Rehan Dental,

Rehan Dental, Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rehan Dental,, Medical and health, Dr. yaqoob wali Galli muzffarabad, Muzaffarabad.

Many people believe brushing harder will clean teeth better. In reality, aggressive brushing causes more harm than good....
22/08/2025

Many people believe brushing harder will clean teeth better. In reality, aggressive brushing causes more harm than good. The extra force wears away tooth enamel, the natural shield that protects against cavities and sensitivity.

Strong scrubbing also damages the gums. Over time, it pushes them back, exposing the roots of the teeth. This not only makes teeth sensitive but also increases the risk of gum disease.

Plaque is soft and sticky, not tough. It can be removed gently with the right technique. Force is not required—only proper brushing.

The correct way is to use a soft-bristled toothbrush, held at a 45-degree angle to the gumline. Small, circular motions or gentle short strokes are recommended, not back-and-forth scrubbing.

Brushing should last two minutes, twice a day, with light pressure—just enough to bend the brstles slightly, not flattenn them against the teeth.

21/08/2025




👉 New Year Offer 😍👉 50% OFF on Dental Treatments 🔥It’s time to be more confident, and we will help you with that | Get t...
30/12/2024

👉 New Year Offer 😍
👉 50% OFF on Dental Treatments 🔥

It’s time to be more confident, and we will help you with that | Get the best Cosmetic treatment at Rehan dental and regain your confidence | Suitable for adults and children.

Reach out to us at:
+92 3471539167
+92 3469681655

Address: Abdual Qadir market Dr. Yaqoob street Main Bazar Muzaffarabad

Bridge,🥰
13/05/2024

Bridge,🥰

Full mouth denture work....
29/04/2024

Full mouth denture work....

14/03/2024

.















عوام الناس میں ایک بہت بڑی غلط فہمی یہ پائی جاتی ہے کہ دانت صفائی کروانے سے کمزور ہو جاتے ہیں جب کہ حقیقت اس کے بلکل برع...
14/03/2024

عوام الناس میں ایک بہت بڑی غلط فہمی یہ پائی جاتی ہے کہ دانت صفائی کروانے سے کمزور ہو جاتے ہیں جب کہ حقیقت اس کے بلکل برعکس ہے۔

گندے دانتوں سے مسوڑھوں کی بیماریاں جنم لیتی ہیں جس سے بدبو اور سوزش پیدا ہوتی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ آپ کے دانت کمزور ہو کر گر جاتے ہیں۔

"انٹرنیشنل ریکمنڈیشنز کے مطابق آپ کو ہر چھے ماہ بعد اپنے دانتوں کا تفصیلی معائنہ کروانا چاہیے اور اگر آپ کا ڈینٹسٹ آپ کو scaling and polishing ریکمنڈ کرے تو ضرور کروانی چاہیے ۔

📞03471539167

ایڈریس: ریحان ڈینٹل کلینک ڈاکٹر یعقوب والی گلی مدینہ مارکیٹ مظفرآباد

°عقل ڈاڑھ، جنہیں تیسرے مولر (Third Molar) بھی کہا جاتا ہے، بالغ عمر کے آخری دانت جو عام طور پر 17 سے 25 سال کی عمر کے در...
08/03/2024

°عقل ڈاڑھ، جنہیں تیسرے مولر (Third Molar) بھی کہا جاتا ہے، بالغ عمر کے آخری دانت جو عام طور پر 17 سے 25 سال کی عمر کے درمیان نمودار ہوتے ہیں۔ یہ منہ کے بالکل پیچھے، دو اوپر اور دو نیچے واقع ہوتے ہیں۔

°عقل ڈاڑھ کے مسائل کی وجوہات:

•بعض لوگوں کے جبڑے عام طور پر ان کے آباؤ اجداد کے جبڑوں سے چھوٹے ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے عقل ڈاڑھوں کو صحیح طریقے سے نکلنے کے لیے جگہ کی کمی اور ساتھ درد بھی ہو سکتا ہے۔

•جب تیسرے مولر کو نکلنے کے لئے کافی جگہ نہیں ملتی، تو وہ ایک زاویے پر ٹیڑھے نکل کر دوسرے دانتوں کو دھکیلتا ہے جو بڑی تکلیف کا باعث بنتی ہے۔

•بعض وقت عقل ڈاڑھ صرف جزوی طور پر مسوڑوں سے باہر نکلتے ہیں، جو مسوڑھوں کی سطح پر ایک تھیلا نما سا ساخت بناتا ہے،جہاں کھانا اور بیکٹیریا پھنس سکتے ہیں، جس کی وجہ سے انفیکشن اور مسوڑوں کی بیماریاں ہوتی ہیں۔

