30/09/2023
Polysystic O***y Syndrome
مریض کیلیے رہنمائ
یہ معلومات اپ کیلیے ہے اگر آپ پیکوس کا شکار ہیں۔
یہ معلوماات تب بب بھی مفید ہوسکتی ہے اگر آپ کا کوئ رشت دار یا دوست اس سے متاثر ہیں۔
پیکوس کیا ہے ؟
یہ ایسی حالت ہے جو کہ آپکی ماہواری ، حمل کا نہ ہونا، ہارمونز اور آپکی ظاہری حالت یا خوبصورتی کو متاثر کرتی ہے۔
ہر 26/100 -2 خواتین اس سے متاثر ہیں
کیا ہیں؟ PCO (Ovaries)
یہ انڈے دانیاں نارمل انڈے دانیوں سے دوگنا بڑی ہوتی ہیں اور ان میں عام انڈے دانیوں کی نسبت دوگنے انڈے ہوتے ہیں۔
الٹراساونڈ پر پی سی او نظر آنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو
ہے۔ PCOS
جب تک کہ آپ کو اس کی علامت بھی ہوں۔
:کی علاماتPCOS
ماہواری کی خرابی۔
جسم پر بالوں کا زیادہ ہونا۔
سر کے بالوں کا گرنا۔
وزن میں زیادتی۔
چہرے پر کیل ، مہا سے نکلنا۔
حمل کا نہ ہونا۔
کی متاثرہ خواتین کو اکثر ہوتا ہے۔ PCOS ڈپریشن اور نفسیاتی مسئلہ
پی سی او ایس کیوں ہوتا ہے؟
اس کی وجہ اکثر نہیں معلوم ہوۂی مگرکی دفعہ فیملی میں چلتی ہے۔ اگر آپ کی امی ، خالہ یا پھپھی یا بہن اس سے متاثر ہے تو آپ کو بھی ہوسکتی ہے
اس کی علامت ابنارمل ہارمونز پر مختصر ہوتی ہے۔ٹیسٹوسٹیرون ایک ہارمون ہے جو کے انڈے داریوں سے نکلتا ہوتا ہے۔
وہ خواتین جو پی سیاو ایس کا شکار ہوتی ہیں اس کا لیول تھوڑا سا زیادہ ہوتا ہے۔
انسولین ایک ہارمون ہے شوگر لیول کو
کنٹرول کرتا ہے اگر آپ کو پی سی او ایس ہے تو آپ کا جسم انسولین کو جواب نہیں دیتا۔
اس لئے شوگر کا لیول بڑھتا رہتا ہے۔ شوگر کا لیول کنٹرول کرنے کے لیے انسولین بڑھتی چلی جاتی ہے۔
جس کی وجہ سے وزن بڑھتا ہے۔ ماہواری خراب ہوتی۔ حمل نہیں ہوتا اور اور مردوں کے ہارمونز کا لیول بڑھتا جاتا ہے۔
Pcos DIAGNOSIS (کو پہچاننا)
ا- الٹراساونڈ پر پی سی او (انڈے دانیوں میں پانی کی تھیلیاں)
دیکھنے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کو پی سی او ہے۔
ب- خواتین میں پی سی او کی علامت وزن کہ بڑھنے سے زیادہ ہوتی ہے اور وزن کے گھٹنے سے علامت بہتر ہوتی ہیں۔
آپ کو اگر ان میں سے دو معلامات ہیں تو آپ کو پی سی او ایس ہے۔
ا- ماہواری کا تھوڑا یا نہ ہونا
ب۔ جسم اور چہرے پر بال آنا یا خون کے ٹیسٹ میں ٹیسٹوسٹیرون کی مقدار زیادہ ہونا۔
ج۔ الٹراساونڈ پر پی سیاو نظر آنا۔
اگر آپ کو یہ علامات ہیں تو گائناکالوجسٹ کے پاس جائیں۔
سے آپ کی زندگی پر کیا دیرپا اثر ہو سکتا ہےPCOS
ذیا بیطس:
اگر آپکا شوگر لیول مسلسل زیادہ آتا ہے تو آپ کو ذیا بیطس ہو سکتی ہے۔دس میں سے دو خواتین جن کو پی،سی،او،ایس ہوتا ہے ذیابیطس کا شکار ہو سکتی ہیں۔ اگ آپ اس کو کنٹرول نہیں کریں گی تو آپ کے اعضاء اس سے متاثر ہو سکتے ہیں(جیسے کہ دل، گردے، آنکھیں)۔
آپ کو حمل میں بھی شوگر ہونے کا چانس زیادہ ہے، اس لیے حمل کے چھٹے مہینے میں شوگر کا چیک اپ لازمی کروائں۔
آپ کو پی،سی،او،ایس ہے تو آپ کو شوگر ہونے کا چانس زیادہ ہے اگر
آپ ا- آپ کی عمر چالیس سال سے زیادہ ہے۔
ب- آپ کے گھر والوں میں سے کسی کو شوگر ہے۔
ج- آپ کو حمل میں شوگر ہوئی۔
د- آپ کا وزن بڑھا ہوا ہے۔
اگر آپ کو ذیابیطس کی کوئی علامت محسوس ہو رہی ہے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
بلڈ پریشر کا بڑھنا اور دل کی بیماری ہونا:
سے متاثرہ خواتین کا بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے اور اس کا تعلق انسولین لیول بڑھنے سے ہے۔PCOS
بلڈپریشر کے بڑھنے سے دل کے امراض بڑھنے کا خطرہ ہے۔
کینسر:
اگر آپ کو ماہواری کم آتی ہے تو آپ رحم کے کینسر میں مبتلا ہو سکتی ہیں۔ رحم کے کینسر کو کم کرنے کے بہت سے طریقے ہیں جو آپ کی گائناکالوجسٹ آپ کو بتا سکتی ہیں۔
ہونے سے آپ کے بریسٹ کینسر یا انڈے دانی کے کینسر کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔PCOS
ڈپریشن اور موڈ میں تبدیلی:
کی علامات کی وجہ سے آپ نفسیاتی دباؤ محسوس کر سکتی ہیں۔PCOS
خراٹے لینا اور دن میں سونا:
سے تھکاوٹ اور دن میں سونے کا مسلہ ہو سکتا ہے۔PCOS
کی وجہ سے آپ اپنی صحت کیسے بہتر رکھ سکتی ہیں۔PCOS
صحت مند غذا اور ورزش:
صحت مند غذا جیسے فروٹ، سبزی اور گوشت، مچھلی، چکن، خالص آٹے کی روٹی وغیرہ۔
آپ کو میٹھا، نمک، کیفین، بیکری کی اشیاء، سوفٹ ڈرنک، جوس، ٹافی، کیک، چوکلیٹ سے مکمل پرہیز کرنا ہے۔
وقت پر صحت مند غذا خاص طور پر ناشتہ کریں۔
ورزش روز کریں آدھے گھنٹے کیلۓ۔
اپنے قد کےلحاظ سے اپنا صحیح وزن پتۂ کرنے کیلے بی ایم آي کیلکولیٹر سے چیک کریں۔ آپکا بی ایم آي 25-------18 کے درمیان ہونا چاہۓ۔
ذیابیطس اور انسولین سے مدافعت کا رسک کم کرنا۔
دل کے امراز میں کمی۔
رحم کے کینسر کا رسک کم ہونا۔
ماہواری میں باقائدگی۔
حمل ہونا۔
کیل ، مہاسے اور چہرے پر بال کم ہونا۔
موڈ اور نفسیاتی دباؤ میں کمی۔
وزن کم کنے کا آپریشن بھی آپ سوچ سکتی ہیں اگر آپکا بی ایم آي چالیس ہے۔
وزن کم کرنا بالکل بھی مشکل نہیں ہے اگر آپ میں قوت ارادی ہے۔
باقائدگی سے چیک اپ کروانا:
شوگر کا چیک اپ ہر 3۔۔۔۔۔۔۔1 سال میں کروائں۔
آپ کو ہر 3 ماہ میں ماہواری آنی چاہۓ۔ اگر نہیں آتی تو آپ کینسر کا شکار ہو سکتی ہیں۔ اپنی گائناکالوجسٹ سے مشورہ کریں۔
اگر آپکا بلڈپریشر ہائی رہتا ہے تو باقائدگی سے چیک کروائں۔
اگر آپ ڈپریشن اور نفسیاتی دباؤ کا شکار ہیں تو ابھی اپنے سائیکیٹرسٹ
سے رابطہ کریں۔
FOR APPOINTMENT!
CALL NOW: 0307 7738777
WHATSAPP: 0307 7738777
Dr Saba Alam
M.B.B.S (K E M U)
F.C.P.S (GYNAE , OBS)
M.R.C.O.G (ENGLAND)
MASTERS IN INFERTILITY (ENGLAND)
CONSULTANT LAPAROSCOPIC GYNECOLOGIST
MEMBER OF ROYAL COLLEGE OF OBSTETRICIANS
AND GYNECOLOGIST
Ex - Consultant National Hospital Al-Riyadh
Saudi Arabia
NOW CONSULTING AT
NATIONAL CARE HOSPITAL (Faisalabad Road OKARA)