
08/02/2023
راولپنڈی/مری
سی پی او راولپنڈی کی زیر صدارت جناح ہال مری میں متوقع برف باری کے حوالے سے مری میں تمام محکموں کے افسران کی میٹنگ
میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ، اے سی مری، اے ڈی سی آر مری و راولپنڈی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹرز مری، پی ڈی ایم اے، ڈی ایس پی ٹریفک مری، موٹروے پولیس، اسلام آباد پولیس، ریسکیو 1122، محکمہ جنگلات اور دیگر محکموں کے افسران و نمائندگان کی شرکت،
تمام محکموں کے افسران نے برف باری کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی،
سی پی راولپنڈی کی چیف ٹریفک آفیسر مری کو برفباری کے دوران مری میں موجود رہنے کی ہدایت،
مری میں برفباری کے دوران ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری
ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنایا جائے گا، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری
تمام محکمے اور سٹیک ہولڈرز بہترین کوآرڈینیشن کو قائم رکھتے ہوئے بلاتعطل سہولیات فراہم کریں گے، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری
تمام محکمے باہمی ربط سے سیاحوں اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری
ٹورازم پولیس مری آنے والے سیاحوں کی مدد اور راہنمائی کے لئے 24 گھنٹے کام کرے گی، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری
ضلعی پولیس بھی ٹورازم پولیس کی معاونت میں بھرپور کردار ادا کرے گی، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری
مری آنے والے سیاحوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری
ترجمان مری پولیس