Dr Imran Khan Urology Clinic

Dr Imran Khan Urology Clinic urology and male sexual and infertility clinic

04/06/2025
18/05/2025

gurdey ki nali me pathri ka baghair cut k operation

04/05/2025

پراسٹیٹ کا لیزر آپریشن

26/12/2024

اب عورتوں سے گزارش ھے کہ اس تحریر پر غصہ میں نہ آجانا ۔

سمجھدار کے لئے اشارہ ہی کافی ھوتا ھے اور ناسمجھ کو آپ کئ گھنٹے بھی سمجھاتے رہیں تو کوئ اثر نہیں ھو گا اور نہ کوئ فرق پڑے گا۔
بلکل اسی طرح بہت ساری میری تحریریں صرف اصلاح کی غرض سے ھوتی ہیں مگر کچھ لوگ ان کو پرسنل لے کر غصے کرنا شروع ھو جاتے ہیں ۔ اب یہ تحریر لکھنے کا مقصد نہ صرف جو عورتیں یہ کام کر رہی ہیں ان کی اصلاح ھے ۔ بلکہ جن کی کل کو شادی ھو گی ان کے لئے بھی فائدہ ھو گا اور ان کے گھروں میں بہتری آئے گی ۔
مخاطب ہیں وہ عورتیں جو اپنے شوہر سے بستر پر گھریلو معاملات۔ مسائل اور ایسی باتوں پر ڈسکس کرنا شروع کر دیتی ہیں جو انھیں لگتا ھے کہ مرد شاید شہوت میں صرف اس سے ہمبستری کرنے کے لئے ھر بات سنے گا بھی اور مان بھی جائے گا ۔
جبکہ میں آپ کو بڑے وثوق سے یہ بات سمجھا اور بتا رھا ھوں کہ اثر اس کے بلکل الٹ ھوتا ھے۔
کیونکہ معزز خواتین یہ بات یاد رکھیں کہ
عورت جب اپنی ازدواجی ذمہ داری بھی بھیک کی طرح احسان چڑھا کر دے ، تو ہر دفعہ شوہر سکون کی بجائے ذلت محسوس کرتا ہے ، یہ چیز نفسیاتی گرہ ڈال دیتی ہے اور مرد کے دماغ میں جنسی لحاظ سے rejection پیدا ہو جاتی ہے ،جونہی وہ تسکین کے حصول کے لئے قریب جاتا ہے،بیوی کے چہرے پر کراہت اور زبردستی کے تاثرات دیکھتا ہے تو تیس سیکنڈز کے اندر نامرد ہو جاتا ہے ۔ اور اس ری جیکشن کا علاج حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں ہے ۔ جنسی دوا بھی اس کے لئے پیناڈول بن جاتی ہے ۔ عورت کبھی نہیں کہتی نہ جتلاتی ہے کہ شوہر کا تقرب اس کی بھی ضرورت ہے ، شوہر کو زیر بار رکھنے کے لئے وہ اس عمل کو ون وے ٹریفک بنا دیتی ہے ۔
کئ مردوں نے بتایا ہے کہ وہ جونہی بیوی کا چہرہ دیکھتے ہیں ان کے تمام جذبات کہیں دور جا سوتے ہیں ۔ کئی بہت ساروں نے شک کا اظہار کیا ہے کہ شاید ان پر تعویز کر کے جنسی عمل کی بندش کر دی ہے ، ساتھ یہ بھی کہتے ہیں کہ جب ہم باہر منہ مارتے ہیں تو بیس سال کے بن جاتے ہیں اگر بیماری ہو تو وہاں بھی ہو ،، اس کا مطلب یہ ہے کہ صرف میاں بیوی کے تعلق کی بندش کی گئی ہے ،
Impotent for wives are not impotent for Lovers.
عربی کی ضرب المثال ہے کہ عورت کے ساتھ زیادتی اگرچہ چھٹے آسمان پر کرو مگر وہ یاد اس کو بستر پر آتی ہے ، یعنی جس وقت خاموشی اور مراقبے کی ضرورت ہے اس وقت وہ خانگی معاملات کو ڈسکس کرنا شروع کر دے گی تا کہ شوہر سے معافی منگوا سکے ،،، اور اس سے اس راحت کے بدلے سجدہ نہ سہی رکوع ضرور کروا لے ، یہ وہ مرحلہ ہیں جہاں مرد سمجھ جاتا ہے کہ یہ عمل دو طرفہ نہیں بلکہ یکطرفہ ہے جہاں اسے آئی ایم ایف کے ساتھ نئی شرائط پر نیا پیکیج لینا ہے ۔ اپنے صحیح کو بھی غلط کہنا ہوگا اور وائف کے غلط کو بھی صحیح کہنا ہو گا ۔۔۔ جس عمل کو مودت و رافت کا سبب بننا تھا وہ ویسی ہی نفرت پیدا کر دیتا ہے جیسے ہم آئی ایم ایف سے کرتے ہیں ، گالیاں بھی دیتے ہیں مگر پیکیج میں جانے کے لئے منتیں بھی کرتے رہتے ہیں ۔ جنہیں آخرت کا خیال نہیں ہوتا وہ اس ساری کھچ کھچ سے دور کسی پگڈنڈی پر نکل جاتے ہیں۔
مرد جتنا مضبوط ہوتا ہے جنسی معاملات میں اس سے بھی زیادہ کمزور ہوتا ہے اگر وہ ایک بار سیکس میں ناکام ہوجائے تو وہ اس وقتی کمزوری کو حقیقی کمزوری تصور کرنے لگتا ہے پھر وہ ایسے ہی حکیم اور ڈاکٹر بدلتا رہتا ہے جیسے وطن عزیز میں حکمران بدلتے ہیں۔
تو اپنے گھروں کو بسانے کے لئے ان میں خوشی اور محبت اور چاہت کا احساس پیدا کرنے کے لئے یہ بہت ہی ضروری ھے کہ آپ کا ازدواجی تعلق بہتر ھو ۔

