ابھی تک کوئی رزسٹینس سامنے نہیں آئی۔
پاکستان میں یہ واحد ڈرگ ہے جو مسلسل سستی ہو رہی ہے۔۔۔۔؟
پاکستان میں یہ دوائی سستی کیوں ہوئی۔۔۔؟
اس کے اثرات پہلے جیسے کیوں نہیں۔۔۔۔؟
اسکی جدید جنریشن اس سے بہتر کیوں نتائیج دے رہی ہیں۔۔۔؟
یہ سب کچھ انشا اللہ اگلی پوسٹ میں۔
؟
نئے پیدا ہونے والے بچوں میں آئیڈین کی کمی اور علاج:-
اکثر کسی نہ کسی کی پوسٹ نظر سے گزرتی ہے کہ بکری کے بچے پیدا ہوئے ہیں اور ان کے گلے کے نیچے گلہڑ ہیں ایسے 99 فیصد بچے زیادہ دیر زندہ نہیں رہ پاتے جو کی کچھ وجوہات میں سے ایک وجہ ہے۔
ہیں؟
پیدائش کے وقت بچوں میں گلہڑ پیدا ہونے کی بنیادی وجہ ماں میں آئیڈین کی کمی ہے جو پیٹ کے اندر بچوں میں ٹرانسفر ہوکر گلہڑ کا باعث بن جاتی ہے۔ آئیوڈین کی یہ کمی ناقص خوراک یا،ایسی زمین سے حاصل ہونے والا چارے سے پیدا ہوتی ہے جس زمین میں نمکیات کی شدید کمی ہو۔
:-
جب بکریاں حاملہ ہوجائیں تو انہیں 3 ماہ کے حمل کے بعد خوراک میں 20 گرام آئیوڈین ملا نمک ضرور دیں تاکہ ماں میں ائیڈین کی مقدار پوری رہے اور یہ کمی ماں سے بچوں میں یہ ٹرانسفر نہ ہو سکے۔
:-
گلہڑ کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کو لاعلاج سمجھا جاتا ہے جسکی وجہ سے خاص علاج نہ کرنے اور بچوں دودھ نہ پی سکنے کی وجہ سے بچے مر جاتے ہیں مگر اسکا مکمل اور بہترین علاج موجود ہے۔ ایسے بچے جنہیں گلہڑ ہوں انہیں ہومیوپیتھک دوائی آئیوڈیم 200 (iodium 200) کے 2،2 قطرے دن میں 5،6 دفعہ منہہ میں ڈالیں اور اس کے ساتھ تھائیراکسن ٹیبلٹ ہر روز ایک کھلائیں اس کے ساتھ ماں بکری کو بھی ڈیلی آئیوڈین ملا نمک کھلائیں تاکہ اس کے دودھ میں بھی اسکے اثرات پئدا ہوں کچھ دن یہ علاج مسلسل جاری رکھیں اللہ سے امید ہے کہ انشاءاللہ شفا ملے گی. : #
شاھد اینڈ سنز ویٹرنری سٹور کئ طرف سے عید سعید مبارک ہو 🌹
Thanks Nawan laborties 🤩🤩
&
Cell 📲 0303-8797044
May We All Be Able to Do Good Deeds on This Holy Month of Ramadan, 2021 Wishing a Blissful & Peaceful Ramdan ul Mubarak to All My Family Members & Family Friends
(HAPPY RAMDAN MUBARAK)
&
03038797045
&
📱:-0303-8797045
اصیل مرغوں کی بیماری اور ان کا علاج
1۔ پیچش_سبز_سفید یا خونی بیٹ کرنا
اصیل مرغ مرغی یا چوزے جب سبز سفید یا خونی پیچش کریں اور اک جگہ پہ اداس کھڑا ہو جائے اورکھانا پینا بند کریں تو انکو ایک گولی #موٹیلیئم صبح شام کھلا دیں۔ ان شاء اللہ دو خوراک سے ہی پیچش رک جائیں گے۔!!
2۔ !!
ایسے اصیل جو نزلہ زکام کا شکار ہوں یا جن کے گلے سے خرخر کی آوازیں نکلیں انکو رات کو ایک کیپسول روزانہ oxytetracycline کھلا دیں۔ تین دن تک انشاءاللہ ٹھیک ہوجائے گا
3۔ !!
