USMAN Homoeo Care

USMAN Homoeo Care All ACUTE and CHRONIC Cases Deals in HOMOEOPATHIC Remedies🩺💊👨🏻‍⚕️🏥

جی السلام علیکممیں ڈاکٹر محمد عثمان حیدرMuhammad Usman Haider عثمان ہومیو کیئر ملتان USMAN Homoeo Care New Airport Road ...
28/09/2025

جی السلام علیکم
میں ڈاکٹر محمد عثمان حیدر
Muhammad Usman Haider
عثمان ہومیو کیئر ملتان
USMAN Homoeo Care
New Airport Road Multan
03081122220

آج اتوار کا دن ھے صبح صبح ایک مریضہ آئی ابھی تھوڑی دیر پہلے تو میں نے یہ ٹاپک پڑھ رکھا تھا آپ لوگ بھی دیکھ لیں اور مزے کی بات یہ ھے کہ اس کی دوا بھی Sepia ھے اس کے علاؤہ میں نے جب اس کے ہاتھ دیکھے تو ہاتھ بالکل ایسے تھے جیسے اس تصویر میں ہیں ، نیلے رنگ کے بلکل اس طرح کے تھے میں نے بلڈ پریشر چیک کیا تو وہ نارمل تھا لیکن عجیب بات یہ ھے کہ میں نے ان سے سوال کر لیا کہ یہ آپ کے ہاتھ اس بیماری کی وجہ سے نیلے ہیں یا کیا وجہ ھے ؟؟

اول مریضہ تو شرماتی رہی مگر اس کے ساتھ جو صاحب تھے وہ معصومانہ انداز میں بولے نہیں ڈاکٹر صاحب یہ آج اتوار کا دن ھے نہ تو کپڑے دھونے کی وجہ سے نیل لگا ہوا ھے بس فر ؟؟ نہ چراغوں میں روشنی رہی ،

اللّٰه حافظ
🤣🤭😅😂

سبق :
سوال جواب اور صحیح تشخیص لازمی ھے✍️👨🏻‍⚕

پولی سسٹک اوریز سنڈروم (PCOS) ہارمون کے عدم توازن سے پیدا ہونے والا ایک مرض ہےPosted By:Doctor Muhammad Usman Haider  US...
16/09/2025

پولی سسٹک اوریز سنڈروم (PCOS) ہارمون کے عدم توازن سے پیدا ہونے والا ایک مرض ہے

Posted By:

Doctor Muhammad Usman Haider

USMAN Homoeo Care
New Airport Road Multan
03081122220
03462702876

پی سی او ایس کیا ہے؟

پی سی او ایس کا مطلب ھارمون کی خرابی ھے
یہ دماغ اور بیضہ دان میں ھارمون کے توازن کو کم کرتا ھے

عام طور پر اووری ھارمون بناتی ہے جسے ایسٹروجن اور پروگیسٹیرون کہتے ھیں

اوریز اینڈوجیینز بھی بناتی ھیں جو کہ مردانہ ھارمون ھوتے ھیں
پی سی او ایس میں اوریز بہت زیادہ ھارمون پیدا کرتی ھیں ، جس سے ھارمون کا توازن خراب ھو جاتا ھے جو کہ جسم پر اثر انداز ھوتے ھیں
اس کے اثرات ھلکے یا پھر بہت تیز بھی ھو سکتے ھیں

پی سی او ایس کا اثر ھر دس میں سے ایک خاتون کو ھوتا ھے
لیکن اگر آپ اپنے جسم کا خیال رکھیں اور ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق علاج کریں تو یہ بیماری قابو میں آسکتی ہے

پی سی او ایس کا مطلب اوریز میں بہت زیادہ سسٹس کا پیدا ھونا ھے
پولی سسٹس کا مطلب ہے بہت زیادہ سسٹس / رسولی

پولی سسٹک اووریز سنڈروم (PCOS)
پختہ کار چھوٹی تھیلی کے ساتھ ایک نارمل بیضہ دانی، اور بند تھیلیوں والی کئی سسٹس / رسولیوں پر مشتمل بچہ دانی ، بیضہ دان ، رطوبت سے بھرے باریک تھیلے بناتا ھے جو اووا یا انڈے رکھتا ہے
یہ انڈے فالیکلز یا سسٹس کہلاتے ہیں
ایسی عورتیں جو پی سی او ایس سے ہوتی ہیں تو ان میں فولیکلز اچھی طرح انڈے نہیں چھوڑتے اور وہ کئی چھوٹے سسٹس میں بڑھتے ہیں

