27/05/2026
*الحمدللہ — عید الاضحیٰ کے پہلے دن حقیقی مستحقین تک امانت پہنچا دی گئی*
_خاموش نیکی ویلفیئر نوابشاہ_
الحمدللہ، ہر سال کی طرح اس سال بھی خاموش نیکی ویلفیئر نوابشاہ کے پلیٹ فارم سے عید الاضحیٰ کے پہلے دن *قربانی برائے حقیقی مستحقین* کا اہتمام کیا گیا۔
یہ خدمت ہمارے ایک پیارے ڈونر بھائی کے تعاون سے ممکن ہوئی۔
K.N.W کے رائیڈرز نے شہر نوابشاہ کے مختلف علاقوں — *غریب آباد، مریم روڈ، جام صاحب روڈ،*
*حسینی روڈ، تاج کالونی، سکرنڈ روڈ* سے تعلق رکھنے والے ان گھروں کی نشاندہی کر کے امانت ان گھرانوں کی دہلیز تک پہنچائی گئی جہاں سال بھر گوشت دیکھنا ایک خواہش ہوتی ہے۔
اللہ تعالیٰ تعاون کرنے والے پیارے بھائی کو جزائے خیر عطا فرمائے اور K.N.W کی ٹیم کی اس چھوٹی سی کوشش و کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول و مقبول فرمائے۔ آمین ثم آمین
خاموش نیکی کا مقصد یہی ہے کہ امانت خاموشی سے، باعزت طریقے سے اصل حقداروں تک پہنچے۔
*جزاکم اللہ خیراً*
*خاموش نیکی ویلفیئر، نوابشاہ* 🤲