عموما بڑے قد کاٹھ کے اصیل یا انکی بریڈ جب جسم کی بڑھوتری شروع کریں تو انکی ٹانگیں مڑ یا کمزور ہو جاتی ہیں۔ ایسے اصیل کو روز اک گولی #نیوروبیان یا کھلائیں۔ انکے جسم تندرست اور پٹھے مضبوط ہو جاتے ہیں۔!!
5۔ ۔!!
جن دوست احباب کے جانور گرمی کی شدت میں نڈھال ہوتے ہوں یا بخار میں مبتلا ہوتے ہوں وہ روز #دوکلو تازہ پانی میں ایک #پیراسیٹامول ڈال کر پلائیں۔!!
ناک یا آنکھوں سے پانی بہتا ہو تو پھر ایک کیپسول بھی ڈال دیں اور اسے اچھی طرح مکس کرکے پینے کیلئے انکے آگے رکھ دیں۔!!
6۔ !!
وہ بریڈر یا بڑی عمر کی مادیاں جو جوڑے نہیں ہوتیں سست اور جرثومے کمزور ہوں انکو ہر روز ایک کیپسول +400 کھلائیں۔ چند دنوں بعد جوڑ لگنے لگ جائیں گے۔!!
7۔ !!
اور #سینگوبیان کیپسول کھلانے سے اصیل پٹھے پٹھیاں صحت مند اور اعصابی طور پر مضبوط اور رنگ سرخ ہو جاتا ہے۔ بدن کی نشوونما بھی بہترین اور قد کاٹھ میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔!!
#نوٹ!! پوسٹ اچھی لگے تو ضرور شئیر کریں تاکہ سب شوقین بھائیوں کا فائدہ ہو اور ہمارا پیج لائیک کریں۔
ڈائریا،واہ لگنا، موک یا رک لگنا۔۔۔علامات اور وجوہات:-
آجکل جانور گرمی کی وجہ سے نظام انہظام میں تبدیلی کی وجہ سے ڈائریا کا شکار ہیں۔
وجوہات:-
زیادہ تر چارہ جات کی وجہ سے ایسا مسئلہ ہورہا ہے کیوں کہ آجکل اکثر چارہ جات کو بیماری لگی ہوئی ہے جو جانور کو بیمار کر رہا ہے۔
ایسی صورتحال جانورکے لیے بہت زیادہ تکلیف دہ ہے اور اس سے بڑھ کے جانور کی پیداور پہ برا اثر ڈال رہی ہے۔جو کہ فارمر کے لیے معاشی طور پہ نقصان کا باعث ہے۔
ڈائریا کی کئی اقسام ہیں۔اور ہر قسم میں مختلف وجوہات ہیں۔بہت سے جراثیم خاص طور پہ بیکٹیریا ای کولائی اس کا باعث ہے،فنگس،کچھ وائرس بھی اس کا سبب ہیں۔ایسی صورت میں شدید ڈائریا ہوسکتا ہے جو لمبے عرصے تک رہتا ہے۔انفکشن ہوسکتا ہے ساتھ میں اور جراثیم مل کےپیچیدہ کردیتے ہیں۔کچھ پروٹوذوا یا خون کے کیڑے بھی اس کا سبب ہوسکتے ہیں۔
دوسری قسم میں خوراک کی تبدیلی یا زیادتی موسم کی حدت وغیرہ سے ڈائریا ہوسکتا ہے یہ اتنا زیادہ خطرناک نہیں ہوتا۔
تیسری قسم میں کچھ جانوروں میں کرموں(Worms) کی زیادتی بھی ڈائریا کی وجہ ہے۔
علامات:۔
●اگر کرموں(Worms)کی وجہ سے ہو تو کبھی ڈائریا کبھی گوبر اگر ڈائریا ہو تو اس میں شدید بو ہوگی اور بلبلے بن جائیں گے۔
●اگر جراثیم بیکٹیریا ہوں تو مسلسل شدید ڈائریا ہوگا۔بسا اوقات ان میں خون کے لوتھڑے بھی ہوسکتے ہیں۔
علاج سے پہلے علامات کو جانچ لیں۔
سب سے پہلے خوراک پہ توجہ دیں۔اچانک خوراک کی تبدیلی نہ کریں الی لگا سائیلج یا الی لگی روٹیاں نہ دیں۔
ونڈہ مطلوبہ مقدار سےزائد نہ دیں۔مناسب مقدار میں توڑی کا استعمال لازمی کریں۔
اُمید ہے آپ کو یہ پوسٹ اچھی لگی ہو گی۔1
2-مزید اچھی اور معلوماتی پوسٹس کے لیے پیج لائک کریں-
3-کومنٹس کے زریعے اپنی راۓ کا اظہارضرور کریں.
