
06/08/2025
6 اگست 2025
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ، ڈاکٹر مجتبٰی علی نے آج ہسپتال کے مختلف یونٹس کا تفصیلی اور جامع معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر، او پی ڈیز اور تمام وارڈز کا بغور جائزہ لیا، مریضوں کی سہولت اور علاج معالجے کے معیار کا مشاہدہ کیا، اور عملے کی حاضری و کارکردگی کو چیک کیا۔ انہوں نے تمام اسٹاف کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے، وقت کی پابندی کو سختی سے یقینی بنایا جائے اور مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی، احترام اور بہتر رویہ اپنایا جائے تاکہ ہسپتال کی مجموعی کارکردگی اور عوام کا اعتماد مزید بہتر ہو۔