Medical Students Of Pakistan

Medical Students Of Pakistan This page is for all medical professional from all over the world! Come and join us!

19/05/2026

اکثر بخار کے بعد ہونٹوں یا منہ کے کناروں پہ چھالے نکل آتے ہیں! انہیں Cold Sores یا Herpes Labialisکہتے ہیں! آپ کے گھر میں اسے کیا کہتے ہیں؟ یا اس کیا وجہ بتائی جاتی تھی؟ یا بتائی جاتی ہے؟

19/05/2026

فالج والا ٹیلہ: آج پھر ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں ایک فالج کے مریض کو فالج والا ٹیکہ (Tenecteplase) لگایا۔

19/05/2026

جن لوگوں کا شوگر لیول Prediabetes میں آ جائے تو انہیں دوبارہ کتنے عرصے بعد شوگر چیک کروانی چاہیے؟ آپ کمنٹ کریں، اس کے بعد میں بتاؤں گا۔

19/05/2026

آج ایک مریض آیا جس کا تین چار دن پہلے سے پاؤں سوجاہواتھا۔ اسے شک ہوا کہ اس کے پاؤں پر سانپ نے ڈسا ہے۔ ثبوت کے طور پر اس نے “سانپ کا منکا” لگوایا ہوا تھا، کیونکہ لوگوں کا خیال تھا کہ اگر منکا چپک جائے تو واقعی سانپ نے کاٹا ہے (جو ایک سراسر جھوٹ اور فراڈ ہے)۔ ساتھ ہی اس کے کسی کے کہنے پہ پاؤں پر چابیاں بھی باندھی ہوئی تھیں تاکہ زخم نہ پھیلے یا پاؤں خراب نہ ہو۔
حقیقت یہ ہے کہ “سانپ کا منکا” اور “چابیاں باندھنا” دونوں غیر سائنسی اور فراڈ طریقے ہیں۔ سانپ کے ڈسے کی تشخیص علامات، معائنہ اور میڈیکل ٹیسٹس سے ہوتی ہے، نہ کہ منکے سے۔ ایسی جاہلانہ باتیں اور ٹوٹکے وہ قیمتی وقت ضائع کر دیتے ہیں جس میں مریض کو اصل علاج چاہیے ہوتا ہے۔
اگر سانپ کاٹ لے تو فوری طور پر مریض کو قریبی ہسپتال لے جائیں، متاثرہ عضو کو آرام دیں، اور غیر ضروری ٹوٹکوں سے بچیں۔

Keys Tied on the Leg After Snake Bite? Medical Facts vs Myths

19/05/2026

اب یہاں راوی کیا لکھے گا؟ جب پڑھے لکھے “سانپ کے منکوں” کا اعتبار کریں گے تو باقی معصوم عوام کا تو لیول ہی اور ہے! بس یہی کہوں گا کہ اللہ سب کو ہدایت دے! آپ کا کیا خیال ہے؟

19/05/2026
06/05/2026

سوال: کیا وٹامن ڈی کا دو لاکھ انٹرنیشنل یونٹ والا ٹیکہ ہر دو ہفتے بعد پینا چاہیے؟ کس کس نے ہر دو ہفتے بعد پیا ہے؟
جواب: نہیں! کسی بھی گائیڈ لائین میں دو لاکھ انٹرنیشنل یونٹ والا ٹیکہ پینے کا نہیں کہا گیا۔ اگر کسی کو وٹامن ڈی کی کمی بھی ہے تو بھی زیادہ سے زیادہ پچاس ہزار یونٹ والا ٹیکہ ہفتے بعد صرف دو ماہ کےلیے دینا ہوتا ہے۔ اور ہمیشہ دودھ یا چکنائی والی خوراک کے ساتھ لیں۔

Address

Multan
Multan
60000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Medical Students Of Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Medical Students Of Pakistan:

Share