Dr Sajid Chaudhary

Dr Sajid Chaudhary Dr Sajid Chaudary is an ENDOCRINOLOGIST and A Consultant Physician . He is Super Expert in Diabetes,Thyroid, Obesity and Hormonal Issues.

He has done MBBS,FCPS Medicine &
2nd FCPS Fellowship in Endocrinology and Diabetes!

نرسز ڈے کے موقع پر تمام نرسز کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین-آپ صرف مریضوں کی دیکھ بھال ہی نہیں کرتیں بلکہ درد میں امید...
12/05/2026

نرسز ڈے کے موقع پر تمام نرسز کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین-
آپ صرف مریضوں کی دیکھ بھال ہی نہیں کرتیں بلکہ درد میں امید، خوف میں حوصلہ اور تکلیف میں سکون بھی فراہم کرتی ہیں۔
ہسپتالوں کی اصل طاقت آپ کی خدمت، صبر، ہمدردی اور انتھک محنت ہے۔
ایک ڈاکٹر کی حیثیت سے میں آپ کی بے لوث خدمات، رات دن کی قربانیوں اور انسانیت کے لیے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔
آپ واقعی معاشرے کے خاموش ہیروز ہیں۔
ہیپی نرسز ڈے!۱۲ مئی ۲۰۲۶

09/05/2026

نیاتا پولا پگوڈا نیپال کے تاریخی شہر بھکتاپور میں واقع ایک مشہور اور تاریخی پگوڈا ہے۔یہ خوب صورت پانچ منزلہ پگوڈا 1702ء میں مالا خاندان کے بادشاہ بھوپتیندر مالا نے تعمیر کروایا تھا۔ یہ د نیواری طرزِ تعمیر کا ایک شاندار نمونہ سمجھا جاتا ہے۔

اس پاگوڈا مندر کی اونچائی تقریباً 108 فٹ ہے اور یہ نیپال کے بلند ترین روایتی مندروں میں شمار ہوتا ہے۔ پاگوڈا کی سیڑھیوں پر مختلف محافظ مجسمے نصب ہیں جو طاقت اور روحانی حفاظت کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔

نیاتا پولا ٹیمپل اپنی خوبصورت فنِ تعمیر، تاریخی اہمیت اور زلزلوں میں محفوظ رہنے کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے-اس وڈیو میں ڈاکٹر ساجد چودھری اینڈوکرائنولوجسٹ ، اپنے ساتھ موجود گائیڈ پروفیسر سکھ دیو سے بات کر رہے ہیں۔پروفیسر سکھ دیو ریاضی کے استاد ہیں مگر شوقیہ ٹور گائیڈ کا کام بھی کرتے ہیں۔

24/04/2026

چھوٹے قد اور جسمانی نشونما کا ٹھیک سے نہ ہونا اینڈوکرائن کی اہم بیماریوں میں سے ایک ہے-اس وڈیو میں جانیے ڈاکٹر محمد ساجد چودھری ذیابیطس اور اینڈوکرائن سپیشلسٹ سے کہ گروتھ ہارمون کا انجکشن کیسے لگائیا جاتا ہے-
نوٹ: یہ وڈیو معلوماتی مقصد کےلیے ہے-گروتھ ہارمون ہمیشہ اینڈوکرائنولوجسٹ کے مشورے سے استعمال کریں-

23/04/2026

دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو ڈھونڈتے ہوۓ #
Looking For Mount Everest at Dulikhel Nepal

18/04/2026

پچھلے دنوں میں نے بحیثیت ایک اینڈوکرائنولجسٹ (یعنی ماہر امراض شوگر موٹاپا اور ہارمونز )، کھٹمنڈو نیپال میں ساؤتھ ایشین کانفرس براۓ موٹاپا میں شرکت کی- جہاں ساؤتھ ایشین اور علاقائ ماہرین کے ساتھ موٹاپے اور اس کے سدباب سے متعلق سیر حاصل گفتگو ہوئ- اس کانفرنس میں جسمانی ساخت جاننے والی مشین کے بارے میں معلومات حاصل ہوئ جو انسانی جسم کی ساخت کے بارے میں پوری تفصیل مہیا کرتی ہے- یہ مشین کیسے کام کرتی ہے- میرے ساتھ جانئیے اس وڈیو میں!

16/01/2026

ملیے نشر ہسپتال تعمیر کرنے والے معمار جنہوں نے۱۹۵۱ میں اپنے ہاتھوں سے ایک عظیم ادارہ کی تعمیر میں حصہ لیا -
ڈاکٹر محمد ساجد چوھدری کے ساتھ شہاب کلینک جہانیاں پر-

ڈاکٹر محمد ساجد چودھری کنسلٹنٹ فزیشن و اینڈوکرائنولوجسٹ بیشتر اتوار کلینک جہانیاں شہر میں کرتے ہیں- پچھلے اتوار ان کی ملاقات ایک ایسے مریض سے ہوئ جنہوں نے اپنے ہاتھوں سے ایک ایسے ادارے کی تعمیر کی جہاں ہزاروں ڈاکٹرز اور لاتعد د مریض فیض یاب ہوتے ہیں-بابا سراج صاحب سردار عبدالرب نشتر سے بھی ملاقات کا شرف رکھتے ہیں- انہوں نے بتائیا کہ نشتر ہسپتال اور کالج بننے سے پہلے یہاں پر باغات تھے- باقی تفصیلات وڈیو میں!

20/12/2025

بلڈ پریشر
ہائ بلڈ پریشر یعنی بلند فشار خون
ایک موضی مرض ہے- دوا کا وقت پر استعمال اسکے علاج کا بنیادی جزو ہے لیکن متوازن غذا، اضافی نمک کا خاتمہ، پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال، باقاعدگی سے ورزش اور بڑھے ہوۓ وزن کو کم کرنا اس کے علاج میں خصوصا فائدہ مند ہے-

،

11/12/2025

شوگر کے مریض انسولین کہاں لگائیں؟
کیا پنڈلی میں انسولین لگانا صحیح ہے؟؟
جانیے اس وڈیو میں
ڈاکٹر ساجد چوھری ماہر امراض شوگر وہارمونز کے ساتھ۔

04/12/2025

شوگر کے مریض اب بغیر سوئ لگاۓ کیسے اپنی شوگر چیک کر سکتے ہیں- جدید سہولت سی جی ایم
دیکھیے اس وڈیو میں ڈاکٹر ساجد چودھری ماہر امراض شوگر کے ساتھ
ڈاکٹر ساجد چودھری
ایف سی پی ایس (میڈیسن)
ایف سی پی ایس فیلوشیپ اینڈوکرائن و ذیابیطس
رابطہ براۓ معائنہ وعلاج(آن لائن کنسلٹیشن)
واٹس ایپ03440244156

اچھے سرکاری ملازم جب مدت ملازمت پوری کر کے رخصت ہوتے ہیں تو وقت جیسے تھم سا جاتا ہے - ایسے ہی عبدالرشید رخصت ہوۓ  تو محس...
01/12/2025

اچھے سرکاری ملازم جب مدت ملازمت پوری کر کے رخصت ہوتے ہیں تو وقت جیسے تھم سا جاتا ہے - ایسے ہی عبدالرشید رخصت ہوۓ تو محسوس ہوا کہ صدیاں بیت گئیں- بہت سال پہلے جب میں میڈیکل وارڈ میں ایف سی پی ایس کرنے داخل ہوا تو ہر کسی کو سخت پائیا جیسا کہ دوران تربیت ہوتا ہے- مگر ایک شخص ایسا تھا جسکی ہاتھ کی بنی چاۓ پی کر رات بھر میڈیکل ایمرجنسی ڈیوٹی کی تھکان اتر جاتی - دن ہویارات۱۸، ۱۸ گھنٹے کی ڈیوٹیاں غرض میڈکل کی ٹریننگ آسان نہ تھی مگر عبدالرشید کی بہترین چاۓ ،نشتر بھر میں مشہور دہی بڑے ،شامی ، ابلے ہوۓ انڈے وغیرہ جو اس کلب کی پہچان تھی نے ہمارا وقت خوب گزروائیا - وقت گزرتا گیا ،ایف سی پی ایس کی ٹریننگ پوری ہوئ اور پھر پارٹ ٹو کے دھکے شروع ہوۓ - مگر عبدالرشید کا ساتھ چلتا رہا-بالاخر ایف سی پی ایس میڈیسن پاس ہوا اور اسی وارڈ میں بحیثیت کنسلٹنٹ کام کرنے کا موقعہ ملا تو چاچا عبدالرشید کی طرف سے مزید محبت اور پرٹوکول ملنے لگا- پھر اللہ پاک کے کرم سے دوسرے ایف سی پی ایس یعنی سپرا اسپیشلٹی اینڈوکرائن میں سلیکشن ہوئ- ڈیپارٹمنٹ بدل گیا مگر چاچا رشید کی چاۓ وہاں بھی ملتی رہی-جیسے ہی اینڈوکرائن کی تربیت اختتام کو پہنچی وہ دن بھی آگیا جب نشتر کا یہ محنتی اور دیانت دار ملازم اپنی مدت ملازمت کو پہنچ گیا- اس دن مجھے لگا کہ جیسے نشتر میں صدیاں بیت گئیں- زندگی کے بہترین سال پہلے میڈیسن پھر اینڈوکرائن میں بیت گئے- لوگ آتے گئے وقت بدلتا گیا عبدالرشید صاحب کا ساتھ چلتا رہار اور عبدالرشید صاحب ڈاکٹرز، عملہ اور نشتر کی خدمت کرتے رہے- ۶۰ سال کی عمر تک صبح ۶ بجے سائیکل پر آنا اور دوپہر ۲ بجے تک سرکاری کاموں کے علاوہ وارڈ کا ٹی کلب چلانا آسان بات نہ تھی- نشتر ایک مثالی ملازم سے جہاں محروم ہوا وہاں ہمارا۱۲ سال کا ساتھ بھی اختتام پذیر ہوا-
دعاہے کہ آپ کی آنے والی زندگی میں آسانیاں اور خوشحالیاں ہوں اور باقی لوگ بھی آپ کی طرح سادگی،محنت اور دیانتداری کو ذریعہ معاش بنائیں-
ڈاکٹر ساجد چودھری
کنسلٹنٹ فزیشن/میڈیکل اسپیشلسٹ واینڈوکرائنولوجسٹ
۲۸ نومبر ۲۰۲۵ بوقت ریٹائرمنٹ عبدالرشید
نشتر اسپتال ملتان-

The Door To History………Somewhere in the walled city of Multan!
17/09/2024

The Door To History………
Somewhere in the walled city of Multan!

Address

Multan
60000

Telephone

+92614543577

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Sajid Chaudhary posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Sajid Chaudhary:

Share