Sharif Unani Dawakhana

Sharif Unani Dawakhana Herbal medicine has been used for thousands of years.

منہ کی بدبو (بخر الفم):یہ بیماری عام طور پر قبض کی وجہ سے ہوتی ہے اور کبھی کبھی دانتوں میں کیڑا اور دانتوں کی اچھی طرح ص...
17/06/2025

منہ کی بدبو (بخر الفم):

یہ بیماری عام طور پر قبض کی وجہ سے ہوتی ہے اور کبھی کبھی دانتوں میں کیڑا اور دانتوں کی اچھی طرح صفائی نہ کرنے کی وجہ سے بھی ہوتی ہے

نسخہ:

گرام 10 سونف
گرام 10 نر کچور
گرام 10 الائچی کلاں
گرام 10 الائچی خورد
گرام 10 زیرہ سفید
گرام 15 بال چھڑ
گرام 50 شکر
گرام 15 انار دانہ

تمام دواؤں کا باریک سفوف بنا کر شکر ملا لیں.

پانچ گرام پانی کے ساتھ دن میں دو بار لیں

دن بھر میں 2 پیالی ادرک کا قہوہ ضرور پئیں.. ادرک کا قہوہ کون سی 7 بیماریوں میں مفید ہے؟ادرک کا پانی ایک مقبول قہوہ ہے جو...
02/10/2024

دن بھر میں 2 پیالی ادرک کا قہوہ ضرور پئیں..
ادرک کا قہوہ کون سی 7 بیماریوں میں مفید ہے؟

ادرک کا پانی ایک مقبول قہوہ ہے جو تازہ ادرک کی جڑ کو گرم پانی میں ڈال کر بنایا جاتا ہے۔ یہ تازگی بخش مشروب روایتی ادویات میںبھی استعمال کیا جاتا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ صحت کے بہت سے فوائد اپنے اندر رکھتا ہے۔

ہاضمے تیز کرتا ہے
ادرک ہاضمے کو تیز کرنے کی صلاحیت کے لیے مشہور ہے۔ اس میں gingerols اور shogaols نامی مرکبات ہوتے ہیں، جو ہضم کے جوس اور خامروں کی پیداوار کو متحرک کرتے ہیں۔ یہ کھانے کو زیادہ مؤثر طریقے سے توڑنے اور ہضم ہونے میں مدد کرتے ہیں۔ کھانے سے پہلے ادرک کا پانی پینا اپھارہ، قبض اور ہاضمہ کی دیگر تکلیفوں کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

سوزش کو کم کرتا ہے
سوزش چوٹ یا انفیکشن کا فطری ردعمل ہے۔ لیکن جب یہ دائمی ہو جاتا ہے، تو یہ دل کی بیماری، ذیابیطس اور کینسر سمیت صحت کے مسائلکی جانب دھکیل سکتا ہے۔ ادرک میں طاقتور سوزش کی خصوصیات پائی جاتی ہیںجو دائمی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔ ادرک کا پانی باقاعدگی سے پینے سے اینٹی سوزش ادویات جیسے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

دماغی کارکردگی میں اضافہ
ادرک میں ایسے مرکبات ہوتے ہیں جو دماغی افعال کو بہتر بنا سکتے ہیں اور عمر سے کی وجہ سے سیکھنے کا عمل کمزور ہونے سے روک سکتے ہیں.

ادرک کے عرق کو پینے سے درمیانی عمر کی خواتین میں کام کرنے والی یادداشت اور ردعمل کا وقت بہتر ہوتا ہے۔ ادرک کا پانی باقاعدگی سے پینا دماغی صلاحیتوں کو فروغ دینے والے فوائد رکھتا ہے۔ یہ طلباء اور پیشہ ور افراد کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے جنہیں تیز اور توجہ مرکوز رکھنے کے لئے ٹانک کی ضرورت ہوتی ہے۔

ماہواری کے درد کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے
ماہواری کا درد بہت سی خواتین کے لیے ایک عام مسئلہ ہے، اور ادرک اس کو کم کرنے کا قدرتی زریعہ ہے۔

ادرک کے سپلیمنٹس لینے یا ادرک کی چائے پینے سے ماہواری کے درد کی شدت کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ادرک کی چائے سوزش اور ماہواری کی دیگر علامات کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے

مدافعتی نظام کو تیز کرتا ہے
ادرک میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں، جو جسم کو آکسیڈیٹیو تناؤ سے بچانے اور صحت مند مدافعتی نظام کو سہارا دینے میں مدد دیتے ہیں۔
ادرک کے عرق سے جسم میں مدافعتی خلیوں کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے قوت مدافعت بڑھانے والے اثرات ہو سکتے ہیں۔ ادرک کا پانی باقاعدگی سے پینا آپ کے مدافعتی نظام کو سہارا دینے اور بیماری اور انفیکشن سے بچانے میں مدد دینے کا ایک آسان طریقہ ہو سکتا ہے۔

بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے
ہائی بلڈ شوگر کی سطح بہت سی دائمی بیماریوں کے لیے خطرے کا عنصر ہے، بشمول ذیابیطس، دل کی بیماری، اور موٹاپا۔ ادرک میں اینٹی ذیابیطس خصوصیات کو دکھایا گیا ہے، جو خون میں شکر کی سطح کو کم کرنے اور ان حالات کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 12 ہفتوں تک ادرک کا سپلیمنٹ لینے سے ٹائپ 2 ذیابیطس والے لوگوں میں بلڈ شوگر کنٹرول میں بہتری آتی ہے۔ ادرک کا پانی باقاعدگی سے پینے سے ذیابیطس کے خطرات بھی کم ہوسکتے ہیں

متلی اور الٹی کو کم کر سکتا ہے
ادرک متلی اور الٹی کو کم کرنے کی اپنی صلاحیت کے لیے مشہور ہے، خاص طور پر ان لوگوں میں جو کیموتھراپی سے گزر رہے ہیں یا حرکت کی بیماری کا سامنا کر رہے ہیں۔ ادرک کا پانی پینا ان متلی والی خصوصیات کو کم کرنے کا ایک آسان اور موثر طریقہ ہو سکتا ہے۔
ادرک کا پانی پینے سے حاملہ خواتین میں متلی اور قے کی شکایت کم ہوتی ہے۔

ادرک کا پاؤڈر لینے کیلئے رابطہ کرے

جاپانی پھل کھانے کے چودہ حیرت انگیز فوائدجاپانی پھل یا انگریزی مین اسکو persimmons کہتے ہیں۔جاپانی پھل دیکھنے میں بہت خو...
01/10/2024

جاپانی پھل کھانے کے چودہ حیرت انگیز فوائد

جاپانی پھل یا انگریزی مین اسکو persimmons کہتے ہیں۔
جاپانی پھل دیکھنے میں بہت خوشنما نظر آتا ہے اور اس کی شکل ٹماٹر سے ملتی جلتی ہے ٹماٹر رنگت میں سرخ لیکن جاپانی پھل رنگ کے لحاظ سے نارنگی ہوتا ہے۔ لیکن کھانے میں یہ انتہائی مزیدار ہوتا ہے۔اس کا گودا نہایت نرم ہوتا ہے۔اور اپنی صفات کے لحاظ سے یہ پاکستانی عوام میں کافی مقبول ہو چکا ہے اور ہر کوئی اس کو پسند کرتا ہے۔

پاکستانی آب و ہوا کے لئے یہ پھل موافق ہے اسی لئے اس کی کاشت دن بدن بڑھتی چلی جارہی ہے۔جاپانی پھل گرم مزاج پھل ہے اس لئے اس کو ہمیشہ اعتدال میں ہی کھائیں۔اور ہمیشہ پکا ہوا پھل کھائیں کچا پھل نقصان دہ ہوسکتا ہے۔جاپانی پھل میں وٹامن اے، وٹامن بی اور سی،پروٹین،کیلشیم،فاسفورس،فولاد اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔سو گرام پھل میں صرف 80کیلوریز ہوتی ہیں۔

جاپانی پھل کے طبعی فوائد:
اس پھل کو کمر درد میں کھانا فائدہ مند ہوتا ہے۔
گلے کی سوزش اور خراش میں بھی فائدہ مند ہے۔
سخت جسمانی مشقت سے پٹھوں کی اکڑن اور درد میں مفید ہے۔
بڑی آنت میں خرابیوں کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔
یہ ہمارے نظام انہظام کو درست رکھتا ہے۔
دل کی بیماریوں میں کھانا فائدہ مند ہے۔
شوگر کو کنٹرول کرتا ہے۔
قوت معدافعت میں اضافہ کا سبب بنتا ہے۔
وزن کی کمی کا سبب ہے۔
یہ پھل آنت کے زخم ٹھیک کرتا ہے۔
بڑی آنت کے ورم کو کم کرتا ہے۔
قبض کو دور کرتا ہے۔
اپینڈکس کے مرض میں بھی کھانا مفید ہے۔
معدے کی خرابیوں کو دور کرتا ہے۔

اس پھل کا استعمال ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق کریں اگر آپ اسکو دوا کے طور پر استعمال کر رہے ہیں.

’یورک ایسڈ‘ جوڑوں، ذہنی، قلبی امراض کا باعث بن سکتا ہے..!کیا آپ بھی جسم میں گانٹھیں پڑنے، پیر کے انگوٹھوں کی سوجن اور ج...
01/10/2024

’یورک ایسڈ‘ جوڑوں، ذہنی، قلبی امراض کا باعث بن سکتا ہے..!

کیا آپ بھی جسم میں گانٹھیں پڑنے، پیر کے انگوٹھوں کی سوجن اور جوڑوں کی سوجن سے پریشان ہیں تو یہ خطرے کی گھنٹی ہو سکتی ہے, ممکن ہے کہ آپ یورک ایسڈ کا شکار ہوں۔

جسم میں یورک ایسڈ کی سطح میں مسلسل اضافہ ناصرف جسم کی چربی بڑھاتا ہے بلکہ آپ کو مستقل طور پر جوڑوں کے درد میں مبتلا کر دیتا ہے، اس کے ساتھ یہ ذہنی اور دل کے امراض کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

یورک ایسڈ جسم میں پیدا ہونے والا وہ قدرتی فاضل مادہ ہے جو ایسے کھانوں کے انہضام کے نتیجے میں پیدا ہوتا ہے جن میں ’پیورین‘ نامی مادے کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، ان کھانوں میں سرخ گوشت، مچھلی اور دالیں شامل ہیں۔

عام طور پر یہ گردوں کا کام ہے کہ جسم سے یورک ایسڈ کو ختم کرے، لیکن ہماری غذا میں شامل پیورین کی غیر ضروری مقدار کے باعث پتھری سمیت گردوں کے مختلف امراض جنم لے سکتے ہیں، جس سے یورک ایسڈ جسم سے خارج ہونے کی بجائے جمع ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

یہ جوڑوں کے مسائل کی وجہ بنتا ہے، پھر چلنے پھرنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اکثر لوگ ایسی صورت میں صرف جوڑوں کی تکلیف کا علاج کرتے ہیں اور یورک ایسڈ کی طرف توجہ نہیں دیتے جو بعد میں مزید پیچیدگیوں کا سبب بنتا ہے۔

سبز چائے
سبز چائے وزن کم کرنے کے ساتھ یورک ایسڈ کو بھی کم کرتی ہے، اس میں کیٹیچن مواد ہوتا ہے جو ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے، جو یورک ایسڈ کی سطح کو کم کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

فائبر
یورک ایسڈ کو کم کرنے کے لیے ایسے کھانے استعمال کریں جن میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جیسا کہ جو، باجرہ، دلیہ، بروکلی، سیب، کینو، ناشپاتی، اسٹرابیری، کھیرا، گاجر اور کیلا وغیرہ۔

یہ غذائی اجزاء یورک ایسڈ کو جذب کرنے اور اسے جسم سے خارج کرنے میں انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

پانی اور جوسز
پانی قدرتی سیال ہے جو جسم سے زہریلے مادّوں کو باہر نکالتا ہے، اس لیے روزانہ کم از کم 10 سے 12 گلاس پانی ضرور پئیں، یورک ایسڈ کم کرنے میں جوسز بھی فائدہ مند ہوتے ہیں، کیونکہ یہ جسم سے یورک ایسڈ کو اخراج کے ذریعے نکالنے میں مدد کرتے ہیں لیکن ان کا صحیح انتخاب کرنا بہت ضروری ہے، آپ سبزیوں کے جوس کا استعمال کر سکتے ہیں۔

وٹامن سی
روزانہ وٹامن سی کے استعمال سے یورک ایسڈ کم کیا جا سکتا ہے، اورنج یا لیموں کا جوس آپ کو وٹامن سی کی مطلوبہ مقدار فراہم کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ آپ اپنی روز مرہ کی غذا میں کیلے، سیب، گاجر، ٹماٹر، اسٹرابیری اور کھیرے کا استعمال کر کے بھی یورک ایسڈ کو قابو میں رکھ سکتے ہیں۔

یورک ایسڈ کا مکمل شافی علاج لینے کے لیے اپ رابطہ کر سکتے ہیں.

