Catharsis center Multan - psychological healing

Catharsis center Multan - psychological healing People from all over the world can contact us.. We offer online psychological services..

Don't drown in your mind... Message now and seek psychological help from clinical psychologist..

04/12/2023
27/03/2023

Copied
*بچوں میں سکرین ٹائم کم کرنے کا حیرت انگیز فارمولا:*

بچوں کو موبائل فون کا مثبت استعمال سکھانا دور حاضر کی اہم ضرورت ہے۔
لیکن اسکا ضرورت سے زیادہ اور غلط استعمال دماغ کے مخصوص حصوں پر گہرے منفی اثرات مرتب کرتا ہے، اور بچے کی ساری اچھی سکلز اور تخلیقی صلاحیتوں کو دبا کر ختم کر دیتا ہے۔

اسے روکنے کا آسان فارمولا ھے۔ (B-A-T-S)
یقینی کامیابی کے لئے اس فارمولے کو آہستہ آہستہ اور پلاننگ کے ساتھ اپلائی کریں۔

🥱💤 B=Boredom/اکتاہٹ، بیزاری✅✅

"ماں میں بور ہو رہی ہوں"
"پاپا ، مجھے نہیں معلوم کہ میں کیا کروں۔۔🤔 میں بور ہو گیا ہوں"
بحیثیت والدین ، ​​جب آپ اپنے بچے کی آواز سنتے ہیں کہ "میں بور ہو گیا ہوں" ، کیا آپ اسکی بوریت ختم کرنے میں جلدی نہیں کرتے؟
چاہے آپ گاڑی میں سفر کر رہے ہوں ، کسی کے گھر مہمان گئے ہوں، یا رات کے کھانے کے لیے بیٹھے ہوں۔ اور آپ کا بچہ 'بور' ہو رہا ہو ، اور آپ کو سمجھ نہ آ رہی ہو کہ اسے کس طرح مصروف کریں ، تو اس بات کا امکان ہے کہ آپ آسان اور فوری حل کی طرف رجوع کریں گے۔ یعنی کہ۔ "سمارٹ فون" 📱 کی طرف۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بوریت کیا ہے؟

» بوریت تخلیقی صلاحیتوں کا پہلا مرحلہ ہے۔
» بوریت اعتماد پیدا کرتی ہے۔
» بوریت ذہنی صحت کو بہتر بناتی ہے۔
» بوریت خود سے تعلق پیدا کرتی ہے۔
» بوریت بچپن کو خوشگوار بناتی ہے۔
» بوریت مسئلہ حل کرنے کی مہارت کو فروغ دیتی ہے۔
» بوریت بچوں کو تعلقات بنانے میں مدد دیتی ہے

اس لیے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بچے کو کچھ تخلیقی اور نیا کرنے کی ترغیب دیں۔فوری طور پر بچے کو موبائل فون نہ پکڑا دیں،اورنا ہی فوری طور پر اسے اپنی بوریت دور کرنے کا حل بتائیں بلکہ اسے خود سوچنے پر مجبور کریں کہ اس بوریت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ اور چند لمحوں کے بعد آپ کو 2۔3 تین کام بتائے گا جو اس کے ذہن💡🧠 میں آئے۔ یہی وہ موقع ہے جب آپ نے اس کے مزاج اور شوق کے عین مطابق کسی ایک کام کو سلیکٹ کر کے اسے شروع کروانا ہے۔ مطلب یہ کہ تخلیقی کام کی آگ اس بچے کے اندر بڑھک رہی ہے، بس آپ نے اچھے الفاظ میں حوصلہ افزائی کے ساتھ اس میں چنگاری 🔥 لگانے کا کام کرنا ہے۔

🚴📚👨‍🎨🖌️ A=Alternate/متبادل ✅✅

متبادل سرگرمیوں کو تلاش کرنے کا آئیڈیا یہ ہے کہ بچے کو آہستہ آہستہ سکرین سے ہٹا کر انہیں کسی ایسی چیز کی طرف منتقل کیا جائے جس سے ان کی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہو۔
تو ایسا کرنے کے لیے ، پہلے یہ پہچانیں کہ آپ کے بچے کی قدرتی رغبت کس طرف ہے؟ پھر بچے کے اس شوق کی حوصلہ افزائی کریں اور اسے اسکرین ٹائم کے متبادل کے طور پر استعمال کریں.

✍️🎨🖌️✏️👩‍🍳🥘📚📑 Hobbies:

» ڈرائنگ کرنا
» پینٹنگ کرنا.
» آرٹ ورک کرنا
» کوکنگ کرنا.
» بک ریڈنگ: اگر آپ کا بچہ پڑھنا شروع کرتا ہے تو اسے ہر ہفتے نئی کتاب فراہم کریں اور ہر کتاب مکمل کرنے پر انعام دیں۔
» گارڈننگ: بیج بونا، بیج سے پودا بننے تک کے مرحلے کا بچے کے ساتھ مل کر معائنہ کرنا، پودوں کو پانی دینا، پودوں کی دیکھ بھال کرنا

میں نے اپنی ساڑھے تین سال کی بیٹی کا سکرین ٹائم کم کرنے کے لیے اسے مائیک🎤 لا کردیا، چونکہ وہ نظمیں، ملی نغمے، اور نعتیں بہت شوق سے سنتی ہے اور سن کر سارا دن خود ہی پڑھتی رہتی ہے تو مائیک سے اس کی نعت خوانی کا شوق پروان چڑھنے لگا اور خود اعتمادی میں بھی بہتری آئی۔ اسی طرح فن تقریر کے شوقین بچوں کو بھی پروموٹ کیا جا سکتا ہے۔

🚴 ⚽ 🥍⛹️‍♂️🏏 🛹 Outdoor Games:

کرکٹ، فٹ بال، باسکٹ بال، اسکیٹنگ وغیرہ
بچوں کا سکرین ٹائم کم کرنے کے لئے مفید متبادل ہیں۔ جس سے بچوں کی ہڈیاں، پٹھے اور مدافعتی نظام مظبوط ہوتے ہیں۔ اس کی پسندیدہ کھیل میں نکھار پیدا ہوتا ہے اور دن کے اختتام پر وہ تھک جاتے ہیں جس کی وجہ سے پیٹ بھر کر کھانا کھاتے ہیں، صحت اچھی رہتی ہے اور موٹاپے سے بھی بچے رہتے ہیں۔ رات کو نیند پرسکون🛌 اور جلدی آتی ہے۔

جب میرے بڑے بچوں کا سکرین ٹائم بہت زیادہ ہو گیا تو میں نے ذاتی طور پر سپورٹس ایکٹیویٹیز میں دلچسپی لینا شروع کی اور ان کو اسکیٹنگ شوز اور سائیکل لا کر دیے۔ کچھ ہی عرصے میں بچوں کو ان دونوں گیمز میں اچھی مہارت حاصل ہو گئی۔اب اس کا فائدہ یہ ہوا کہ اس دن سے سکرین ٹائم بھی کافی کم ہو گیا ہے، اور بچے ذہنی اور جسمانی طور پر بھی پہلے سے بہتر نظر آتے ہیں۔
آپ بھی اپنے بچے کی پسندیدہ آؤٹ ڈور گیمز ڈھونڈنے میں مدد کریں اور اس میں نکھار پیدا کرنے کی کوشش کریں۔

🎲 🎯♟️ Indoor Games:

انڈور گیمز جیسا کہ کیرم بورڈ، کارڈ گیم، لڈو چیس، پکشنری، میوزیکل چیئر وغیرہ بچوں میں ان کاموں میں نکھار پیدا کرتی ہیں۔
Coordination Skills
Cognitive Skills
Decision Making Skills

Engage your child in household chores:
اپنےبچےکو گھر کےکاموں میں مصروف رکھیں۔

یہ نہ صرف سکرین ٹائم کم کرتا ہے، بلکہ آپ کو اپنے بچے کے ساتھ زیادہ ٹائم گزارنے کا موقع بھی دیتا ہے۔ تعلقات میں بہتری آتی ہے، صفائی ، نظم و ضبط ، ٹائم مینجمنٹ ، اور سب سے اہم کہ اپنی دیکھ بھال کرنے جیسی خصوصیات پیدا ہوتی ہیں۔

✅✅ وقت/T=Time 🕓🕔

امریکن اکیڈمی آف پیڈریاٹکس کے مطابق نارمل سکرین ٹائم یہ ہے۔

» 2 سال سے کم عمر بچوں کو موبائل فون کا استعمال بالکل ممنوع ہے۔🚫🙅‍♂️

» 2 سے 12 سال کے بچوں لیے
فی دن ایک گھنٹہ۔🥇

» نوجوانوں اور بڑوں کے لیے
فی دن دو گھنٹے۔🥈

اپنے بچوں کا سکرین ٹائم کم کرنے کا پریکٹیکل طریقہ یہ ہے کہ آج سے ان کا سکرین ٹائم 25% کم کردیں اور ہر ہفتے بعد اس میں آہستہ آہستہ🐢🐢 کمی کرتے جائیں اور اسے نارمل ٹائم تک لے آئیں۔
یاد رکھیں اگر آپ اچانک سے سکرین ٹائم میں زیادہ کمی کردیں گے تو ناکامی کے زیادہ امکان ہیں۔
اس کام کا آغاز ہم خود سے کریں گے اور خود کو بچے کا رول ماڈل بن کر دکھائیں گے۔
۔۔کیسے۔۔۔آئیں ڈسکس کرتے ہیں۔
» جب آپ گھر میں داخل ہوں تو اپنا موبائل فون اپنے بچے کے سامنے چارجنگ اسٹیشن🔋🔌 یا الماری میں🗄️ رکھ دیں یا پھر بچےکو موبائل پکڑایں کہ وہ آپ کا موبائل وہاں رکھ آئے، تاکہ اسے نظر آئے کہ والد صاحب\والدہ غیر ضروری موبائل استعمال نہیں کر رہے صرف کال کرنے یا سننے کے لیے ہی استعمال کر رہے ہیں ۔

» دوسرا کام یہ کریں گے کہ لنچ اور ڈنر کے وقت سب لوگ اپنا موبائل فون استعمال نہیں 📵📵کریں گے، اور نہ ہی اسے لنچ/ڈنر ایریا میں لے کر آئیں گے۔۔۔بلکہ ڈنر کے وقت سب لوگ گپ شپ اور صحت مند گفتگو کریں تاکہ آپسی رشتے مضبوط ہوں۔

» تیسرا کام یہ کریں کہ رات سوتے وقت بیڈ روم میں موبائل کا استعمال بند 📴📴 کر دیں، اور اس کی بجائے ریڈنگ📖📖 کریں، اور اپنے بچوں کی دن بھر کی مصروفیت کے بارے میں ڈسکس کریں گے۔

» چوتھا کام یہ کریں کہ آپ اپنے بچے کا دن بھر کا وہ ٹائم ⏰⏰ نوٹ کریں جس وقت وہ موبائل یا گیمز کی طرف زیادہ لپکتا ہے۔ مثلآ جب والدہ کچن یا گھر کے کاموں میں مصروف ہوں، رات سوتے وقت، سکول سے پک کرتے ہوئے جب گاڑی میں بیٹھ رہا ہو۔
ان مواقع پر آپ اپنے بچے کے مزاج اور پسندیدہ کاموں کے مطابق کوئی اور متبادل اقدامات اٹھا کر اس کی موبائل فون کے استعمال کی عادت ختم کر سکتے ہیں۔
(ماسوائے اس ٹائم کے جب وہ موبائل پر کوئی مثبت کام کر رہا ہو، آن لائن کلاس لے رہا ہو، یا کوئی پڑھائی سے متعلق کام کر رہا ہو)۔

👨‍👩‍👦‍👦👨‍👩‍👦‍👦 S=Support / سپورٹ ✅✅

جب بچہ موبائل فون استعمال کر رہا ہو، ٹی وی دیکھ رہا ہو یا گیمز کھیلنے میں مصروف ہو تو زیادہ تر مائیں بچوں کے ساتھ سختی سے پیش آتی ہیں، سخت الفاظ میں ڈانٹتی ہیں، اور ٹی وی بند کر دیتی ہیں یا بچوں کے ہاتھ سے گیجٹ چھین لیتی ہیں۔ آپ کے اس طرح کے رویے سے بچہ آپ کو اپنا مخالف سمجھنے لگتا ہے، آپ کو اوائیڈ کرنا شروع کر دیتا ہے اور آپ کی بات نہیں مانتا۔
اس کے برعکس اپنے بچے کو اپنی سپورٹ فراہم کریں، اسے وضاحت کریں کہ موبائل,ٹی وی، اور لیپ ٹاپ کا مثبت استعمال کیسے کرنا ہے، آپ اسے اپنی سکول اسائنمنٹ مکمل کرنے کے لیے استعمال کریں، یا اپنی کمپیوٹر سکل بہتر کرنے کے لئے، اور وہ بھی مقرر کردہ اوقات میں۔

مزید وضاحت کریں کہ زیادہ سکرین ٹائم کے کیا نقصانات ہیں، آپ کی عمر کے مطابق کون سے ٹی وی پروگرام آپ کے لیے بہتر ہیں، فائٹنگ ویڈیو گیمز، ٹی وی شوز اور فلمیں کس طرح نقصان پہنچا سکتی ہیں اور آپ انہیں اس کا کیا متبادل دے رہے ہیں۔
وقفے وقفے سے نئی سرگرمیاں متعارف کرواتے رہیں تاکہ ان کی دلچسپی برقرار رہے۔

بچوں کے ساتھ معیاری وقت گزارنا اسکرین ٹائم پر نمایاں اثر ڈالتا ہے۔ ایک ساتھ کھانا ، چہل قدمی ، مختصر دوروں اور پکنک پر جانا ، تمام آلات سے گریز ، بات چیت کا راستہ فراہم کرتا ہے۔

میں امید کرتا ہوں کہ اس پوسٹ سے آپ کو بچوں کا سکرین ٹائم کم کرنے اور ان میں نئی خوبیاں ڈیویلپ کرنے میں مدد ملے گی اللہ تعالی اس مقصد میں آپ کے لئے بہت آسانیاں پیدا کرے۔آمین

Maintaining friendships as adults is hard!  Between work, your partner, family… Life throws obstacles into the way of fr...
17/12/2022

Maintaining friendships as adults is hard! Between work, your partner, family… Life throws obstacles into the way of friendships. But, cherish those friends who you can call upon at any point and are there for you, those are the friends who will always shine for us 🤎

06/12/2022

۱گر بچے کو اس دنیا میں بھی سرخرو بنانا چاہتے ہیں تو کن سات چیزوں کا خیال رکھیں؟
از سلمان آصف صدیقی

۱۔ سینس آف سیلف ورتھ کا تعلق اس کے رپورٹ کارڈ سے توڑ دیں۔واضح بتا دیں کہ تمہاری عزت کا کوئی تعلق ان نمبروں سے نہیں۔ تم سمارٹ ہو۔ جیسے بھی ہو میرے ہو۔ جو ذہانت کو پہچان نہ پا رہے ان کی ذہانت پر شک بنتا ہے نہ کہ بچے پر ۔

۲۔ اپنے بچوں سے اچھے کام کروانے ہیں تو لالچ اور خوف اس کے دل سے نکال دیں۔ اگر بچہ کسی چیز کے لئے اچھا عمل کرتا ہے تو وہ اچھا عمل نہیں۔ میٹیریل کے لالچ میں نیک کام نہ کروائیں۔ اپنی خوشی کی خاطر کرے، نہ کہ میٹریل کی چاہت میں۔ اسے پتہ ہو کہ اچھا کام ملامت کے ساتھ بھی کروں گا، سزا کے باوجود کروں گا، انعام کے بغیر بھی کروں گا۔ یہ ہوتا ہے بڑا آدمی!

۳۔ اگر بچے کو کوئی چیز نہیں دلوا سکتے تو یہ نہ بتائیے کہ افورڈ نہیں کر سکتا۔ دل میں یہ خیال آئے تو بھی نہ کہئے۔کہہ دیجیے کہ ہمیں اس کی ضرورت نہیں۔ بچے کے اندر جب یہ چیز یہ آتی ہے کہ ہم یہ چیز اس لئے نہیں لے سکتے کہ ہمارے پاس پیسہ نہیں، تو بہت چھوٹی عمر سے وہ یہ سیکھ جاتا ہے کہ مجھے پیسے کے پیچھے خوب خوب دوڑنا ہے۔ ہر وہ چیز جو افورڈ ایبل نہیں ہے وہ ہماری دراصل ضرورت ہے بھی نہیں۔ دس بارہ سال کے بعد یہ بتا سکتے ہیں کہ ہمارا بجٹ کیا ہے ۔

۴۔ نیڈز اور وانٹس پر ڈسکس کرنا ہفتے میں ایک بار ضروری ہے۔ کیا ہم وانٹس کے پیچھے بھاگ رہے ہیں؟ آیا یہ ضرورت ہے بھی یا نہیں۔ جب یہ کانسیپٹ اندر راسخ ہو جائے تو اس کو روز مرہ زندگی سے کنیکٹ کریں۔

۵۔ ایک دن کے کھانے کی کاسٹ نکلوائیے۔ بچے کو فائنینشلی ریسپانسیبل بنائیں لالچ پیدا کیے بغیر۔ پیسے سے بے نیاز ہو لیکن معاشی طور پر ذمہ دارانہ رویہ ہو۔

۶۔ سترہ سال کی عمر تک بچے کو کم از کم تین بزنس ایکسپیریمنٹ کرنے چاہییں۔ ٹریڈنگ، مینوفیکچرنگ، سروسز، جو بھی۔ اسے پتہ چل جائے کہ میں کر سکتا ہوں۔ یہ اتنا بھی کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ سبزی والے کے پاس انٹرن شپ کرے۔ بزنس پراسیس سمجھے۔ اسے سمجھ آئے کہ لین دین کیسے ہوتا ہے۔ بزنس سائیکل کیا ہوتا ہے۔ چھوٹے بزنس سے وہ یہ چیز زیادہ اچھا سمجھ آ سکتا ہے۔ اسے کہیں فانینشل رپورٹ بناؤ، اپنی صلاحیت پیش کرو۔

۷۔ ہمیں اپنے دل میں دیکھنے کی ضرورت ہے کہ مال کی محبت کتنی ہے۔ اگر مال کی محبت بڑھ رہی ہے تو کسی کو تحفہ دے دیں۔ آپ کے بچے نے آپ قیمتی چیزیں بغیر کسی وجہ کے کسی کو گفٹ کرتے ہوئے دیکھا ہو۔ بچے کو سخاوت، دل کا کھلا ہونا پتہ ہو، بانٹنا بھی ہوتا ہے، کسی اچھے کاز میں لگانا بھی ہوتا ہے پتہ ہو۔۔ زیادہ کما سکوں اور زیادہ نیکی کما سکوں، یہ جانتا ہو۔"انہی کے لئے تو کماتے ہیں" والا ہر گز جملہ نہ بولیں۔ واپس ضرورت بمقابلہ خواہش پر آئیں۔ یہ نہ اس کے ذہن میں ڈالیں کہ سب دلانا چاہتا ہوں بس پیسے نہیں، یا پیسے ہیں تو جو چاہو لے لو۔ ضرورت نہیں تو نہیں لینا۔ حب مال پیدا کیے بغیر اس کو معاشی طور پر مضبوط بنائیں۔
Copied*

14/11/2022

❤️ (Via )

12/11/2022

"Do you love Me?" Alice asked.

"No, I don't love you!" replied the White Rabbit.

Alice frowned and clasped her hands together as she did whenever she felt hurt.

"See?" replied the White Rabbit. "Now you're going to start asking yourself what makes you so imperfect and what did you do wrong so that I can't love you at least a little.

You know, that's why I can't love you. You will not always be loved Alice, there will be days when others will be tired and bored with life, will have their heads in the clouds, and will hurt you.

Because people are like that, they somehow always end up hurting each other's feelings, whether through carelessness, misunderstanding, or conflicts with themselves.

If you don't love yourself, at least a little, if you don't create an armor of self-love and happiness around your heart, the feeble annoyances caused by others will become lethal and will destroy you.

The first time I saw you I made a pact with myself: 'I will avoid loving you until you learn to love yourself.' "~

~Lewis Carroll, Alice in Wonderland

26/09/2022

it's okay if you don't follow a clearly laid out path! you'll pick up a lot of cool, useful experiences along the way.

25/09/2022

Address

N/A
Multan

Opening Hours

Monday 17:00 - 20:00
Tuesday 17:00 - 20:00
Wednesday 17:00 - 20:00
Thursday 17:00 - 20:00
Friday 17:00 - 20:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Catharsis center Multan - psychological healing posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category