Dr. Sohail Ashraf Physiotherapist

Dr. Sohail Ashraf Physiotherapist Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr. Sohail Ashraf Physiotherapist, Medical and health, House No. 17 Street C, Block T Near Chowk kumharawala, New Multan Colony, Multan.
(2)

Evidence Based Physiotherapy practioner in Multan — Turning pain into performance

Specialized in :

• Stroke Rehabilitation
• Back & Neck Pain
• Disc Herniation / Sciatica
• Shoulder & Knee Disorders
• Sports Injury Rehab
• Chronic Pain Management

گاؤں کے لوگ کتنے سخت جان ہوتے ہیں کوئی اندازا نہیں کر سکتا ۔ ہلکا پھلکا کندھا جام تو ٹھیک لیکن اتنا شدید کندھا جام صرف ب...
13/04/2026

گاؤں کے لوگ کتنے سخت جان ہوتے ہیں کوئی اندازا نہیں کر سکتا ۔ ہلکا پھلکا کندھا جام تو ٹھیک لیکن اتنا شدید کندھا جام صرف بارہ دن میں ٹھیک ہوتے ہوئے آج سے پہلے میں نے کبھی نہیں دیکھا۔
زیادہ تر لوگوں کی قوتِ برداشت بہت کم ہوتی ہے اس لئے عموماً کندھا جام پر مہینے سے زیادہ وقت لگ جاتا ہے خصوصاً اگر شوگر وغیرہ بھی ہو ۔
لیکن ان کی مجھے بھی تعریف کرنی پڑی کہ بہت سخت جان ہیں آپ بڑی برداشت ہے آپ کی کہ زیادہ سے زیادہ بھی منہ سے دھاڑ اوئے ہی نکلتا ہے۔

ڈاکٹر سہیل اشرف ۔۔۔ 🍂

🌟 فری فزیوتھراپی کیمپ – محدود وقت کے لیے سنہری موقع! 🌟کیا آپ بھی ان مسائل کا شکار ہیں؟❌ گھٹنوں کا درد❌ کمر درد❌ گردن کا ...
06/04/2026

🌟 فری فزیوتھراپی کیمپ – محدود وقت کے لیے سنہری موقع! 🌟

کیا آپ بھی ان مسائل کا شکار ہیں؟
❌ گھٹنوں کا درد
❌ کمر درد
❌ گردن کا درد
❌ فالج کے بعد کمزوری
❌ حمل کے دوران یا بعد کی فزیوتھراپی
❌ کھیل کے دوران لگنے والی چوٹ

💥 اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں!
Multan Physio Care & Rehabilitation Center
لے کر آیا ہے
🎯 مکمل فری فزیوتھراپی کیمپ

ماہر فزیوتھراپسٹ سے چیک اپ کروائیں
اپنی بیماری کی درست تشخیص اور رہنمائی حاصل کریں
جدید طریقہ علاج کے بارے میں جانیں

📅 تاریخ: 12 اپریل 2026 (بروز اتوار)
⏰ وقت: صبح 10 بجے تا رات 8 بجے

📍 مقام: مکان نمبر 17، گلی C، بلاک T، نیو ملتان کالونی

📞 رابطہ:
0321-7313810
0335 - 6208016

⚠️ نوٹ: یہ موقع محدود ہے، ابھی اپائنٹمنٹ بک کروائیں!

👉 اپنی صحت کو نظر انداز نہ کریں — آج ہی پہلا قدم اٹھائیں!

شیاٹیکا/عرق النسا/لنگڑی کا دردیعنی ٹانگ میں ایسا درد جس سے ٹانگ کی پچھلی جانب ایک کھچاوْ سا پڑتا ہے اور بعض اوقات ٹانگ م...
30/03/2026

شیاٹیکا/عرق النسا/لنگڑی کا درد
یعنی ٹانگ میں ایسا درد جس سے ٹانگ کی پچھلی جانب ایک کھچاوْ سا پڑتا ہے
اور بعض اوقات ٹانگ میں یا پا وْں میں سوئیاں چبھنا یا سُن ہونے کی شکایت بھی ہو سکتی ہے یہ کمر کے نچلے حصے سے شروع ہو کر کولہوں، اور ٹانگوں تک جانے ولا درد ہے جو کہ شیاٹک نرو متاثر ہونے کی وجہ سے سامنے آتا ہے۔

یہ ریڑھ کی ہڈی میں ہونے والی نقصان دہ تبدیلیوں کی وجہ سے فروغ پاتا ہے۔ اگرچہ یہ شدید درد کا باعث بنتا ہے لیکن باقاعدہ علاج کی صورت میں دو سے تین ہفتوں کے اندر علامات میں بہتری آنے لگتی ہے۔اگر شیاٹیکا کا درد بہت زیادہ بڑھ جائے تو سرجری کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے

دور جدید میں شیاٹیکا جس کو عرق النسا کا درد بھی کہتے ہیں عام ہو چکا ہے۔ اس درد میں زیادہ تر خواتین مبتلا ہوتی ہیں اسی نسبت سے اس کو عرق النسا بھی کہا جاتا ہے۔ بعض اوقات اس کا شکار مرد بھی ہو جاتے ہیں مگر خواتین کے مقابلے میں مردوں کی تعداد کم ہے۔

عرق النسا کے مریضوں کے پاوں اس قدر کمزور ہو جاتے ہیں کہ ان کے لیے حرکت کرنا اور چلنا پھرنا دشوار ہو جاتا ہےبعض اوقات لنگڑے پن کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے۔
وجوہات:
1-کمر کے مہروں میں کوئی مسئلہ ہونا جو کہ کسی بھی وجہ سے ہو سکتا ہے
2- کمر میں چوٹ لگنا
3-نس میں سوزش یا دب جانا
4-پٹھوں کا سکڑ جانا
5-ہڈیوں کا گل جانا
6-مہروں کے درمیان جگہ کم ہو جانا
7-بیٹھے اور کھڑے رہنے سے بھی درد کی شدت بڑھتی ہے

علاج:
درد اور سوزش کم کرنے والی دوائیں
اس کے علاوہ فزیو تھیراپی ایک بہترین طریقہ علاج ہے
جس سے 90 سے 95فیصد تک آپ کا مرض ٹھیک ہو سکتا ہے
جبکہ شدید مرض کی صورت میں سرجری بھی کروانی پڑ سکتی ہے
اگر آپ یا آپ کا کوئی قریبی اس درد میں مبتلا ہے تو ابھی ہمارے کلینک تشریف لائیں اور اس درد سے مکمل نجات پائیں۔

ڈاکٹر سہیل اشرف فزیوتھراپیسٹ
رابطہ نمبر:
0305 1051385 / 0344 4489787


کمر کے درد سے بچنا چاہتے ہیں؟ وزن اٹھانے کا درست طریقہ سیکھیںاکثر لوگ گھر میں پانی کی بوتل، آٹے کی بوری، یا کوئی بھاری چ...
15/03/2026

کمر کے درد سے بچنا چاہتے ہیں؟ وزن اٹھانے کا درست طریقہ سیکھیں

اکثر لوگ گھر میں پانی کی بوتل، آٹے کی بوری، یا کوئی بھاری چیز اٹھاتے وقت ایک عام غلطی کرتے ہیں۔ وہ سیدھے کھڑے ہو کر کمر کو آگے موڑتے ہیں اور وزن اٹھا لیتے ہیں۔ بظاہر یہ آسان لگتا ہے، مگر یہی انداز ہماری کمر کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

جب ہم کمر جھکا کر وزن اٹھاتے ہیں تو سارا دباؤ ہماری ریڑھ کی ہڈی اور کمر کے عضلات پر آ جاتا ہے۔ اس سے کمر میں درد، عضلات کی کھنچاؤ اور بعض اوقات ڈسک کے مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ روزمرہ کاموں کے بعد کمر درد کی شکایت کرتے ہیں۔

اس کے برعکس اگر ہم وزن اٹھانے کا درست طریقہ اپنائیں تو نہ صرف کمر محفوظ رہتی ہے بلکہ جسم پر غیر ضروری دباؤ بھی نہیں پڑتا۔ صحیح طریقہ یہ ہے کہ وزن اٹھاتے وقت کمر کو سیدھا رکھا جائے اور گھٹنوں کو موڑ کر نیچے بیٹھا جائے۔ پھر دونوں ہاتھوں سے چیز کو اپنے جسم کے قریب رکھتے ہوئے ٹانگوں کی طاقت سے آہستہ آہستہ کھڑے ہوں۔ اس طریقے میں وزن کا زیادہ بوجھ ٹانگوں پر آتا ہے جو کہ کمر کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہوتی ہیں۔

یاد رکھیں چند سادہ اصول آپ کو کمر کے درد سے بچا سکتے ہیں:

بھاری چیز اٹھاتے وقت جلدی نہ کریں۔

کمر کو سیدھا رکھیں اور گھٹنوں کو موڑیں۔

وزن کو اپنے جسم کے قریب رکھیں۔

اچانک جھٹکے سے وزن نہ اٹھائیں۔

ہماری روزمرہ کی چھوٹی چھوٹی عادتیں ہی مستقبل میں ہماری صحت پر بڑا اثر ڈالتی ہیں۔ اگر ہم آج سے ہی صحیح انداز اپنائیں تو کمر کے درد اور ریڑھ کی ہڈی کے مسائل سے کافی حد تک بچ سکتے ہیں۔

فالج کے فوراً بعد کے 4 سے 5 گھنٹے کیوں انتہائی اہم ہوتے ہیں؟اگر فالج اس وجہ سے ہو کہ دماغ کی نالی میں خون کا لوتھڑا جم ج...
17/02/2026

فالج کے فوراً بعد کے 4 سے 5 گھنٹے کیوں انتہائی اہم ہوتے ہیں؟

اگر فالج اس وجہ سے ہو کہ دماغ کی نالی میں خون کا لوتھڑا جم جائے جسے Ischemic Stroke کہتے ہیں تو ایک خاص انجیکشن ( Alteplase یا Tenecteplase ) دیا جاتا ہے جو لوتھڑا گھولنے میں مدد دیتا ہے۔

یہ انجیکشن کیا کرتا ہے؟
یہ “کلاٹ ختم کرنے والی دوا” ہے جو دماغ تک خون کی روانی بحال کرنے میں مدد دیتی ہے۔ لیکن شرط یہ ہے کہ یہ دوا 4.5 گھنٹے کے اندر دی جائے۔

اہم نکتہ:
ہر فالج میں یہ انجیکشن نہیں لگایا جاتا۔ پہلے CT Scan کر کے یہ یقینی بنایا جاتا ہے کہ فالج Ischemic ہے، نہ کہ Hemorrhagic

⚠ اگر دیر ہو جائے تو؟
❌ دماغ کا حصہ مستقل خراب ہو سکتا ہے
❌ دماغ میں خطرناک بلیڈنگ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
عالمی گائیڈ لائنز کے مطابق 4.5 گھنٹے کے بعد یہ دوا عموماً نہیں دی جاتی۔

🚨 فالج کی علامات یاد رکھیں:
▪ چہرہ ٹیڑھا ہونا
▪ بازو یا ٹانگ میں کمزوری
▪ بولنے میں دقت

ایسی صورت میں فوراً ہسپتال جائیں۔ انتظار نہ کریں۔
ایمرجنسی علاج کے بعد صحیح اور بروقت فزیوتھراپی بہت ضروری ہوتی ہے

انجیکشن جان بچا سکتا ہے لیکن زندگی دوبارہ نارمل بنانے میں فزیوتھراپی سب سے اہم کردار ادا کرتی ہے۔

فالج کے بعد عموماً مریض کو:
▪ ہاتھ یا ٹانگ میں کمزوری
▪ جسم میں سختی (Stiffness / Spasticity)
▪ بیلنس کا مسئلہ
▪ چلنے اور بولنے میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے۔

یہاں سے فزیوتھراپی کا کام شروع ہوتا ہے جیسا کہ
✔ کمزور پٹھوں کو دوبارہ متحرک کرنا
✔ دماغ اور جسم کے درمیان رابطہ بہتر کرنا
✔ بیلنس اور چلنے کی ٹریننگ دینا
✔ مریض کو روزمرہ کام (بیٹھنا، کھڑا ہونا، چلنا) دوبارہ سکھانا

صحیح اور بروقت ریہیب سے دماغ نئی راہیں بنانا شروع کرتا ہے جسے (Neuroplasticity) کہتے ہیں اور یہی بحالی کی بنیاد ہے۔

ڈاکٹر سہیل اشرف
بمقام: ملتان فزیو کیئر اینڈ ریہیبلیٹیشن سینٹر
دن 11 بجے سے 2 بجے تک

رابطہ نمبر: 03051051385

سلپ ڈسک سن کر گھبرائیں نہیں… سمجھیں!ہر MRI رپورٹ خطرناک نہیں ہوتی۔ہر ڈسک کے اُبھار کا مطلب آپریشن نہیں ہوتا۔اگر آپ کو:• ...
13/02/2026

سلپ ڈسک سن کر گھبرائیں نہیں… سمجھیں!

ہر MRI رپورٹ خطرناک نہیں ہوتی۔
ہر ڈسک کے اُبھار کا مطلب آپریشن نہیں ہوتا۔

اگر آپ کو:
• کمر کا مسلسل درد ہے
• ٹانگ میں نیچے تک جاتا ہوا درد (شیاٹیکا) ہے
• سن ہونا یا جھنجھناہٹ ہے
• کمزوری محسوس ہوتی ہے
تو خاموشی سے برداشت نہ کریں۔

حقیقت یہ ہے کہ
زیادہ تر مریض بغیر آپریشن کے
صحیح فزیوتھراپی اور مخصوص ورزش سے بہتر ہو جاتے ہیں۔

زیادہ بستر پر لیٹے رہنا مسئلہ بڑھا سکتا ہے۔

🚨 لیکن اگر پیشاب/پاخانے پر کنٹرول ختم ہو جائے
یا ٹانگوں میں شدید کمزوری ہو
تو فوری طبی مدد لیں۔

یاد رکھیں:
علاج رپورٹ کا نہیں… مریض کا کیا جاتا ہے۔
اگر آپ واقعی درد سے نجات چاہتے ہیں
تو ابھی میسج کریں اور صحیح رہنمائی حاصل کریں۔

ڈاکٹر سہیل اشرف
بمقام: ملتان فزیو کیئر اینڈ ریہیبلیٹیشن سینٹر
دن 11 بجے سے 2 بجے تک

رابطہ نمبر: 03051051385

Back pain is a special kind of hell.....It's not just "my back hurts."It's pain that radiates, grips, locks, burns, and ...
01/12/2025

Back pain is a special kind of hell.....
It's not just "my back hurts."

It's pain that radiates, grips, locks, burns, and steals every ounce of movement you thought you had.

It's sitting wrong?
Pain.
Standing too long?
Pain.
Sneezing?
Pain.
Breathing too deep?
Pain.
Trying to sleep?
Pain.
Doing absolutely nothing?
Still Pain.

Back pain doesn't stay in one place, it spreads.
To your hips. Your legs.
Your stomach. Your shoulders.
Your entire damn life.

And the worst part?
It shuts your whole body down.

When your back goes out, everything goes with it.

Your mood, your mobility,
your plans, your patience,
your ability to function like a human being.

People think it's "just back pain."

But back pain hits different.

It humbles you. It drops you.

It takes you from "I've got this" to
"I physically cannot move."

This pain is sharp, deep, and unforgiving.

It's the kind of pain that makes your body tense up before the movement even happens....because you already know what it's going to feel like.

Back pain is dramatic.
It's debilitating.
And if you know, you Know.

One community. One dream. 🌎Meet worldwide Physiotherapy family ❤️Imagine a world where every physiotherapist is connecte...
10/09/2025

One community. One dream. 🌎
Meet worldwide Physiotherapy family ❤️

Imagine a world where every physiotherapist is connected, supported, and empowered to make a difference.

Let's break down borders and build a global community that uplifts and inspires each other.

Together, we can heal, teach, and transform lives - one patient at a time. 💕
Join me in this journey to unite physiotherapists worldwide and let's create a brighter future for our profession! 🌟
Group link is in comments 🥈

World Physiotherapy Day 2025 💙We're the ones who help people get back on their feet, literally!  From athletes to grandm...
08/09/2025

World Physiotherapy Day 2025 💙

We're the ones who help people get back on their feet, literally! From athletes to grandma, we work with everyone to fix those nagging aches and pains. Our work is all about empowering people to live their best lives, and that's something to be super proud of! 💫

So, let's own it! Let's show the world what we're made of – compassion, expertise, and a passion for helping others. We're not just physios; we're game-changers! 🌟

Grades of Disc Degeneration on MRI 🔹 Grade I  The disc is normal, well hydrated, and very bright on T2.🔹 Grade II  Mild ...
03/08/2025

Grades of Disc Degeneration on MRI

🔹 Grade I
The disc is normal, well hydrated, and very bright on T2.

🔹 Grade II
Mild early changes, still bright on T2, nucleus clearly visible.

🔹 Grade III
Gray signal, moderate loss of hydration, unclear nucleus-annulus border.

🔹 Grade IV
Dark signal, significant dehydration, and reduced disc height.

🔹 Grade V
Collapsed disc, very dark signal, and severe degeneration.

Types of Paralysis explained briefly
25/07/2025

Types of Paralysis explained briefly

Address

House No. 17 Street C, Block T Near Chowk Kumharawala, New Multan Colony
Multan

Opening Hours

Monday 11:00 - 14:00
Tuesday 11:00 - 14:00
Wednesday 11:00 - 14:00
Thursday 11:00 - 14:00
Friday 11:00 - 13:00
Saturday 11:00 - 14:00

Telephone

+923444489787

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Sohail Ashraf Physiotherapist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr. Sohail Ashraf Physiotherapist:

Share