اشوا گندھا دماغ کو طاقت دیتی ہے یاداشت خراب ہونے اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کی کمی کی صورت میں فائدہ مند ہےایسے افراد جو...
31/07/2024

اشوا گندھا دماغ کو طاقت دیتی ہے یاداشت خراب ہونے اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کی کمی کی صورت میں فائدہ مند ہے
ایسے افراد جو یکسوئی سے ذہنی کام نہ کر سکتے ہوں بالخصوص طالب علم پڑھ نہ سکتے ہوں اور انکا حافظہ کمزور ہو تو ایسے افراد کے لیے ایک نعمت کا درجہ رکھتی ہے.
مردوں کے مخصوص امراض کے حوالہ سے نایاب دوا ہے.
جریان منی کے باعث عضلات کی کمزوری
عضلات کے در میان ربط کا فقدان
کمر میں درد کا رہنا
ایسے امراض جنکا تعلق عضلات کی کمزوری سے ہو اشواگندہ ان تمام امراض کے لیے فائدہ مند ہے.

عورتوں میں لیکوریا اور جریان خون میں مفید ہے

مردوں کے جنسی امراض میں فائدہ مند ہے.

جن مردوں میں اولاد پیدا کرنے والے سپرم نہیں ہوتے ان کو پیدا کرتی ہے اور گلشن میں بہار لاتی ہے
طاقت :
مدرٹنکچر اور چھوٹی طاقتیں

ہربل استعمال .

اس کے تازہ پتے اتار لیں اور تازہ جڑوں کے چھلکے اور نرم جڑيں باریک کاٹ کر ساۓ میں خشک کر لیں، اس دوا کو محفوظ کر لیں،
روزانہ ۔ ایک ٹیبل سپون دوا پانی میں ڈال کر ابال کر قہوہ تیار کر لیں ایک کپ صبح اور ایک کپ شام ، یہ فورا اثر نہیں کرتا ثابت قدمی سے اسے پیتے رہیں ان شاءاللہ بہت سکون پہنچائے گا دماغی ٹینشن کو کم کرے گا .

،ہڈیوں اور پٹھوں کو طاقت دے گا ،جوڑوں کی صحت کیلۓ بہت ہی مفید ہے ، خون کے سرخ ذرات بنانے میں بیمثال ہے ، بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں لاثانی ہے ،

ذہنی دباؤ کم کرنے میں مفید ہے ، اس کے علاوہ مردوں میں ٹیسٹوسٹیرون ہارمون کی افزائش کرتا ہے

اسگندھ مسلز کی گروتھ میں کمال ہے ۔
یہ کولیسٹرول کو کم کرتا ہے
اسگندھ یاداشت کو بحال کرتا ہے
اس سے جسمانی طور پربہت طاقت بھی ملتی ہے ، جوڑوں کی سوزش ختم ہوئی ، بال گر رہے تھے رک جاتے ہیں ، چہرے سے چھائياں ختم کرتا ہے ، پر سکون نیند آتی ہے ، اس کے استعمال سے گنٹھیا میں فائدہ مند ہے
اس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ، ہاں کچھ نازک مزاج لوگوں کا معدہ اپ سیٹ ہو کر پیٹ خراب ہوسکتا ہے.

نوٹ :حاملہ عورتیں اسے استعمال نہ کریں۔

بچوں کے قد بڑھانے کے لئے
اسگندھ کی جڑ کا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ایک گلاس گائے کا دودھ
اور حسب ذائقہ چینی
مکس کرکے رات کو سونے کے ٹائم پلا دیا کریں۔
سیلف میڈیکیشن سے پرہیز کریں.

کجھور کے فوائد اور دہی کے فوائد ہر شخص جانتا ھے.لیکن ان دونوں کے ملاپ سے جو فوائد حاصل ھوتے ھیں وہ بعد میں بتاوں گا پہلے...
30/07/2024

کجھور کے فوائد اور دہی کے فوائد ہر شخص جانتا ھے.
لیکن ان دونوں کے ملاپ سے جو فوائد حاصل ھوتے ھیں وہ بعد میں بتاوں گا پہلے بنانے کا طریقہ...!

بنانے کا طریقہ...
ایک سو بیس گرام کھجوروں کی گٹھلیاں نکال دیں اور کھجوروں کو بہت باریک کتر کر یا ھاون دستہ میں کوٹ کر ایک کلو گرام دودھ میں ڈال دیں اور بلینڈر میں خوب مکس کریں جوس جیسا بن جائے اور کھجور دودھ میں حل ھو جائے تو اس دودھ میں ایک دو چمچ دہی ڈال کر رکھ دیں کہ چوبیس گھنٹوں میں سارا دہی بن جائے.
اس دہی کا ذائقہ تو آپ تصور کرسکتے ھیں کہ کس قدر لذیذ ھوگا لیکن فوائد کے لحاظ سے بھی بہترین ھے.

فوائد...
بہترین اینٹی آکسیڈنٹ یعنی مانع تکسید ھے جو بڑھاپا جلدی آنے کو روکتا ھے.
خون کی کمی کے مریضوں کیلئے مفید ھے.
اعصابی کمزوریوں کا بہترین حل ھے.
پیٹ کے امراض کو مفید ھے جگر کے فعل کو صحیح کرتا ھے
جسمانی محنت کرنے والوں کی تھکاوٹ دور کرنے میں لاجواب ھے.
پہاڑی علاقوں کے لوگ جو زیادہ بلندی کی وجہ سے آکسیجن کی کمی کا شکار ھوں انکے لئے اکسیر ہیں ان دنوں میں ایک بار ضرور تیار کر کے آزمائیں.
معدے اور آنتوں کے مریضوں کے لئے بھی مفید ھے..!

پریگننسی یعنی حمل ٹھہرانے کے لیے ایک مرد کر سپرمز (جراثیم) کتنے ہونے چاہئیں؟ایک عام آدمی کے سیمن (مادہ منی) میں، جس کی ک...
28/07/2024