°عقل ڈاڑھ کے مسائل:

•پھنسے ہوئے یا جزوی طور پر نکلنے والے عقل ڈاڑھ، جبڑے اور مسوڑوں میں درد، سوجن اور حساسیت پیدا کرتا ہے۔

•عقل ڈاڑھوں کے ارد گرد پھنسا ہوا کھانا اور بیکٹیریا انفیکشن کا باعث بن کے، جسے پری کورنائٹس کہتے ہیں، جو درد، سوجن، بدبو اور نگلنے میں دشواری کا باعث بنتا ہے۔

•متاثر عقل ڈاڑھ یا تو ٹیڑھے نکلے گا جو دوسرے دانتوں کو دھکیلتا ہےجس کی وجہ سے وہ دانت ہٹ جاتے ہیں جو کافی درد اور سوجن کا باعث بنتی ہیں۔

•متاثر عقل ڈاڑھ جب انفیکٹیڈ ہو جائے تو صاف کرنے میں کافی دشواری ہوتی ہے،جسکی وجہ سے مسوڑوں کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

°علاج:

•اگر آپ کی عقل ڈاڑھ کسی مسئلے کا باعث نہیں بن رہی ہیں، تو بھی ڈینٹسٹ سے ان کی باقاعدہ ایکس رے اور چیک اپ کرنا ضروری ہے،تاکہ مستقبل میں کوئی پریشانی نہ ہو،

•عقل ڈاڑھ ہٹانا ایک عام سرجیکل طریقہ کار ہے جو عام طور پر جنرل اینستھیسیا کے تحت کیا جاتا ہے۔ سرجری کے بعد، اپنے ڈینٹسٹ کی ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے، جس میں درد کی دوائیں، آئس پیک اور نرم خوراک شامل ہوتی ہیں۔

•یہ بات نوٹ کریں کہ ہر کسی کو اپنی عقل ڈاڑھ ہٹانے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ اگر آپ اپنی عقل ڈاڑھ کے بارے میں فکر مند ہیں، تو بہتر ہے کہ آپ اپنے ڈینٹسٹ یا منہ کے سرجن سے رجوع کریں تاکہ آپ کے انفرادی صورتحال پر بات چیت کرکے،بہترین مشورہ دیں۔
معلومات کے لیے
تشریف لائیں ریحان ڈینٹل کلینک مدینہ مارکیٹ مظفرآباد۔۔۔

عقل داڑھ بہت زیادہ تاخیر سے کیوں نکلتی ہے؟عقل داڑھ اکثر 18 سال کی عمر کے بعد نکلنا شروع ہوتی ہے اور انسانی دانتوں کی تعد...
31/07/2023

عقل داڑھ بہت زیادہ تاخیر سے کیوں نکلتی ہے؟

عقل داڑھ اکثر 18 سال کی عمر کے بعد نکلنا شروع ہوتی ہے اور انسانی دانتوں کی تعداد 32 اسی وقت ہوتی ہے جب یہ چاروں داڑھیں نکل آتی ہیں۔

مگر سوال یہ ہے کہ عقل داڑھ بچپن کی بجائے اتنی تاخیر سے کیوں نکلتی ہے

اس کا جواب کسی بچے کی نشوونما میں چھپا ہوا ہے۔

درحقیقت کسی بچے کے جبڑے میں اتنی گنجائش ہی نہیں ہوتی کہ عقل داڑھ نکل سکے، مگر عمر بڑھنے کے ساتھ جبڑے بھی چوڑے ہو جاتے ہیں جس کے بعد یہ دانت نکلنا شروع ہوتے ہیں۔

چونکہ موجودہ عہد کے انسانوں کے جبڑے بہت زیادہ چوڑے نہیں ہوتے تو عقل داڑھ نکلتے ہوئے کافی زیادہ تکلیف کا سامنا ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ عقل داڑھ کو نکلوانا بھی کافی عام ہے۔

اب جبڑے پہلے کے مقابلے میں زیادہ چوڑے کیوں نہیں ہوتے اس کی وجہ بھی کافی دلچسپ ہے۔

زمانہ قدیم میں جب انسانوں نے آگ کو دریافت نہیں کیا تھا تو وہ گوشت کو کچا کھاتے تھے جبکہ سخت گریاں بھی غذا کا حصہ ہوتی تھیں تو اس طرح کی سخت غذاؤں کے باعث جبڑے زیادہ بڑے ہوجاتے تھے۔

