Insaf Doctors Forum Nowshera

Insaf Doctors Forum Nowshera Official page of Insaf Doctors Forum Nowshera | Manage by IDF KP Media Cell.

📚 نوشہرہ میڈیکل کالج میں پہلی سالانہ بک فیئر کا انعقاد 📚انصاف ڈاکٹرز فورم نوشہرہ میڈیکل کالج کے زیرِ اہتمام پہلی سالانہ ...
03/01/2026

📚 نوشہرہ میڈیکل کالج میں پہلی سالانہ بک فیئر کا انعقاد 📚

انصاف ڈاکٹرز فورم نوشہرہ میڈیکل کالج کے زیرِ اہتمام پہلی سالانہ میڈیکل بک فیئر کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں تمام طلبہ و طالبات کو خصوصی رعایت پر میڈیکل کتب فراہم کی جائیں گی۔

🌟 افتتاحی تقریب: 6 جنوری 2026
⏰ وقت: صبح 9 بجے تا دوپہر 3 بجے
📍 مقام: گرلز کامن روم کے سامنے، نوشہرہ میڈیکل کالج
اہم نکات:
- تمام میڈیکل طلبہ کے لیے خصوصی رعایتی قیمتیں
- جدید و معیاری کتب کی دستیابی
- طلبہ کے علمی معیار کو بہتر بنانے کی ایک مثبت کوشش

👨‍⚕️منتظم: انصاف ڈاکٹرز فورم - نوشہرہ میڈیکل کالج

تمام طلبہ و طالبات سے شرکت کی بھرپور اپیل کی جاتی ہے۔

نوشہرہ میڈیکل کالج اور ہسپتال میں اصلاحات کے لیے انصاف ڈاکٹرز فورم، IAHP اور INF کا اہم اقدامانصاف ڈاکٹرز فورم (IDF)، ان...
26/12/2025

نوشہرہ میڈیکل کالج اور ہسپتال میں اصلاحات کے لیے انصاف ڈاکٹرز فورم، IAHP اور INF کا اہم اقدام

انصاف ڈاکٹرز فورم (IDF)، انصاف الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز (IAHP)، اور انصاف نرسنگ فورم (INF) نوشہرہ کے نمائندگان نے نوشہرہ میڈیکل کالج (NMC) کے ڈین/سی ای او سے ایک مؤثر، مثبت اور نتیجہ خیز ملاقات کی۔
یہ میٹنگ انصاف ڈاکٹرز فورم نوشہرہ کے صدر ڈاکٹر حسین احمد کی قیادت میں منعقد ہوئی۔

اس اہم ملاقات میں درج ذیل مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی:

1. ڈیمانسٹریٹرز کی ریگولرائزیشن: MTI ایکٹ کے مطابق کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ڈیمانسٹریٹرز کی مستقلی کے مطالبے پر زور دیا گیا۔

2. سیکنڈ ایئر امتحانات: OSPE میں تکنیکی خامیوں، اور طلبہ کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک جیسے مسائل پر ڈین کو آگاہ کیا گیا۔ شفافیت اور انصاف کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔

3. فائنل اور فورتھ ایئر کے جرمانے: غیر ضروری جرمانوں اور ان کے دباؤ سے طلبہ کو بچانے کے لیے حل تجویز کیا گیا۔

4. نئے وارڈز کی منظوری: Pediatrics B Ward کے قیام اور CPSP سے اس کی منظوری کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا گیا تاکہ پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے مواقع بہتر ہو سکیں۔

5. ذاتی بنیادوں پر طلبہ کو ٹارگٹ کرنے کا مسئلہ: ایسے افراد کو طلبہ کی جانچ یا ایگزام سے دور رکھنے کا مطالبہ کیا گیا جو ذاتی اختلافات کی بنیاد پر امتیازی سلوک کرتے ہیں۔
ڈین NMC کا ردِعمل:

ڈین نے تمام نکات کو سنجیدگی سے سنا اور وعدہ کیا کہ:

- طلبہ کے ساتھ انصاف کو یقینی بنایا جائے گا۔
- مستقبل میں OSPE سمیت تمام امتحانات میں شفافیت ہوگی۔
- کسی بھی فیکلٹی ممبر کو طلبہ کے ساتھ ذاتی انتقام لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
- آئندہ ڈیوٹی اسائنمنٹ میں مکمل غیر جانب داری برتی جائے گی۔

یہ میٹنگ نوشہرہ میڈیکل کالج میں تعلیمی انصاف، شفافیت، اور میرٹ کی بالادستی کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔

25/12/2025

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی سے انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے کثیر رکنی وفد کی ملاقات

مُلاقات میں صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی سمیت ایگزیکٹو کونسل کے تمام آراکین کی شرکت۔

مُلاقات میں مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مُدیر خان وزیر اور دیگر مرکزی آراکین کی خصوصی شرکت۔

پشاور: ملاقات میں صوبے میں شعبہ صحت کی بہتری سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

پشاور: سرکاری ہسپتالوں میں بیڈز، طبی سہولیات کی موجودہ استعداد اور مستقبل کی ضروریات پر غور

پشاور: وفد کی جانب سے پانچ ہزار بیڈز پر مشتمل جدید میڈیکل کمپلیکس کے قیام کے عزم کا خیرمقدم

پشاور: صوبائی حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق صحت اور تعلیم کے شعبوں کو ترجیح دے رہی ہے، وزیر اعلیٰ

پشاور: عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، سہیل آفریدی

پشاور: وزیر اعلیٰ کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی بحالی سے متعلق جائزہ اجلاس طلب کرنے کی ہدایت

پشاور: عوام کو مقامی سطح پر معیاری علاج کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ

پشاور: ہم سب نے مل کر پیٹرن انچیف انصاف ڈاکٹرز فورم عمران خان کے وژن کو عملی شکل دینی ہے، سہیل آفریدی

پشاور: ڈاکٹرز اور اساتذہ معاشرے کے اہم ستون ہیں، ان سے توقعات بھی اسی تناسب سے زیادہ ہیں، وزیر اعلیٰ

پشاور: ڈاکٹرز معاشرے کے لیے مسیحا کا کردار ادا کرتے ہیں، عوام کی صحت ایک مقدس امانت ہے، سہیل آفریدی

اجلاس کے اختتام پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبے میں صحت کے شعبے میں اصلاحات کے لیے انصاف ڈاکٹرز فورم کے مثبت، تعمیری اور فعال کردار کو سراہا اور کہا کہ حکومت ڈاکٹرز برادری کے ساتھ مل کر عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

اس موقع پر انصاف ڈاکٹرز فورم نے صوبے میں صحت کے نظام کی بہتری، ادارہ جاتی اصلاحات اور عوامی فلاح کے منصوبوں میں اپنی مکمل معاونت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انصاف ڈاکٹرز فورم ، اپنے پیٹرن انچیف عمران خان کے ویژن کے مطابق، خیبر پختونخوا میں ایک مضبوط، مؤثر اور عوام دوست ہیلتھ کیئر سسٹم کے قیام کے لیے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

📢 خوشخبری برائے طلبہ!صدر انصاف ڈاکٹر فورم نوشہرہ میڈیکل کالج بشیر خان  نے طلبہ سے وعدہ کیا تھا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی ...
18/12/2025

📢 خوشخبری برائے طلبہ!

صدر انصاف ڈاکٹر فورم نوشہرہ میڈیکل کالج بشیر خان نے طلبہ سے وعدہ کیا تھا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے تحت خیبر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور خیبر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کے فیسز میں غیر متوقع اضافے کو واپس لانے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی۔

الحمدللہ آج یہ وعدہ پورا ہو گیا!

خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے طلبہ کی آواز اور انصاف ڈاکٹرز فورم کے جدوجہد کے نتیجے میں اپنی پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے فیس میں کیا گیا اضافہ واپس لے لیا اور فیس کو پچھلے سال کی سطح پر بحال کر دیا۔

صدر انصاف ڈاکٹر فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نبی جان اور مشیرِ اطلاعات و تعلقات عام خیبرپختونخوا شفیع جان کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے ہر قدم پر طلبہ کا ساتھ دیا اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی کو فیسز میں کمی کے حوالے سے متعلقہ ہدایات جاری کی۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل




Science

As you all know, KMU has increased the fees for KIMS and KIDS this year, which is an unacceptable increase. Due to this,...
13/12/2025

As you all know, KMU has increased the fees for KIMS and KIDS this year, which is an unacceptable increase. Due to this, many deserving and hardworking people cannot take admission despite being on merit. We have received many complaints from students in this regard, and students want KMU to reduce the fees so that it does not have a negative impact on deserving people. The President of Insaf Doctor Forum NMC (Bashir Khan) and Vice President of Insaf Doctor Forum NMC (Athar Hassan) have talked to president Insaf Doctors forum kp Dr. Nabi Jan and it was informed that we are trying to make a decision in favor of the students.

