ILMI-doz

ILMI-doz 📚ILMI-doz" is a knowledge-sharing platform dedicated to education, wellness, learning, and intellectual growth.

It provides valuable insights, facts, and resources to inspire curiosity and expand knowledge in various fields.🚀

13/08/2025

*تعلیم کا غروب ہوتا سورج*

یونیورسٹیوں اور کالجوں کے ایڈمشن ڈیسک سنسان ہو رہے ہیں، جیسے کسی پرانی لائبریری کے ٹوٹے شیلفوں پر برسوں سے کوئی کتاب ہاتھ نہ لگی ہو۔ نہ نوجوان آ رہے ہیں، نہ خواب۔ وہ مضامین جن کی کبھی معاشرتی توقیر تھی، اب ان کے نام بھی زنگ آلود بورڈز پر اداس لٹک رہے ہیں - اردو، فارسی، ریاضی، اسلامیات، فزکس، فلسفہ، تاریخ، سوشیالوجی۔ شماریات، معاشیات، نفسیات، کیمسٹری، باٹنی زوالوجی، لینگویجز، یہ سب گویا خاموشی سے اپنے جنازے کے منتظر ہیں۔
کیا قصور نوجوان کا ہے؟ شاید نہیں۔ جب ایک ٹک ٹاک ویڈیو کے ہونٹوں اور ہلکی سی ادا پر کمائی، ایک ایم فل یا پی ایچ ڈی کی برسوں کی محنت سے زیادہ ہو جائے، تو پھر کون بے وقوف ہے جو اپنا جوانی کا سرمایہ کسی کلاس روم کی چاک دھول میں جھونکے؟
ایچ ای سی کی حالت اس بوڑھے بزرگ جیسی ہے جو گھر کے کونے میں کھانسی کے دورے لیتا ہے، مگر پرانے خوابوں اور یادوں کے سہارے زندہ ہے۔ کیو ای سی اور اکیڈمک آڈٹ اور رینکنگ کی دوڑ کی "ڈاکومینٹیشنز"، اور جھوٹے سچے پراجیکٹس نے تعلیمی عمارت کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ جیسے صرف رپورٹیں اور چیک لسٹس ہی تعلیم ہوں، اور استاد کا پڑھانا اور ریسرچ کروانا ایک بے وقعت سا رسمی کام گنا جا رہا ہو
والدین کے پاس فیس نہیں، جامعات کے پاس فنڈ نہیں۔ کئی اداروں کو شاید اپنی زمین یا درخت بیچ کر بھی کلاسیں چلانی پڑیں۔
ملک میں اڑھائی کروڑ بچے آؤٹ آف سکول ہیں ،
میٹرک میں لاکھوں سٹوڈنٹس فیل ہو رہے ہیں ،
غیر ضروری تعطیلات اور نوکریوں کی عدم موجودگی سے غریب عوام بچوں کو ناکارہ ڈگری کے لئے پڑھانے کی بجاۓ مزدوری کو ترجیح دے رہے ہیں ،
یہ بحران آ چکا ہے — اور یہ محض تعلیم کا بحران نہیں، یہ معاشرے کی سانس رکنے کا لمحہ ہے۔
سوال یہ نہیں کہ آگے کیا ہو گا… سوال یہ ہے کہ ایوان اقتدار میں بیٹھے حکمرانوں نے اور ہم نے اس شام میں، اس ڈوبتے سورج کی آخری کرن میں، کچھ بچانے کا فیصلہ کب کرنا ہے؟
,🔥

09/08/2025

President Trump welcomed the prime minister of Armenia to the white house.🔥

دو برسوں پر محیط تحقیقات کے بعد امریکی کوسٹ گارڈ🔥 نے بحر اوقیانوس میں ٹائٹینک جہاز کا ملبہ دیکھنے کے لیے جانے والی ٹائٹن...
06/08/2025

دو برسوں پر محیط تحقیقات کے بعد امریکی کوسٹ گارڈ🔥 نے بحر اوقیانوس میں ٹائٹینک جہاز کا ملبہ دیکھنے کے لیے جانے والی ٹائٹن آبدوز کے پھٹنے سے متعلق 335 صفحات پر مشتمل مفصل تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹائٹن آبدوز کے سمندر کی گہرائی میں اچانک پھٹنے کی وجہ ’آبدوز کا ڈھانچہ بنا جس کے باعث اس پر سوار تمام پانچ افراد تقریباً 4,930 پاؤنڈ فی مربع انچ دباؤ کے باعث ’فوری طور پر موت کے منھ‘ میں چلے گئے۔

جھلیا عشق وپار نہیں ہونداشرطاں لا کے پیار نئیں ہونداہاسے دے کے ہوکے لینےسوکھا کاروبار نئیں ہوندامنگن جان تے دینی پیندیسج...
06/08/2025

جھلیا عشق وپار نہیں ہوندا
شرطاں لا کے پیار نئیں ہوندا
ہاسے دے کے ہوکے لینے
سوکھا کاروبار نئیں ہوندا
منگن جان تے دینی پیندی
سجناں نوں انکار نئیں ہوندا.

نجابیا باتے: وہ آدمی جس کے سر پر سینگ تھے1934 کی ایک گرم دوپہری میں، انگلینڈ کا ایک محقق ’’گوسٹ فری مین‘‘ وسطی افریقہ کے...
03/08/2025

نجابیا باتے:
وہ آدمی جس کے سر پر سینگ تھے

1934 کی ایک گرم دوپہری میں، انگلینڈ کا ایک محقق ’’گوسٹ فری مین‘‘ وسطی افریقہ کے ملک چاڈ کے میو-کیبی علاقے میں واقع ایک دور افتادہ گاؤں "فیانگ" جا پہنچا۔ مقصد صرف ایک پراسرار کہانی کی حقیقت جاننا تھا—کہیں جنگلوں میں ایک ایسا آدمی رہتا ہے جس کے سر پر سینگ ہیں!

یہ بات سننے میں افسانوی لگتی تھی۔ لیکن جب فری مین نے وہاں کے لوگوں سے میل جول بڑھایا، ان کے رسم و رواج کا احترام کیا اور ان کا اعتماد جیتا، تب جا کے ایک نام سامنے آیا:

نجابیا باتے ۔۔۔

ایک الگ تھلگ دنیا کا باشعور باسی

نجابیا باتے، وہ شخص تھا جسے لوگ دیکھنے سے ڈرتے تھے۔ اس کے سر سے نکلے ہوئے قدرتی سینگ نہ صرف خوف کا باعث تھے بلکہ لوگوں نے اسے "مقدس" اور "خطرناک" مان کر خود سے کاٹ دیا تھا۔ گاؤں والوں کے لیے وہ انسان کم، کوئی پراسرار مخلوق زیادہ تھا۔

مگر فری مین کے لیے نجابیا ایک اور ہی دنیا کا دروازہ تھا ۔۔۔

نجابیا نہایت نرم خو، خاموش اور متین شخص تھا۔ اپنی تنہائی میں اس نے فطرت کو پڑھا، جڑی بوٹیوں کو سمجھا، اور جنگل کو اپنا استاد بنایا۔ وہ مقامی درختوں، جڑی بوٹیوں اور پرندوں کے بارے میں اس قدر معلومات رکھتا تھا کہ بڑے بڑے ماہر حیاتیات بھی حیران رہ جائیں۔

قدرت کا ڈاکٹر

نجابیا نے فری مین کو کئی ایسے نسخے بتائے جو زخم، بخار، جلدی بیماریوں اور حتیٰ کہ سانپ کے کاٹے تک کا علاج کرتے تھے۔ وہ جسم کو نہیں، انسان کو ٹھیک کرتا تھا۔ وہ کہتا:

> "فطرت اگر زخم دیتی ہے تو شفا بھی دیتی ہے، بس اسے سننے والا دل اور سمجھنے والی آنکھیں چاہییں۔"

فری مین کی دریافت

گوسٹ فری مین نے نجابیا پر اپنے مشاہدات کو ایک مضمون کی صورت میں قلم بند کیا اور انگلینڈ کی ایک سائنسی جریدے میں شائع کروایا۔ یہ مضمون جیسے ہی منظر عام پر آیا، سائنسی دنیا میں ہلچل مچ گئی۔
کیا واقعی انسان کے سر سے قدرتی سینگ نکل سکتے ہیں؟
کیا یہ کوئی جینیاتی تبدیلی ہے؟
یا پھر کوئی نایاب بیماری؟

