11/06/2025
پتے کی پتھری اور التہاب
(Gall Blader Stone)
مرارہ کی جگہ بہت سخت درد ہوتا ہے,متلی اور قے ہوتی ہے,درد کی لہریں داٸیں کندھے سے پشت تک جاتی ہیں,تکلیف اتنی شدید ہوتی ہے جس سے صبر کا پیمانہ اس حد تک لبریز ہو جاتا ہے,کہ مریض خود کو ایسے نام نہاد محسنوں کے ہاتھوں میں دے دیتا ہے جو اس کوچیر پھاڑ کر رکھ دیتے ہیں,اور آج وہ قیمتی چیز اس کے جسم سے نکال دی گٸ جو ہر مشکل سے مشکل چیلنجز میں ایک خود کار دفاعی سسٹم کے طورپر کام کرتا تھا,اور اب اس کا جسم مختلف بیماریوں کی آماجگاہ بن کر رہ گیا ہے۔حالانکہ اس کا علاج اللہ کی رحمت سے کوٸ مشکل نہیں,ہم نےخود تقریباً سینکڑوں لوگوں کا علاج کیا ہے,جو آج بھی اللہ کے فضل سے ایک صحت مند زندگی گذار رہے ہیں۔طبی نقطہ نظر سے پتہ کا آپریشن کبھی نہیں کروانا چاہیے یہ آپ کے لیے اللہ تعالٰی کا بہترین تحفہ ہے,اس کی قدر کیجیے اور ایک تندرست زندگی گزاریے۔
پتے میں پتھری کا بننا ایک عام بیماری ہے جو عموماً بیس سال کی عمر کے بعد زیادہ تر چالیس سال کے لگ بھگ لاحق ہوتی ہے-مردوں کی نسبت خواتین اور دبلے پتلے اشخاص کی نسبت موٹے اشخاص اس کے زیادہ شکار ہوتے ہے-تقریبا% 80 کیسوں میں پتے کی پتھری کا بڑا جزو کالیسڑال ہوتا ہے جو صفراوی مادہ میں جمع ہو جاتا ہے-کالسڑالی پتھری کا قطر ایک سے پانچ سنٹی میٹر تک ہو سکتا ہے اس کارنگ زردی مائل ہوتا ہے- پتھری کی دوسری قسم پگمنٹی پتھری ہے جو کیلسیم بلی نیٹ سے بنتی ہے اس کا رنگ سیاہ ہوتا ہے-
اسباب و علاج:-
پتھری کے بننے کی سب سے بڑی وجہ صفراوی مادہ اور کالسڑال کی ضرورت سے پیداوار ہے-الیڑو جن ملی ادویات کے استعمال 'موٹاپے'حمل اور ذیا بیطس سے پتھری کے بننے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے-
پتے کی دوسری عام بیماری اس کا التہاب ہے جو 80, 90 فیصد پتھری کی وجہ سے ہوتا ہے لیکن 10 ,20 فیصد کیسوں میں پتہ بیکڑیا کے حملہ کے باعث پتھری کے بغیر بھی متورم ہو جاتا ہے-ایک بات زہن نشین کرلیں پتہ کی پتھری اور التہاب ایک قابل علاج مرض ہے,اس کو لاعلاج تصور کر کے آپریٹ کروا کر اپنی زندگیوں کو بیماریوں کی آماجگاہ نہ بناٸیں کسی مستند اچھے معالج سے اپنا علاج کرواٸیں ,اپنے اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں ,اللہ آپ کا حامی ناصر ہو۔
درد پتھری مرارہ
مصبر,نوشادر,ریوند خطاٸ ہم وزن
500 mg چاۓ سے دیں اور درد کے مقام پر روغن بید انجیر لگاٸیں
پتھری مرارہ
زیتون آٸل کھوپرا آٸل ایک ایک چمچ اس میں آدھا لیموں نچوڑ کر صبح نہار استعمال کریں,یہ بھی اس مرض کے لیے کافی فاٸدہ مند ہے۔
ایضاً
چبھڑ کے پورے پودے کا نمک نکال لیں اس سے اللہ کے فضل سے یہ مرض ختم ہو جاتا ہے۔
ایضاً
تارا میرا تیل ایک پاٶ آدھا پاٶ قلمی شورہ ڈال کر آگ پر تیل سکھا لیں یہ دوا اللہ کے فضل سے اس مرض کا قلع قمع کرتی ہے۔
*❣ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ❣*