الحمدللہ العباس میڈیکل کمپلیکس پر ایک اور سی سیکشن کی مدد سے بچے کی پیدائش ،ایمرجنسی کی صورت میں آپریٹ کیا گیا۔زچہ و بچہ خیریت سے ہیں مزید مانیٹرنگ جاری ہے۔ اللہ تعالیٰ دونوں کو لمبی زندگی اور تندرستی عطا فرمائے۔ دور دراز اور پسماندہ علاقے میں جان بچانے کی کوشش کرنے پر تمام عملہ و میڈیکل ڈائریکٹر کو خراج تحسین پیش کی گئی اور مریض کے اٹینڈنٹ کی جانب سے دعا و صدقہ بھی دیا گیا اور مٹھائی بھی کھلائی گئی۔تاہم مزید دعاؤں کی درخواست ہے۔
اہل علاقہ کے تعاون سے مریضوں کی مشکلات کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔تعاون و حوصلہ افزائی کی درخواست ہے۔
12/07/2025
آج انشاء اللہ
11/07/2025
الحمدللہ العباس میڈیکل کمپلیکس پر ایک اور نارمل ڈیلیوری سے بچے کی پیدائش ، زچہ و بچہ صحت مند ہیں اور آپریشن کے تمام ضروری اقدامات کرنے کے بعد نارمل ڈیلیوری سر انجام دی گئی ہے۔
09/07/2025
پی ایم ڈی سی کا اعلامیہ ، ایم ڈی کیٹ کی تاریخ کا اعلان
میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبا ہوجائیں تیار
میڈیکل و ڈینٹل کالجز مین داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ 5 اکتوبر کو ہوگا
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا
ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کے 5 اکتوبر کو انعقاد کے انتظامات کی ہدایت
04/07/2025
الحمدللہ العباس میڈیکل کمپلیکس جوآنہ بنگلہ پر نارمل ڈیلیوری سے ایک اور بچے کی پیدائش ،زچہ و بچہ تندرست ہیں۔ نارمل ڈیلیوری کا عمل میڈیکل آفیسر کی زیرنگرانی میں ہوا جس کے لئے الٹراساؤنڈ اور تمام ضروری ٹیسٹ بھی سر انجام دیے گئے جبکہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نپٹنے کے ماہر امراض بچگان و نوزائیدگان ڈاکٹر محمد عباس میرانی کی سرپرستی بھی حاصل رہی جبکہ پراگریس نا ہونے کی صورت میں مریض کو سرجری کے حوالے سے بھی مکمل طور پر تیار کیا گیا اور سرجن بھی موقع پر موجود رہے جبکہ زچہ و بچہ کے لئے دیگر بیک اپ جن میں آکسیجن کی فراہمی،بلڈ کی بوتل،ریفر کرنے کی سہولت بھی دستیاب تھی۔ یہ تمام سہولیات اہل علاقہ کے لیے ناپید تھیں اور سیف برتھ کا تصور بھی ناممکن تھا جبکہ جگہ جگہ غیر معیاری زچہ و بچہ سنٹر نوزائیدہ بچوں کو موقع پر ہی اموات یا معذوری کا شکار کر رہے تھے جبکہ زچہ و شدید خطرات لاحق ہوتے تھے جن میں غیر ضروری سرجری ،بعد از سرجری انفیکشن کا ہونا،دوران سرجری پیچیدگیاں،ریفر نا کر سکنے کی وجہ شامل ہیں۔ اہلیان علاقہ کو فائدہ اٹھانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
24/06/2025
جس نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے انسانیت بچائی۔
آج یہ پوسٹ شئیر کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ العباس میڈیکل کمپلیکس کی سروسز کی بدولت ایک ہارٹ اٹیک کے مریض کی انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی ہو چکی ہے۔ الحمدللہ العباس میڈیکل کمپلیکس دل کے مریضوں کے لئے ایک معجزہ ثابت ہوا ہے۔ ہماری درج ذیل سروسز کی بدولت کئی ایسے مریضوں کی بروقت رہنمائی سے جان بچائی جا چکی ہے۔
ماہر امراض قلب ڈاکٹر ملک عرفان مجید ایم ڈی کارڈیالوجی ہفتہ وار کنسلٹیشن
ایکوکارڈیوگرافی
ایک سی جی
دل کے امراض کے بلڈ ٹیسٹ
شوگر اور بلڈ پریشر کا علاج
ضروری ادویات
ریفرل کی سہولت اور مکمل رہنمائی
24/7 میڈیکل آفیسر کے زیر نگرانی
ماہر امراض بچگان کے زیر سایہ بچوں میں امراض قلب کے چیک اپ اور رہنمائی کی سہولت
اگر آپ یا آپکے کسی فیملی ممبر کو دل کے امراض کی علامات ہیں تو فوری العباس میڈیکل کمپلیکس کی خدمات حاصل کریں۔
21/06/2025
الحمدللہ العباس میڈیکل کمپلیکس کی سروسز میں ایک اور اہم سنگ میل عبور
شوگر کے مریضوں کے لیے تشخیصی ٹیسٹ (تین ماہ والا ٹیسٹ) کی مشین انسٹال کر دی گئی ہے۔ تمام معزز کرم فرماؤں سے درخواست ہے کہ وہ اس ٹیسٹ کے لئے ملتان یا جھنگ جانے کی بجائے ہماری خدمات حاصل کریں۔
19/06/2025
الحمدللہ تین ہفتے فری چیک اپ کی سہولت کے بعد باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اور ابتدائی فیس بہت مناسب رکھی ہے جبکہ ایکوکارڈیوگرافی اور لیبارٹری ٹیسٹ میں خصوصی رعایت دی جائے گی تاکہ مریضوں کو ریلیف دیا جا سکے۔
Be the first to know and let us send you an email when Al Abbas Medical Complex posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.