دیسی ٹوٹکے

دیسی   ٹوٹکے Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from دیسی ٹوٹکے, Multan.

22/03/2024
اِٹ سِٹیہ ایک خود رو بوٹی ہے اور جنگلوں خالی زمینوں اور ریگستانوں میں پیدا ہوتی ہے۔ یہ بوٹی کماد جوار مکئی کی فصلوں میں ...
25/07/2023

اِٹ سِٹ

یہ ایک خود رو بوٹی ہے اور جنگلوں خالی زمینوں اور ریگستانوں میں پیدا ہوتی ہے۔ یہ بوٹی کماد جوار مکئی کی فصلوں میں بھی خود بخود پیدا ہو جاتی ہے۔ یہ بوٹی شاخ در شاخ ایک یا دو میٹر لمبائی میں زمین پر ادھر ادھر پھیلی ہوتی ہے۔
اس کے پتے خرفہ ساگ کے پتوں کی مانند بغیر کٹاؤ کے گول ہوتے ہیں ۔ اس کی رنگت سبز ہوتی ہے۔ اس کے درمیان میں اور کناروں پر سرخ اور نیلی لکیریں ہوتی ہیں ۔ عام طور پر یہ تین اقسام کی ہوتی ہے۔
اول سرخ پھولوں والی، دوم سفید پھولوں والی، سوم نیلے پھولوں والی، پاکستان میں سفید اور سرخ پھولوں والی اٹ سٹ پائی جاتی ہے۔

اِٹ_سِٹ کے فوائد

گو کہ اٹ سٹ فصلوں کے لئے نقصان دہ ہے مگر یہ انسانی جسم کے لئے ہت فائدہ مند ہے۔ اس سے بہت کی بیماریوں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔

موتیا جالا

ابتدائی موتیا بند ، نظر کی کمزوری اور آنکھ کا جالا کے امراض میں بوٹی کا رس آنکھوں میں ٹپکانے سے آفاقہ حاصل ہوتا ہے۔

بلڈ پریشر

ہائی بلڈ پریشر کی صورت میں اٹ ست کی شاخیں پتوں سمیت کوٹ کر ان کا پانی نکال لیں ، دو سو گرام شربت بزوری میں تین گرام پانی ملائیں پھر آسروں اور دھنیا ہم وزن پیس لیں اور چائے کا چوتھائی چمچ شربت کے ساتھ کھائیں صبح شام دو وقت استعمال کریں۔

یرقان اور سوکڑا

یرقان کے مرض میں اور بچوں کے سوکڑا پن کی بیماری میں سرخ پھولوں والی اٹ سٹ کی جڑوں کے چھوٹےچھوٹے ٹکڑے کر کے ہار کی شکل میں گردن میں ڈال کر لٹکائیں بہت جلد افاقہ ہو گا۔

چھائیاں

چہرے کی رنگت نکھارنے اور چھائیاں دور کرنے کے لئے اس کے پتے چہرے پر ملیں چہرے کی رنگت نکھر جائے گی اور چھائیاں دور ہو جائیں گی ۔
گردہ و مثانہ
اگر گردہ اور مثانہ میں گرمی ہو جائے یا پیشاب جل کر یا رک کر آئے تو ایسی حالت میں اٹ سٹ کے پتوں کا چھ گرام پانی نکال کر اس کے ساتھ برنا درخت کے تین گرام پتے ملائیں اور ڈیڑھ لیٹر دودھ کے ساتھ استعمال کریں
چند روز کے استعمال سے پتھری کی ٹکرے ہو کر پیشاب کے رستے خارج ہو جائیں گے۔ اس مرض کے لئے یہ اکسیر نسخہ ہے۔

ہاضمہ اور جگر

ہاضمہ کی درستگی اور جگر درست کرنے کے لئے اٹ سٹ کا ستعمال مفید ہے۔ اٹ سٹ کے دو سو پچاس گرام پھول پچاس گرام ٹماٹر کے ساتھ کوٹ کر پانی الگ کر لیں ۔ اس پانی کو نہار منہ پینے سے ہاضمہ درست ہو جائے گا۔
بھوک لگنے لگتی ہے۔ معدے کا درد اور اپھارہ دور ہو جاتا ہے،۔ طبیعت کے چڑ چڑے پن اور جگر کے امراض میں 150 گرام تازہ اٹ سٹ کے ساتھ سو گرام تازہ مکو کوٹ کر پانی نکال لیں اس میں حسب منشا شربت بزوری ملا لیں
اور ہر زور صبح شام نصف چٹکی کشتہ قلعی اور نصف چٹکی کشتہ فولاد کے ساتھ استعمال کریں افاقہ ہو گا

جوڑوں کا درداور ورم

جوروں کے درد اور ہاتھ پاؤں کے ورم دور کرنے کے لئے اٹ سٹ کی شاخیں پتوں سمیت توڑ کر کوٹ لیں اور ان میں سے پانی نکال کر برابر وزن میں تل کا تیل ملا کر آنچ پر رکھ دیں ۔ جب اس میں سے پانی اڑ جائے۔
اور صرف تیل باقی رہ جائے تو چولہے سے نیچے اتار لیں ۔ ٹھنڈا ہونے پر شیشی میں محفوظ کر لیں بوقت ضرورت متاثرہ حصہ پر ملیں بہت جلد شفا ملے گی۔
اس کے علاوہ اگر جسم پر پھنسی پھوڑا نکل آئے تو اس کے پتے ہاتھوں پر مسل کر پھوڑے پھنسی پر لگائیں آرام آ جائے گا

گنٹھیا

گل منڈی . گوکھرو . ڈیلہ گھاس . گلو خشک . بدھارا . فلفل دراز . تربد سفید . اٹ سٹ کی جڑ . سونٹھ .
تمام چیزوں کو ہم وزن لےکر باریک سفوف بنالیں صبح شام کھانے کے آدھے گھنٹے بعد نیم گرم پانی کے ساتھ تین ماشے دوا استعمال کریں انشاءاللہ چند روز میں فرق محسوس ہو جائيں گا

پرہيز ,,, گوشت , چاول ,اور بادی اشیاء سے مکمل پرہيز کریں

Address

Multan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when دیسی ٹوٹکے posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to دیسی ٹوٹکے:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram