17/08/2025
آگاہی پیغام
یہ تصویر ایک 14 سالہ بچی کی اینڈوسکوپی کی ہے جسے
کالے رنگ کے پاخانے آرہےتھے۔
معائنہ کے دوران السر اور خون بہنے کی جگہ اور ذخم کے نشان نظر آئے۔
اہم بات یہ ہے کہ بچی کی خوراک زیادہ تر نوڈلز، شوارمے، برگر اور فاسٹ فوڈ پر مشتمل تھی۔ اس طرح کی غیر متوازن غذا مسلسل کھانے سے معدے کی جھلی کمزور ہو جاتی ہے اور السر یا بلیڈنگ جیسی خطرناک بیماری پیدا ہوسکتی ہے۔
📌 یاد رکھیں:
فاسٹ فوڈ اور مصالحہ دار اشیاء کا زیادہ استعمال معدے کے لیے نقصان دہ ہے۔
گھریلو اور متوازن غذا (سبزیاں، دالیں، دودھ، دہی وغیرہ) بچوں اور نوجوانوں کے لیے ضروری ہے۔
معدے میں درد، بدہضمی یا کالا پاخانہ آنے کی صورت میں فوراً ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
صحت مند غذا ہی صحت مند زندگی کی ضمانت ہے۔