Hassan Clinic

Hassan Clinic حسن ہومیوپیتھک میڈیکل سروس پاکستان اور دنیاء بھر میں ص?

30/03/2026

فائبر و فیٹی لیور (Fibrofatty Liver) جگر کی ایک ایسی حالت ہے جس میں جگر میں چکنائی (Fat) جمع ہو جاتی ہے اور ساتھ ساتھ ہلکی سوزش یا فائبروسس (Fibrosis) بھی شروع ہو سکتا ہے۔
🔴 اس کی وجوہات (Causes)
فائبر و فیٹی لیور کی عام وجوہات درج ذیل ہیں:
زیادہ چکنائی والا کھانا (فاسٹ فوڈ، تلی ہوئی چیزیں)
موٹاپا (Obesity)
شوگر (Diabetes)
کولیسٹرول زیادہ ہونا
جسمانی ورزش کی کمی
زیادہ میٹھا یا کولڈ ڈرنکس کا استعمال
بعض ادویات کا زیادہ استعمال
الکحل (شراب) کا استعمال
⚠️ علامات (Signs & Symptoms)
شروع میں اکثر کوئی خاص علامات نہیں ہوتیں، لیکن جیسے جیسے مسئلہ بڑھتا ہے، یہ علامات ظاہر ہو سکتی ہیں:
دائیں طرف پیٹ کے اوپر ہلکا درد یا بھاری پن
تھکن اور کمزوری
بھوک کم لگنا
متلی (نوزیا)
پیٹ میں گیس یا اپھارہ
وزن بڑھنا یا کبھی کبھار کم ہونا
جلد اور آنکھوں کا پیلا ہونا (شدید حالت میں)
جگر کا سائز بڑھ جانا
❗ اگر علاج نہ کیا جائے تو
یہ بیماری آگے بڑھ کر:
لیور فائبروسس
لیور سروسس (Cirrhosis)
لیور فیل ہونے تک جا سکتی ہے
✅ احتیاط اور علاج (Basic Advice)
وزن کم کریں
روزانہ واک یا ایکسرسائز کریں
تلی ہوئی اور چکنائی والی چیزوں سے پرہیز کریں
میٹھا اور کولڈ ڈرنکس کم کریں
پانی زیادہ پئیں
ڈاکٹر کے مشورے سے علاج کریں.
ہومیوپیتھک ڈاکٹر طاہر محمود تبسم
03006352438

ہومیو دوا ایپس اور CKDکبھی آپ نے سوچا گردے کی کیا اہمیت ہے جسم میں؟خون کو صاف کرنا فالتو پانی اور زہریلے مادے نکالنا  بل...
20/02/2026

ہومیو دوا ایپس اور CKD
کبھی آپ نے سوچا گردے کی کیا اہمیت ہے جسم میں؟
خون کو صاف کرنا فالتو پانی اور زہریلے مادے نکالنا بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنا خون بنانے والے ہارمون (Erythropoietin) بنانا کیلشیم اور وٹامن D کو بیلنس کرنا۔

اب CKD یعنی کرونک کڈی ڈزیز میں کیا ہوتا کہ گردے میں ٹشوز میں گلن سڑن مرنا شروع ہوجاتا ہے دھیرے دھیرے کرکے گردے کا سائیز کم ہونا شروع ہوجاتا ہے اور پھر سختی آجاتی ہے جسکی وجہ سے گردے جسم کے فلوئیڈ کو ٹھیک سے صاف نہیں کر پاتے کیونکہ چھانیاں مر چکی ہوتی ہیں فلٹریشن ریٹ EGFR کم ہوجاتا ہے اسکی وجہ سے کریٹینائن بہت تیزی سے بڑھتا ہے اگر سی کے ڈی کا آخری اسٹیج کا مریض آئے تو اسے ڈائیلاسز کی ضرورت پڑ سکتی ہے وہ بھی لازمی کروائیں مریض کو فوری راحت دینے کیلئے۔
نوٹ :
ہر CKD مریض Apis کا مریض نہیں ہوتا ہومیوپیتھی میں دوا مریض کے مزاج اور علامات پر دی جاتی ہے، صرف بیماری کے نام پر نہیں۔