پریگننسی یعنی حمل ٹھہرانے کے لیے ایک مرد کر سپرمز (جراثیم) کتنے ہونے چاہئیں؟
ایک عام آدمی کے سیمن (مادہ منی) میں، جس کی کل مقدار دو سے پانچ ملی لٹر تک ہوتی ہے، سپرمز کی فی ملی لٹر تعداد پچاس سے ساٹھ ملین یا اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ تاہم حمل کے لئے سپرمز کی کم سے کم تعداد پندرہ سے بیس ملین فی ملی لٹر ہونی چاہیے۔ اس میں بھی کم از کم پچاس فیصد یا اس سے زیادہ سپرمز ایکٹیو حالت میں ہونے چاہئیں ورنہ حمل ٹھہرنے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ ان ایکٹیو سپرمز میں بھی شکل و صورت (morphology) کے اعتبار سے کوئی نقص نہیں ہونا چاہیے۔ ویسے ان لاکھوں کرڑوں سپرمز میں سے صرف ایک ہی سپرم اس قابل ہوگا کہ اپنی منزل مقصود تک پہنچ کر ایگ کو بارآور کر سکے۔ اس لمبے اور مشکل سفر کو طے کرنے کے لئے سپرم اپنی "دم" کے ذریعے مسلسل اوپر کی طرف حرکت کرتے رہتے ہیں اور زاد راہ کے طور پر اپنے اندر فرکٹوز (گلوکوز کی ایک قسم) کا مناسب ذخیرہ رکھتے ہیں تاکہ راستے میں ان کو درکار انرجی میسر آسکے۔
کیا مشت زنی سے سپرم میں کمی آجاتی ہے؟
یقیناً مشت زنی سے سپرمز کی مقدار میں واضح کمی آتی ہے۔
سپرم جینیاتی طور پر یا کسی بیماری کی وجہ سے کم ہو سکتے ہیں- اس کے علاوہ ایک عام مسئلہ جو سپرم کاونٹ کے کم ہونے کی وجہ بنتا ہے اس پر کوئی بات نہیں کرتا کیونکہ اس سے نوجوانوں میں خوف پھیلانا یا guilty feeling پیدا کرنا ممکن نہیں ہوتا-
وہ مسئلہ یہ ہے کہ صحت مند سپرم کے لیے te**es کا درجہِ حرارت جسم سے کم ہونا چاہیے- جسم میں te**es کے درجہِ حرارت کو کنٹرول کرنے کا فطری نظام موجود ہے کہ جب جسم کا درجہِ حرارت بڑھنے لگتا ہے جو te**es کی تھیلی ڈھیلی پڑ جاتی ہے تاکہ ہوا کی سرکولیشن سے te**es کا درجہِ حرارت کم رہے- لیکن جب ہم تنگ انڈرویئر پہنتے ہیں تو خصیے یعنی te**es جسم کے ساتھ جڑے رہتے ہیں جس سے te**es کا درجہِ حرارت بڑھ جاتا ہے اور سپرم مرنے لگتے ہیں- نوجوانوں میں سپرم کی کمی کے مسائل کی ایک بڑی وجہ تنگ انڈرویر اور جینز پہننا ہے جس سے جسم خصیوں کا درجہِ حرارت کنٹرول نہیں کر پاتا- ڈھیلے انڈرویر اور ڈھیلی پینٹ پہننا بہتر سپرم کاؤنٹ کے لیے ضروری ہے- ہمارے ہاں روائیتی طور پر تہبند، شلوار یا پائجامہ پہنا جاتا ہے جو اس ضمن میں انڈرویئر اور جینز پہننے سے کہیں بہتر ہے-
مرد کے سپرم کمزور ہوں تو کیا کیا جائے ؟
سپرم کمزور ہونے کا مطلب صرف پاور کا کم ہونا نہیں بلکہ سپرم کی تعداد، حرکت، شکل و صورت وغیرہ بھی اس میں شامل ہے ۔ عام طور پر، اگر مرد کے سپرم کی صحت کمزور ہو تو حمل ٹھہرنے کے امکانات بہت کم ہو جاتے ہیں۔
طبی لحاظ سے سپرم کی کمی کی مختلف سطحیں ہوتی ہیں:

(Oligospermia). کم سپرم کی تعداد
(Asthenospermia). سپرم کی حرکت کمزور
(Teratospermia). سپرم کی غیر معمولی شکلیں
اگر مرد کو ان مسائل میں سے کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو بھی اولاد کے لئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، کیونکہ ان کی عدم موجودگی کا مطلب یہ نہیں کہ اولاد کے چانسز صفر ہیں، بلکہ چانسز کم ہو جاتے ہیں۔
اگر آپ کی شادی کو دو سال کا عرصہ گزرگیا ہے اور اولاد نہیں ہے تو اپنا لازمی سیمن اینالائسز ٹیسٹ کروائیے نیز اولاد کے حصول کے لئے مخصوص غذا اور اچھی ادویات لیجئے تاکہ اس نعمت سے مالا مال ہوں۔

*قبض اُم الامراض..!*تقریباً 2500 سال پہلے طبیب بقراط نے کہا تھا کہ انسانی جسم کی اکثر بیماریاں بڑی آنت سے شروع ہوتی ہیں۔...
24/07/2024

*قبض اُم الامراض..!*

تقریباً 2500 سال پہلے طبیب بقراط نے کہا تھا کہ انسانی جسم کی اکثر بیماریاں بڑی آنت سے شروع ہوتی ہیں۔ طبیب بقراط، جنہیں دنیا Hippocrates کے نام سے جانتی ہے،
فادر آف میڈیسن کہلاتے ہیں۔ دنیا بھر کے ڈاکٹرز جب ان کا لکھا ہوا حلف Hippocratic Oath پڑھ کر ان کے بتائے ہوئے اصولوں پر چلنے کا وعدہ کرتے ہیں، تب انہیں ڈاکٹر کی ڈگری دی جاتی ہے۔

اگر طبیب بقراط کے مطابق انسانی جسم کی اکثر بیماریاں بڑی آنت میں ہونے والی خشکی سے، یعنی قبض سے، ہوتی ہیں تو علاج کہاں سے شروع کیا جانا چاہیے؟
*یقیناً قبض ٹھیک کر کے۔*

*قبض کی وجوہات..!*

1. پانی کم اور بہت ٹھنڈا پینا
2. کم چلنا پھرنا، ورزش نہ کرنا
3. سفید باریک چھنے ہوئے آٹے کا زیادہ استعمال، جس میں بیکری کی سب اشیاء اور پروسس پیک فوڈز شامل ہیں
4. گوشت، فرائی اور فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال
5. بہت زیادہ چائے اور کافی پینا
6. کچھ ایلوپیتھک دوائیں، خاص طور پر پین کلر ڈرگ
7. قبض کشا دواؤں کا زیادہ استعمال
8. تھائرائڈ گلینڈ کا بیلنس نہ ہونا
9. اسٹریس، تناؤ، ڈپریشن
10. بدبودار اور گھٹن والے ٹوائلٹ
11. ضرورت کے وقت تاخیر سے ٹوائلٹ جانا

*چند آسان آزمودہ علاج* جن سے قبض ہو گی ہی نہیں اور اگر ہو جائے تو ٹھیک ہوجائے گی،
*ان شاء اللہ*۔

1. *پانی:* دن میں کم از کم تین لیٹر پانی ضرور پی لیں۔ بہت ٹھنڈا پانی پینا مناسب نہیں ہے۔

2. *فجر سے ظہر کے درمیان تازہ پھل:* فجر سے ظہر کے درمیان موسم کے تازہ پھل ضرور کھائیں۔

3. *کچی سبزیوں کا سلاد:* دوپہر اور رات کے کھانے سے پہلے موسم کی تازہ سبزیوں کا سلاد کھائیں۔

4. *بغیر چھنے ہوئے آٹے کی روٹی:* گندم کے ساتھ ساتھ جو، مکئی، چاول، باجرا، مونگ، ماش، مسور اور بیسن کی روٹی چٹنی کے ساتھ کھائیں۔

5. *لوکی، ٹینڈے، ترئی، کدو:* یہ چار سبزیاں بےحد مفید ہیں۔

6. *ناف کے نیچے مساج:* دن میں دو بار، رات سوتے وقت اور صبح ٹوائلٹ جانے سے پہلے ناف کے نیچے پانچ منٹ مساج کریں۔

7. *ہلکی ورزش:* دن میں دو بار کم از کم پانچ سے سات منٹ ہلکی ورزش کریں۔

8. *دیسی گھی، کوکونٹ یا اولیو آئل:* ایک چھوٹی چمچی نیم گرم دودھ میں ملا کر پینے سے قبض سے آرام آجاتا ہے۔

9. *سونف، سنا مکی، انار دانہ:* پنسار سے ہم وزن منگوا لیں، گھر میں اچھی طرح صاف اور دھوپ میں خشک کر کے پیس لیں، اور رات 8 بجے ایک چھوٹی چمچی سادہ پانی کے ساتھ کھا لیں۔
اس دوا کو ایڈجسٹ ہونے میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔ ضرورت کے مطابق دوا کی مقدار کم یا زیادہ کر لیں۔

جیسے وزن کم کرنا ایک بڑا مسئلہ ہے ویسے ہی وزن کو بڑھانا بھی کسی آزمائش سے کم نہیں۔ کمزور لوگوں کا آدھا خون تو دوسرے لوگو...
24/07/2024

جیسے وزن کم کرنا ایک بڑا مسئلہ ہے ویسے ہی وزن کو بڑھانا بھی کسی آزمائش سے کم نہیں۔ کمزور لوگوں کا آدھا خون تو دوسرے لوگوں کےطعنے ہی نچوڑ لیتے ہیں۔
آج ہم آپ کیلئے وزن کو انتہائی تیزی سے بغیر کسی نقصان کےبڑھانے کے ایسے نُسخے لیکر آئے ہیں جو کم خرچ بالا نشین کی تعریف پر بالکل پُورے اُترتے ہیں اور آزمودہ بھی ہیں۔

خربوزوں کے بیجوں کو اکٹھا کرکے کسی برتن میں آدھے دن کیلئے رکھ چھوڑیں تاکہ بیج الگ الگ ہو جائیں۔پانی سے نکال کرسوکھا کر ان بیجوں کو کسی شیشے کے جار میں رکھ لیں اور دن میں 20 سے 30 بیج چھلکا اُتار کر چلتے پھرتے پھانک لیا کریں (مُراد چُبانا ہے، سالم نگلنا نہیں)۔
مرد حضرات بے شک صبح گھر سے نکلتے ہوئے روز یہ بیج جیب میں ڈال لیا کریں اور چلتے پھرتے جب بھی ٹائم ملے بےشک تھوڑے تھوڑے کر کے کھا لیا کریں۔ پھر دیکھیں اگلے ہی دن سے بھوک کیسے زور مارتی ہے اور کھایا پیا کیسے لگتا ہے۔
پانی، روٹی، گوشت، سبزی جو بھی کھائیں گے 3 سے 4 گھنٹے میں ان شاءاللہ خوب ہضم ہو کر جسم کا حصہ بن جائے گا۔
بچے، بوڑھے، مرد، خواتین اور بیماری کی وجہ سے کمزور ہونے والے لوگ بلا تکلف استعمال کریں، فائدہ اُٹھائیں۔

راز اس غذائی نُسخے کا یہ ہے کہ خربوزے کے بیج میں اللہ نے انسانی جسم کے میٹابولزم کو BOOST کرنے کی زبردست طاقت چُھپا رکھی ہے۔ جن لوگوں کو قبض کی شکایت رہتی ہے وہ ایک بار یہ نُسخہ ضرور آزمائیں۔ اس چھوٹے سے بیج میں ہزار کرامات چھُپی ہوئی ہیں جتنے اشارے دے دئے ہیں عقلمند اُن سے بہت کُچھ سمجھ جائیں گے۔
جب مطلوبہ وزن حاصل ہو جائے تو کبھی کبھی 3 یا 4 دن بعد تھوڑے سے بیج کھا لیا کریں اور اپنی صحت کا خیال رکھیں واک کریں اور نماز پڑھیں۔
**********
نُسخہ نمبر 2۔
روز رات کو سونے سے 2 یا 3 گھنٹے پہلے 3 سے 4 کیلے لیکر کسی برتن یا کپ میں چمچ سے کچل کر حلوہ سا بنا لیں یعنی "MESH" کر لیں (مشین سےگرائنڈ یا بلینڈ مت کریں)۔ ٹی وی دیکھتے ہوئے یا اخبار پڑھتے ہوئے آرام اور تسلی سے چمچ کے ساتھ 10 سے 15 منٹ میں کھائیں (زیادہ مزہ لینے کیلئے تھوڑی دیر فریج میں ٹھنڈا بھی کرسکتے ہیں اور روح افزاء وغیرہ ڈال لیں تو کیا بات ہے)۔
کیلے کھانے کے 10 منٹ بعد ایک گلاس نیم گرم دودھ پی لیں اور تھوڑی سی واک کرکے سو جائیں۔ انشاءاللہ 3 سے 4 دن میں وزن بڑھنے لگے گا، پچکے ہوئے گال بھرنے لگیں گے اور ایک انوکھی طاقت اور توانائی کا زبردست احساس پیدا ہوگا جو کہ اصلی صحت کی خاص نشانی ہے۔
یہ نُسخہ بھی ہر عمر کے لوگوں کیلئے ہے خاص طور پر وہ مائیں جن کے بچے کھانا نہ کھانے، بھوک نہ لگنے کی وجہ سے کمزور ہیں وہ اس نُسخے کے ساتھ 1 نمبر نُسخہ بھی بچوں کو استعمال کروائیں بس اتنی احتیاط کریں کہ بچوں کو خربوزوں کے بیج 10 سے زیادہ نہ کھلائیں پھر دیکھیں قدرت الہی کے کرشمے۔
**********
نُسخہ نمبر 3۔
اصلی مُرغی کا دیسی انڈہ صبح ناشتے میں اُبال کر اصلی شہد کے ساتھ لگا لگا کر کھا لیا کریں جیسے نمک لگا کر کھاتے ہیں۔ بس یہی ناشتہ کرنا ہے اور 3 گھنٹے تک کچھ نہیں کھانا منہ بند رکھنا ہے۔ آجکل چونکہ گرمیوں کا موسم ہے اس لئے اگر پیاس ستائے تو پانی پینے میں کوئی حرج نہیں لیکن خیال رہے زیادہ ٹھنڈا نہ ہو ورنہ نُسخے کا فائدہ نہ ہوگا۔ ایک ماہ یہ عمل مسلسل کریں لیکن خبردار! اس نُسخے سے وزن اتنی تیزی سے بڑھتا ہے کہ آدمی خود حیران رہ جاتا ہے کپڑے تنگ ہونے لگتے ہیں اس لئے ورزش کا اہتمام لازمی رکھیں ورنہ تیزی سے موٹاپا غالب آجائے گا اور پھر وزن کم کرنے کے ٹوٹکے ڈھونڈتے پھریں گے۔ باڈی بلڈنگ کرنے والوں کیلئے نایاب نُسخہ ہے ہر فوڈ سپلیمنٹ کو مات دے ڈالے گا اور ایسی جوانی لائے گا کہ لوگ دیکھ کر رشک کریں گے۔

خاص نوٹ: یہ نُسخہ گرمیوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے اس میں ہرگز کسی نُقصان کا اندیشہ نہیں بس ورزش لازمی کرنی ہے خالی واک سے کام نہیں چلے گا۔
اگر ورزش نہیں کرسکتے ہیں تو نسخہ نمبر 3 مت استعمال کیجیے...!

ہیٹ ریش,Heat Rash کیا ہے؟ہیٹ ریشز اکثر مرطوب، گرم موسم میں ہوتے ہیں۔اور یہ ان علاقوں میں زیادہ ہوتا ہے جہاں ٹمپریچر 40 س...
24/07/2024

ہیٹ ریش,Heat Rash کیا ہے؟

ہیٹ ریشز اکثر مرطوب، گرم موسم میں ہوتے ہیں۔اور یہ ان علاقوں میں زیادہ ہوتا ہے جہاں ٹمپریچر 40 سینٹی گریڈ سے زیادہ اور نمدار یعنی ماحول میں نمی کا تناسب زیادہ ہو
جب آپ کو بہت زیادہ پسینہ آتا ہے تو آپ کی جلد میں پسینے کے غدود(Sweat Glands) سے نکلنے والی نالیاں بند ہو جاتی ہیں۔
اس کی وجہ سے آپ کا پسینہ ارد گرد کے ٹشووں میں نکلتا ہے، جو جلن کا باعث بنتا ہے۔ آپ کو کانٹے دار احساس محسوس ہو سکتا ہے جو کہ گرمی دانے یا پت ، کا نام دیتا ہے۔ یہ متعدی مرض نہیں ہے۔

*ہیٹ ریش کیسا دکھائی دیتا ہے؟*
ہلکی جلد پر، ہیٹ ریش چھوٹے چھوٹے ابھرے ہوئے ٹکڑوں کی طرح نظر آتے ہیں جو سرخ، جلن والی جلد سے گھرے ہوتے ہیں۔ بھورے، گہرے بھورے، کالے، یا گہرے جلد کے ٹونز پر، ددورے میں بہت کم یا لالی ہو سکتی ہے۔ اس سے یہ کم دکھائی دے سکتا ہے اور اس کو تلاش کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔
اس کے بجائے، ٹکرانے سرمئی، جامنی یا سفید دکھائی دے سکتے ہیں۔ جلد کے گہرے رنگ والے کچھ لوگوں کے لیے، گرمی کے دانے سے ہونے والی سوزش متاثرہ جگہ کو ہلکا یا گہرا کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔ ڈاکٹر اسے انفیکشن کے بعد ہائپر پگمنٹیشن کہتے ہیں۔ عام طور پر، یہ چند ہفتوں یا مہینوں تک رہتا ہے۔

*ہیٹ ریش کی اقسام*
گرمی کے دانے کی مختلف قسمیں ہیں:
*میلریا کرسٹالینا:*
یہ سب سے ہلکی قسم ہے۔ یہ مائع سے بھرے ہوئے چھوٹے، واضح ٹکڑوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ ٹکرانے آسانی سے ٹوٹ سکتے ہیں اور جلد کی سطح پر ہوتے ہیں۔ جو کہ عام طور پر برسات کے موسم میں زیادہ ہوتے ہیں۔ خوراک میں کنٹرول کرنے اور ماحول بہتر کرنے سے یہ جلد ٹھیک ہوجاتے ہیں ۔
*میلریا روبرا:*
آپ اسے "کانٹے دار گرمی" کہتے ہوئے سن سکتے ہیں کیونکہ آپ کو جلد پر چھوٹے، سوجن والے دھبوں کے ساتھ خارش یا کانٹے دار احساس بھی ہو سکتا ہے۔ اگر گٹھریاں پیپ سے بھر جائیں ۔یہ قسم جلد کی سب سے گہری تہہ کو متاثر کرتی ہے۔ اس قسم کے ہیٹ ریش میں ٹکرانے مضبوط اور دردناک یا خارش والے ہوتے ہیں.
*ہیٹ ریش کب تک رہتا ہے؟*
ہیٹ ریش عام طور پر 2 سے 3 دن تک رہتا ہے۔
بعض اوقات جسم میں زیادہ گرمی ہونے یا گرم خوارک ، حبس زدہ ماحول کے سبب گرمی کے دانے آپ کے جسم کے دوسرے حصوں میں پھیل جائیں۔ یہ پسینے کے راستے بند ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اور یہ زیادہ دن تک بھی رہ سکتے ہیں ۔ خاص طور پر چھوٹے بچوں اور خواتین میں چونکہ گھریلو کام کاج کی وجہ سے ان کو پسینہ زیادہ آتا ہے تو پسینہ کے غدود زیادہ بند ہوتے ہیں ان میں اور بچے ویسے ہی گرمی میں بھاگ دوڑ کرتے رہتے ہیں ۔
جسم کے ان حصوں پر جہاں آپ کے کپڑے زیادہ ٹائٹ ہوتے ہیں وہاں دانے پھیلنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ جب آپ کو پسینہ آتا ہے تو یہ زیادہ مسام بند ہوتے ہیں اور زیادہ دانے نکلتے ہیں۔
*آرام حاصل کرنے کے لیے آپ گھر پر کچھ کام کر سکتے ہیں:*
• کسی ٹھنڈی، کم مرطوب جگہ پر جائیں۔
• ٹھنڈا شاور یا نہانا۔
پتلے کپڑے پہنیں، اور اپنے کپڑے ڈھیلے استعمال کریں۔
• اپنی جلد کو کھرچنے کی خواہش کے خلاف مزاحمت کریں، ورنہ یہ انفیکشن کا شکار ہو سکتی ہے۔
• کاٹن سے بنے ڈھیلے، ہلکے وزن والے کپڑے پہنیں۔
• جب ممکن ہو پنکھے، ٹھنڈی شاورز، اور ایئر کنڈیشنگ کے ساتھ جلد کو نارمل کریں۔
• دن کے اوقات میں جب ٹھنڈا ہو تو باہرنکلنے والا کام کریں بصورت دیگر گھر پر ہی ٹھہریں۔
• اپنی متاثرہ جلد کو خشک رکھیں.

ہائی کولیسٹرول کیوں ہوتا ہے؟اسکا غذائی علاج کیا ہے...؟ بہت سارے ایسے کھانے جن میں کولیسٹرول ، سیچوریٹڈ فیٹ اور ٹرانس فیٹ...
21/07/2024

ہائی کولیسٹرول کیوں ہوتا ہے؟
اسکا غذائی علاج کیا ہے...؟

بہت سارے ایسے کھانے جن میں کولیسٹرول ، سیچوریٹڈ فیٹ اور ٹرانس فیٹ زیادہ ہوتی ہے کھانے سے آپ کو ہائی کولیسٹرول کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ طرز زندگی کے دیگر عوامل بھی کولیسٹرول پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ ان عوامل میں غیرفعالیت اور سگریٹ نوشی شامل ہیں۔

اس کے علاو دیگر بیماریاں ، جیسے ذیابیطس اور ہائپوٹائیڈروائڈزم بھی ہائی کولیسٹرول اور متعلقہ پیچیدگیوں کے بڑھنے کا خطرہ بھی بڑھا سکتے ہیں۔

ہائی کولیسٹرول کی علامات:

زیادہ تر معاملات میں ، ہائی کولیسٹرول ایک “خاموش” مسئلہ ہے۔ یہ عام طور پر کسی علامت کا سبب نہیں بنتا ہے۔ بہت سے لوگوں کو یہ احساس تک نہیں ہوتا ہے کہ ان کا ہائی کولیسٹرول ہے جب تک کہ وہ سنگین پیچیدگیاں پیدا نہ کریں ، جیسے دل کا دورہ پڑنے یا فالج کی طرح۔

یہی وجہ ہے کہ معمول کی کولیسٹرول کی اسکریننگ ضروری ہے۔ اگر آپ کی عمر 20 سال یا اس سے زیادہ ہے تو اپنے ڈاکٹر سے پوچھیں کہ کیا آپ کو کولیسٹرول کی معمول کی جانچ پڑتال کرنی چاہئے۔

ہائی کولیسٹرول کی تشخیص کیسے کی جاتی ہے؟

آپ کے کولیسٹرول کی سطح کی پیمائش کرنے کے لئے ڈاکٹر ایک سادہ بلڈ ٹیسٹ کریں گے، جسے "فاسٹنگ لیپیڈ پروفائل" کہتے ہیں۔

اس ٹیسٹ کے لئے آپ کے خون کا نمونہ لیں گے۔ وہ اس نمونے کو تجزیہ کے لئے لیب میں بھیجیں گے۔ جب آپ کے ٹیسٹ کے نتائج دستیاب ہوجائیں تو ، وہ آپ کو بتائیں گے کہ آیا آپ کے کولیسٹرول یا ٹرائگلیسیرائڈ کی سطح بہت زیادہ ہے۔ اس ٹیسٹ کی تیاری کے لئے ، آپ کا ڈاکٹر آپ کو کم از کم 10 گھنٹے پہلے کچھ کھانے یا پینے سے پرہیز کرنا ہو گا ۔ آپ سادہ پانی یا بغیر دودھ اور چینی کے چائے لے سکتے ہیں۔

ایسے عوامل جن سے ہائی کولیسٹرول ہونے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے

ہر عمر ، جنس اور نسل کے افراد میں کولیسٹرول زیادہ ہوسکتا ہے۔آپ کو ہائی کولیسٹرول کا زیادہ خطرہ ہوسکتا ہے

• آپ کا زیادہ وزن ہے یا آپ موٹے ہیں

• آپ غیر صحت بخش غذا کھاتے ہیں

• آپ باقاعدگی سے ورزش نہیں کرتے ہیں

• آپ تمباکو کی مصنوعات کا استعمال کرتے ہیں یا تمباکو نوشی کرتے ہیں

• آپ کے خاندان کے دیگر افراد میں میں ہائی کولیسٹرول پایا جاتا ہے۔

• آپ کو ذیابیطس ، گردوں کی بیماری ، یا ہائپوٹائڈائڈیزم ہو۔

:ہائی کولیسٹرول سے پیدا ہونے والی پیچیدگیاں

اگر وقت پرعلاج نہ کیا جائے تو ، ہائی کولیسٹرول آپ کی شریانوں میں جم سکتا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ، یہ آپ کی شریانوں کو تنگ کرسکتا ہے۔ اس حالت کو ایتھروسکلروسیس کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ایتھروسکلروسیس ایک سنگین حالت ہے۔ یہ آپ کی شریانوں کے ذریعے خون کے بہاؤ کو محدود کرسکتا ہے۔ یہ آپ کے جسم میں خطرناک طور پر خون کے جمنے اور لوتھڑے بننے کے خطرے کو بھی بڑھاتا ہے۔

:ایتھروسکلروسیس کے نتیجے میں بہت سی جان لیوا پیچیدگیاں ہوسکتی ہیں ، جیسے

• سٹروک

• دل کا دورہ

• انجائنا، سینے میں درد

• ہائی بلڈ پریشر

• پیریفیرل ویسکلر ڈیزیز

• گردوں کی بیماری

ہائی کولیسٹرول کو کیسے کم کریں؟

:ہائی کولیسٹرول کے خطرے کو کم کرنے کے لئے

• ایسی غذائیت سے بھرپور غذا کھائیں جن میں کولیسٹرول اور جانوروں کی چربی کم ہو ، اور فائبر زیادہ ہو۔

• صحت مند وزن برقرار رکھیں۔

• روزانہ ورزش کریں

• تمباکو نوشی نہ کریں

آپ کے جسم میں کولیسٹرول زیادہ ہے تو آپ کا ڈاکٹر اس کو کم کرنے میں مدد کے لئے طرز زندگی میں تبدیلیوں کا مشورہ دیں گے۔
اگر آپ تمباکو کی مصنوعات کا استعمال کرتے ہیں یا تمباکو نوشی کرتے ہیں تو ، وہ آپ کو چھوڑ دینا چاہئے۔

کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد کے لئے آپ کے ڈاکٹر ادویات یا دوسرے علاج بھی لکھ سکتے ہیں۔