اوریز سیال مادے سے بھرے ھوئے تھیلے پیدا کرتی ھیں جن میں انڈے ھوتے ھیں ان تھیلوں کو فولیکلز یا سسٹس کہتے ھیں
ھر مہینے جب عورتوں کا سائیکل ھوتا ھے ، پکے ھوئے فولیکل پھٹ جاتے ھیں اور انڈے باھر نکل جاتے ھیں
اس عمل کو اوولویشن کہتے ھیں

Posted By:

Doctor Muhammad USMAN Haider

USMAN Homoeo Care New Airport Road Multan
03081122220
03462702876

جن خواتین کو پی سی او ایس ھوتا ھے ان کا دماغ ھارمون کا پیغام اووری کو نہیں بھیجتا کہ تیار انڈے نکال دے
اس لئے اوولیوشن کبھی ھوتی ھے اور کبھی نیں ھوتی

فولیکلز پھٹنے کی بجائے بڑے ھو جاتے ھیں اور اووریز میں سسٹس / رسولی کی شکل اختیار کر لیتے ھیں

پی سی ایس او کی علامات اس وقت شروع ھوتی ھیں جب لڑکیوں کو پہلی بار پیرییڈ شروع ھوتے ھیں

پی سی ایس او کی علامات اس وقت شروع ھوتی ھیں جب لڑکیوں کو پہلی بار پیرییڈ شروع ھوتے ھیں جسکی وجہ اینڈروجینز کی زیادتی ھوتی ھے لیکن جن خواتین کو پی سی او ایس ھوتا ھے انہیں پیریڈ کم یا بلکل نہیں ھوتے

پی سی ایس او کی ممکنہ علامات یہ ھو سکتی ھیں :

• چہرے اور جسم پر غیر ضروری بال
• وزن مین توازن رکھنے میں مشکل
• چہرے پر کیل اور مہاسے

• ایسی اووریز جن میں جن میں سسٹس زیادہ ھو جاتی ھیں
• خون میں چربی Cholesterol کا بڑھنا
• انسولین یا شوگر کا بڑھنا
• خون میں اینڈروجینز کا بڑھنا

لیکن تمام خواتین کو یہ شکایات نہیں ھوتیں

پی سی او ایس (PCOS) کی تسخیش مریض کی ھسٹری، امتحان / کیس ٹیکنگ اور خون کے ٹیسٹ سے ھوتی ھے

Posted By:

Doctor Muhammad USMAN Haider

USMAN Homoeo Care New Airport Road Multan
03081122220
03462702876

پی سی ایس او کے لئے کوئی ایک ٹیسٹ نہیں ھوتا ، اس کو جانچنے کے لئے ڈاکٹر کچھ سوالات کرتے ھیں جو کہ مندرجہ ذیل ھیں :

پیریڈ سے متعلق
بالوں اور جلد کے مسائل
وزن کا بڑھنا
ماضی میں آپکی صحت کے متعلق سوالات
ڈاکٹر یا نرس کو مریض کا وزن ، قد اور خون کا دباؤ / بلڈ پریشر چیک کریں اور وہ خون کا سمپل لے کر لیب ٹیسٹ کروانا چاہئے

مریض کے خون میں انسولین ، ھارمون اور گلوکوز ٹیسٹ کیا جائے گا

ڈاکٹر اوری کا الٹرا ساونڈ سکین بھی کرے یا کروائے جس سے سسٹ / رسولی کا پتہ چل سکے گا

پی سی او ایس کو قابو کیا جا سکتا ھے اور جسم پر اسکے اثرات کو کنٹرول کر سکتے ھیں

مستقبل میں صحت:

اگر پی سی او ایس کا علاج نہ کیا جائے تو صحت کے بہت سے مسائل پیدا ھو جاتے ہیں

یہ صحت کے مسائل مندرجہ ذیل ہیں:

دل کی بیماری
شوگر
موٹاپا
بچہ دانی کا کینسر
حاملہ ھونے میں رکاوٹ

Posted By:

Doctor Muhammad USMAN Haider

USMAN Homoeo Care New Airport Road Multan
03081122220
03462702876

پی سی او ایس کا علاج:

پی سی او ایس کا علاج اسکی علامات پر منحصر ھے کیونکہ پی سی او ایس سے وزن بڑھتا ھے اور آپ کو بہت اچھی خوراک کھانے اور ورزش کرنے کی ضرورت ھوتی ھے

غیر ضروری بالوں سے نجات
ھارمون میں توازن سے غیر ضروری بالوں کا خاتمہ ھو گا ، یہ پہلے سے موجود بالوں کو ختم نہیں کر سکتا لیکن ان کو بھی ختم کرنے کے طریقے ھیں جن کو جاننے کے لئے مریض اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کیجئے!!

پی سی او ایس اور حاملہ ھونا
پی سی او ایس کے ساتھ حاملہ ھونا مشکل ھو جاتا ھے
دوسروں کو کوئی مسلہ نہیں ھوتا
پی سی او ایس کی وجہ اووری میں سسٹس کا پیدا ھونا ھے

پی سی او ایس والی خواتین کی بچہ دانی اور انڈے نارمل ھو سکتے ھیں
اگر آپ حاملہ ھونا چاھتی ھیں تو اپنے ڈاکٹر سے بات کیجئے
ایسے علاج موجود ھیں جس سے آپ کے حاملہ ھونے کے امکانات بڑھ سکتے ھیں

اھم نکات
پی سی او ایس ھارمون کا عدم توازن ھوتا ھے جو خواتین کو متاثر کرتا ھے

اسکی علامات میں ماھواری میں بے قاعدگی کا ھونا ھے
دوسری علامات میں کیل مہاسے ، موٹاپا اور غیر ضروری بالوں کا ھونا ہے

اگر پی سی او ایس کا علاج نہ کیا جائے تواس سے بانجھ پن، دل کا مرض اور اووری کا کینسر ھونے کا خطرہ ھوتا ھے..!

Homoeopathic Remedies for PCOS

ہومیوپیتھک دوائیں جن میں آپ پی سی او ایس کی علامات تلاش کر کے مریض کو سہی دوا تجویز کر سکتے ہیں:

Sepia Officinalis

Conium Maculatum

Ammonium Carbonicum

Thuja Occidentalis

Pulsatilla pratensis

Lycopodium Clavatum

Arsenicum Album

Baryta Carbonica

Agaricus

Alumina

Bryonia

Kali Mur

Cinnamonum

Lachesis

Mag Mur

Nat Mur

Thalapsi Bursa

Posted By:





03081122220
03462702876

13/09/2025

PCOS
پر ڈاکٹر صاحبان کے لئے ایک بہترین اور مفید مضمون تیار ھے
بس نظرِ ثانی باقی ھے
ان شاءاللہ جلد شیئر کروں گا

ذیابیطس (شوگر) کی بیماری میں زخم آسانی سے کیوں نہیں بھرتے؟؟Posted By:HomoeopathMuhammad Usman Haider :USMAN Homoeo CareN...
05/09/2025

ذیابیطس (شوگر) کی بیماری میں زخم آسانی سے کیوں نہیں بھرتے؟؟

Posted By:

Homoeopath
Muhammad Usman Haider
:
USMAN Homoeo Care
New Airport Road Multan
03081122220
03462702876

زیابیطس یا شوگر ایک ایسی بیماری ہے جس کی وجہ سے جسم کا ہر حصہ اور نظام متاثر ہوجاتا ہے

زیابیطس کی بیماری میں ہاتھوں اور پیروں میں ب حسی ہوجاتی ہے جسے نیوروپیتھی کہتے ہیں
نیوروپیتھی میں میں ہاتھوں اور پیروں کو کچھ بھی محسوس نہیں ہوتا ہے
مثال کے طور پر زیابیطس سے متاثرہ مریض کے جوتے میں اگر کوئی چھوٹی سی گیند بھی پڑی ہو اور وہ پورا دن چلتا رہے تو پھر بھی وہ گیند محسوس نہیں کر پائے گا

اسی کی وجہ سے زیابیطس کے مریضوں کو ہر وقت جوتے پہننے کا کہا جاتا ہے
اس کی وجہ یہ ہے کے اگر مریض کے پاوں پر کوئی کانٹا یا کوئی اور چیز لگ جائے تو مریض کے پاوں پر زخم ہوجاتا ہے جس کے بارے میں مریض کو علم بھی نہیں ہوتا ہے
گرمی میں مریض کا پاوں گرم ہوکر جھلس جاتے ہیں اور کالے پڑجاتے ہیں
مریض پاؤں میں گرمی کو محسوس نہیں کرسکتا
اس لئے ضروری ہے کہ پانی کا درجہ حرارت تھرمامیٹر کے زریعے معلوم کیا جائے یا اگر کوئی گھر میں زیابیطس کا مریض ہے تو اس کے گھر والوں کو چاہئے
کہ مریض کے پاوں کو چھو کر پاؤں کے درجہ حرارت کو معلوم کیا جائے

جن لوگوں کے پاؤں میں زخم ہوجائیں تو ذیابیطس کی بیماری کی وجہ سے خون کی نالیاں باریک ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے وہاں آکسیجن مکمل طریقہ سے نہیں پہنچ پاتی اور اس کے ساتھ ہی خون کے سفید جسیمے (وائٹ بلڈ سیلز) بھی آسانی سے نہیں پہنچ پاتے جن کی مدد سے زخم ٹھیک ہوتے ہیں
جب زخم آتے ہیں تو خون کے سفید جسیموں (وائٹ بلڈ سیلز) زخموں سے بچاؤ کے لئے اہم کردار ادا کرتے ہیں اس عمل کو کیموٹیکسس کہا جاتا ہے

Posted By:

Dr Muhammad USMAN Haider
:
USMAN Homoeo Care New Airport Road Multan
03081122220
03462702876

خون میں شوگر زیادہ ہونے کی وجہ یہ نظام بگڑ جاتا ہے۔ خون کے سفید جسیمے (وائٹ بلڈ سیلز) کئی مختلف قسموں کے ہوتے ہیں، ان میں سے کچھ بیکٹیریا اور وائرس سے لڑتے ہیں، کچھ خون کو بہنے سے روکنے میں مدد دیتے ہیں اور کچھ زخم بھرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں

ذیابیطس کی بیماری میں یہ خون کے خلیات مکمل طریقہ سے کام نہیں کرسکتے اس لئے زخم آسانی سے نہیں ٹھیک ہوپاتے ہیں

ذیابیطس کے شکار مریضوں میں اگر ایک چھوٹا سا بھی زخم ہوجائے تو اس کو فوری طور پر توجہ اور دیکھ بھال کرنے کی ضرورت ہوگی کیونکہ توجہ نہ دینے پر یہ زخم نہایت تیزی سے بڑھتے ہیں
اگر دو دن کی بھی تاخیر کرلیں تو زخم قابو سے باہر ہوسکتا ہے

زیابیطس کے کچھ مریضوں میں انگلیاں، پیر یا پوری ٹانگیں بھی کاٹی جاسکتی ہیں

اگر کسی ذیابیطس کے مریض کی کسی قسم کی کوئی بھی سرجری ہونے والی ہو تو ان کی ذیابیطس کنٹرول میں ہونا بہت ضروری ہے اگر کنٹرول نہ ہو تو یہ زخم آسانی سے نہیں ٹھیک نہیں ہوپاتے

طبی ماہرین کی ہدایات کے مطابق جسم میں ہیموگلوبن اے ون سی کی مقدار 7 فیصد ہونی چاہیے

جن افراد کی ذیابیطس کا کنٹرول بہتر ہو، ان کے زخم کا مناسب علاج ہو جاتا ہے
جن خواتین کو حمل کے دوران ذیابیطس ہو جائے تو ان میں اگر سی سیکشن کی ضرورت پڑ جائے تو وہ زخم بہت مشکل سے بھرتے ہیں

Posted By:

Dr Muhammad USMAN Haider
:
USMAN Homoeo Care New Airport Road Multan
03081122220
03462702876

ذیابیطس میں خود کو زخموں سے کیسے بچاسکتے ہیں؟

خون میں شوگر کی مقدار کو نارمل حالت میں رکھنے کے لئے ضروری ویکسینیں لگوانی چاہئے
اگر نیوروپیتھی ہو تو اس کا علاج کریں
مریض کو روزانہ اپنے پاؤں دیکھنے چاہیں
جو لوگ نیچے جھک کر اپنے پاؤں کے تلوے نہیں دیکھ سکتے، وہ زمین پر ایک آئینہ رکھ لیں اور اس کی مدد سے اپنے پاؤں کے تلوے کو دیکھی
مریض کو گھر میں جوتے پہن کر چلنا چاہئے
چھوٹی اور تنگ جرابیں بلکل نہ پہنیں تاکہ ان سے خون کے بہاؤ میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو
ذیابیطس کے لئے تیار کردہ خاص جوتے پہنیں جو انفرادی ضرورت کے لحاظ سے بنے ہوں
اگر پاؤں میں زخم بن جائیں تو اپنے شوگر لیول کو ہر صورت کنٹرول کریں اور قریبی معالج کے مشورے سے دوا کا استعمال شروع کردیں۔

Posted By:

Homoeopath

:

New Airport Road Multan
03081122220
03462702876

گردے کی پتھری کی علامات کیا ہیں اور اس سے کیسے بچا جائے..؟؟Posted By:USMAN Homoeo CareNew Airport Road MultanHomoeopath ...
29/08/2025

گردے کی پتھری کی علامات کیا ہیں اور اس سے کیسے بچا جائے..؟؟

Posted By:
USMAN Homoeo Care
New Airport Road Multan
Homoeopath
Muhammad Usman Haider
03081122220
03462702876

غلط طرز زندگی اور کھانے کی عادات انسانی جسم کے فضلے کے اخراج کے عمل کو متاثر کرتی ہیں۔ اس حوالے سے گردے کی پتھری ایک عام مسئلہ ہے۔
اس کی وجہ سے مریض کو ناقابل برداشت تکلیف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

گردے کی پتھری کیا ہے؟

گردے کی پتھری جسم سے خارج ہونے والے فضلے میں شامل معدنیات کے گردوں میں جمع ہونے کی وجہ سے بنتی ہے۔
اس میں دیگر معدنیات کے علاوہ یورک ایسڈ اور کیلشیم بھی ہوتا ہے۔
پتھری بننے کی ایک وجہ پیشاب میں یورک ایسڈ کی زیادتی یا کم سائٹریٹ ہو سکتی ہے۔

گردے کی پتھری کیوں بنتی ہے؟

پیشاب میں یورک ایسڈ کی مقدار میں اضافہ یا سائٹریٹ کی مقدار میں کمی گردے کی پتھری کا سبب ہو سکتی ہے۔
سائٹریٹ گردے کی پتھری کی تشکیل کو روکنے کے لیے ذمہ دار ہے۔ اس لیے پتھر بنانے اور پتھری کو روکنے والے عناصر کا توازن برقرار رہنا ضروری ہے۔
کچھ لوگوں کے پیشاب میں پہلے سے ہی کیلشیم کی زیادتی ہوتی ہے اور کھانوں کی عادات کے علاوہ کافی پانی نہ پینا بھی اس کا سبب بن سکتا ہے۔
سائٹریٹ پتھر کی تشکیل کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔ جسم میں موجود تیزاب کا تناسب اس میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

گردے کی پتھری کی علامات کیا ہیں؟

زیادہ تر مریضوں میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں، آپ کو صرف سکین کروا کر ہی پتھری کے بارے میں پتا چلے گا۔
بہت سے لوگوں کی پتھری پیشاب کے ذریعے نکل جاتی ہے۔
اس عمل میں بہت شدید درد ہوتا ہے جو پیٹ سے شروع ہوتا ہے اور کمر کی طرف جاتا ہوا محسوس ہوتا ہے.
کچھ لوگوں کو پیشاب میں خون آنا اور پیشاب میں رکاوٹ بھی ہوسکتی ہے.