Anatrophic nephrolithotomy
25/03/2024

Anatrophic nephrolithotomy

04/03/2024

👈سوال: ٹائمنگ (Timing) کیسے بڑھائیں؟. ?Timing
یہ سوال فیسبک پہ بڑا مشہور ہے ،روزانہ سینکڑوں ہزاروں لوگ یہیں سوال کرتے ہیں اورٹائمنگ بڑھانے کا علاج پوچھتے ہیں۔ کہ آخر بغیر میڈیسن کے ٹائمنگ کسیے زیادہ کریں !!! اس پوسٹ میں آپکو بغیر میڈیسن یا کشتے کے ٹائمنگ زیادہ کرنے کی کچھ اچھی تکنیک بتائی جائیں گی، جس پہ عمل کر کے کچھ حد تک ٹایمنگ کو زیادہ کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

یوں تو عموماً مردوں میں 3 طرح کے جنسی مسائل عام ہیں،
👈پہلا عام مسلئہ سرعت انزال یعنی ٹائمنگ کی کمی کا ہے۔
باقی ایک منٹ سے کم ٹائمنگ کو سرعت انزال کہہ سکتے ہیں اور اس میں کافی مرد دخول سے پہلے ہی فارغ ہو جا تے ہیں۔جو مریض کے لئے ڈیپریشن انزائٹی کا باعث بنتا ہے۔ یاد رکھیں 95 پرسنٹ سے زیادہ ٹائمنگ کی کمی کی وجہ معمولی ہوتی ہے جیسے عضو تناسل کا زیادہ احساس ہونا (HyperSensitivity) ,سٹرس ، ڈیپریشن، گیس اور سوچ وغیرہ ہی ہے، مطلب ٹائمنگ کے کم ہونے کو،مردانہ کمزوری سے منسلک نہ کیا جائے۔ باقی مرد کی ایورائج ٹائمنگ تقریباً 5 سے 7 منت تک ہوتی ہے، اور میڈیکل میں اسکا علاج کچھ حد تک کیا جا سکتا ہے۔

👈دوسرا عام مسلئہ لو لیبیڈو یعنی جنسی خواہش کی کمی کا ہے، تقریباً ہر پانچویں مرد کو اس مسئلے کا سامنہ کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ عارضی یا طویل مدتی مسلئہ ہو سکتا ہے۔ اس میں مرد کو کسی بھی وجہ سے جیسے ٹیسٹوسٹیرون کی کمی ، ڈیپریشن ، سٹریس، وٹامنز کی کمی ، موٹاپا ،شوگر ،بلڈ پریشر، کچھ ادویات اور دیگر وجوہات کی وجہ سے مریض کو ہمبستری کی خواہش کی کمی ہوتی ہے،مزید جنسی تصورات یا جنسی خیالات میں بھی کمی ہو سکتی ہے۔ جس کی وجہ سے سیکس یا ہمبستری کرنے کو دل نہیں کرتا، ،اور جنسی خواھش کے باوجود نفس کا ڈھیلا ھو جانا لو لیبیڈو کی علامتیں ہو سکتی ہیں اور عضو تناسل کے لو اریکشن یا ڈھیلے ہونے سے سائز اور موٹائی میں کم ہو سکتی ہے۔
ایسی صورت میں مریض خود کو نا مرد سمجھنے لگتا ہے۔ اور جو لوگ غیر شادی شدہ ہوتے ہیں ،وہ خود کو شادی کے قابلِ نہیں سمجھتے، میڈیکل میں لو لیبیڈو کی وجہ کی درست تشخیص کر کے اسکا علاج با آسانی کیا جا سکتا ہے۔

👈تیسرا مسلئہ نا مردی کا ہے جسے ED یا Impotency کہتے ہیں، نامردی یا ED کا مطلب جنسی ملاپ کے دوران عضو کا تنائو حاصل کرنے( یعنی er****on) یا رکھنے میں ناکامی ہے۔ مطلب عضو ہمبستری کے قابل نہیں رہتا, اصل میں یہ مسلئہ لوگوں میں بہت کم ہوتا ہے، اور نوجوانوں میں یا نئے شادی شدہ جوڑے میں نامردی کا مسلئہ زیادہ تر نفسیاتی مسائل جیسے ڈیپریشن سٹریس سے عارضی طور پر ہوتی ہے، جسے نفسیاتی ڈسفنگشن بھی کہتے ہیں۔
باقی نامردی کی وجوہات میں
جیسے کسی وجہ سے عضو تناسل میں خون کے بہاؤ میں کمی یا رکاوٹ کا ہونا ،فالج ، اعصابی بیماریاں، شوگر ، چوٹ اور دیگر وجوہات ہو سکتی ہیں، نامردی کا بھی درست تشخیص کے بعد میڈیکل علاج کیا جا سکتا ہے۔

👈(باقی پاکستان میں مردوں کے اور بھی جنسی مسائل ہیں.جیسے عضو تناسل کاچھوٹا پن،پتلا پن اورٹیڑھا پن,لیکن بد قسمتی ان کا کسی میڈیسن سے علاج نہیں کیا جا سکتا)

👈آخر بغیر میڈیسن کے ٹائمنگ کسیے زیادہ کریں !!!
اپ درج ذیل کچھ ٹکنیک اور اہدیات پہ عمل کر کےٹائمنگ کو بڑھا سکتے ہیں۔

1:۔Stop and start technique
اس ٹکنیک میں ہمبستری کے دوران جب بھی محسوس کریں کہ آپ انزال کے قریب ہیں ۔ پھر اپنا عضو خاص فوری طور پر باہر نکالیں اور پارٹنر سے کوئ دوسری بات شروع کریں۔ یا۔ پھر سوچ کو بدل لیں ، اور کچھ سیکنڈ بعد جب تک کہ انزال کی خواہش ختم نہ ہو جائے، پھر سے سیکس شروع کر دیں ، اس ٹکنیک کو بہت دفہ دہرا سکتے ہیں ،اس سےسرعت انزال کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔

2:نچوڑ تکنیک (Squeeze Technique)
اس ٹکنیک میں، عضو تناسل کو انزال سے پہلے تک متحرک کیا جاتا ہے۔ پھر عضو تناسل کے سر پر تھوڑا سا دباؤ ڈالا جاتا ہے تاکہ sensitivity کی سطح کو کم کیا جا سکے ،اور انزال کو روکا جائے ،پھر آہستہ سے عضو تناسل کو نچوڑا جاتا ہے۔ اس کے بعد تقریباً 30 سیکنڈ تک انتظار کریں اور پھر لگاتار کئی بار اس تکنیک کو دہرا سکتے ہیں۔

3:۔pelvic floor excercise / Kegel excercise
یہ ورزش بھی بہت خاص ہے ٹائمنگ بڑھانے کے لیے ،آپ یوٹیوب پر اس ورزش کی وڈیو دیکھ کے اس کو کرنے کی کوشش کریں، ایک تحقیق کے مطابق Kegel excercise سے 1 سے 2 منٹ تک ٹائمنگ کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

4: بعض اوقات مردوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ جنسی تعلقات کے دوران اپنی توجہ ہٹانے اور انزال میں تاخیر کرنے کے لیے کچھ اور سوچیں۔اس ٹکنیک سے بھی کافی لوگوں کو فائدا ہو سکتا ہے ٹائمنگ کا،

5:اور ذہنی کیفیت کا خیال رکھیں اور ٹینشن سٹرس سے بچیں۔اگر آپ کو نفسیاتی یا پیٹ کے مسائل ہوں تو پھر اسکا بروقت علاج کروائیں۔اور روزانہ 30 منٹ تک واک کریں اور پر سکون نیند لیں اور صحت مند غذا کا استعمال کریں۔

نوٹ:جنسیات کے متعلق آخری اہدیات یہ ہے کہ کوئی بھی میڈیسن اپنی مرضی سے استعمال نہ کریں،ہمیشہ کسی ڈاکٹر سے تشخیص و علاج کروائیں ، ورنہ اپنی مرضی سے ٹیسٹوسٹیرون جیسے میڈیسن کے زیادہ استعمال سے کینسر تک ہو سکتا ہے۔ اور ٹائمنگ کےلئے اپنی مرضی سے تنائو کی میڈیسن جیسے ویاگرا، سیالس ،کوبرا وغیرہ کا استعمال کرنا بھی بے وقوفی ہے، یہ میڈیسن ڈاکٹر کے مشورے سے نامردی یعنی تنائو کےلئے دی جاتی ہی

21/02/2024

Address

Qazi Plaza Basement Cmh Road
Muzaffarabad

Telephone

+923179023407

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Imran Khan Urology Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category