12/11/2025
❤️
(ھومیو پیتھک علاج.
🫀 تعارف
دل کی دھڑکن کے ساتھ زندگی مشروط ہے۔ ہمارے دل کی دھڑکن کی ایک منٹ میں رینج 60 سے 100 تک ہو سکتی ہے۔ اور ایک منٹ میں 72 بار دھڑکن کو درست شمار کیا جاتا ہے۔ دل ایک ایسا عضو ہے جو دماغ کے بغیر بھی 20 منٹ تک زندہ رہ سکتا ہے۔
🧠 دماغ اور دل کا تعلق
ہمارے دماغ کے دو نرو سمپیتھیٹک اور پیرا سمپیتھٹک ہیں جن دل کی دھڑکن کو کنٹرول کرتے ہیں۔ دماغ اور دل کے درمیان ہمارا سپائنل کارڈ وہ رابطہ ہے جس کے ذریعے دماغ دل کی دھڑکن کو کنٹرول کرتا ہے۔
ہمارے جسم کے بلڈ سٹریم میں دو ہارمون اپینفرائن اور نوریپن انفرائن (Caticilamines) گردش کرتے ہیں جو سمپیتھک اور پیراسمپیتھٹک نرو کے ذریعے دل کی دھڑکن کو کنٹرول کرتے ہیں۔
⚠️ دل کی کمزوری اور پیس میکر
جب ہمارے دل کے سیل کسی وجہ سے کمزور ہو جاتے ہیں تو اس کی دھڑکن بھی کمزور ہو جاتی ہے جس سے اس کی خون کو پمپ (Synchronized Pumping) کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔
اس کمی کو پورا کرنے کے لیے جدید میڈیکل میں ایک چھوٹی سی ڈیوائس جسے پیس میکر کہا جاتا ہے انسانی جسم میں لگا دیا جاتا ہے جو دل کی دھڑکن کو کنٹرول کرتا ہے۔
🌿 ھومیوپیتھک علاج اور ادویات
دل کے ایسے معاملات میں دل کی مضبوطی کے لیے ہومیو پیتھی دوا کریٹیگس مدر ٹینچر کے ذریعے دل کی دیواروں کو مضبوط بناتے ہیں اور بڑھے ہوئے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتے ہیں۔
اسی طرح راوولفیا بھی بڑھے ہوئے بلڈ پریشر کے لیے زبردست ہے۔
البتہ سن یاس کے دور میں خواتین کے دل کی دھڑکن اور گھبراہٹ کے لیے لیکیسس بہترین ہے۔
🩸 کم بلڈ پریشر میں
جب بلڈپریشر کم ہوتا ہے تو اسے بڑھانے کے لیے کیکٹس گرینڈی استعمال کرتے ہیں۔
⚡ پیس میکر کے متبادل کے طور پر
جب دل کی دھڑکن کا معاملہ ہو اور بات پیس میکر تک پہنچ جائے تو ہم مریض کو اس رسک آور خرچے سے بچانے کے لیے ہومیو پیتھک دوا ڈیجیٹیلس 200 کو دل کی سکڑنے کی طاقت کو بڑھانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
(نوٹ: جب دل کی دھڑکن 80 پر آ جائے تو اس دوا کو بند کر دینا چاہیے۔)
💓 بڑھی ہوئی دھڑکن کے لیے
اور بڑھی ہوئی دھڑکن کو کنٹرول کرنے کے لیے جیلسیمیم کو استعمال کرتے ہیں۔
🫁 دھڑکن سینے اور سر میں محسوس ہو
جب دل کی دھڑکن سینے اور سر تک محسوس ہو تو سپائیجیلیا 30 سے 200 فوری کنٹرول کرتی ہے۔
اور اس طرح یہ یہ میڈیسن ہارٹ انلاجمنٹ کی بھی بہترین دوا ہے۔
⚔️ دل کا درد کمر تک جانا
جب دل کا درد کمر میں پیچھے کندھے کے قریب جائے تو لاروسیراس 30 بہترین کام کرتی ہے۔
🫀 والو کی چپچپاہٹ اور چربی کا بگاڑ
مرکسال اور کلکیریا کارب دل کے والو میں چپچپاہٹ اور چربی کے بگاڑ کو درست کرتی ہیں۔
🩸 پھیپھڑوں پر اثر کے ساتھ
جب دل کی کمزوری کی وجہ سے پھیپھڑے متاثر ہوں اور تھوک میں خون کی رنگت آئے تو بھی کلکیریا کارب ہی دوا بنتی ہے۔
البتہ تھوک میں خون کی دھاری ہو اور شدید ٹھنڈے پانی کی پیاس ہو تو دوا فاسفورس ہوا کرتی ہے۔
✍️ خلاصہ
بات تو دل کے پیس میکر کی تھی لیکن بات کرتے کرتے کئی دریچے کھل گئے۔ امید ہے کہ گروپ کے دوستوں نے ضرور کچھ بہتر سیکھنے کا موقع پایا ہوگا۔
اپنی پریکٹس میں میں نے ان ہی ادویات کے ذریعے بہت سے ایسے لوگوں کو پھر سے بغیر پیس میکر کے نارمل زندگی گزارنے میں مدد کی اور ان کا بہت سا پیسہ بھی بچایا اور بہت سے خوفوں سے بھی بچایا۔
ھومیو پیتھی اور ہنمن کے ہم احسان مند ہیں۔ اور آپ دوستوں کے بھی شکر گزار ہیں جو اپنے قیمتی وقت میں سے فاسٹ گروپ کی پوسٹ کو وقت دیتے ہیں۔
⚙️کریٹیگس
دل کے پٹھوں میں آکسیجن کی فراہمی بڑھاتا ہے اور پمپنگ بہتر کرتا ہے۔
راوولفیا
بلڈ پریشر کم کرتا ہے اور خون کی روانی متوازن کرتا ہے۔
لیکسیس
خون کے بہاؤ کو بہتر کر کے دل کی کارکردگی بڑھاتا ہے۔
کیکٹس گرینڈی
کم بلڈ پریشر میں دل کے سکڑاؤ کو سہارا دیتا ہے۔
ڈیجیٹیلس
دل کی سکڑنے کی طاقت بڑھاتا ہے، دھڑکن کو مضبوط کرتا ہے۔
جیلسیمیم
اعصابی دباؤ کم کر کے تیز دھڑکن کو کنٹرول کرتا ہے۔
سپائیجیلیا
دل کے اعصاب کو ریلیکس کر کے دھڑکن کی شدت کم کرتا ہے۔
لاروسیراس
خون میں آکسیجن کی کمی کم کر کے درد میں آرام دیتا ہے۔
مرکسال & کلکیریا کارب
والو کی چپچپاہٹ اور چربی کا بگاڑ درست کرتے ہیں۔
فاسفورس
خون کی باریک نالیوں کو مضبوط کر کے بلیڈنگ کم کرتا ہے۔