پتھروں کی کتنی اقسام ہیں؟

گردے میں بننے والے پتھروں کی درجہ بندی اس عنصر کی بنیاد پر کی جاتی ہے جس سے وہ بنے ہیں۔

یورک ایسڈ کی پتھری
سلفیٹ پتھر
ٹریگمس
سسٹین کی پتھری

گردے کی پتھری سے کیسے بچا جائے؟

اس کا واحد طریقہ یہ ہے کہ خوراک کو معمول پر لایا جائے اور اپنی روزانہ کی خوراک میں پانچ گرام سے زیادہ نمک شامل نہ کریں۔
سبزی خوروں کو چاہیے کہ پروٹین کی مقدار پوری کرنے کے لیے نان ویجیٹیرین کھانے کی بجائے دالیں وغیرہ استعمال کریں۔

کس قسم کے کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے؟

چاکلیٹ، پالک، گری دار میوے (کاجو، بادام، پستے) سے گردے کی پتھری کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
تاہم، نمک یقینی طور پر گردے کی پتھری کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

گردے کی پتھری کو کب سرجری کی ضرورت ہوتی ہے؟

عام طور پر 5-6 ملی میٹر کی پتھری مناسب علاج سے پیشاب کے ذریعے نکل جاتی ہے تاہم اس دوران کچھ درد ہو سکتا ہے۔ اگر پتھری زیادہ بڑی ہو تو آپریشن کی ضرورت پڑسکتی ہے۔
اگر علامات ظاہر ہوں تو پہلے الٹراساؤنڈ کرانا چاہیے۔ اس میں بڑے سائز کے پتھر نظر آ جاتے ہیں۔
تاہم اگر مثانے میں پتھری ہو یا سائز میں چھوٹی ہو تو سی ٹی سکین کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ پتھر کے سائز اور مقام کے لحاظ سے لیزر سرجری یا اوپن سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

کیا قدرتی طور پر اسے تحلیل کرنا ممکن ہے؟

پتھری کو تحلیل کرنے کے لیے خوراک اور باقاعدہ پانی پینا ضرروری ہے۔ اگر مناسب مقدار میں نمک اور پانی کا استعمال کیا جائے تو ان کو تحلیل کرنا آسان ہے۔

سونے سے پہلے پانی پی لیں کیونکہ نیند کے دوران جسم میں سب سے زیادہ پانی کی کمی ہو جاتی ہے۔

زیادہ پانی پینے کے کیا نقصانات ہیں؟

کچھ لوگ بہت زیادہ پانی پیتے ہیں تاہم، اگر آپ کئی سال تک بہت زیادہ پانی پیتے ہیں، تو گردے کا کام متاثر ہو سکتا ہے۔

خاص طور پر گردوں کی خون سے اضافی پانی نکالنے کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے۔

Posted By:
USMAN Homoeo Care
New Airport Road Multan
Homoeo Doctor
Muhammad Usman Haider
03081122220
03462702876

کیا صرف مردوں کو گردے کی پتھری کا خطرہ ہوتا ہے؟

جی ہاں، مردوں میں کئی وجوہات کی بنا پر عورتوں کے مقابلے میں گردے کی پتھری ہونے کا امکان زیادہ ہو سکتا ہے۔ جیسے بہت زیادہ باہر رہنا، بازاری کھانا کھانا,جسمانی مشقت اور پسینے کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی وغیرہ۔
لوگوں کا بدلتا ہوا طرز زندگی بھی اس کا ذمہ دار ہے۔ وہ لوگ جو زیادہ دیر تک پیشاب نہیں کرتے یا شفٹوں میں کام کرتے ہیں، وہ اس کا زیادہ شکار ہیں۔
نیز گرم جگہوں پر کام کرنے والے لوگ جہاں پینے کا پانی کم ہے وہاں کے افراد بھی اس سے زیادہ متاثرہ ہیں۔

کیا گردے کی پتھری دوبارہ پیدا ہو سکتی ہے؟

ایک بار پتھر بننے کے بعد اس کے دوبارہ پیدا ہونے کا امکان بہت زیادہ ہے۔ ایک بار جب یہ جسم سے نکل جائے تو آپ کو یہ فکر چھوڑ نہیں دینی چاہیے کہ یہ واپس نہیں آئے گا بلکہ ایسے مریض جن کے گردوں میں اکثر پتھری بن جاتی ہے، ان کے گردے فیل ہونے کے امکانات بھی بہت بڑھ جاتے ہیں۔
علاج کا بنیادی مقصد پتھری بننے کی وجہ تلاش کرنا ہونا چاہیے۔ اس کے بغیر آپ پتھروں کی تشکیل کو نہیں روک سکتے۔

