16/01/2022
دودھ دینے والے جانوروں کے جسم میں سب سے بڑا معدنی جز کیلشیئم اور دوسرا بڑا معدنی جز فاسفورس ہے۔ کیلشیئم اور فاسفورس دونوں ہی دودھ میں اچھی خاصی مقدار میں خارج ہوتے ہیں اس لیے دودھ دینے والے جانوروں کی خوراک میں ان دونوں کو مسلسل دینا ضروری ہوتا ہے
قدرتی طور پر ہماری زمینوں میں فاسفورس کم مقدار میں ہے۔ پاکستان کے میدانی علاقوں کی زمین کی پی ایچ بھی زیادہ ہے، زمین کی زیادہ پی ایچ سے فاسفورس کی فصلوں/چارہ جات کو دستیابی محدود ہوجاتی ہے۔
جب سردی کی شدت بڑھتی ہے تو چارہ/ فصلات میں فاسفورس کی مزید کمی ہوجاتی ہے۔ 15 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم زمینی درجہ حرارت پر پودوں کی زمین سے فاسفورس حاصل کرنے کی شرح کم ہوتی جاتی ہے۔ اور جن چارہ جات میں فاسفورسی کھاد نہیں ڈالی جاتی تو چارے کی فصل میں فاسفورس کی مزید کمی ہوجاتی ہے۔
یعنی ایک تو ہماری زمین میں قدرتی طور پر فاسفورس کی کمی ہے، اور دوسرا ہماری زمینوں کی زیادہ pH سے پودوں کو دستیاب بھی کم ہوتی ہے، تیسرا سردی زیادہ بڑھنے کی وجہ سے فصل/چارے فاسفورس کو استعمال بھی کم کرتے ہیں اور رہی سہی کسر ہم فاسفورسی کھاد نہ ڈال کر پوری کر دیتے ہیں۔
فاسفورس خون کے سرخ خلیوں (Red Blood Cells) کا حصہ ہے، اگر فاسفورس کی شدید کمی ہو جائے تو خون کے خلیے ٹوٹ جاتے ہیں اور جانور کے پیشاب میں خون آنے لگتا ہے
سردی کے موسم میں چارے کاپر یعنی تانبے (Copper, Cu) کو بھی کم مقدار میں زمین سے جزب کرتے ہیں، اس لیے سردی کے چارہ جات میں کاپر (Cu) کی کمی بھی ہوسکتی ہے۔ کاپر فاسفورس کی طرح خون کے سرخ خلیوں کو برقرار رکھتے ہیں. کاپر خون کے بننے میں ضروری عنصر ہے۔
خاص طور پر تازہ سوئے/ بچے کی پیدائش کے بعد جانوروں کو سردیوں کے موسم میں فاسفورس کی کمی والا رت موترا ہو جاتا ہے۔ دودھ میں فاسفورس جسم سے خارج ہورہی لیکن خوراک چارہ جات سے فاسفورس پوری نہیں ہو رہی,
بچے کی پیدائش کے بعد ہونے والے رت موترا کو postparturient hemoglobinuria کہتے ہیں۔ بروقت علاج نا ہونے کی صورت میں جانور کی موت ہو جاتی ہے۔ لاپرواہی بلکل نہیں کرنی ایسی صورت حال میں!
پیشاب میں خون آنے کی تین چار اور بھی وجوہات ہیں۔ زیادہ تر پیشاب میں خون آنے کی دو ہی وجوہات ہیں ایک رت موترا ببیزیا بلڈ پیراسائیٹ کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ببیزیا پیراسائیٹ والا رت موترا چیچڑوں کی وجہ سے پھیلتا ہے، اس لیے اس کو چچڑی کا بخار بھی کہتے ہیں۔
گندم چوکر ، کپاس بنولہ، السی اور سورج مکھی کی کھل میں بھی فاسفورس اچھی خاصی مقدار میں ہوتا ہے۔ لیکن زیادہ دودھ والے جانور تازہ سوئے جانور کو منرل مکسچر دینا نہایت ضروری ہے۔
یہ بیماری گائے اور بھینسوں دونوں میں ہی ہوتی ہے لیکن بھینس اس کا شکار زیادہ ہوتی ہے جیسے ہی آپ کو پتا چلے کہ اپ کے جانور کو رت موترا ہوچکا ہے، تو جانور کا ٹمپریچر چیک کریں ° 100 سے کم ہو تو فوراً علاقہ کے مستند ڈاکٹر کو بلوائیں۔ اس علامت کو براہِ کرم ہلکا نہ سمجھیں
بچے کی پیدائش کے بعد DCP اور اچھی کمپنی کا منرل مکسچر ضرور شروع کریں۔
جس میں وٹامن اور منرلز دونوں ہوں اور کوالٹی کا یقین ہو تو وہ خرید لیں یا اپنے علاقہ کے کسی بڑے ڈیری فارم سے خرید لیں - بڑے ڈیری فارمز کو اچھا/بہترین منرل اور وٹامن مکسچر بھی کم قیمت پر مل جاتا ہے
گنے کا جوس، سرسوں/تلوں کا تیل، گھی، مشک کافور، امیزول سے کچھ نہیں ہونے والا۔ اپنے جانور پر رحم کھائیں۔ اس علامت کو براہِ کرم ہلکا نہ سمجھیں فوراً علاقہ کے مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں
اللہ تعالیٰ آپ کے جان و مال میں برکت عطا فرمائے۔..
DR Nk Sindhu ..