قدرتی طور پر کولیسٹرول کو کیسے کم کیا جائے؟

کچھ معاملات میں ، آپ دوائیوں کے بغیر کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے قابل ہوسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ، متناسب غذا کھانے ، باقاعدگی سے ورزش کرنے اور تمباکو کی مصنوعات یا تمباکو نوشی سے بچنا آپ کے کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے کے لئے کافی ثابت ہو سکتا ہے۔

غذا کے ذریعہ کولیسٹرول کو کم کریں؟

صحت مند کولیسٹرول کی سطح کو حاصل کرنے اور برقرار رکھنے میں آپ کی غذا بے حد اہم ہے۔

:مثال کے طور پر ، وہ آپ کو مشورہ دے سکتے ہیں

• اپنے کھانے کی مقدار کو محدود کریں جس میں کولیسٹرول ، سیچوریٹڈ فیٹ اور ٹرانس فیٹ زیادہ ہو

• پروٹین کے ذرائع کا انتخاب کریں ، جیسے چکن ، مچھلی اور پھلیاں

• مختلف قسم کے اعلی ریشہ دار کھانوں ، جیسے پھل ، سبزیاں ، اور ہر قسم کا اناج کھائیں

• تلے ہوئی کھانوں کی بجائے پکے ہوئے ، پسی ہوئے ، ابلی ہوئے اور بھنے ہوئے کھانے کا انتخاب کریں

• فاسٹ فوڈ اور جنک فوڈ سے پرہیز کریں۔
ہائی کولیسٹرول کو ہرگز نظر انداز نہ کریں

اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو ہائی کولیسٹرول شدید صحت کے مسائل اور یہاں تک کہ موت کا سبب بن سکتا ہے۔ تاہم ، علاج اس کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے اور بہت سے معاملات میں ، یہ آپ کو پیچیدگیوں سے بچنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

روز مرہ ڈیلی روٹین پر کھانے پینے کے متلعق گفتگو پراٹھا:اگر خالص گندم(چوکرملا آٹا) کے آٹے سے تیار کردہ پراٹھے کو ایک کھان...
18/07/2024

روز مرہ ڈیلی روٹین پر کھانے پینے کے متلعق گفتگو

پراٹھا:
اگر خالص گندم(چوکرملا آٹا) کے آٹے سے تیار کردہ پراٹھے کو ایک کھانے کے چمچ تیل سے تیار کیا جائے تو اس میں350تقریباًکیلوریز ہوتی ہیں۔دیسی گھی‘مکھن‘یا سبزی وغیرہ شامل کرنے سے کیلوریز کی تعداد تقریباً دگنی ہو جائے گی۔

٭نان:
روغنی نان میں تقریباً 327کیلوریز ہوتی ہیں۔درمیانے سائز کے کلچے میں تقریباً 206اورتندوری نان (100گرام ) میں تقریباً245کیلوریز ہوتی ہیں۔


٭ڈبل روٹی سلائس:
ریفائنڈ آٹے سے تیارہ کردہ ڈبل روٹی کے ایک سلائس میں تقریباً ً58.88کیلوریز ‘جبکہ جام لگے سلائس میں150تقریباًکیلوریز موجود ہوتی ہیں۔

٭سادہ روٹی:
سادہ روٹی میں تقریباً112کیلوریز پائی جاتی ہیں۔

فرائی انڈا:
ایک کھانے کے چمچ تیل میں تیار کردہ فرائی انڈے میں تقریباً105کیلوریز ہوتی ہیں۔

٭آملیٹ:
ایک بڑے انڈے سے تیارکردہ آملیٹ( جس میں کوئی دوسری چیز مثلاً پنیر اور پیاز وغیرہ استعمال نہ کیا گیا ہو‘)میں تقریباً94کیلوریز ہوتی ہیں۔

٭ابلا انڈا:
ابلے انڈے میں تقریباً 77کیلوریز پائی جاتی ہیں۔

٭انڈے اور پنیر کے سینڈوچ:
ایک سینڈوچ میں تقریباً340کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔

٭چائے:
بھینس کے دودھ سے بنی ایک کپ چائے(جس میں ایک چمچ چینی ڈالی گئی ہو) میں95کیلوریز موجود ہوں گی۔کیلوریز کی مقدار چائے میں ڈالی جانے والی اشیاء(مثلاً بالائی‘ دودھ کی قسم‘ گڑ وغیرہ ) پر منحصر ہے۔

٭کافی:
دودھ اور چینی سے بھرپور کافی میں تقریباً50سے79کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔

٭نہاری:
کراچی سٹائل کی نہاری کی ایک پلیٹ میں413کیلوریز موجود ہوں گی۔تیل زیادہ ہو تو اس میں چکنائی کی مقدار بھی بڑھ جائے گی۔

٭سری پائے:
ایک پلیٹ سری پائے میں تقریباً350کیلوریز موجود ہوں گی۔

٭چھولے مصالحہ(چنے):
تیل کا استعمال اگر کم کیا گیا ہوتو اس ڈش کی ایک پلیٹ میں تقریباً243کیلوریز پائی جاتی ہیں۔

٭حلوہ پوری:
گھر پر تیار کردہ سوجی کے حلوے اور ا یک پوری میں575کیلوریز موجود
ہوتی ہیں۔

٭دلیہ:
دودھ سے تیار کردہ دلیے کے ایک پیالے میں85کیلوریز پائی جاتی ہیں۔

٭پین کیک:
اگر38گرام کا پین کیک ہو تو اس میں تقریباً86کیلوریز ملیں گی۔

٭رس(rusk):
اگرچہ یہ رس کی قسم پر منحصر ہے مگر ایک ٹی رس میں تقریباً80 سے100کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔

نوٹ:
ایک شخص کو دن میں کتنی کیلوریز درکار ہوتی ہیں‘ اس کا انحصار اس کے متحرک یا غیر متحرک طرز زندگی پر ہے۔ اگر آپ متحرک زندگی گزار رہے ہیں تو آپ کو زیادہ کیلوریز درکار ہوں گی جبکہ کم متحرک شخص کے لئے کیلوریز بھی کم چاہئیں ہوں گی۔ اپنی مطلوبہ کیلوریز کے لئے آپ کسی ماہر غذائیات سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
ایک عام شخص (مرد) کو دن بھر میں اوسطاً 2000سے 2500کیلوریز‘جبکہ ایک عام خاتون کو1500سے2000کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے۔
کیلوریز کی یہ ضرورت آپ کے وزن اور عمر پر بھی منحصر ہے

Address

Opposite Metro Bus Station Chowk Kumharan Wala Multan
Multan
60000

Telephone

+923086778510

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sharif Unani Dawakhana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category