مگر جو چیز سب سے زیادہ متاثر کن تھی، وہ نجابیا کی حکمت اور انسانیت تھی—ایک ایسا شخص جو خود تنہا تھا، مگر دوسروں کے لیے شفا بن کر جیتا تھا ۔۔۔

اختتامیہ

نجابیا باتے صرف ایک حیرت انگیز جسمانی مظہر نہیں تھا۔ وہ ایک درس تھا—

کہ جنہیں ہم الگ یا عجیب سمجھتے ہیں، کبھی کبھار وہی دنیا کے سب سے دانا انسان
ہوتے ہیں ۔۔۔

اور شاید، جنگل کی خاموشی میں گونجتی اس کی آواز، آج بھی کہتی ہو:
"میں سینگ والا نہیں، علم والا ہوں۔"





🔥

غزہ میں قحط اور بھوک کے دل دہلا دینے والے مناظر دیکھ کر مصری شہریوں نے غزہ تک امداد پہنچانےکے لیے ایک منفرد مہم ‘سمندر س...
26/07/2025

غزہ میں قحط اور بھوک کے دل دہلا دینے والے مناظر دیکھ کر مصری شہریوں نے غزہ تک امداد پہنچانےکے لیے ایک منفرد مہم ‘سمندر سے سمندر’ شروع کردی۔

اس مہم کے تحت مصر کے شہری ایک یا 2 لیٹر کی پلاسٹک کی بوتلوں میں چاول، دالیں، گندم اور دیگر خشک غذائیں بھر کر اسے بحیرہ روم میں ڈال رہے ہیں، صرف اس اُمید کے ساتھ کہ کسی طرح یہ بوتلیں غزہ کے ساحل تک پہنچ جائے۔

مہم میں شریک افراد کا کہنا ہے کہ اسرائیلی محاصرے کے باعث امدادی ٹرکوں کو سرحد پر روک دیا جاتا ہے جس کے باعث غزہ میں کئی مہینوں سے فلسطینی شہری بھوک کا شکار ہیں۔

مہم میں شامل افراد نے بحیرہ روم سے جُڑے دیگر ممالک جیسے لیبیا، تیونس، الجزائر اور مراکش کے عوام سے بھی اس مہم میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

مصر کے شہریوں کے اس منفرد اقدام اور جذبے کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج کے کڑے پہرے کے باعث غزہ میں کئی ماہ سے امداد ٹرک داخل نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے غزہ میں قحط کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔

عرب میڈیا نے فلسطینی وزارت صحت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ غزہ میں قحط اور خوراک کی کمی کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 9 افراد شہید ہوگئے جس کے بعد بھوک سے شہید ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 122 ہوگئی ہے۔
🔥💯🔥👍







پاک فضائیہ کے طیاروں نے برطانیہ میں رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں عالمی اعزاز جیت لیےپاک فضائیہ کے طیاروں نے برطانیہ م...
22/07/2025

پاک فضائیہ کے طیاروں نے برطانیہ میں رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں عالمی اعزاز جیت لیے

پاک فضائیہ کے طیاروں نے برطانیہ میں ہونے والے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں عالمی اعزاز جیت لیے۔

برطانیہ میں ہونے والے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو مقابلوں میں پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی ہرکولیس طیارے نے ٹرافی جیت لی، ہدف پر جھپٹنے کے لیے تیار عقاب کی تصویر سے مزین طیارے نے ایئر شو میں حاضرین کے دل جیت لیے۔

معرکہ حق میں بھارتی فضائیہ کو سبق سکھانے والے پاکستانی جے ایف 17 سی بلاک تھری طیارے نے بھی رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو 2025 میں اعلیٰ اعزاز حاصل کیا۔

رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں پاک فضائیہ کے سی 130 نے بھی پہلی پوزیشن حاصل کی، پاک فضائیہ کے طیارے سی 130 کو ’کونکرس ڈی ایلیگینس ٹرافی‘ سے نوازا گیا۔

یہ عالمی شہرت یافتہ ایئر شو برطانیہ میں منعقد ہوا، جے ایف 17 سی بلاک تھری کو ’اسپرٹ آف دی میٹ‘ ٹرافی سے نوازا گیا۔

یہ ایوارڈ طیاروں کی شاندار پرواز اور تکنیکی مہارت کے اعتراف میں دیے گئے، جے ایف تھنڈر نے پاکستان سے برطانیہ تک مسلسل، نان اسٹاپ ایئر ٹو ایئر ری فیولنگ کے ذریعے سفر کیا۔

جے ایف 17 سی بلاک تھری پاکستان کی جدید دفاعی ٹیکنالوجی کی نمائندگی کرتا ہے۔

عالمی سطح پر اس کامیابی نے پاکستان کے ایوی ایشن شعبے کو فخر سے ہمکنار کیا ہے۔

رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو جیسے معتبر فضائی شو میں یہ کامیابی پاک فضائیہ کی قابلیت کو تسلیم کیے جانے کا ثبوت ہے۔
🔥💯💯🔥

کینیا کی جج جسٹس سٹیلا کا فیصلہ پڑھیںتمام گواہوں اور ثبوتوں کو دیکھنے سننے کے بعد عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ مسٹر ارش...
19/07/2025

کینیا کی جج جسٹس سٹیلا کا فیصلہ پڑھیں
تمام گواہوں اور ثبوتوں کو دیکھنے سننے کے بعد عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ مسٹر ارشد شریف کا قتل کوئی حادثہ یا غلطی نہیں تھی بلکہ سوچ سمجھ کر ٹارگٹ کیا گیا، مسٹر ارشد شریف مرحوم کی بیوی نے جو درخواست دی ہے وہ منظور کی جاتی ہے اور قتل میں ملوث پولیس افسران پر مقدمہ شروع کرنے کا حکم دیتی ہے ساتھ ہی ساتھ مرحوم کے خاندان کو پاکستانی رقم سوا دو کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم دیتی ہے گوہ کہ انکی فیملی نے درخواست میں کوئی معاوضہ طلب نہیں کیا اور پیسے کسی کی زندگی کا معاوضہ نہیں ہوا کرتے مگر پھر بھی عدالت حکم دیتی ہے کہ ملزم یہ رقم انکے خاندان کو دیں جتنی دیر رقم ادا کرنے میں ہوئی اتنا ساتھ جرمانہ ادا کرنا ہوگا، تمام ملوث پولیس افسران اور دیگر افراد کیخلاف فلفور قتل کا مقدمہ چلایا جائے....
یہ تو تھا عدالتی حکم نامے کا خلاصہ، یہ نیچے تصویر میں وہ عظیم منصف اور وہ وکیل جس نے ارشد بھائی کا مقدمہ لڑا.... ذرا سوچ کر دیکھیں، پاکستانی ریاست نے مقدمہ نہیں کیا تھا صرف ایک عام شہری کی بیوی نے مقدمہ کیا اور وہاں کی عدالت نے اپنے رب کو راضی کیا اور حق پر مبنی فیصلہ دیا
💯🔥



دنیا نے غلامی کے طریقے بدل دیے ہیں،زنجیریں اب لوہے کی نہیں،تنخواہوں، کرایوں اور قرضوں کی ہیں۔وہ تمہیں اتنا کچھ ضرور دیتے...
17/07/2025

دنیا نے غلامی کے طریقے بدل دیے ہیں،
زنجیریں اب لوہے کی نہیں،
تنخواہوں، کرایوں اور قرضوں کی ہیں۔

وہ تمہیں اتنا کچھ ضرور دیتے ہیں
کہ تم بھوکے نہ مرو،
مگر اتنا کبھی نہیں دیتے
کہ تم آزاد ہو کر جینا شروع کر دو۔

تم ہر صبح اٹھتے ہو،
دفتر جاتے ہو،
تنخواہ کے وعدے پر دن بھر اپنا وقت، اپنی توانائی،
اپنے خواب، اپنی جوانی
قسطوں میں گروی رکھ دیتے ہو۔

اور شام کو؟
تم بس اتنا پاتے ہو
کہ اگلی صبح دوبارہ کام پر جا سکو
یہ زندگی نہیں
یہ بقا ہے،
اور بقا آزادی نہیں ہوتی .......!!!!


🔥

Address

Jalalpur Pirwala
Multan
59250

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ILMI-doz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram