
30/07/2025
الحمدللہ! مسجد نمرہ (قبرستان والی)، چک نمبر 460/ میں ہر جمعہ کے روز خطبہ جمعہ کے دوران قرآنِ پاک کی تفسیر کا بابرکت سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
اس عظیم مقصد کے لیے معروف عالم دین، حضرت علامہ صدام حسین رضوی سیفی صاحب اپنے قیمتی وقت میں سے وقت نکال کر اپنے وسیب کے لوگوں کو قرآنِ مجید کی صحیح تفہیم دینے کے لیے تشریف لاتے ہیں۔
یہ ایک سنہری موقع ہے اپنے عقیدے کو مضبوط کرنے، قرآن کو بہتر سمجھنے اور عمل کی طرف راغب ہونے کا۔ تمام اہلِ ایمان حضرات سے گزارش ہے کہ اس بابرکت محفل میں شرکت فرما کر علمِ قرآن سے فیض یاب ہوں۔