Kashmir Neelum Valley

Kashmir Neelum Valley About tour and tourism, news and information, Islamic posts, local news, Sufism and Sufi music, Naat LOC

Disst Neelum Athmqam Division:مختلف سیاحتی مقامات کے لیے 4×4گاڑیوں کے  تازہ کرایہ جات
09/07/2025

Disst Neelum Athmqam Division:
مختلف سیاحتی مقامات کے لیے 4×4
گاڑیوں کے تازہ کرایہ جات

نیلم کے گیسٹ ہائوسز کے لئیے ریٹ لسٹ جاری کردی گئی، اے کٹیگری کمرہ، 8500 روپےبی کٹیگری کمرہ،6500 روپےسی کٹیگرہ کمرہ ، 450...
09/07/2025

نیلم کے گیسٹ ہائوسز کے لئیے ریٹ لسٹ جاری کردی گئی،
اے کٹیگری کمرہ، 8500 روپے
بی کٹیگری کمرہ،6500 روپے
سی کٹیگرہ کمرہ ، 4500 روپے
سیاح حضرات ریٹ لسٹ کے مطابق ادائیگی کریں۔ شکایت کی صورت میں انتظامیہ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے

Weather ☁️ Update
08/04/2024

Weather ☁️ Update

17/02/2024





پاکستان کے بیشتر مغربی و بالائی علاقوں میں کل یعنی 18 فروری تا 21 فروری تک گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری کا امکان پہاڑی علاقوں میں اس دوران شدید برفباری ہوگی۔۔۔
#خیبرپختونتخوا
بالائی خیبرپختونتخوا کے علاقوں سوات کالام مالمجبہ چترال دروش ناران کاغان میں آج سے ہی برفباری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جوکہ 21 فروری تک جاری رہے گا دیگر وسطی و جنوبی علاقوں #پشاور #مردان اپرلوئردیر کوہستان #ہریپور چارباغ صوابی لنڈیکوتل چارسدہ #نوشہرہ پاڑاچنار #ہنگو #مانسہرہ شمالی و جنوبی وزیرستان #بنوں وانا ٹانک لکیمروت کرک موسی خیل ڈیرہ اسماعیل خان میں 18 اور 19 فروری کے دوران گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری کا امکان
#کشمیر
اس دوران کشمیر کے مختلف علاقوں میں 18 تا 20 فروری اچھی برفباری ہوگی #مظفرآباد #راولاکوٹ #بھمبر #ڈڈیال #میرپور کوٹلی ہٹیاں باغ کے علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری کا امکان
#پنجاب
پنجاب کے مختلف بالائی علاقوں #راولپنڈی اسلام آباد #اٹک کلرسیداں پنڈیگھیب #گجرات #جہلم گوجرخان #میانوالی چکوال #سیالکوٹ نارووال کھاریاں #گوجرانوالہ خوشاب تلاگنگ بھلوال #سرگودھا منڈی بہاؤالدین حافظ آباد ڈسکہ مریدکے پتوکی پھالیہ پنڈدانخان کامونکی شیخوپورہ قصور #لاہور چنیوٹ پنڈیبھٹیاں ننکانہ صاحب نورپورتھل کے علاقوں میں 18 تا 20 فروری شدید گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری کا امکان وسطی پنجاب کے علاقوں فیصل آباد جھنگ جڑانوالہ شورکوٹ دیپالپور کے علاقوں میں اس دوران ہلکی بارش ہو سکتی ہے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں اس دوران تیز ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں گی البتہ موسم خشک رہے گا تاہم #بھکر #لیہ میں کل رات تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری کا امکان ہے
#بلوچستان
کے مختلف بالائی و مغربی علاقوں #کوئٹہ #پشین #چمن #ژوب #قلات #مستونگ مچھ خاران سوراب خضدار میں اس دوران گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری کا امکان .

30/01/2024

بارش اور برف باری کی آمد
کشمیر کے سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والے سیاحوں کو ہدایت کی جاتی ہے:
بارش یا برف باری میں سفر ہر گز نہ کریں۔
اگر دوران سفر کسی سیاحتی مقام پر یا راستے میں شدید بارش یا برف باری شروع ہو جائے تو قریبی ہوٹل وغیرہ میں رہائش اختیار کرنے کو ترجیح دیں۔
بارش وغیرہ میں ہمیشہ گاڑی کی سپیڈ نارمل سے مزید کم کر دیں کیونک پہاڑی علاقوں میں پھسلن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
اگر آپ نے اپنا ٹور پلان نہیں کیا تو کوشش کریں کہ جب بارش اور برف باری ختم ہو جائے تب ہی سیاحتی مقامات کا رخ کریں۔
گاڑی جب کسی جگہ کھڑی کریں تو شیشے مکمل بند کر کہ کبھی بھی گاڑی کا ہیٹر آن نہ رکھیں ورنہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
گرم لباس اپنے ساتھ رکھیں۔
سیاح حضرات کشمیر کی سیر کے دوران کسی بھی مسئلے کے پیش آنے پر جتنا جلدی ممکن ہو سکے ٹورسٹ پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دیں۔ہم آپ کی مدد کے لیئے 24 گھنٹے آن ڈیوٹی ہوں گے۔ انشاءاللہ
ٹورسٹ پولیس کنٹرول روم نمبرات:
05822-930831
05822-930832
05822-930829
05822-1422

  دنیا بھر میں کووڈ کے نئے کیسز کی تعداد میں 52 فیصد اضافہدنیا بھر میں کووڈ 19 کے کیسز کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ دی...
26/12/2023


دنیا بھر میں کووڈ کے نئے کیسز کی تعداد میں 52 فیصد اضافہ
دنیا بھر میں کووڈ 19 کے کیسز کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق گزشتہ 28 دنوں کے دوران دنیا بھر میں کووڈ 19 کے نئے کیسز کی تعداد میں 52 فیصد اضافہ ہوا۔

عالمی ادارے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 20 نومبر سے 17 دسمبر کے دوران دنیا بھر میں 8 لاکھ 50 ہزار کیسز سامنے آئے، جو گزشتہ 28 دنوں کے مقابلے میں 52 فیصد زیادہ تھے۔

🛑موسم سرما کی تعطیلات     حکومتی ہدایات اور  05 جنوری 2024 سے شدید سردی کی لہر میں اضافے کے پیش نظر آزاد کشمیر بھر کے جم...
24/12/2023

🛑موسم سرما کی تعطیلات


حکومتی ہدایات اور 05 جنوری 2024 سے شدید سردی کی لہر میں اضافے کے پیش نظر آزاد کشمیر بھر کے جملہ سرکاری / پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات میں سرمائی تعطیلات کے حوالے سے جاری شدہ شیڈول زیر حکم نمبر سیکر ٹریٹ ای اینڈ ایس ای / انتظامیہ / 5 (30) 60-2023/33850 مورخہ 22 دسمبر 2023 کے ضمن نمبر ii میں گرمائی تعلیمی ادارہ جات میں کی جانے والی تعطیلات میں ترمیم کرتے ہوئے باقاعدہ ترمیمی حکم جاری کر دیا گیا۔

24/12/2023
ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مظفرآباد 22 دسمبر 2023 کا نوٹیفیکیشن
23/12/2023

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مظفرآباد 22 دسمبر 2023 کا نوٹیفیکیشن

22/12/2023

میرا درد دسمبر ہے
اور ہمدرد دسمبر ہے

بالکل تیرے لہجے جیسا
ٹھنڈا سرد دسمبر ہے

ہر اک شے یرقان زدہ ہے
پیلا زرد دسمبر ہے

درد انوکھے دینے والا
ہر اک فرد دسمبر ہے

20/12/2023

آج کی تازہ خبر:
حکومت اور ایکشن کمیٹیز کے مذاکرات ۔۔۔ حکومت نے سارے مطالبات تسلیم کر لیے۔۔۔ حکومت نے بجلی ایشو پر قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے دو ہفتے کا وقت مانگ لیا ۔۔۔
زرائع کے مطابق حکومتی اور ایکشن کمیٹی کے درمیان تحریری معائدہ حتمی۔۔۔
دو ہفتوں کے وقت کے دوران احتجاجی دھرنے اور بجلی بلز بائیکاٹ جاری رہے گا تاہم ایکشن کمیٹیز بجلی بلز جلائیں گے نہیں ۔۔۔
پریس کانفرنس میں فریقین اسکا باضابطہ اعلان کریں گے۔
یاد رہے دو دن قبل ایکشن کمیٹیز کی جانب سے ایک دفعہ پھر بجلی بلز جلانے کی کال دی گئی تھی جس کے بعد حکومتی کمیٹی ایک دفعہ پھر ایکشن میں آئی اور معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے اسلام آباد میں گزشتہ رات سے مذاکرات عمل دوبارہ شروع کیا گیا تھا جسکا اعلامیہ آج اڑھائی بجے کی پریس کانفرنس میں کیا جائیگا ۔

رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ ۖ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا ۚ أَنْتَ مَوْلَانَا...
05/12/2023

رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ ۖ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا ۚ أَنْتَ مَوْلَانَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِ+رِينَ ٦٨٢۝

پروردگار! جس بار کو اٹھانے کی طاقت ہم میں نہیں ہے، وہ ہم پر نہ رکھ، ہمارے ساتھ نرمی کر، ہم سے در گزر فرما، ہم پر رحم کر، تو ہمارا مولیٰ ہے، کاف+روں کے مقابلے میں ہماری مدد کر۔
﴿ سورة البقرة: ٢٨٦ ﴾

Address

Muzaffarabad

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashmir Neelum Valley posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Kashmir Neelum Valley:

Share