ایپس کی سب سے اہم علامات
بے چینی مگر زیادہ حرکت نہیں کرنا چاہتا
چڑچڑا پن
حسد
رونا مگر تسلی برداشت نہیں
اچانک غصہ
ڈر خصوصاً تنہائی میں
بے صبری
سوجن جو نرم اور پانی سے بھری ہو
دبانے سے گڑھا پڑ جائے (Pitting edema)
جلن جو ٹھنڈ سے بہتر ہو
گرمی برداشت نہ ہو
پیشاب کی کمی
پیشاب میں جلن
آنکھوں کے نیچے سوجن
جلد پر چھتے (Urticaria)
زبان سرخ اور سوجی ہوئی
پیاس کم
درد جو سوئی چبھنے جیسا ہو
مزاجی و عمومی علامات
ٹھنڈی چیزوں سے آرام
دوپہر یا شام میں علامات بڑھنا

پیشاب میں معمولی تبدیلی بھی ایک اشارہ ہو سکتی ہے۔
اپنا خیال رکھیں۔
شوگر اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھیں۔
پانی مناسب مقدار میں پئیں اپنے معالج کے ہدایات پر۔

24/12/2025



یہ دوا خاص طور پر گردوں، مثانے اور پیشاب کی نالی کے امراض کے لیے مشہور ہے
یہ دوا پیشاب کے نظام پر گہرا اثر رکھتی ہے اور اسے "پیشاب کے امراض کا شافی علاج" سمجھا جاتا ہے۔


پیشاب کرتے وقت شدید جلن اور نالی میں چھبھن محسوس ہونا۔

البومن (Albuminuria)
پیشاب میں البومن (پروٹین) کا آنا، جو گردوں کی سوزش کی علامت ہے۔

گردے کی پتھری (Renal Colic)
گردے میں پتھری کی وجہ سے ہونے والے شدید درد میں یہ بہت مفید ہے۔ یہ ریت اور چھوٹے ذرات کو نکالنے میں مدد دیتی ہے۔

سوزاک (Gonorrhoea)
سوزاک کے پرانے اور نئے کیسز میں جہاں پیشاب کی نالی سے پیپ یا رطوبت آتی ہو۔

پیشاب کی نالی کی سوزش (Cystitis)
مثانے کی سوزش جس کی وجہ سے بار بار پیشاب آئے اور پیشاب میں خون یا پیپ کے ذرات شامل ہوں۔

ہائی یورک ایسڈ
جیسا کہ تصویر میں بھی ذکر ہے، یہ جسم سے فاسد مادوں (یورک ایسڈ) کو خارج کرنے میں مددگار ہے، جس سے جوڑوں کے درد اور گاوٹ (Gout)
میں آرام ملتا ہے۔

معاون مدر ٹنکچرز

ویسیکاریا کے اثر کو بڑھانے کے لیے علامات کے مطابق درج ذیل مدر ٹنکچرز کا استعمال کیا جا سکتا ہے

Berberis Vulgaris Q (بربرس ولگیرس)
اگر گردے میں شدید درد ہو اور پتھری کے ذرات موجود ہوں تو یہ ویسیکاریا کی بہترین معاون دوا ہے۔

Sarsaparilla Q (سارسا پریلا)
اگر پیشاب کے آخر میں شدید درد ہو اور گردے میں ریت آ رہی ہو۔

Urtica Urens Q (ارٹیکا یورنز)
اگر خون میں یورک ایسڈ کی مقدار بہت زیادہ ہو اور جوڑوں میں سوجن ہو (Gout)۔

Solidago Q (سولیڈیگو)
اسے "گردوں کا کیتھیٹر" کہا جاتا ہے، یہ گردوں کی صفائی اور پیشاب کے اخراج میں ویسیکاریا کی مدد کرتی ہے۔

> اہم نوٹ
ہومیوپیتھک ادویات کا استعمال ہمیشہ اپنے معالج (Doctor) کے مشورے سے کریں۔ حاملہ خواتین اور گردوں کے دائمی مریض خود سے ادویات لینے سے گریز کریں۔

#هومیوپیتھی

08/12/2025

آج کی دوائی
Hyoscyamus niger 30
histamenum 30
Drosra 30
kali bic 30 دس دس ایم ایل ملا کے رکھ لیں پانچ پانچ قطرے صبح دوپہر شام پانی میں حل کر کے پئیں خشک کھانسی کیلیے

CARBO VEGشروع میں ہی ایک ھومیو پیتھ کے ذہن میں یہ بات ڈال دی جاتی ھے کہ Carbo, Lyco اور Nux گیسٹرک کے لیے سب سے بڑی دوائ...
25/06/2025

CARBO VEG
شروع میں ہی ایک ھومیو پیتھ کے ذہن میں یہ بات ڈال دی جاتی ھے کہ Carbo, Lyco اور Nux گیسٹرک کے لیے سب سے بڑی دوائیں ہیں۔ اور جو میری طرح کے ھوتے ہیں وہ ان ادویات کا مطالعہ کیے بغیر اندھا دھند دیے جاتے ہیں جس سے بہتری کم اور مسائل زیادہ پیدا ھوتے ہیں۔ میں نے کئی ایک گھروں میں اور معدے کے مریضوں کے ہاتھ میں Carbo 200 کی بوٹلز دیکھی ہیں۔ جبکہ ھومیو میں Carbo Veg کا شمار لاہف سیونگ میڈیسن میں ھوتا ھے۔ پہلے تو ھم یہ دیکھیں کہ اس میڈیسن کی ساخت کیا ھے اس کی کسمٹری کیا ھے۔ اگر اس پر ھم غور کریں تو پھر بہت ہی کم ھومیو پیتھ رہ جائیں گے جو صرف گیسٹرک کی علامت کو سامنے رکھ کر Carbo Veg مریض کو دیں گے۔
سب ھومیو پیتھ جانتے ہیں کہ یہ دوا لکڑی کے کوئلے سے تیار کی جاتی ھے۔ جب ھم لکڑی کو جلاتے ہیں تو لکڑی اپنے اندر سے کاربن کو ڈسچارج کرتی ھے اور آکسیجن کو اپنے اندر جذب کرتی ھے۔ بس اس ایک بات کو سمجھنے کی ضرورت ھے۔ جس نے اس بات کو سمجھ لیا اس نے Carbo Veg کو سمجھ لیا۔
ھم سب یہ بھی جانتے ہیں کہ جب ھماری باڈی میں آکسیجن کی کمی واقع ھوتی ھے تو اس سے بلڈ سرکولیشن متاثر ھوتا ھے۔ بلڈ کی سرکولیشن کم ھو جاتی ھے اور اعضاء رئیسہ کو جتنے بلڈ کی ضرورت ھوتی ھے اتنی میسر نہیں ھوتی۔ جس کی وجہ سے مریض گھبراہٹ کا شکار ھوتا ھے۔ اس کے ماتھے پر ٹھنڈے پسینے آنا شروع ھو جاتے ہیں، جسم ٹھنڈا ھونا شروع ھو جاتا ھے۔ ہر کتاب میں یہ لکھا ھوا ھے کہ مریض کہتا ھے پنکھا کرو۔ کیونکہ اس وقت مریض موت کے منہ میں ھوتا ھے۔ یہ صورت حال کسی حادثہ کی صورت میں پیش آسکتی ھے کسی بیماری کی شدت سے بھی ھو سکتا ھے یا پھر کسی شدید صدمے کی وجہ سے بھی۔
ھم یہ بھی جانتے ہیں کہ جب کسی جانور کو ذبح کیا جاتا ھے تو اس میں سے جو بلڈ نکلتا ھے وہ چند ہی لحموں بعد جم جاتا ھے اس کی وجہ کہ جونہی بلڈ کو ضرورت سے زیادہ آکسیجن میسر آئی تو بلڈ جم کر لوتھڑے بن جاتا ھے۔ یہیی وجہ ھے کہ Carbo Veg بلیڈنگ کو روکنے کی بھی دوا ھے۔ یہ دمہ کے مرض کی بھی لاجواب دوا ھے۔ یہ زخم سے بلڈ کو نکلنے سے روکتی۔ یہ عورتوں کے پریڈز میں زیادہ بلیڈنگ کو بھی ٹھیک کرتی ھے۔
اگر آکسیجن کو روک لیا جائے تو دنیا کا بہترین فیول تو کیا بلکہ ایٹم بم بھی پھٹنے سے قاصر ھے۔ اسے بھی پھٹنے کے لیے آکسیجن کی ضرورت ھے۔ یہی وجہ ھے کہ جب انسانی جسم میں آکسیجن کی کمی واقع ھوتی ھے تو بلڈ کی سرکولیشن رک جاتی ھے۔ اور انسان بیہوشی کی حالت میں چلا جاتا ھے۔ اور اگر انسانی جسم میں آکسیجن کی مقدار بڑھ جائے تو بلڈ اپنی ساخت تبدیل کر لیتا ھے جس سے انسانی جسم پر ورم آنا شروع ھو جاتا ھے۔
میری شروع کی پریکٹس میں ایک دن مجھے اچانک معدے میں تکلیف ھوئی تو میں نے سنی سنائی بات کے مطابق عمل کرتے ھوئے کاربویج 200 کی ایک خوراک لے لی۔ کوئی آدھ گھنٹہ گزرا ھو گا کہ مجھے گھبراہٹ شروع ھو گئی اور مجھے گردن لمبی کر کے سانس لینے پڑ گیا۔ میں نے نکس لی کوئی فرق نہیں ھوا۔ پھر میں مٹیریا میڈیکا دیکھا تو آرسینک لی اس سے میری سانس بحال ھوئی۔ اس واقعے نے مجھے کاربویج کی کسی حد تک پہچان کروا دی۔ نہیں تو میں بھی نکس، کاربو اور لائیکوپوڈیم والا ہی ھومیو پیتھ تھا۔
کاربویج اتنی بڑی لایف سیونگ میڈیسن ھے کہ کاشی رام نے اسے 10 صحفوں میں لکھا ھے۔
اب میرا سوال ھے ان ھومیو پیتھ سے کہ جو بغیر علامات کو دیکھے گیسٹرک کے نام پر مریض کو کاربویج شیشیوں کے حساب سے کھلائے جارھے ہیں وہ بتائیں یہ اللہ کی مخلوق کے ساتھ ظلم نہیں تو اور کیا ھے۔ میں نے اس میڈیسن کے بہتریں فوائد بھی اور غلط استعمال پر اس کے نقصانات بھی آپ کے سامنے رکھے ہیں۔ اس کا غلط استعمال ان مریضوں کے اندر کیا حشر برپا کرتا ھو گا جن کو بار بار دی جاتی ھے۔ اگر یہی کچھ کوئی دوسرا آپ کے ساتھ کرے تو سوچیں آپ کا ردعمل کیا ھو گا۔
اس لیے خدا راہ کاربویج کی تین علامات کو یاد کر لیں۔ بیماری کیا ھے اور تکلیف کیا ھے اس کو بھول جائیں۔ کاربویج آپ کی پریکٹس کو چار چاند لگا دے گی۔
1. ماتھے پر ٹھنڈے پسینے۔
2. پورا جسم ٹھنڈا۔
3. سانس کی تنگی.

10/06/2025
اعصابی کمزوریAgericus 200Gelsemium 200Kali phas 200
09/06/2025

اعصابی کمزوری
Agericus 200
Gelsemium 200
Kali phas 200

درختوں پہ اوقات سے زیادہ پھل لگ جائے تو اس کی ڈالیاں ٹوٹنا شروع ہو جاتی ہیں، اور اگر انسان کو اوقات سے زیادہ مل جائے تو ...
16/02/2025

درختوں پہ اوقات سے زیادہ پھل لگ جائے تو اس کی ڈالیاں ٹوٹنا شروع ہو جاتی ہیں، اور اگر انسان کو اوقات سے زیادہ مل جائے تو وہ رشتوں کو توڑنا شروع کر دیتا ہے،*
انجام آہستہ آہستہ درخت اپنے پھل سے محروم ہو جاتے ہیں، اور انسان اپنے رشتوں س

19/01/2025

بچوں کا رونا اور ہومیوپیتھی میں علاج
بچہ رات کو روئے ۔جلاپا
بچہ دن کو روئے ۔ لائکوپوڈیم
بچہ اٹھانے پر روئے ۔ برائی اونیا
بچہ روئے اور آگے جھکنے پر سکون ۔ کالوسنتھ
بچہ روئے اور اکڑاو سے سکون ملے۔ڈائسکوریا،کیمومیلا
بچے کو نیچے کی طرف اتارا جائے تو روئے ۔ بوریکس
بچہ پیشاب کرنے پر روئے۔ سارسپریلا ، لائکوپوڈیم ،بوریکس
دانتوں کے مسائل پر روئے ۔ کیمومیلا ، کلکیریا فاس
اگر رونے پر دوائیں ناکام ہوں رہوم
بچہ چیخ مارے پھر دس منٹ بعد چیخ مارے ۔ بیلا ڈونا
بچہ ہر وقت رونا روئے۔ کیمومیلا، سفلینیم ، رہوم
ڈاکٹر طاہر محمود تبسم حسن ہومیو کلینک خداداد کالونی ملتان
موبائل ۔ 03006352438

17/07/2024

Cascara sagrada

قبض مزمن بد ہضمی جگر کی سختی معدہ کی خرابیوں سے سردر زبان چوری سستی سانس میں بد بو خونی بواسیر۔ ان سب علامات کی ایک ہی دوا۔ کاسکارا سگراڈا. حسن کلینک سے منگوابے کیلئے رابطہ کریں

Address

Multan Punjab
Multan
60000

Telephone

+923006352438

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hassan Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Hassan Clinic:

Share

Category