4-اگر پسند آۓ تو شیئر بھی کریں
&
03038797045
*Cowpox
اس بیماری میں جانور کے تھنوں اور حیوانے پر بڑے بڑے دانے نکل آتے ہیں۔ بعض اوقات یہ دانے جانور کے v***a
پر بھی نکل سکتے ہیں۔ یہ بیماری زیادہ تر سردیوں میں میں پھیلتی ہے۔ اور عام موسم میں بھی آسکتی ھےا
اس بیماری میں دانے چوائی کرنے والے کے جسم پر بھی نکل سکتے ہیں، لہذا گوالے کو مکمل احتیاط کے ساتھ ماسک اور گلوز پہن کر چوائی کرنی چاہئے، اور چوائی کے بعد ہاتھ اچھے طریقے سے دھونے چاہیں۔
اگر کسی جانور کو پاکے
جکن پاکس chicken pox
کے دانے نکل آئیں تو اس جانور کو باقی صحت مند جانوروں سے فوراََ الگ کر دینا چاہئے، اس کی چوائی سب سے آخر میں کرنی چاہیئے، ایسے جا نور کے لیئے برتن اور سرنج وغیرہ بھی الگ ہونے چاہئیں۔
علاج:
اگر کسی جانور کو پاکے کے دانے نکل آئیں تو ان دانوں کو بٹانے کیلئے کاربالک ایسڈ یا چونا استعمال کیا جا سکتا ہے،
پاکے سے بچاؤ کیلئے تھنوں کی ڈپنگ کی کیلئے:
50
ملی لیٹر کاربالک ایسڈ ایک لیٹر سرسوں کے تیل میں حل کریں،
پاکے سے متاثرہ تھنوں کی ڈپنگ کیلئے :
100
ملی لیٹر کاربالک ایسڈ 1 لیٹر سرسوں کے تیل میں
حل کرکے استعمال کریں،
متاثرہ جانور کو یہ انجکشن لگائیں
Biopen 5gm
اس میں موجود پینسیلین اور اسٹریپٹوماٸسن سلفیٹ کا بہت اچھا
Combination ھے
Inj Penbiotic 5gm / Biopen 5gm
Composition 👇
{Penicillin~streptomycin Sulphate )
اگر دانوں کے ساتھ بخار بھی ہو تو انجکشن
ڈوآسول
DUASOL/ Nimtol INJ
بھی استعمال کروا سکتے ہیں
شفا من جانب الله
Available
Shahid and sons vets store multan
03038797045
سکورنل سسپنشن گاۓ بھینس، بھیڑ بکری، کتے بلی اور گھوڑوں میں تمام قسم کی پیچش کا فوری اور مکمل علاج ہے۔ اور یہ سالمونیلا اور کولی فورم جیسے جرسوموں کی وجہ سے آنتوں کی سوزش کیلئے بھی انتہائی موثر ہے۔
وی سیل انجکشن (وٹامن ای اور سوڈیم سیلی نائٹ )
@ انٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتا ہے
@تولیدی نظام کی بہتری
@وائٹ مسل بیماری کے لئے
@پہٹوں کی مضبوطی
@مدافعتی نظام کی بہتری
@ ذہنی دباؤ سے بچنے کیلئے
@بڑھوتری کیلئے
20ایم ایل خوراک
ہمارے ہاں جانوروں کی تمام ادویات ہول سیل ریٹ پر دستیاب ہیں شکریہ 03038797045 واٹس ایپ رابطہ
واٹس ایپ پر ڈائریکٹ بات کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے 03038797045
بھیڑ بکریاں پالنے والے درج ذیل ویکسینز کو اپنے جانوروں کو لگایا کریں۔
(1) PPR
پرائیویٹ لینی پڑے گی۔ بھیڑ بکری دونوں کو لگائیں۔یہ 50 اور 100 جانوروں کی وائیلز آتی ہیں۔
2) ETV
گورنمنٹ ویٹرنری ہسپتال سے فری ملے گی۔ہر چھ ماہ بعد لگائیں۔ جس جانور کو پہلی مرتبہ لگائیں اسے مہینے بعد دوبارہ بھی ضرور لگائیں اور پھر ہر چھ ماہ بعد۔
3) CCPP
یہ ویکسین بھی گورنمنٹ ویٹرنری ہسپتال سے فری ملے گی۔ ستمبر اکتوبر میں لگ جاے تو بہتر ہے۔
جانور کو ہیٹ میں لانے کے لیے فارمولا:
اگر جانور لمبے عرصے تک ہیٹ میں نہ آ رہا ہو تو ڈاکڑی نسخہ کے مطابق آپ
انجکشن ڈیلمازین یا لوٹالائز استعمال کریں
دیسی نسخہ
میتھرے 250 گرام
گڑ 250 گرام
اجوائن 150 گرام
گندم 250 گرام
مسور کی دال 100 گرام
یہ تمام چیزیں مکس کر کے روزانہ 200 گرام دیں
نسخہ نمبر 2
کسی بھی پنسار سے 12 دانے جائفل لیں اور روازانہ 4 دانے پیس کر ایک پائو گڑ میں دیں کنفرم ہیٹ میں آ جائے گی
اس میں احتیاط یہی ہو گی کہ کراس کوشش کریں جب ہیٹ ختم ہو رہی ہو تو کروائیں یا پھر کراس کے بعد سرسوں کا تیل دودھ میں پلا دیں
نمبر # # # 2
جانوروں ( گائے۔بھینس) کے بار بار پھر جانا ، ہیٹ میں آنا، ریپیٹ ہونے کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں۔ جن میں خاص درج ذیل ہیں۔
1: بچہ دانی میں سوجن ہونا یا انفیکشن کا ہونا۔ وقت پر جیر کا نہ گیرانا یا پوری نہ گرنا جو انفیکشن کی وجہ بنتا ہے۔
2:ا Brucellosis جس کی وجہ سے بھی ایسا ہوتا ہے اور یہ انسان میں بھی منتقل ہو سکتا ہے جانوروں سے۔ اور اس کی ویکسین موجود ہے
3: منرل کی کمی کا باعث بھی بار بار پھر جانے کی بڑی وجہ ہے۔
البتہ اگر انفیکشن ہو تو اس کا جلد از جلد علاج کریں انشاء اللہ ٹھیک ہو جائے گی
دیسی طریقہ۔ (ایک دن کی خوراک)۔
1: 480 گرام: ایلویرا۔ Aloe Vera
2: 480 گرام : دھی۔۔ Curd
3۔: 720ml : صاف پانی۔ Water
ایلویرا کا سفید گودا نکال لیں اور دھی اور پانی کے ساتھ اچھی طرح حل کر کے جانور کو کھلا دیں یہ عمل تین دن کرنا ہے اس کے بعد جب جانور (گائے ۔ بھینس) ہیٹ پر تو (AI) ٹیکہ رکھوا دیں انشاء اللہ ٹھر جائے گی۔
سردیوں کے چارہ جات کی لاعلاج اور جان لیوا بیماری
موجودہ دنوں میں جب جانور کم پروٹین والے چارہ جات جیسے مکئی، جوار ،باجرہ، یا سبز چارے کی کمی کی وجہ سے زیادہ مقدار میں خشک چارہ جیسے توڑی، پرالی وغیرہ کھا رہے ہوں تو معدہ کے خوردبینی جاندار اپنے آپ کو ان چارہ جات کے مطابق ڈھال لیتے ہے لیکن جیسے ہی ایک دم سے سبز اور زیادہ پروٹین والا چارہ مثلاً لوسن، سرسوں اور خاص طور پر برسیم کھلایا جاتا ہے تو جانور ایک خطرناک، لاعلاج اور مہلک مرض میں مبتلا ہو سکتا ہے
یہ مسئلہ کم پروٹین اور خشک چارہ کھانے والے جانوروں میں یکدم سبز اور پروٹین سے بھرپور چارہ کھانے کے 4 دن سے 10 دن تک ہوسکتا ہے۔ سبز اور زیادہ پروٹین والے چارہ جات میں پروٹین کا ایک جزو (امینو ایسڈ) ٹرپٹوفان (Tryptophan) ہوتا ہے، جس کو خشک چارہ کھانے والے جانوروں کے معدے میں موجود بیکٹریا ایک زہریلے کیمکل
3-methylindole (3-MI)
میں تبدیل کر سکتے ہیں
تھوڑی مقدار میں تو جسم اس کو برداشت کر لیتا ہے لیکن اگر معدہ میں اس کیمکل کی مقدار زیادہ پیدا ہو تو یہ پھپھڑوں میں پہنچ کر ان کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔ ایسے بیکٹیریا خشک اور کم پروٹین والا چارہ کھانے جانوروں کے معدے میں زیادہ تعداد میں ہوتے ہیں اور جیسے ہی ان کو یکدم زیادہ پروٹین ملتی ہے تو یہ زیادہ مقدار میں زہریلا کیمکل بنا سکتے ہیں
کیونکہ اس کیمکل سے پھیپھڑے متاثر ہوتے ہیں اسی لیے بیماری کی علامت نمونیا جیسی ہوتی ہیں!!
سانس لینے میں دشواری/ کھینچ کر سانس لینا
جانور کھڑا رہتا ہے، بیٹھنے کی کی کوشش کرتا ہے لیکن پھپھڑوں کی سوزش اور درد کی وجہ سے بیٹھ نہیں پاتا
کھانسی، زکام، ناک سے ریشہ اور پانی
منہ سے زیادہ جھاگ کا گرنا
جانور کا الگ تھلگ، سست ہوجانا اور کھانا پینا کم کردینا
اکثر جانور کا ٹمپریچر نارمل ہی رہتا ہے بخار نہیں ہوتا، اور اگر ہو تو گائے بھینس میں بخار 103 تک ہی ہوتا ہے لیکن اوپر بیان کی گئی علامات ہوتیں ہیں۔
کچھ جانور ایک دو دن میں خود ٹھیک ہوجاتے ہیں اور اس مسئلہ کا زیادہ شکار نہیں ہوتے، لیکن کچھ جانوروں میں یہ مسئلہ شدت اختیار کر جاتا ہے اور جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ حالانکہ سب جانوروں کو ایک ہی طرح کی خوراک دی جا رہی ہوتی ہے۔ اگر 100 جانوروں کا فارم ہو اور خشک چارہ کھا رہے ہوں اور اسی طرح اچھی پروٹین والے سبز چارے ایک دم سے شروع کروا دئیے جائیں تو 50 جانور بیمار ہوسکتے ہیں اور 30 جانور اس بیماری سے مر بھی سکتے ہیں۔
کیونکہ یہ کیمکل پھپھڑوں پر اثر کرتا ہے اس لیے نمونیا اور سانس کی بیماری والی علامات دیکھنے کو ملتی ہیں۔ اس بیماری کا کوئی علاج دریافت نہیں ہوا جو اس زہریلے کیمیکل کو ختم کرسکے۔ اللہ نہ کرے اگر یہ مسئلہ جانوروں میں ہو جائے تو کوئی دوائی، کوئی ٹیکہ، ڈرپ بوتل کچھ بھی علاج نہیں ہے۔ اور اگر جانور کو یہ بیماری ہو جائے تو 6-8 گھنٹے میں جانور مر بھی سکتا ہے۔ اس لیے احتیاط ہی علاج ہے!
جانور لوسن, برسیم, سرسوں وغیرہ کو بہت پسند کرتے ہیں اس لئے وہ زیادہ کھاتے ہیں اور بیمار ہوسکتے ہیں
جانور بھوکا ہو اور بہت زیادہ مقدار میں اچھی پروٹین والا سبز چارہ کھا لے تو بھی یہ بیماری ہوسکتی ہے
"جانور کم پروٹین والی خوراک، چارہ کھا رہا ہو اور ایک دم سے اچھی پروٹین والا چارہ دیا جائے تو اس بیماری میں مبتلا ہو سکتا ہے"
کوشش کریں کہ نئے چارے کو مکمل تبدیل کرنے میں 10-12 دن لگائیں، تھوڑی مقدار سے شروع کریں اور آہستہ آہستہ خوراک تبدیل کریں تاکہ معدہ کے خوردبینی جاندار اپنے آپ کو اس تبدیلی کے مطابق ڈھال سکیں
اس بیماری کو فوگ فیور Fog Fever کہتے ہیں، پاکستان میں اس کو سردیوں کا بخار بھی کہا جاتا ہے۔
فوگ fog دھند کو کہتے ہیں دھند کا اس بیماری سے کوئی تعلق نہیں- فوگ (foggage, fog) چارے کو بھی کہتے ہیں۔ اسی وجہ سے اس بیماری کا نام فوگ فیور ہے
یہ بیماری '"فوگ فیور'" لاعلاج ہے لیکن اگر چھوٹی سی احتیاط کی جائے تو اس بیماری سے مکمل طور پر بچا جا سکتا ہے
چارہ ایک دم تبدیل نہ کریں، جو چارہ استعمال کر رہے ہیں اس کو نئے چارے سے آہستہ آہستہ تبدیل کریں
برسیم کو ہمیشہ خشک چارہ کے ساتھ ملا کر دیں
برسیم سرسوں وغیرہ کو کاٹ کر چند گھنٹے ایسے ہی پڑا رہنے دیں تاکہ اس میں نمی کی مقدار کچھ کم ہوسکے
زیادہ نمی پانی والے چارے سے جانور کو اپھارہ بھی ہوسکتا ہے
جانور کو رات کا ٹھنڈا پانی نہ پلائیں، تازہ پانی پلائیں، رات کو پانی کے برتن، کھرلیاں خالی کر تاکہ کہیں جانور خود ہی ٹھنڈا پانی نہ پی لیں
دودھ نکالنے کے بعد جانور کو تازہ پانی ضرور پلائیں
جانوروں اور خاص طور پر چھوٹے بچوں کو ٹھنڈی ہوا سے بچائیں
بیماری بہت خطرناک ہے لیکن احتیاط بہت چھوٹی سی ہے کہ سردیوں کا چارہ ایک دم سے تبدیل نہ کریں۔
اس چھوٹی سی کام کی بات کو شئیر کردیں تاکہ پیغام زیادہ لوگوں تک پہنچ جائے۔
اللہ تعالیٰ آپ کے جان و مال میں برکت عطا فرمائے آمین
and
03038797045
جانوروں میں فاسفورس (P) کی شدید کمی
سردیوں میں لال رنگ کا پیشاب ۔ رت موترا - شرکن
دودھ دینے والے جانوروں کے جسم میں سب سے بڑا معدنی جز کیلشیئم (Ca) ہے اور فاسفورس (P) دوسرا بڑا معدنی جز ہے۔ یہ دونوں اجزاء دودھ میں اچھی خاصی مقدار میں خارج ہوتے ہیں اس لیے دودھیل جانوروں کی خوراک میں ان کو مسلسل دینا ضروری ہوتا ہے
قدرتی طور پر ہماری زمینوں میں فاسفورس کم مقدار میں ہے۔ ہمارے میدانی علاقوں کی زمین کی پی ایچ بھی زیادہ ہے (9-8 pH) جس سے فاسفورس کی فصلوں/چارہ جات کو دستیابی محدود ہوجاتی ہے۔
جب سردی کی شدت بڑھتی ہے تو چارہ میں فاسفورس کی مزید کمی ہوجاتی ہے۔ 15 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم درجہ حرارت پر پودوں کی زمین سے فاسفورس حاصل کرنے کی شرح کم ہوتی جاتی ہے۔ اور جن زمینوں میں فاسفورسی کھاد مثلاً ڈی اے پی وغیرہ (DAP) نہیں ڈالی جاتی تو چارے کی فصل میں فاسفورس کی مزید کمی ہوجاتی ہے۔ یعنی ایک تو زمین میں فاسفورس کی کمی ہے، اور دوسرا زیادہ pH سے پودوں کو دستیاب بھی کم ہوتی ہے، سردی زیادہ بڑھنے کی وجہ سے فصل/چارے فاسفورس کو استعمال بھی کم کرتے ہیں اور رہی سہی کسر ہم فاسفورسی کھاد نہ ڈال کر پوری کر دیتے ہیں۔
سرسوں، شلجم، مولی اور سرسوں خاندان کے دیگر پودوں کا مسلسل اور زیادہ استعمال بھی جانور میں فاسفورس کی کمی کا باعث بنتا ہے۔ ان پودوں میں قدرتی طور پر فاسفورس کم مقدار میں ہوتی ہے۔ برسیم بھی ایک ایسا ہی چارہ ہے جس میں فاسفورس کی مقدار دوسرے چارہ جات کی نسبت کم ہوتی ہے
فاسفورس خون کے سرخ خلیوں (Red Blood Cells) کا حصہ ہے، اگر فاسفورس کی کمی ہو جائے تو خون کے خلیے ٹوٹ جاتے ہیں اور جانور کے پیشاب میں خون آنے لگتا ہے
سردی کے موسم میں چارے کاپر یعنی تانبے (Copper, Cu) کو بھی کم مقدار میں زمین سے جزب کرتے ہیں، اس لیے سردی کے چارہ جات میں کاپر (Cu) کی کمی بھی ہوسکتی ہے۔ کاپر خون کے بننے میں ضروری عنصر ہے۔ کاپر کی کمی سے جانور خون کی کمی کا شکار ہو جاتا ہے۔
جانور کی خوراک میں فاسفورس کی شدید کمی جانوروں میں لال رنگ کا پیشاب یا رت موترا/شرکن کا باعث بنتی ہے۔ یہ مسئلہ فاسفورس کی شدید کمی میں ہوتا ہے- فاسفورس کی کمی سے جانور کمزور ہوجاتا، دودھ کی پیداوار بھی کم ہوجاتی ہے اور جانور کا تولیدی نظام بھی متاثر ہوتا ہے۔ جانور کا مٹی پتھر کھانا، پلاسٹک، کپڑے، درختوں کی چھال، دوسرے جانوروں کے بال وغیرہ کھانا ان تمام مسائل کی ایک (one) وجہ فاسفورس کی کمی ہے۔
فاسفورس کی شدید کمی میں خون کے سرخ خلیے یا ریڈ بلڈ سیل (Red Blood Cells) ٹوٹ کر پیشاب میں خارج ہوتے ہیں اور پیشاب کا رنگ سیاہ سا ہوجاتا ہے۔ خون کے ضائع ہو جانے سے جانور بلکل سست اور نڈھال ہو جاتا، جانور کا ٹمپریچر کم ہو جاتا اور درجہ حرارت
° 100 سے بھی کم ہو جاتا ہے۔ خاص طور پر تازہ سوئے/ بچے کی پیدائش کے بعد جانوروں کو سردیوں کے موسم میں رت موترا ہو جاتا ہے۔
بچے کی پیدائش کے بعد ہونے والے رت موترا کو postparturient hemoglobinuria کہتے ہیں۔ بروقت علاج نا ہونے کی صورت میں جانور کی موت ہو جاتی ہے۔ لاپرواہی بلکل نہیں کرنی ایسی صورت حال میں!
پیشاب میں خون آنے کی تین چار اور بھی وجوہات ہیں۔ اگر چھوٹے بچے سردیوں میں رات کا بچا ہوا زیادہ ٹھنڈا پانی پی لیں تو بھی ان کے پیشاب میں خون آ سکتا ہے۔ ایک اور وجہ colostridium hymolyticum جو ایک بیکٹیریا ہے اور اس سے بھی شدید اور یکدم رت موترا ہوجاتا ہے۔ اس قسم کے پیشاب میں خون آنے کو bacillary hemoglobinuria کہتے ہیں۔ ایک اور وجہ کچھ زہریلی جڑی بوٹیاں اور کیمیکل کے کھا لینے سے بھی پیشاب میں لال رنگ اور خون آ سکتا ہے۔
زیادہ تر پیشاب میں خون آنے کی دو ہی وجوہات ہیں ایک رت موترا بلڈ پیراسائیٹ کی وجہ سے ہوتا ہے جسے ببیزیا (Babesia) کہتے ہیں اس میں بھی خون کے سرخ خلیے پیشاب میں خارج ہوتے ہیں، جس وجہ سے پیشاب کا رنگ سرخ ہو جاتا ہے۔ لیکن یہ پیراسائیٹ Parasite کی وجہ سے ہوتا ہے اور اس میں جانور کو بخار ہوتا یعنی جانور کا ٹمپریچر نارمل سے زیادہ ہوتا ہے، کئی دفعہ 106 تک بخار پہنچ جاتا ہے۔ ببیزیا پیراسائیٹ والا رت موترا چیچڑوں کی وجہ سے پھیلتا ہے، اس لیے اس کو چچڑی کا بخار بھی کہتے ہیں۔ اس رت موترا کا بچاؤ یہی ہے کہ چیچڑوں کو فارم سے ختم کریں۔
رت موترا کی دوسری قسم جانوروں میں فاسفورس کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے۔
AyeshaZahoorAgri : تحریر
فاسفورس کی کمی سے کیسے بچایا جائے جانوروں کو!!!!
فاسفورس کی کمی سے ہونے والے رت موترا سے بچاؤ کے لیے اپنے جانوروں کے چارہ جات کو بیجائی کے وقت فاسفورسی کھاد ضرور ڈالیں۔اگر گرمیوں میں ایک بوری DAP ڈالتے ہیں تو سردی میں سوا یا ڈیڑھ بوری ڈالیں۔ اگر اس دفعہ کاشت کے وقت فاسفورسی کھاد DAP وغیرہ کم از کم ایک بوری نہیں ڈالی تو اب ایک یا ڈیڑھ بوری فی ایکڑ نائیٹروفاس NP کھاد ڈال لیں۔ Nitrophos نائیٹروفاس میں فاسفورس اور نائٹروجن (یعنی یوریا) ہوتی ہے۔ تو اس کھاد سے یوریا/نائٹروجن بھی مل جائے گی۔
سردیوں میں جانور کو گڑ کا استعمال زیادہ کریں اور تازہ سوئے جانوروں کو روزانہ ایک ہفتہ تک 200 گرام گڑ کھلائیں، 100 گرام صبح اور 100 گرام شام, 200 گرام ایک ہی وقت میں نہ کھلائیں، آدھا صبح اور آدھا شام۔ سوئے/ بچے کی پیدائش کے بعد DCP Powder, ڈی سی پی پاؤڈر ضرور شروع کروادیں، اگر اچھی کمپنی کا منرل مکسچر دیں تو زیادہ بہتر ہے۔ 100 گرام ڈی سی پی پاؤڈر تو لازمی استعمال کریں اگر منرل مکسچر مہنگا لگتا ہو تو وہ 50 گرام روزانہ دیں ڈی سی پی پاؤڈر کے ساتھ
گندم چوکر میں بھی کافی مقدار میں فاسفورس ہوتا ہے، کپاس بنولہ، السی اور سورج مکھی کی کھل میں بھی فاسفورس اچھی خاصی مقدار میں ہوتا ہے۔
اپنے تازہ سوئے جانوروں کے پیشاب کا صبح شام مشاہدہ کرتے رہیں اور پیشاب کے رنگ پر نظر رکھیں کہ کہیں سرخ یا کالا تو نہیں۔ یہ بیماری گائے اور بھینسوں دونوں میں ہی ہوتی ہے لیکن بھینس اس کا شکار زیادہ ہوتی ہے
فاسفورس کی کمی کی وجہ سے ہونے والے رت موترا بھینسوں میں زیادہ خطرناک ہوتا ہے اور تھوڑی دیر ہو جائے،12-14 گھنٹے سے زائد، تو اکثر جانور دوران علاج ہی مر جاتے ہیں۔ جیسے ہی آپ کو پتا چلے کہ اپ کے جانور کو رت موترا ہوچکا ہے، تو جانور کا ٹمپریچر چیک کریں ° 100 سے کم ہو تو فوراً علاقہ کے مستند ڈاکٹر کو بلوائیں۔
اگر لکھنے والے بھی یہ سوچیں کہ میرے لکھنے یا نہ لکھنے سے کیا پڑتا ہے تو ۔ ۔ ۔ اس لیے حوصلہ افزائی کے لیے پوسٹ کو شئیر کر دیا کریں۔ جزاک اللہ
الله تعالیٰ آپ کی جان و مال میں برکت عطا فرمائے، آمین
Vaccination schedule for goats
Vaccination schadule for farm animal..
Save it. Its gona help you 🐄🐃
.
""ساڑو کا بہترین علاج""
بیرون ملک سے درآمد شدہ
PPS_LA inj (Long Acting)
1-حیوانہ کی شدید اور پرانی سوزش.
2-تھنوں سے پیپ زدہ پانی آنا اور بند ہوجانا.
3-زخموں کا نہ بھرنا اور خشک نہ ہونا.
03038797045
#جانوروں کو سردی سے بچانے کے لئے اہم نکات !
Multan
60000
Monday | 09:00 - 19:00 |
Tuesday | 09:00 - 19:00 |
Wednesday | 09:00 - 19:00 |
Thursday | 08:00 - 19:00 |
Friday | 08:00 - 12:00 |
Saturday | 08:00 - 19:00 |
Sunday | 08:00 - 19:00 |
Be the first to know and let us send you an email when Shahid & Sons Veterinary Store Multan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.