Life Care Lab Chowk GudPur

Life Care Lab Chowk GudPur Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Life Care Lab Chowk GudPur, Medical Lab, Jatoi Road Chowk GudPur, Near Bank Of Punjab, Muzaffargarh.

"لائف کیئر لیبارٹری میں ہم جدید مشینوں اور کوالیفائیڈ اسٹاف کے ساتھ درست اور قابلِ اعتماد رپورٹس فراہم کرتے ہیں۔ آپ کی صحت ہمارے لیے اہم ہے۔"
"بہترین رپورٹس، بہتر علاج"
"آپ کے اعتماد کی پہچان — لائف کیئر لیب"
"جدید تشخیصی سروسز، مناسب قیمتوں پر"
🔬

24/11/2025

Heart attack Causes
Blocked Vs clear coronary arteries
゚viralシ ゚



23/11/2025


اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی ,مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ،

22/11/2025

Complete Blood Picture (CBC) test On Mindray Hematology Analyzer
Fully automated machine




21/11/2025

فَبِاَیّ آلَا ِٕرَبِکُمَا تُکَذِبَانُ❤️🥀
پس تم اپنے ربﷻ کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاٶ گے۔

"لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ❤
ترجمہ: ہم نے انسان کو بہترین طریقے سے پیدا کیا ہے
اللّٰہ تعالیٰ نے انجیر،زیتون،طور سینا اور شہر مکہ کی قسم ذکر کر کے ارشاد فرمایا کہ بیشک ہم نے آدمی کو سب سے اچھی شکل وصورت میں پیدا کیا ،اس کے اَعضاء میں مناسبت رکھی،اسے جانوروں کی طرح جھکا ہوا نہیں بلکہ سیدھی قامت والا بنایا، ،اسے جانوروں کی طرح منہ سے پکڑ کر نہیں بلکہ اپنے ہاتھ سے پکڑ کر کھانے والا بنایا اوراسے علم، فہم، عقل، تمیز اور باتیں کرنے کی صلاحیت سے مُزَیّن کیا۔
( خازن، والتین، تحت الآیۃ: ۴، ۴ / ۳۹۱، مدارک، التین، تحت الآیۃ: ۴، ص۱۳۶۰، ملتقطاً)



19/11/2025

All kinds of Laboratory tests facilities available at discounted prices 🆘
🔶Ultrasound & ECG,
🔹CBC+ESR & Blood Group (ABO)
🔹Sugar Tests (RBS, FBS, HBA1C)
🔹Liver Function Test (LFTs)
🔹Renal Function Test (RFTs)
🔹 Complete Blood Screening Profile
🔹 Lipids Profile Test
🔹 Routine Urine Examination Test
🔹 Uric Acid, CRP, RA Factor
🔹 Blood Cross Match
🔹 Thyroid Profile
🔹 Anemia Profile
🔹 Thalassemia Profile
🔹PCR Test
🔹Pre-Medical Fitness Test
and many more.


Contact 0300-9710955 for further details.

19/11/2025

Did You Know 😱 ?

Lack of Sleep has been linked to an increased of 👇🏻
🔹 Obesity
🔹 Diabetes
🔹 Heart Disease

🔬

19/11/2025

"لائف کیئر لیبارٹری میں ہم جدید مشینوں اور کوالیفائیڈ اسٹاف کے ساتھ درست اور قابلِ اعتماد رپورٹس فراہم کرتے ہیں۔ آپ کی صحت ہمارے لیے اہم ہے۔"
"بہترین رپورٹس، بہتر علاج"
"آپ کے اعتماد کی پہچان — لائف کیئر لیب"
"جدید تشخیصی سروسز، مناسب قیمتوں پر"
🔬

*پیدل چلو، خواہ تمہیں کانٹوں پر چلنا پڑے!*قدیم کہاوت ہے: "صحتمند رہنا ہے تو پیر گرم اور سر ٹھنڈا رکھو۔"میڈیکل سائنس اس ب...
15/02/2025

*پیدل چلو، خواہ تمہیں کانٹوں پر چلنا پڑے!*

قدیم کہاوت ہے: "صحتمند رہنا ہے تو پیر گرم اور سر ٹھنڈا رکھو۔"

میڈیکل سائنس اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ پیدل چلنے والے نہ صرف ذیابیطس، بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول، امراضِ قلب، ہڈیوں کی کمزوری، فالج اور دیگر کئی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں، بلکہ صحتمند اور چاک و چوبند زندگی گزارتے ہیں۔

موجودہ دور کی تیز رفتار زندگی نے انسان کو "مفلوج" کردیا ہے۔ آج لوگ بہت کم پیدل چلتے ہیں۔ پروفیشنل زندگی ایسی ہو چکی ہے کہ اکثر لوگ سارا دن بیٹھے رہتے ہیں، حتیٰ کہ چھوٹے فاصلے بھی موٹر سائیکل یا گاڑی پر طے کرتے ہیں۔ اس طرزِ زندگی کے بھیانک نتائج بیماریوں کی صورت میں، خاص طور پر بڑھاپے میں، سامنے آتے ہیں۔

آجکل ایسے بوڑھوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جو 60 سال کی عمر کے بعد اپنی باقی زندگی وہیل چیئر پر گزارتے ہیں اور دوسروں کے سہارے کے محتاج ہو جاتے ہیں۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟

وجہ یہ ہے کہ انسانی جسم میں 50% پٹھے (مسلز) اور ہڈیاں ٹانگوں میں ہوتی ہیں۔ اسی طرح 50% اعصاب (نروز) اور خون کی نالیاں بھی ٹانگوں میں ہوتی ہیں۔ ہماری ٹانگیں گردشِ خون کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہیں۔ ہماری پنڈلیاں ہمارا "دوسرا دل" ہیں۔ دل صاف خون کو جسم میں پمپ کرتا ہے، جبکہ پنڈلیاں نچلے دھڑ سے ناصاف خون کو واپس دل کی طرف پمپ کرتی ہیں۔

جب ہم چلتے ہیں، تو ہمارے جسم میں گردشِ خون تیز اور مکمل رہتی ہے، جس کے نتیجے میں ہر خلیے کو خون کے ذریعے غذائیت اور آکسیجن ملتی ہے، اور ہمارا جسم تندرست و توانا رہتا ہے۔ لیکن جب ہم اپنی ٹانگوں کو حرکت نہیں دیتے، تو ہم اپنی گردشِ خون کو سست کر دیتے ہیں۔ جب ٹانگوں کے پٹھے اور اعصاب کم استعمال ہوتے ہیں، تو وہ بے حس اور کمزور ہو جاتے ہیں۔ اس سے مسلز سکڑنے لگتے ہیں اور دل پر خون پمپ کرنے کا بوجھ بڑھ جاتا ہے۔

اگر ہم کسی وجہ سے صرف دو ہفتے تک اپنی ٹانگوں پر جسم کا وزن نہ ڈالیں اور انہیں حرکت نہ دیں، تو ہماری ٹانگوں کے پٹھے اور اعصاب 5% کمزور ہو جاتے ہیں۔

ہمارے جسم میں غذا کو توانائی میں بدلنے کا 70% عمل ٹانگیں اور پیر سرانجام دیتے ہیں۔ اگر ہم انہیں متحرک نہیں رکھتے، تو اضافی کیلوریز جمع ہونے لگتی ہیں، جو موٹاپے کا سبب بنتی ہیں۔ کچھ لوگوں کی توند نکل آتی ہے اور موٹاپا ان کے لیے وبالِ جان بن جاتا ہے۔

یاد رکھیں! 50 سے 60 سال کی عمر کے بعد موٹاپا کم کرنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے، خواہ آپ فاقے ہی کیوں نہ کریں! اس عمر میں پہنچ کر آپ کے کمزور مسلز آپ کے بھاری بھرکم جسم کا بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں رہتے، نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ آپ پہلے لاٹھی کا سہارا لیتے ہیں، پھر وہیل چیئر پر آ جاتے ہیں۔

بڑھاپے میں معذوری اور محتاجی سے بچنا ہے تو پیدل چلیں، خواہ آپ کو کانٹوں پر ہی کیوں نہ چلنا پڑے!

ٹانگوں کے مسلز کے سکڑنے اور کمزور ہو جانے کو طبی اصطلاح میں سارکوپینیا (Sarcopenia) کہا جاتا ہے۔ چالیس سے پچاس سال کی عمر کے بعد اس کا کوئی علاج نہیں! آپ جتنی بھی خوراک کھا لیں، یہ کمی پوری نہیں ہو سکتی، سوائے اس کے کہ جو مسلز باقی ہیں، ان کی کارکردگی کو برقرار رکھا جائے۔

اس طرزِ زندگی کا دوسرا بھیانک نتیجہ ہڈیوں کی کمزوری کی صورت میں نکلتا ہے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ بوڑھے افراد جب گرتے ہیں تو اکثر ران کی ہڈی یا کولہے کا جوڑ ٹوٹ جاتا ہے، جو پھر نہیں جڑتا، اور باقی ساری زندگی بستر یا وہیل چیئر پر گزرتی ہے۔

اس موضوع پر پوری کتاب لکھی جا سکتی ہے، لیکن سمجھنے والے کے لیے اتنا ہی کافی ہے۔

اگر آپ چالیس، پچاس سال کے بعد بھی صحتمند رہنا چاہتے ہیں اور معذوری سے بچنا چاہتے ہیں، تو زیادہ سے زیادہ پیدل چلیں!

پیدل چلنے کا سٹینڈرڈ یہ ہے کہ آپ روزانہ 10,000 قدم چلیں تاکہ آپ کی ٹانگوں اور پیروں کے پٹھے مضبوط، لچکدار اور طاقتور رہیں۔

یاد رکھیں! بڑھاپا ٹانگوں سے شروع ہوتا ہے! کمزوری ٹانگوں سے آتی ہے اور پھر بالائی جسم پر اثر انداز ہوتی ہے۔ لہٰذا، زیادہ سے زیادہ پیدل چلنے کی عادت ڈالیں۔

چھوٹے فاصلے پیدل طے کریں۔ موٹر سائیکل یا گاڑی صرف لمبے سفر کے لیے استعمال کریں۔ اگر پیدل نہیں چلنا چاہتے تو سائیکل لے لیں۔

اسی طرح، اپنے گھر کے بزرگوں کو زیادہ دیر بستر پر مت رہنے دیں۔ انہیں چلنے کی تحریک دیں، سہارا دے کر چلائیں، اگر بیٹھ سکتے ہیں تو انہیں کھڑا کریں، کھڑے نہیں ہو سکتے تو بٹھائیں، ٹانگوں پر وزن ڈالنے کی تلقین کریں اور ان کی ورزش کروائیں۔ اگر وہ چل پھر سکتے ہیں، تو انہیں متحرک رکھیں۔

یاد رکھیں! چلنا زندگی ہے! اگر آپ چاہتے ہیں کہ بڑھاپے میں آپ کی ٹانگیں آپ کا ساتھ دیں، تو آج ہی سے ان کا خیال رکھنا شروع کریں!

*براہ مہربانی اس پیغام کو اپنے موبائل میں موجود تمام گروپوں میں شیئر کریں*

اگر واک کرنا روزانہ کا معمول نہیں بنا پائے تو وِیک اینڈ کے دو دنوں میں ہی سہی، خوب لمبی واک مار لیا کریں۔ دورانِ خون وال...
15/02/2025

اگر واک کرنا روزانہ کا معمول نہیں بنا پائے تو وِیک اینڈ کے دو دنوں میں ہی سہی، خوب لمبی واک مار لیا کریں۔ دورانِ خون والی گاڑی کے ایکسلریٹر پر دباؤ بڑھا کر اس گاڑی کو بھگانا ضروری ہے۔ خون کو بدن کی نس نس تک پہنچانا صحت کی طرف لوٹ جانا ہے۔

خون میں جگہ بہ جگہ گانٹھیں پڑ جاتی ہیں، بلڈ کلاٹس کھڑے ہو جاتے ہیں۔ یہ واک کرنے سے ٹوٹتے ہیں۔ دماغ کی باریک ترین شریانوں تک خون پہنچتا ہے تو طبیعت ہشاش بشاش ہو جاتی ہے، ڈیپریشن چھٹ جاتا ہے، صحت مند، مثبت، اور تخلیقی خیالات کی یلغار سی ہونے لگتی ہے۔ مُوڈ یکسر بدل جاتا ہے۔ مسائل کے نت نئے حل نظر آنے لگتے ہیں، اور چڑچڑاہٹ جاتی رہتی ہے۔

پیدل چلنے یا تھوڑی دیر بیڈ منٹن وغیرہ کھیلنے جیسی ایکٹوٹی کو خوب celebrate کر کے یوں انجام دیں جیسے یہ بہت ضروری (unavoidable) کام ہو جس بِنا آپ کا گذارا ممکن نہیں۔ نتیجتاً آپ دیکھیں گے کہ گھر میں جھگڑے کم ہو جاتے ہیں۔ ایک دوسرے سے الجھنے کی بجائے، ہنسی خوشی اور جوش و خروش والی فضا پیدا ہوتی ہے۔

آج کی مصروف زندگی میں پیدل چلنے کو وقت نکالنا خوبصورت ترین جہاد ہے۔ بدن کے تھکے ہارے کیمیائی نظام اندر بھونچال آجاتا ہے۔ دل سے جڑی شریانوں میں لہو کی گردش کا میسر آنا گویا زندگی کے مہ و سال کا بڑھ جانا ہے۔

آپ یقین جانیں، ہمارے ہاں ایک ہزار افراد میں سے کوئی نو سو افراد اس نوع کی لاشعوری خود کشی کرنے میں مصروفِ عمل ہیں، ورنہ پاکستان میں صحت مند زندگی کی اوسط عمر 58 برس نہ ہوتی۔

ایسا کیوں ہے کہ جرمنی یا امریکہ جیسے ممالک میں ہم 80 اور 90 سالہ بندے کو جوگنگ کرتا ہوا دیکھتے ہیں؟ روزانہ آٹھ کلومیٹر سائیکل چلانے والے 90 سالہ نوجوان وہاں دیکھے جا سکتے ہیں۔

پاکستان سے متعلق سٹڈیز اور اعدادوشمار کیمطابق یہاں قبل از وقت موت کے بڑے اسباب میں سرِفہرست coronary artery disease ہے، یعنی دل کی شریانوں میں خون کا مناسب مقدار میں نہ پہنچنا۔ اس میں چکنائی سے بنی مرغن غذائیں اور مصالحہ جات کا استعمال تو کنٹریبیوٹ کرتے ہی ہیں، واک کلچر یا فزیکل ایکسرسائز کی کمی "سونے پر سہاگے" کا کام کرتی ہے۔

پچھلے دنوں معروف استاد سکندر حیات بابا نے ایک مختصر پوسٹ لگائی جس کا متن قابلِ توجہ ہے:

"کل رات میں نے امراضِ قلب والے وارڈ میں جو کچھ دیکھا چشم کشا ہے۔ اب اگر مجھ میں حیا ہوئی تو روزانہ آدھ گھنٹہ لازمی پیدل چلا کروں گا، چاہے کانٹوں پر چلنا پڑے۔ بازاری اشیاء سے پرہیز کروں گا۔ خود اپنے گھر میں بنی زیادہ چکنائی اور مرچ مصا لحہ والی چیزیں بھی نہیں کھاؤں گا۔ سوفٹ ڈرِنکس سے اتنا دور رہوں گا گویا شراب کی طرح حرام ہو۔ صرف سلاد اور ہری بھری سبزیاں کھاؤں گا، وہ بھی کوشش کر کے زیادہ تر کچی، یا پھر جو زیادہ جلائی گئی نہ ہوں۔ رات کسی صورت بارہ بجے کے بعد نہیں جاگوں گا، چاہے جاگنے پر مجھے انعام مل رہا ہو ۔ نماز کی ہر صورت پاپندی کروں گا۔ "

المختصر، واک کرنے سے دل کی صحت میسر آتی ہے جسے طبّی زبان میں cardiovascular fitness کہتے ہیں، اور پھیپھڑوں کی صحت جسے pulmonary fitness کہتے ہیں۔

ایک طالب علم کے لیے واک کرنا کھانا کھانے سے زیادہ اہم شے ہے۔ سُست پڑے رہنے سے آدھے دماغ تک خون پہنچتا ہے۔ ذہن پڑھائی جیسی پیچیدہ مشقّت گوارا کرنے سے انکار کر دیتا ہے۔ نیز، پڑھا ہوا، یاد کیا ہوا مواد دماغ کی تختی پر جم کر نہیں دیتا۔

بچوں کو بتائیں کہ برین سَیلز پر ایسی پڑھائی کا نقش گہرا نہیں ہو پاتا۔ سٹڈیز میں مشغول بچہ اگر یہ کہتا نظر آئے کہ مجھے پڑھا ہوا سبق بھول جاتا ہے تو اُسے بادام کھلانے سے زیادہ کچھ دیر کھیل کُود والا ایکسپوژر دینا ضروری ہے۔

کم سے کم کچھ دیر ذرا تیز قدموں چلنا نماز کی طرح فرض خیال کریں۔

امریکہ میں محکمہ صحت اپنے شہریوں کو تجویز کرتا ہے کہ صحت مند رہنے کو 10 ہزار steps روزانہ پیدل چلا کریں۔ اب موٹے موٹے امریکی اس بات پر کتنا عمل کرتے ہیں، اس سے ہمیں غرض نہیں، تاہم میں نے اپنے ہاں ایک اچھی رُوٹین یوں استوار کی کہ پہلے پہل ذہن کو اعدادوشمار کے ساتھ hook کر کے، ذرا ناپ تول کر واک کرنا شروع کی۔

نوٹ کیا کہ ذرا مناسب رفتار سے چلوں تو میں چار منٹوں میں 1000 قدم پورے کر لیتا ہوں۔ یعنی آٹھ منٹ میں دو ہزار قدم، اور 12 منٹ میں تین ہزار قدم۔ یعنی 24 منٹوں میں 6 ہزار قدم ـــــــ لگ بھگ 40 منٹوں میں دس ہزار قدم بہ آسانی پورے ہو جاتے ہیں۔ گویا 10 ہزار steps کا سادہ سا مطلب ہے 40 منٹ کی واک۔ آپ چل پڑیں تو اتنے وقت کا احساس ہی نہیں ہوتا۔

آپ کے گھر میں جو افراد ضعیف ہیں، وہ یہ ٹارگٹ دو یا تین حصوں میں تقسیم کر سکتے ہیں۔ صبح سے ظہر تک کے بیچ کسی طور 5 ہزار قدم پورے کرائے جا سکتے ہیں۔ یعنی سات آٹھ منٹ کی واک بنتی ہے۔ پھر عصر سے مغرب کے بیچ۔ پھر مغرب کے بعد کھانے سے پہلے یا کچھ دیر بعد۔

زندگی میں سکون اور خوشی کا مطلب ہے صحت مند ہونا۔ ایک غریب مگر صحت مند فرد ہی اپنی غربت سے لڑ سکتا ہے، اور ایک صحت مند امیر ہی اپنی امارت کا لطف اُٹھا سکتا ہے۔

ایمان کے بعد صحت اِس زندگی کی سب سے بڑی دولت ہے۔ ایمان کا مطلب ہے بعد از موت جی اُٹھنے اور اپنے کیے پر خدا کی عدالت کا سامنا کرنے کے احساس کے ساتھ جینا۔ جبکہ صحت کا مطلب ہے دستیاب وسائل اور وقت کو استعمال میں لانے کی طاقت و صلاحیت۔

صحت کی قدر کریں، اور روزانہ کچھ دیر پیدل چلنا اپنا معمول بنائیں۔ یہ واک کلچر اپنی زندگی میں یوں اپنائیں کہ دنیا آپ کے دیکھا دیکھی اس کلچر کو اپنانا شروع کر دے۔ یوں آپ کی واک ripple effect پیدا کرے گی ـــــــ ایک لہردار حلقہِ تاثیر! یہ واک صدقہ جاریہ بن جائے گی۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ہمایوں تارڑ

08/11/2024

اللّٰہُمَ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰٓی اٰلِ مُحَّمَدٍکَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرٰھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرٰہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَجِیْدٌ
اللّٰہُمَ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّد ٍوَّ عَلٰٓی اٰلِ مُحَّمَدٍکَمَابَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرٰھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرٰہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَجِیْدٌ

Address

Jatoi Road Chowk GudPur, Near Bank Of Punjab
Muzaffargarh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Life Care Lab Chowk GudPur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category