
25/03/2024
جسطرح سڑک پر تڑپ تڑپ کر اس نوجوان نے جان دی۔
خون میں لت پت۔
روح تڑپ گئی ایسا لگا جیسے اپنا بچہ ہے۔
یہ مجھے نہیں ہر شخص کو محسوس ہوا۔
یہ منظر پہلی دفعہ قوم نے دیکھا قسمت سے پہلی دفعہ کیمرے کی آنکھ نے یہ کرب ناک منظر محفوظ کر لیا۔
ہر آنکھ اشکبار ہے۔
اب کسی پولیس یا قانون کی ضرورت نہیں۔یہ کچھ نہیں کر سکتے۔
اب ضرورت ہے احساس ذمہ داری کی۔
اب بھی کوئی یہ ڈور بناتا ہے اور اپنے بچوں کو کوئی پتنگ اڑانے کی اجازت دیتا ہے اس جیسا سفاک کوئی نہیں کائنات میں۔
اور وہ ناقابل معافی ہے
اب ہر شخص کو اپنا رول ادا کرنا پڑے گا جہاں کوئی پتنگ اڑا رہا ہو اسکی ویڈیو بنا لے۔انکو بتائے یہ پولیس کو بھیج رہا ہوں۔اور کڑی نظر رکھے یہ دوبارہ تو نہیں شروع ہو گئے۔
ایسا کرکے آپ کسی پر نہیں اپنے بچوں پر احسان کریں گے۔