22/09/2022
اکسیر نایاب نسخہ حکیم قدیم کی جانب سے
ویسے تو یہ نسخہ بہت ہی اچھا ہے اگر اسے اکسیری نسخہ کہا جاۓ تو یہ مبالغہ نہیں ہو گا کیونکہ یہ نسخہ اس قابل ہے کہ اس پر بھروسہ کر کے اسے استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ نسخہ خاص ان بھاٸیوں کے لیے جو ہمارے پاس علاج کے لیے آتے ہیں جنہیں جب یہ کہا جاۓ کہ یہ دوا دودھ کے ساتھ استعمال کرنی ہے یا تھوڑا گھی اس کے ساتھ استعمال کر لیں اللہ آپ کو شفا دے گا تو ان کی پہلی شکایت یہ ہوتی ہے کہ حکیم صاحب یہ دوا میں استعمال نہیں کر سکتا وہ اس لیے کہ مجھے دودھ ہی ہضم نہیں ہوتا گھی تو بڑی دور کی بات ہے ان کی اس شکایت کے ازالہ کے لیے یہ نسخہ خاص طور پر درج کیا جا رہا ہے کہ جن بھاٸیوں کو قوت باہ کی کمزوری کے ساتھ کمر کا درد اور مختلف جسمانی دردیں ہیں اللہ تعالی ان کی مشکلات دور کر دے,تو چلیے نسخہ کی طرف۔
اجزاء نسخہ
کچلا مدبر 1 تولہ
زعفران 6 ماشہ
سم الفار سفید 3 ماشہ
کشتہ شنگرف 3 ماشہ
زنجبیل 1 تولہ
بسباسہ 1 تولہ
قرنفل 1 تولہ
سب کو ملا کر گولیاں بقدر 1 رتی بنا لیں
ترکیب ساخت کچلا
کچلہ حسب ضرورت لے کر آب گھیکوار میں تر کریں پندرہ دن تک خوب تر رہے۔اس کے بعد نکال کر صاف کر کے پتہ نکال دیں اور اسے آب ادرک میں بھگو دیں پندرہ دن کے بعد خشک ہونے پر خوب باریک کوٹ لیں۔دھونے کی ضرورت نہیں۔یہ اصل ترکیب ہے جس سے کچلا کی اصل طاقت ضاٸع نہیں ہوتی اور بے حد مفید رہتا ہے۔
ترکیب کشتہ شنگرف
شنگرف 1 تولہ کالے تل آدھا کلو
حرمل آدھا کلو
ایک کڑاہی میں نصف حرمل کوٹ کر ڈالیں اس کے بعد نصف کالے تل کوٹ کر ڈال دیں اس کے اوپر شنگرف رکھ کر جو باقی بچے تل نصف اور اس کے اوپر حرمل کوٹ کر ڈال دیں کڑاہی کو نرم آنچ پر رکھ دیں جب نصف کے قریب جل جاۓ تو آگ تیز کردیں کہ کڑاہی میں آگ لگ جاۓ نیچے سے آگ بند کردیں سرد ہونے پر شنگرف قاٸم النار نکال کر لہسن دیسی آدھا کلو چھیل و کوٹ کر کوزہ میں درمیان میں رکھ کر گل حکمت کر کے 6 کلو کی آگ دے دیں سرد ہونے پر نکال لیں یہ کشتہ مطلوب ہے۔
فواٸد
بھوک خوب لگاتا ہے,دودھ گھی خوب ہضم ہوتا ہے,قوت باہ کو خوب بڑھاتا ہے,مولد خون,مولد منی ہے۔اس کے استعمال کرنے سے جس وقت گھبراہٹ یا گرمی محسوس ہو تو دودھ گھی کا استعمال کریں ہضم ہوتا جاۓ گا حتکہ بعض حضرات کو چھ سیر دودھ پیتے دیکھا ہے اور پھر بھی چالاکی پھرتی معلوم ہوتی ہے۔
طاقت بے حد پیدا کرتا ہے,کمر اور جسم کی دردوں کو دور کر دیتا ہے۔
یہ مفید معلومات مفاد عامہ کے لئے ہے کیونکہ قومیں اللہ تعالی کے فضل سے علم سے ہی ترقی کرتی ہیں. ہم میں اخلاص,احساس,صلہ رحمی,خیر خواہی,لازمی ہونی چاہیے.اللہ کے رسول صل اللہ علیہ وسلم جب کوئ مسلم ہوتا تو اس سے اس بات پر بیعت لیتے کہ تم مسلمانوں کے خیر خواہ رہو گے.