کس عمر کے افراد کو پتھری کا خطرہ سب سے زیادہ ہے؟

پہلے صرف چالیس یا اس سے زیادہ عمر کے لوگ اس بیماری کا شکار نظر آتے تھے تاہم حالیہ برسوں میں نوجوان مرد اور خواتین گردے کی پتھری کے مسائل کے ساتھ ہمارے کلینک پر آ رہے ہیں۔

Posted By:

New Airport Road Multan
Homoeopath

03081122220
03462702876

”جگر کی چربی““Fatty Liver” لیور / جگر بہت سی بیماریوں  کا بھی باعث بنتا ہےصحت مند جگر کے لئے اس کا خیال رکھنا بہت ضروری ...
26/08/2025

”جگر کی چربی“
“Fatty Liver”

لیور / جگر بہت سی بیماریوں کا بھی باعث بنتا ہے
صحت مند جگر کے لئے اس کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے

جگر کی چربی کی کیا علامات ہوسکتی ہیں؟؟

Posted By:
USMAN Homoeo Care
New Airport Road Multan
Homoeo Dr
Muhammad Usman Haider
03081122220📱
03462702876📲

بعض اوقات جگر کی چربی کی کوئی خاص علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔اگر آپ جگر کی چربی کا شکار ہیں تو آپ کو تھکاوٹ اور اوپر والے دائیں حصے میں درد محسوس ہوسکتی ہے

اس کی یہ علامات ہوسکتی ہیں؛

۔ 1 بھوک کا نہ لگنا
۔ 2 وزن کا کم ہونا
۔ 3 جسم میں کمزوری
۔ 4 تھکاوٹ محسوس ہونا
۔ 5 ناک سے خون کا بہنا
۔ 6 جلد کی الرجی
۔ 7 آنکھوں اور جلد کا پیل
۔ 8 پیٹ میں درد
۔ 9 ٹانگوں کا سوج جانا

جگر کی چربی کی وجوہات کیا ہیں؟؟

جگر کی چربی کی بہت سی وجوہات کی بنا پر ہم فیٹی لیور کا شکار ہوسکتے ہیں۔
۔ 1 جب ہمارا جسم بہت زیادہ فیٹ پیدا کرتا ہے تو ہم جگرپر بھی فیٹ جمع کرتے ہیں۔
۔ 2 اس کے علاوہ بہت زیادہ سافٹ ڈرنک کے استعمال کی وجہ سے بھی جگرکی چربی بڑھ جاتی ہے۔
۔ 3 جو افراد موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں ان میں بھی فیٹی لیور زیادہ ہوتا ہے۔
۔ 4 اس کے علاوہ بلڈ پریشر اور بہت زیادہ فیٹس کا ہونا ہمیں جگر کی چربی می مبتلا کرسکتا ہے۔
۔ 5 اس کی بہت کم وجوہات میں حاملہ ہونے کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔
6 اچانک وزن کا کم ہونا
۔ 7 کوئی انفیکشن جیسے ہیپاٹائٹس سی بھی اس کی وجوہات میں شامل ہے۔
۔8 ذيابيطس كي بيماری عموماً چربی دار جگر كا باعث بنتی ہے۔

Posted By:
USMAN Homoeo Care
New Airport Road Multan
Homoeo Dr
Muhammad Usman Haider
03081122220📱
03462702876📲

جگر کی چربی کا علاج کیسے کریں؟

ہم کچھ طریقوں کی مدد سے جگر کی چربی کو کم کرسکتے ہی۔آئیں وہ طریقے جانتے ہیں؛

۔ 1 اضافی وزن کو کم کریں

آپ کے جگر پر چربی آپ کے اضافی وزن کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے۔ اگر آپ صحت مند جگر چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے وزن پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ آپ کی مجموعی صحت بھی بہتر ہوسکے۔ اگر آپ موٹے ہیں تو 3 سے 5 فیصد اپنا وزن کم کریں۔آپ وزن کم کرنے کے لئے کوئی بھی پروگرام شروع کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے لازمی بات کریں۔

۔ 2 متوازن غذا

ہم متوازن غذا کی مدد سےاپنی صحت کو بہتر اور اچھا بنا سکتے ہیں۔ اپنے جگر کی چربی کو کم کرنے کے لئے صحت مند غذا کھانے اپنی روٹین میں شامل کریں۔ قدرتی غذاؤں کا استعمال جن میں پھل، سبزیاں شامل ہیں ان کا استعمال کریں۔ آپ اپنے جگر کی صحت کے لئے ان پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کریں ؛
۔1 سیب
۔2 کینو
۔3 کجھور
۔4 تربوز
۔5 کیلے
۔6 شکر قندی
۔7 کھیرے
۔8 گاجر
۔9 ٹماٹر
۔ 10 بند گوبھی
اسے کے علاوہ آپ سبز پتوں والی سبزیوں کا بھی استعمال لازمی کریں۔

۔3 چینی کا کم استعمال

آپ جانتے ہیں کہ چینی ہمیں موٹا کرنے کے ساتھ ساتھ صحت کے بہت سے مسائل میں مبتلا کرسکتی ہے۔ اس لئے ان چیزوں کا استعمال کم کریں جس میں چینی شامل کی گئی ہو۔ جیسے آئس کریم، سافٹ ڈرنکس، کینڈی، انرجی ڈرنک اس کے علاوہ فلیور والا دہی استعمال کرنے سے گریز کریں۔
4 چست رہیں

اگر آپ روزمرہ زندگی میں کوئی بھی جسمانی سرگرمی نہیں کررہے اور آپ زیادہ وقت اپنے بستر پر گزار رہے ہیں توآپ بہت سی بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اس وجہ سے آپ ٹائپ 2 ذیابیطس اور موٹاپے میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ اپنے جگر کی چربی کو کم کرنے لئے روزانہ 30 منٹ لازمی چلیں۔

۔ 5 کافی

مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آپ کافی کے استعمال کی وجہ سے جگر کی بیماریوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ روزانہ ایک سے 2 کپ کافی کا استعمال آپ کو جگر کی بیماری سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ سافٹ ڈرنک کا استعمال بالکل ترک کریں۔

Posted By:
USMAN Homoeo Care
New Airport Road Multan
Homoeo Dr
Muhammad Usman Haider
03081122220📱
03462702876📲

جگر کی چربی سے كيسے بچا جا سكتا ہے؟

۔ 1 موٹاپا كم كرنے كی كوشش كرنی چاہیئے۔
۔ 2 موٹاپے ميں چربی دار جگر كے علاوه اور بہت زياده خطرناک بيمارياں مثلاً بلڈپریشر، فالج، ذيابيطس اور دل كی بيماری لاحق ہو سكتی ہے۔
۔ 3 اپنی خوراک كا خاص خيال ركھنا چاہیئے۔ فاقه كشی، ضرورت سے زياده كھانے ميں كمی بھی چربی دار جگر كا باعث بن سكتی ہے۔
۔ 4 شراب نوشی ہرگز نہيں كرنی چاہیے كيونكه الكحل چربی كے استعمال اور اخراج كم كر ديتی ہے اور يوں چربی دار جگر كا باعث بنتی ہے۔
سبزیاں استعمال کریں، ورزش کریں، سگریٹ نوشی کو کم کرنا غذائیت سے بھرپور غذا کا استعمال کرنا۔
مٹھائیاں، چاول، سفید روٹی، بیکری کی بنی اشیاء کا استعمال کم کریں۔
گوشت کا استعمال بھی بہت ہی کم کرنا چاہئے
اگر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائے تو حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل کرکے، متوازن خوراک اور زیادہ مرغن غذاؤں کا استعمال کم کیا جائے تو اس قسم کے مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔

Posted By:

New Airport Road Multan
Homoeo Dr

03081122220📱
03462702876📲

Please Share this Post👨🏻‍⚕️🏥⚕️🩺🚑💊🥼🩻:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::                              ...
16/04/2025

Please Share this Post
👨🏻‍⚕️🏥⚕️🩺🚑💊🥼🩻
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:
:

14/04/2025

تیز مرچ مصالحہ جات اور فاسٹ فوڈ سے حد ممکن پرہیز کریں ، اپنے نظامِ انہضام (Digestive System) کو تباہ ہونے سے بچائیں✍️👨🏻‍⚕️🤍🏥

Address

Multan

Telephone

+923081122220

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when USMAN Homoeo Care posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to USMAN Homoeo Care:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category