مگر جیسے جیسے انسان ترقی کرتے گئے تو غذا بھی نرم ہوگئی اور ہمیں بہت زیادہ چوڑے جبڑوں کی ضرورت نہیں رہی۔

عقل داڑھ کے تاخیر سے نکلنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ زمانہ قدیم میں ان کی ضرورت بچپن میں نہیں ہوتی تھی۔

زمانہ قدیم میں سخت غذاؤں کے باعث لوگ عام داڑھوں سے جلد محروم ہوجاتے تھے تو اس وقت عقل داڑھ کا استعمال ہوتا تھا۔

آسان الفاظ میں عقل داڑھیں بیک اپ کا کام کرتی تھیں

عام طور پر مستقل داڑھوں کی پہلی جوڑی 6 سال یا اس سے زائد عمر کے بعد نکلنا شروع ہوتی ہے یعنی اس وقت جب دودھ کے دانت ٹوٹنا شروع ہوتے ہیں۔

اس کے بعد 12 سال یا اس سے زائد عمر میں داڑھوں کی دوسری جوڑی نکلنا شروع ہوتی ہے۔

آخر میں 18 سے 25 سال (بلکہ کچھ افراد میں تو اس سے بھی زیادہ تاخیر سے) عقل داڑھ نکلنا شروع ہوتی ہے۔

موجودہ عہد میں اکثر افراد عقل داڑھ کو نکلوا دیتے ہیں کیونکہ ان کے نکلنے کے دوران بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے اور مانا جاتا ہے کہ ان داڑھوں کو نکلوانے سے بعد کی زندگی میں مختلف طبی مسائل جیسے مسوڑوں کے امراض سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

اور ہاں اگر عقل داڑھیں نہ بھی ہوں تو بھی انسان کا گزارا ہوجاتا ہے۔

نکلوائے ہوئے دانت وقت پر نہ لگوانے کے نقصانات۔۔1۔جس جگہ کا دانت نکلواتے ہیں اس جگہ کی ہڈی کمزور ہونے لگ جاتی ہے۔۔2۔ خالی...
26/07/2023

نکلوائے ہوئے دانت وقت پر نہ لگوانے کے نقصانات۔۔

1۔جس جگہ کا دانت نکلواتے ہیں اس جگہ کی ہڈی کمزور ہونے لگ جاتی ہے۔۔

2۔ خالی جگہ کے ساتھ والے دانت اپنی جگہ چھوڑ دیتے ہیں اور ہلنے لگ جاتے ہیں۔

3۔ساتھ والے دانتوں میں کیڑا لگنے کے چانسز بڑھ جاتے ہیں۔

4۔چہرے پر جھریاں پڑنے لگ جاتی ہیں جس سے انسان جلدی بوڑھا لگنے لگ جاتا ہے۔

5- باقی کے دانتوں پر زیادہ فورس لگتی ہے جس سے وہ کمزور ہو جاتے ہیں

اس لئے ہمیشہ اپنا علاج کسی رجسٹرڈ ڈینٹسٹ سے کروائیں تا کہ آپ کا دانت نکالنے کی بجاۓ بچایا جا سکے۔اگر کسی کے دانت اتنے خراب ہو چکے ہوں کہ نکلوانے کے بغیر کوئی چارہ نہ ہو تو فوراً مصنوعی دانت لگوا لیں تا کہ بعد میں پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔ جزاک اللہ خیرا

ایک اچھے ڈینٹل کلینک میں دانتوں کو فکس کرنے لئے بہترین فلنگ میٹیریل استعمال ھوتا جبکہ عطائ جعلی ڈاکٹر ایلفی ڈالکر بھی دا...
25/07/2023

ایک اچھے ڈینٹل کلینک میں دانتوں کو فکس کرنے لئے بہترین فلنگ میٹیریل استعمال ھوتا جبکہ عطائ جعلی ڈاکٹر ایلفی ڈالکر بھی دانت لگا دیتے جس سے دانت غیر فعال اور بیماریاں پھیلانے کا باعث بنتے خدارا پیسے بچانے کے چکروں میں اپنے لئے بڑی پریشانی نا خریدیں

For appointment
03471539167
03469681655
ریحان ڈینٹل کلینک عبد القادر مارکیٹ ڈاکٹر یعقوب صاحب والی گلی مظفرآباد

Address

Dr. Yaqoob Wali Galli Muzffarabad
Muzaffarabad

Opening Hours

09:00 - 17:00

Telephone

+923471539167

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rehan Dental, posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram