Dr.Ateeq Ur Rehman-Child specialist

Dr.Ateeq Ur Rehman-Child specialist Informations about Child Health and Nutrition,Growt,Development and common Childhood disease.

A sweet gesture by the parents of a newborn, who got discharged today after 07 days in Nicu
14/11/2024

A sweet gesture by the parents of a newborn, who got discharged today after 07 days in Nicu

آپ چنا چاٹ بنا کر بیچ سکتے ہیں۔آپ سبزیاں کاٹ کر ان کے پیکٹس بنا کر دے سکتے ہیں۔آپ گھر بیٹھے سلائی کڑھائی کر سکتے ہیں۔آپ ...
13/06/2024

آپ چنا چاٹ بنا کر بیچ سکتے ہیں۔
آپ سبزیاں کاٹ کر ان کے پیکٹس بنا کر دے سکتے ہیں۔
آپ گھر بیٹھے سلائی کڑھائی کر سکتے ہیں۔
آپ فروزن فوڈز کا بزنس کر سکتے ہیں۔
آپ ہوم میڈ فوڈ کی سروس شروع کر سکتے ہیں۔
آپ گھر گھر جا کر فیشل کی سروس دے سکتے ہیں۔
آپ ہول سیل سے سکارف ، پنز ، جیولری یا اسٹیشنری کا سامان اٹھا کر بیچ سکتے ہیں۔
آپ کسی سکول میں کینٹین لگا سکتے ہیں۔
آپ اسائنمنٹس بنا کر کما سکتے ہیں۔
آپ گھر پر لوگوں کے کمبل دھو کر دے سکتے ہیں۔
آپ کیک بیک کر سکتے ہیں۔
آپ کو اگر دوسروں سے مانگنے کی عادت نہیں ہے ، اگر آپ ایک ہزار منافع دماغ میں رکھ کر نہیں چلتے ، آپ اپنے پیروں پر کھڑا ہونا چاہتے ہیں تو یقین کریں بہت کم سرمائے سے آپ اپنا کام شروع کر سکتے ہیں۔
میں نے دیکھا ہے لوگوں کو ۔۔۔۔ لہسن ادرک کا پیسٹ بنا کر اجرت لیتے ہوئے ۔۔۔۔آج ماشاء اللہ اپنے تین منزلہ گھر میں بیٹھی ہیں۔
میں نے دیکھا ہے کیلی گرافی ، ٹو ٹی پھوٹی سلائی سے کیک بیک کرنے والی کو۔۔۔۔ آج وہ اپنا گھر خود چلا رہی ہے۔
میں نے دیکھا ہے ٹیکہ اور ڈرپ لگانا سیکھنے والی کو ۔۔۔آج وہ ڈسپنسری میں بیس ہزار کما رہی ہے۔
ہزاروں مثالیں ہیں۔
آپ میں صرف ہمت ہونی چاہیے۔آپ میں صرف لگن ہونی چاہیے۔
اپنے بچوں کو قابل بنائیں انہیں ہنر سکھائیں۔آپ کے پاس قارون کا خزانہ ہے تب بھی اپنے بچوں پر مالی بوجھ ڈالیں۔انہیں معذور نہ بنائیں۔
اور
یاد رکھیں۔۔۔
کسی کا ہزار دو ہزار آپ کے چولہے کو گرم نہیں رکھ سکتا آخر میں اپنی لکڑیاں خود ہی جلانی ہوتی ہیں۔
مریم جہانگیر

Ateeq Ur Rehman

" عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات"گزشتہ ہفتہ World Immunization Day کے طور پر منایا گیا اور مختلف ہسپتالوں اور طبی ادار...
09/05/2024

" عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات"

گزشتہ ہفتہ World Immunization Day کے طور پر منایا گیا اور مختلف ہسپتالوں اور طبی اداروں میں آگاہی کے سیمینار منعقد کیے گئے ۔
حفاظتی ٹیکے بچوں کو کئی محلق بیماریوں سے بچاتے ہیں۔لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں ابھی بھی ایک کثیر تعداد اپنے بچوں کو ٹیکے لگوانے سے قاصر ہے۔جس۔کی وجوہات کئی طرح کی ہیں۔

اگلی پوسٹ میں ،میں انشاءاللہ حفاظتی ٹیکوں کے بارے مکمل راہنمائی فراہم کروں گا جیسے یہ کن بیماریوں سے بچاتے ہیں اور کب کب اور پورے پاکستان میں کہاں سے لگوائے جاتے ہیں۔نیز اگر بچے کو کسی وجہ سے ٹیکے وقت پر نہ لگ سکیں تو کیا کیا جائے۔

یہ سب اور بچوں کی صحت سے متعلق تمام معلومات کے لئے ہمارے پیج کو لائک کریں،اور دوستوں سے بھی شیئر کریں ۔شکریہ

ڈاکٹر عتیق الرحمن
کنسلٹنٹ چائلڈ اسپیشلسٹ




Dr.Ateeq Ur Rehman-Child specialist

تصور کریں، آپ پرسکون نیند سو رہے ہوں، اور صبح کی اذان سے پہلے ہی ایک دنیا جاگ گئی ہو۔ جی ہاں! مزدور کی دنیا!وہ کمبل سے ن...
01/05/2024

تصور کریں، آپ پرسکون نیند سو رہے ہوں، اور صبح کی اذان سے پہلے ہی ایک دنیا جاگ گئی ہو۔ جی ہاں! مزدور کی دنیا!
وہ کمبل سے نکلتا ہے، پہلے تو دن کی روشنی پھوٹنے کا انتظار سا ہوتا ہے،لیکن پھر ذمہ داریوں کا احساس اسے اٹھنے پر مجبور کرتا ہے۔ ایک گہری سانس لے کر، بہتر مستقبل کے خوابوں کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھائے وہ فجرکی سرد ہوا میں شہر کی جانب نکل پڑتا ہے،
جہاں اس کاسارا دن کمائی میں گزرے گا،اس امید پر کہ اس کی آج کی مشقت ایک بہتر کل کا سبب بنے گی۔ دن بھر کی مشقت،کبھی تیز دھوپ میں، کبھی گردن آلود ماحول میں اس کی ہمت کم نہیں کر سکتی۔ شام کوجب وہ گھر لوٹتا ہے، تو اس کے ہاتھ کالے پڑے ہوتے ہیں، جسم تھکا ہوا لیکن دل میں خوشی ہوتی ہے کہ ان کالے ہاتھوں نے ہی اس کے خاندان کی خوشیاں لانی ہیں۔اور دن بھر کی محنت کے بعد گھر میں منتظر بچوں کی ہلکی سی مسکراہٹ اس کی ساری تھکن دور کر دے گی۔

آج ورلڈ لیبر ڈے پر، ہم ان تمام محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو اپنے پسینے کی دولت سے معاشرے کی بنیادوں کو مضبوط کرتے ہیں۔ وہ لوگ جو طلوع فجر سے لے کر شام ڈھلے تک محنت کرتے ہیں، تاکہ ہمارے گھر روشن ہوں اور زندگی آسان گزرے۔ ان کی قربانیوں کو سلام!
ٹحریر:ڈاکٹر عتیق الرحمن
کنسلٹنٹ چائلڈ اسپیشلسٹ
ایم بی بی ایس، ایف سی پی ایس۔
Dr.Ateeq Ur Rehman-Child specialist






Humanity Has No Borders.گزشتہ روز ایک نہایت تسکین بخش خبر ملی کہ بھارت میں پاکستانی لڑکی، 19 سالہ عائشہ کو 69 سالہ بھارت...
28/04/2024

Humanity Has No Borders.

گزشتہ روز ایک نہایت تسکین بخش خبر ملی کہ
بھارت میں پاکستانی لڑکی، 19 سالہ عائشہ کو 69 سالہ بھارتی شخص کا دل لگا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عائشہ کو دل کا دورہ پڑنے اور دل کے کام کرنے کی صلاحیت نہ ہونے کے برابر ہونے پر پہلی بار 2019 میں پاکستان کے شہر کراچی سے چینائی لایا گیا تھا۔

چینائی کے سینئر کارڈیک سرجن نے ہارٹ ٹرانسپلانٹ کو مشورہ دیا تھا۔ عطیہ کردہ دل کے ملنے تک عائشہ کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا اور دل کو خون پمپ کرنے میں مدد کے لیے بائی وینٹی کولر اسسٹ(Biventricular assist) ڈیوائس لگائی گئی۔

عائشہ اس ڈیوائس کے ساتھ واپس آ گئی تھی لیکن 2023 میں اس کی طبیعت پھر سے بگڑ گئی کیونکہ ان کا دل دائیں جانب سے کام کرنے لگا اور دل کا پمپ بھی لیک ہو گیا۔ بھارتی ڈاکٹرز نے انھیں علاج کے لیے چینائی آنے کو کہا۔

عائشہ کے والد نہیں ہیں۔ دل کے ٹرانسپلانٹ کے اخراجات بہت زیادہ تھے اور پاکستان میں فی الوقت یہ سہولت دستیاب بھی نہیں ہے جس پر بھارتی ڈاکٹرز نے فنڈنگ کا انتظام کیا۔

ویزے کی وجہ سے عائشہ کے علاج میں کچھ تاخیر بھی ہوئی بالآخر ماں بیٹی بھارت پہنچیں جہاں 31 جنوری کو ایم جی ایم ہیلتھ کیئر کے انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ اینڈ لنگز ٹرانسپلانٹ کے شریک ڈائریکٹر ڈاکٹر سریش راؤ نے عائشہ کو ایک 69 سالہ شخص کا دل لگادیا گیا۔

عائشہ بہت تیزی سے روبہ صحت ہوئی اور اسے 17 اپریل کو ڈسچارج کردیا گیا۔ ہارٹ ٹرانسپلانٹ کے تمام اخراجات ایک این جی او ’’ایشوریہ ٹرسٹ‘‘ کے ذریعے طبی پیشہ ور افراد اور سابق مریضوں کی مدد سے پورے ہوئے۔
منقول۔۔۔!!
____________________________________

یہ اور ایسی کئی خبروں سے پتہ چلتا ہے کہ احساس کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔۔۔!!
لیکن نجانے کیوں ہم نے سرحد کو حساس ترین بنا لیا ہے۔۔۔
الگ الگ رہنے کا فیصلہ تو دو بھائی بھی کر لیا کرتے، پھر الگ ہونے کا یہ نظریاتی فیصلہ اتنی نفرت کا باعث کیوں۔۔۔جو چار جنگوں کا سبب بن چکی،اور نہ جانے کتنے معصوم لقمہ اجل بن گئے۔
میری خواہش ہے کہ کاش پوری دنیا میں یہ احساس پیدا ہو،اور ہم سب حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد ہونے کے ناطے جذبہ ایثار و محبت سے سرشار ہوں۔
کاش ایسا ہو۔

ڈاکٹر عتیق الرحمن
کنسلٹنٹ چائلڈ اسپیشلسٹ
Dr.Ateeq Ur Rehman-Child specialist









#پاکستان میں صحت کی دیکھ بھال
#ملتان میں بچوں کی صحت
#بچوں کے سپیشلسٹ
#پاکستانی لڑکی کا دل کا ٹرانسپلانٹ

⚘آپ سب کی سپورٹ کا بہت شکریہ، انشاء اللہ میں ایسے ہی بچوں کی صحت سے متعلق مفید معلومات اور والدین کی راہنمائی کیلئے مواد...
21/04/2024

⚘آپ سب کی سپورٹ کا بہت شکریہ، انشاء اللہ میں ایسے ہی بچوں کی صحت سے متعلق مفید معلومات اور والدین کی راہنمائی کیلئے مواد شیئر کرتا رہونگا۔

👇نیچے دی گئی تصویر میں دکھایا گیا،وہ بچہ ہے جس کے متعلق میں نے پچھلی پوسٹ میں بتایا تھا۔میں اپنے تمام فالوورز کا دعائوں کیلئے انتہائی مشکور ہوں کہ یہ بچہ اب بالکل ٹھیک ہے۔اللہ آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔آمین۔

⚘آپ سب بھی ہمارا پیج لائک کریں اور دوستوں کے ساتھ شیئر بھی کریں تاکہ بچوں کی صحت سے متعلق مستند اور اپ ٹو ڈیٹ معلومات سب والدین تک پہنچتی رہے۔

ڈاکٹر عتیق الرحمن
کنسلٹنٹ چائلڈ اسپیشلسٹ اینڈ نیوناٹولوجسٹ
پی جی پی این (امریکہ)
ایم بی بی ایس، ایف سی پی ایس
ایکس رجسٹرار مختار اے شیخ ہسپتال ملتان

Thanks for being a top engager and making it onto my weekly engagement list! 🎉 Saqib Riaz Qari Mahfooz Ahmad Saeedi Wazeer Hussain Lashari

الحمداللہآج میرے پاس بختاور امین ہسپتال میں  ایک نو مولود بچہ لایا گیا جو کہ کچھ لمحے پہلے پیدا ہوا تھا اور رویا نہیں تھ...
17/04/2024

الحمداللہ
آج میرے پاس بختاور امین ہسپتال میں ایک نو مولود بچہ لایا گیا جو کہ کچھ لمحے پہلے پیدا ہوا تھا اور رویا نہیں تھا۔اتفاق سے میں نرسری میں ہی بیٹھا ہوا تھا۔
میں نے فورا بچے کا معائنہ کیا تو بچہ بالکل بے سدھ پڑاہوا تھا اور رویا نہیں تھا۔
فورا بچے کے منہ اور ناک سے رطوبتیں صاف کرنے کے بعد بچے کے پھیپھڑوں میں پمپ (Ambu bag) سے آکسیجن پہنچائی گئی تو اس کے جسم میں آکسیجن کی مقدار پوری ہوئی،لیکن بچہ ابھی بھی سست تھا اور رویا نہیں تھا۔
پھر بچے کے پھیپھڑوں میں نالی(ETT) ڈال کر اس کو مشین(ventilator ) سے آکسیجن دی گئی۔
کچھ دیر مشین سے آکسیجن دینے کے بعد بچہ بہتر ہوا اور ہاتھ پائوں مارنا شروع کیے۔اب بچہ کافی active تھا تو اس کی پھیپھڑوں والی نالی نکالی گئی اور سمپل آکسیجن پر رکھا گیا۔اس سارے عمل میں ڈاکٹر حنا صاحبہ جو ہماری سینئر پوسٹ گریجوئیٹ ٹرینی ہیں،اور سٹاف نرس نے میرا ساتھ دیا۔یقینا یہ لوگ قابل ستائش ہیں۔
اس وقت بچہ خوب رو رہا ہے، رنگ بھی بہتر ہے اور سانس بھی۔اب اس کو ہم نالی کے ذریعے دودھ شروع کریں گے۔
اس طرح بچوں کو روتا، ہاتھ پائوں مارتا اور والدین کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھ کر جو خوشی ملتی ہے وہ ناقابل بیان ہے۔

آپ سب بھی اس پھول کیلئے دعا کریں کہ اللہ پاک اسکو مکمل صحت عطا فرمائے۔آمین۔

ڈاکٹر عتیق الرحمن
کنسلٹنٹ چائلڈ اسپیشلسٹ
بختاور امین ہسپتال ملتان

آپ کو سکون اوراعتماد سے ذندگی گزارنی آنی چاہیے ، اسکا بہترین حل ہیے کہ دوسروں پہ کم سے کم نظر رکھیں اور اپنی زندگی پہ ذی...
17/04/2024

آپ کو سکون اوراعتماد سے ذندگی گزارنی آنی چاہیے ، اسکا بہترین حل ہیے کہ دوسروں پہ کم سے کم نظر رکھیں اور اپنی زندگی پہ ذیادہ سے ذیادہ فوکس رکھیں ، جتنا دنیا کی باتوں میں آئیں گے اتنا ہی اپنی زندگی الجھتی جاۓ گی ، اس لیۓ الجھے بغیر سکون والی زندگی گزاریں-
ہر انسان کی زندگی ایک ٹائم لائن کے مطابق چل رہی ہوتی ہے۔آپ جس چیز کی سچے دل سے تمنا کرتے ہیں، اور اس کیلئے ان تھک محنت کرتے ہیں تو رب کریم آپ کو ضرور نوازتا ہے۔ہاں! کب اور کیسے نوازتا ہے یہ اس ذات پاک کے فیصلے ہیں۔

آپ آج اگر کسی کی شاہانہ طرز زندگی کو دیکھ کر اپنے لیے بھی ویسا چاہتے ہیں تو آپ کو محنت بھی اسی انداز سے کرنا پڑے گی۔آپ کیا جانیں آج کامیاب نظر آنے والے شخص نے کتنے رت جگے کاٹے ہیں؟

ڈاکٹر عتیق الرحمن
کنسلٹ چائلڈ اسپیشلسٹ
ایم بی بی ایس،ایف سی پی ایس

call for appointment
03142227878


ڈاکٹر اور بالخصوص بچوں کا ڈاکٹر ہونا آسان کام نہیں۔آپ کو ہر وقت کسی بھی ایمرجنسی کیلئے تیار رہنا ہوتا ہے ،چاہےوہ عید کا ...
15/04/2024

ڈاکٹر اور بالخصوص بچوں کا ڈاکٹر ہونا آسان کام نہیں۔آپ کو ہر وقت کسی بھی ایمرجنسی کیلئے تیار رہنا ہوتا ہے ،چاہےوہ عید کا دن ہی کیوں نہ ہو۔
میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے ایک ایسے شعبے کیلئے چنا جہاں ساری رات کی تھکاوٹ ایک ننھی سی جان کی ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ ختم ہو جاتی ہے
دنیا کےتمام مسیحائوں کو میرا سلام

ڈاکٹر عتیق الرحمن
کنسلٹنٹ چائلڈ اسپیشلسٹ
ایم بی بی ایس،ایف سی پی ایس

Dr.Ateeq Ur Rehman-Child specialist

Address

Bakhtawar Amin Hospital,Northern Bypass,Mattital Road,Multan
Multan

Opening Hours

Monday 15:00 - 21:00
Tuesday 15:00 - 21:00
Wednesday 15:00 - 21:00
Thursday 15:00 - 21:00
Friday 15:00 - 21:00
Saturday 14:00 - 21:00
Sunday 10:00 - 20:00

Telephone

+923357236622

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Ateeq Ur Rehman-Child specialist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr.Ateeq Ur Rehman-Child specialist:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category