   قوم کا ہر فرد آواز بلند کر رہا ہے — ہمارے قائد، ہمارے لیڈر عمران خان کو فوری رہا کیا جائے۔  ایک بے گناہ کو قید میں رک...
28/11/2025



قوم کا ہر فرد آواز بلند کر رہا ہے — ہمارے قائد، ہمارے لیڈر عمران خان کو فوری رہا کیا جائے۔
ایک بے گناہ کو قید میں رکھنا انصاف نہیں، یہ قوم اب مزید خاموش نہیں رہے گی۔
عوام کی طاقت، عوام کا فیصلہ — عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے! 🇵🇰✊🏻

🎉 Huge Congratulations to Dr. Mudassir Naseer! 🎉We are proud to announce that Dr. Mudassir Naseer, Senior Vice President...
23/11/2025

🎉 Huge Congratulations to Dr. Mudassir Naseer! 🎉

We are proud to announce that Dr. Mudassir Naseer, Senior Vice President of the House Officers Cabinet and a valued member of Insaf Doctors Forum Nowshera, has successfully passed the FCPS Part-I exam.

This achievement highlights his dedication, perseverance, and passion for medicine. We wish him all the best for his future endeavors and continued success!


#𝗜𝗗𝗙𝗡𝗼𝘄𝘀𝗵𝗲𝗿𝗮𝗠𝗲𝗱𝗶𝗰𝗮𝗹𝗖𝗼𝗹𝗹𝗲𝗴𝗲
#𝗜𝗻𝘀𝗮𝗳𝗗𝗼𝗰𝘁𝗼𝗿𝘀𝗙𝗼𝗿𝘂𝗺𝗡𝗼𝘄𝘀𝗵𝗲𝗿𝗮𝗠𝗲𝗱𝗶𝗰𝗮𝗹𝗖𝗼𝗹𝗹𝗲𝗴𝗲
#𝗜𝗗𝗙𝗞𝗣𝗠𝗲𝗱𝗶𝗮𝗖𝗲𝗹𝗹

انصاف ڈاکٹرز فورم این ایم سی اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ایم سی ڈی / کے ایم سی کا وائس چانسلر خیبرمیڈیکل یونیورسٹی سے م...
21/11/2025

انصاف ڈاکٹرز فورم این ایم سی اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ایم سی ڈی / کے ایم سی کا وائس چانسلر خیبرمیڈیکل یونیورسٹی سے ملاقات

انصاف ڈاکٹرز فورم این ایم سی اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ایم سی ڈی / کے ایم سی کے نمائندہ وفد نے وائس چانسلر کے ایم یو پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق سے اہم ملاقات کی۔

میٹنگ میں انصاف ڈاکٹرز فورم این ایم سی کے سینئر نائب صدر عتیق الرحمن، نائب صدر اطہر حسین، اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ایم سی ڈی / کے ایم سی کے صدر فقیرزادہ منیب نے شرکت کی۔

🔹 عتیق الرحمن نے نشاندہی کی کہ بلاک پیپرز کے دوران تکنیکی مسائل پیش آئے جن سے کئی طلبہ متاثر ہوئے، اور بتایا کہ سرکٹ ایک اور سرکٹ دو کے سوالات یکساں نہیں تھے۔

وفد نے VC KMU سے مطالبہ کیا کہ:

- جن طلبہ کو فیل کیا گیا ہے، ان کے تفصیلی مارکس OSPE سے پہلے جاری کیے جائیں۔
- تاکہ طلبہ ری ٹوٹلنگ کی درخواست کے بعد مارکس وقت پر دیکھ سکیں اور تیاری مؤثر طریقے سے ہو سکے۔

✅ وائس چانسلر نے توجہ سے بات سنی اور یقین دہانی کرائی کہ ان تمام مسائل کا جائزہ لیا جائے گا اور طلبہ کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔

#𝗜𝗻𝘀𝗮𝗳𝗗𝗼𝗰𝘁𝗼𝗿𝘀𝗙𝗼𝗿𝘂𝗺 #𝗜𝗗𝗙𝗞𝗵𝘆𝗯𝗲𝗿𝗣𝗮𝗸𝗵𝘁𝘂𝗻𝗸𝗵𝘄𝗮 #𝗜𝗗𝗙𝗞𝗣𝗨𝗽𝗱𝗮𝘁𝗲𝘀 #𝗜𝗗𝗙𝗞𝗣𝗠𝗲𝗱𝗶𝗮𝗖𝗲𝗹𝗹 #𝗜𝗗𝗙𝗞𝗣𝗛𝗲𝗮𝗹𝘁𝗵𝗥𝗲𝗳𝗼𝗿𝗺𝘀 #𝗜𝗻𝘀𝗮𝗳𝗗𝗼𝗰𝘁𝗼𝗿𝘀𝗙𝗼𝗿𝘂𝗺𝗡𝗼𝘄𝘀𝗵𝗲𝗿𝗮 #𝗜𝗗𝗙𝗡𝗼𝘄𝘀𝗵𝗲𝗿𝗮 #𝗜𝗗𝗙𝗡𝗼𝘄𝘀𝗵𝗲𝗿𝗮𝗠𝗲𝗱𝗶𝗰𝗮𝗹𝗖𝗼𝗹𝗹𝗲𝗴𝗲 #𝗜𝗻𝘀𝗮𝗳𝗗𝗼𝗰𝘁𝗼𝗿𝘀𝗙𝗼𝗿𝘂𝗺𝗡𝗼𝘄𝘀𝗵𝗲𝗿𝗮𝗠𝗲𝗱𝗶𝗰𝗮𝗹𝗖𝗼𝗹𝗹𝗲𝗴𝗲 #𝗜𝗗𝗙𝗡𝗠𝗖

📢 Announcement – Insaf Doctors Forum NMCInsaf Doctors Forum NMC has officially submitted a application to the Vice Chanc...
11/11/2025

📢 Announcement – Insaf Doctors Forum NMC

Insaf Doctors Forum NMC has officially submitted a application to the Vice Chancellor of Khyber Medical University (KMU), raising concerns over the recent examination issues, including technical errors and deviation of MCQs from the approved blueprint.

We have requested that:

✅ A proper review of the examination content be conducted
✅ A transparent and independent committee be formed
✅ Students’ concerns be addressed seriously to ensure fairness and justice

Insaf Doctors Forum stands firmly with the students and remains committed to transparency, merit, and academic integrity.

پیٹرن انچیف انصاف ڈاکٹرز فورم عمران خان کے ویژن کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے احکامات پر عملدرآمد کا عملی ثبوت!انصا...
03/11/2025

پیٹرن انچیف انصاف ڈاکٹرز فورم عمران خان کے ویژن کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے احکامات پر عملدرآمد کا عملی ثبوت!

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی سفارشات اور مسلسل کوششوں پر عمل کرتے ہوئے، صوبائی کابینہ کی ہدایت پر ہیلتھ فاؤنڈیشن کے تحت آؤٹ سورسڈ ہسپتالوں کے لیے 711.720 ملین روپے جاری!

یہ فیصلہ ہسپتالوں کے بہتر انتظام و انصرام، شفاف نظام، اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔ 🏥✨

انصاف ڈاکٹرز فورم ہاؤس افیسر کابینہ ایم ٹی آئی قاضی حُسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کا اعلان!انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختو...
26/10/2025

انصاف ڈاکٹرز فورم ہاؤس افیسر کابینہ ایم ٹی آئی قاضی حُسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کا اعلان!

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے ایگزیکٹو کونسل کے منظوری کے بعد انصاف ڈاکٹرز فورم ہاؤس افیسر ایم ٹی آئی قاضی حُسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کابینہ کا اعلان کردیا گیا۔

ڈاکٹر محمد ہلال خان صدر جبکہ ڈاکٹر ولید عالم خان سیکرٹری جنرل مقرر، نوٹیفیکیشن جاری!

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

25/10/2025

خیبر آمن جرگہ 🕊️

‏صوبائی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نبی جان آفریدی ‏کا خیبر آمن جرگہ میں شرکت!

سب کا ایک ہی نعرہ ہے کہ ہمیں امن چاہیئے۔

‏⁦‪ ‬⁩

Address

Qazi Hussain Ahmad Medical Complex Nowshera
Nowshera
24000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Doctors Forum Nowshera posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category