Tariq Herbal

Tariq Herbal Tariq Herbal is a natural health and wellness company dedicated to providing the highest quality.

27/01/2023
Toothache :دانت درد اور ماسخورہ :سپرٹ دس گرامست پودینہ دوگرام ست اجوائن دوگرامکا فور دو گرام  لونگ دو گرام رتن جوت دو گر...
23/01/2023

Toothache :

دانت درد اور ماسخورہ :

سپرٹ دس گرام
ست پودینہ دوگرام
ست اجوائن دوگرام
کا فور دو گرام
لونگ دو گرام
رتن جوت دو گرام
نوشادر ٹھیکری دو گرام

ترکیب تیاری :
ست اور کافور ملا لیں جب حل ہو جائیں ۔سپرٹ ملا لیں ۔
کوٹنے والی اشیاء کوٹ کر ملا لیں ۔

استعمال :
روئ سے دو قطرے لگا کر کھوڑ میں رکھیں اور سائڈوں پے بھی لگا دیں۔

فواٸد :
فوری دانت درد بند ہوجاٸے گا
مریض روتا آٸے گا اور ہنستا جاٸے گا

روحانی علاج :
اس تحریر میں دانتوں کے درد کے لئے یا داڑھ میں درد کے لئے دعا پیش کررہے ہیں درد کسی بھی قسم کا ہو دانتوں یا داڑھ میں درد کے لئے ظائف پیش کیا جارہا ہے یہ وظائف بہت ہی کمال کا ہے شدید قسم کا درد بھی فورا ختم ہوجائے گا تو اگر آپ دانتوں یا داڑھ درد دے فوری نجات چاہتے ہیں تو اس وظاٸف کو ذہن نشین کر لیجئے۔

آپ نے کھال کے اوپر سے انگلی سے دبانا ہے اس دانت کو اس داڑھ کو تو انگلی سے دبانے کے بعد یہ آیت مبارکہ کو سات بار پڑھنا ہے اول و آخر درود پاک پڑھنا ہے

قُلْ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْشَاَكُمْ وَ جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْـٕدَةَؕ-قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ(۲۳)

بہت ہی آسان آیت مبارکہ ہے آپ نے پریشان نہیں ہونا دیکھ کر پڑھ لیجئے اس آیت مبارکہ کو آپ نے صرف اور صرف سات مرتبہ پڑھنا ہے سات سیکنڈ کا یہ عمل ہے اول و آخر ایک ایک مرتبہ درود پاک لازمی پڑھیئے گا انشاء اللہ عزوجل دانتوں میں یا داڑھ میں کسی بھی قسم کا درد ہوا فورا آرام ہوجائے گا بڑا طاقتور عمل ہے آپ نے لازمی اس آیت مبارکہ کو یاد کرلیں یاد نہیں ہوتا تو دیکھ کر پڑھ لیا کریں آپ کو اس سے بہت فائدہ ہوگا ۔

حکیم چوھدری طارق حسین
Whatsapp Tariq Herbal
0301 6903980

Prescription for loose motion and diarrhea : نسخہ پیچش و دست :( ہر قسم سے فوری نجات )کلونجی پانچ تولہ  اجوائن دیسی دس تو...
23/01/2023

Prescription for loose motion and diarrhea :

نسخہ پیچش و دست :
( ہر قسم سے فوری نجات )

کلونجی پانچ تولہ
اجوائن دیسی دس تولہ

ترکیب تیاری :
دونوں کا باریک سفوف بناکر مکس کرلیں.

استعمال :
بچوں کو ایک چٹکی اور بڑوں کو 500 ایم جی دہی کے ساتھ دیں

فواٸد :
ایک ہی خوراک سے پیچش ختم ہوجائیگی , شاید ہی دوسری خوراک کی نوبت آئے , احتیاطا دو خوراک دے دیں.
میرا 15 سال سے تجربہ ہے , جب سے بنایا ہے کسی دوسرے نسخے کی ضرورت پیش نہیں آئی, چاہے جتنی پرانی پیچش ہو , پانچ دس سال سے علاج کرواکر مریض تھک چکا ہو ۔ وہ اللہ کے فضل سے ایک دو خوراک میں ٹھیک ہوجاتے ہیں.سینکڑوں نہیں ہزاروں مریض اس نسخہ کی بدولت ٹھیک ہوچکے ہیں .

پیچش :

(dysentery) ایسے مرض کو کہتے ہیں کہ جب آنتوں میں شوزش (inflammation) کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہو اور اس حالت میں عام طور اسہال کی کیفیت بھی نمودار ہوجاتی ہے لیکن لازمی نہیں کہ ہمیشہ ایسا ہوتا ہو۔ آنتوں کی سوزش عام طور پر اس آنت کے حصے میں زیادہ دیکھنے میں آتی ہے جسے قولون (colon) کہتے ہیں۔ پیچش کی کیفت میں پیٹ میں مروڑ (cramp)، درد، متلی (nausia) اور قے کی علامات بھی ظاہر ہوسکتی ہیں۔ مزید یہ کہ پیچش میں جو اسہال ہوتا ہے اس میں سوزش یا التہاب کے باعث ہونے والی نسیجی توڑ پھوڑ کی وجہ سے چکناہٹ (mucus) اور خون کی ملاوٹ بھی نظر آسکتی ہے۔ پیچش متعدد اقسام کے خردنامیوں (microorganisms) کی وجہ سے پیدا ہوسکتی ہے جن میں virus، اوالین (protozoa)، جراثیم (bacteria) اور طفیلیوں (parasite) وغیرہ کے ساتھ ساتھ کیمیائی خراشین (irritants) بھی شامل ہوسکتے ہیں۔ پیچش کی نہایت عام اقسام میں جراثیم shigella کی وجہ سے ہونے والی عصوی پیچش (bacillary dysentery) اور طفیلیہ امیبہ (ameba) کی وجہ سے ہونے والی امیبی پیچش (amebic dysentery) شامل ہیں۔
حکیم چوھدری طارق حسین
Whatsapp Tariq Herbal
0301 6903980

14 Ways to Lose Fat :شادی سے پہلے موٹاپا کم کرنے کے 14 طریقے :موٹاپا :ایک مکمل اور خوبصورت دلہن کیلئے نہ صرف بہترین لباس...
23/01/2023

14 Ways to Lose Fat :
شادی سے پہلے موٹاپا کم کرنے کے 14 طریقے :

موٹاپا :
ایک مکمل اور خوبصورت دلہن کیلئے نہ صرف بہترین لباس، خوبصورت جیولری اور دلکش انداز لازمی تصور کیا جاتا ہے بلکہ ایک آئیڈیل ویٹ (وزن ) بھی ضروری ہے اور اس خواہش کی تکمیل کیلئے شادی سے پہلے ہر دلہن کے سر پر وزن کم کرنے کی دھن سوار ہوجاتی ہے۔ اگر آپ کو بھی اسی صورتحال کا سامنا ہےتو شادی سے کم ازکم 6سے 8ہفتے پہلے ایکٹو ہوجائیے۔

ہر دلہن کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنےبناؤ سنگھار کے حوالے سے ایسے بہترین لباس اور میک اَپ لُک کا انتخاب کرے، جو اس کو خوبصورت و پرکشش روپ عطا کرے لیکن اس خوبصورتی سے قبل جو چیز زیادہ اہم ہے وہ آپ کا باڈی پوسچر ہے۔ اگر آپ کا باڈی پوسچر خوبصورت اور متوازن نہیں ہے تو ذیل میں دیے گئے اسٹیپس پر باقاعدگی سے عمل کرکے آپ شادی والے دن لمبی، دبلی اور مزید جاذبِ نظر لگ سکتی ہیں۔ کن عوامل کے ذریعے وزن میں کمی کی جاسکتی ہے، یہ ہم آپ کو بتائیں گے۔

1 ورزش سے وزن کم کریں
2 ڈائٹ پلان
3 کیلوریز کا خیال رکھیں
4 ذہنی دباؤ سے بچنے کی کوشش کریں
5 بھرپور نیند لیں
6 چینی کا استعمال ترک کرنا
7 بغیر چھنا آٹا
8 کافی پینا
9 پانی کا استعمال
10 پروٹین کا استعمال
11 چھوٹے برتن کا استعمال
12 فائبر زیادہ مقدار میں کھائیں
13 پرو بائیوٹک فوڈز
14 کاربوہائیڈریٹ کی مقدار کم کر دیں

1 ورزش سے وزن کم کریں
شادی والے دن دبلا پتلا اور سلم نظر آنے کے لیے ورزش بے حد ضروری ہے ۔ اس سے نہ صرف وزن کم کیا جاسکتا ہے بلکہ فٹنس اور فعالیت بھی برقرار رکھی جاسکتی ہے۔ ساتھ ہی اس جسمانی سرگرمی کے ذریعے جسم میں توانائی کی سطح بھی بڑھ جاتی ہے۔

شادی سے کم از کم ایک سے دو ماہ پہلے ورزش کرنا شروع کردیں۔ کچھ ایسی ورزش ہوتی ہیں جن کو صرف 14منٹ درکار ہوتے ہیں اور ان چند منٹوں کے دوران کی گئی ورزش ایک مہینے میں ہی آپ کے وزن میں خاصی کمی کا باعث بنے گی۔

ہر ورزش کے لیے دو منٹ مختص کریں۔ وزن کم کرنے کے لیے جسمانی ورزش بہت مددگار ثابت ہوتی ہے مگر اس کو بھی حد سے زیادہ کرنا چہرے کے لیے زیادہ مناسب نہیں ہوتی ہے- اس کے علاوہ شادی کی مصروفیات میں اس کے لیے وقت نکالنا بھی دشوار ہو سکتا ہے مگر اس ایک مہینے میں صبح یا شام کسی ایک وقت تیز واک ضرور کریں آدھے گھنٹے کی واک آپ کے جسم اور صحت پر بہت مثبت اثرات مرتب کر سکتی۔

2 ڈائٹ پلان
وزن کو کم کرنے کے لیے ایک ایسا ڈائٹ پلان تشکیل دیں جس کو تشکیل دیتے ہوئے اپنے پیش نظر صرف وزن کی کمی نہ رکھیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں اور اس پلان پر شادی سے ایک مہینہ قبل سے عمل پیرا ہونا شروع کر دیں تاکہ ڈائٹ کے مثبت اثرات حاصل کر سکیں۔ ایکسرسائز کے علاوہ جو ایک اور چیز اہم ہے، وہ آپ کا ڈائٹ پلان ہے۔ وزن کم کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ کھانا پینا چھوڑ دیا جائے اور جسم کو درکار لازمی غذائیت بھی فراہم نہ کی جائے۔ اسی لیے شادی کی ویڈیو یا تصاویر میں دبلی پتلی نظر آنے سے بہتر ہے کہ صحت مند نظر آئیں۔

آپ معالج کے مشورے سے بھرپور ڈائٹ کے ساتھ کچھ ایکسرسائز کرسکتی ہیں تاکہ آپ کے چہرے کی دلکشی اور بالوں کی مضبوطی ور گھنے پن میں کسی قسم کی کمی نہ پائے۔ علاوہ ازیں دوران ڈائٹ جن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے وہ ذیل میں درج ہیں۔
کم کھائیں لیکن اپنے ڈائٹ چارٹ میں زیادہ غذائیں شامل کریں
دن بھر کی غذا میں پھلوں اور سبزیوں کا اضافہ کیجیے۔
چینی اور ریفائنڈ کاربوہائیڈریٹ کی مقدار کم کردیں۔
شادی سے ایک مہینے قبل شروع کیے جانے والے اس ڈائٹ پلان کو سادہ سے سادہ رکھیں اور اس میں کسی ایسے جز کا استعمال نہ کریں جس کے بارے میں آپ نے لوگوں سے تو سنا ہو مگر خود اس کا استعمال کبھی نہ کیا ہو- اس میں سبزیاں ، پھل اور پروٹین کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں مگر ان کی تیاری میں آئل کے استعمال اور فالتو نمک اور چینی کے استعمال سے پرہیز کریں-

3 کیلوریز کا خیال رکھیں
عام صحت مند لڑکی کو دن بھر میں 2200 کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے اس وجہ سے اپنے ڈائٹ پلان کی تیاری میں اس بات کا خیال رکھیں کہ دن بھر میں اتنی کیلوریز کسی نہ کسی صورت میں ضرور استعمال کریں اور کوشش کریں کہ جسم کو اتنی توانائی لازمی طور پر میسر ہو کیلوریز کی کمی کا براہ راست اثر آپ کے چہرے پر پڑتا ہے اور اس کی تازگی متاثر ہو سکتی ہے-

وزن کے بڑھنے میں کیلوریز کا براہِ راست کردار ہوتا ہے، مثلاً آپ کتنی کیلوریز کھاتےہیں، اس میں سے کتنی کیلوریز آپ جسمانی مشقت کے ذریعے استعمال کرتے ہیں اور کتنی آپ کے جسم میں بچ جاتی ہیں۔ آپ کو استعمال ہونے والی کیلوریز میں سے جسم میں بچ جانے والی کیلوریز میں توازن پیدا کرنا ہے۔ اگر آپ اپنے جسم میں ضرورت سے زیادہ کیلوریز بچا رہے ہیں اور انھیں جسمانی مشقت کے ذریعے استعمال نہیں کررہے تو یقیناً آپ کا وزن بڑھنا شروع ہوجائے گا۔ اپنا غذائی چارٹ بنائیں، جس میں ہر چیز کے سامنے اس کی کیلوریز درج ہوں۔ مثلاً، چینی، سوفٹ ڈرنکس اورپروسیسڈ ویجیٹیبل گھی میں بہت زیادہ کیلوریز ہوتی ہیں۔ اپنی غذا میں تازہ پھل اور سبزیاں شامل کریں، پروسیسڈ گھی اور چینی کا استعمال کم کریں اور جتنی کیلوریز کھائیں، انھیں جلانے کا انتظام بھی کریں۔

4 ذہنی دباؤ سے بچنے کی کوشش کریں
شادی جس کے لغوی معنی خوشی کے ہیں اور اپنی خوشی کے اس دن کو بھرپور طریقے سے منانے کے لیے اور اس کی تیاری کے لیے ضروری ہے کہ آپ ہر طرح کے ذہنی دباؤ سے خود کو بچائیں کیوں کہ ایک جانب تو اس کے سبب انسان کے وزن میں تیزی سے اضافہ ہو جاتا ہے جب کہ دوسری جانب اس سے چہرے کی چمک دمک بھی ماند پڑ سکتی ہے- ذہنی دبائو کو کم کرنے کے لیے ورزش کریں کیوں کہ ورزش کرنے سے تناؤ کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔ خاص طور پر یوگا، مراقبہ، یا تازہ ہوا میں چلنا۔

5 بھرپور نیند لیں
شادی سے قبل ہونے والے فانکشن اکثر جگ راتوں کا باعث ہوتے ہیں مگر اس کے سبب ایک جانب تو دلہن کی نیند پوری نہیں ہو پاتی تھکن کے سبب آنکھوں کے نیچے حلقے پڑ جاتے ہیں اور کم خوابی کے باعث وزن میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے اس وجہ سے کوشش یہ کی جائے کہ نیند کے معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے-

6 چینی کا استعمال ترک کرنا
کسی بھی کھانے پینے کی چیز میں اضافی مٹھاس کے لیے چینی کا استعمال ترک کر دینا چاہیے۔ اپنی چائے یا کافی میں بھی چینی کا استعمال ہر گز نہ کریں۔

7 بغیر چھنا آٹا
زیادہ باریک آٹا استعمال نہ کریں۔ اس کی بجائے بغیر چھنا ہوا آٹا وزن کم کرنے کے لیے استعمال کریں۔

8 کافی پینا
کافی کے بہت سے فوائد ھیں ایک اس کا ایک فائدہ یہ بھی ھے کہ موٹاپا کم کرتی ھے بشرطیکہ اسے بہت کم مٹھاس کے ساتھ یا اس کے بغیر لیا جائے۔

9 پانی کا استعمال
وزن کم کرنے کے لیے پانی کھانے سے آدھ گھنٹہ پہلے پینا موٹاپا کم کرنے کے طریقوں میں سے مؤثّر ترین طریقہ ہے اور یہ بات ایک تحقیق سے ثابت ھوئی ہے کہ کھانے سے پہلے پانی پینے والے افراد ایسا نہ کرنے والوں کے مقابلے میں اپنا وزن 44 فیصد تک زیادہ کم کر سکتے ہیں۔ بہت سادہ یا لیموں پانی پینا نہ بھولیں ، اس سے آپ کو ہائیڈریٹ رہتا ہے اور آپ اپنے جسم سے نمک نکال سکتے ہیں تاکہ آپ کی شادی کے دن پھول نہ پڑے ۔

10 پروٹین کا استعمال
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ناشتے میں اناج سے بنی اشیا کی جگہ انڈے یا کوئی بھی پروٹین اور کیلشیم سے بھرپور غذا کھانا زیادہ فائدہ مند ھے یہ جسم میں اگلے کئی گھنٹے تک غذائی حرارے لینے کی ضرورت کو کم کردیتا ہے جسکی وجہ سے جسم میں پہلے سے موجود چربی استعمال میں لا کر موٹاپا کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

پیٹ بھرنے اور بھوک کے احساس کو کم کرنے کےلیے پروٹین کھائیں یہ بھوک کے ہارمونز کو منظم کرتا ہے۔ پروٹین سے بھرپور ناشتے کے لیے اچھے انتخاب میں انڈے، جو، خشک میوه جات، بیجوں کا رس، دلیہ اور چیا بیج کا حلوہ شامل ہیں۔

11 چھوٹے برتن کا استعمال
چھوٹی پلیٹ کا استعمال کھانا کم کھانے کا ایک طریقہ ہے۔ اور جب کھانا تھوڑا کھایا جائے تو جسم موجود چربی استعمال ہو کر موٹاپا کم کرنے میں مدد کرتی ھے۔

12 فائبر زیادہ مقدار میں کھائیں
اپنی غذا میں بہت سارے فائبر کو شامل کرنا وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ ان ان کھانوں میں فائبر کی زیادہ مقدار ہوتی ہے۔ اناج، گندم کا پاستا، اناج کی روٹی، جو، پھل اور سبزیاں جیسے مٹر، پھلیاں، گری دار میوے اور بیج وغیرہ کا استعمال فائدہ مند ہے۔

13 پرو بائیوٹک فوڈز
کچھ اچھے بیکٹیریا کی افزائش اور سرگرمیوں کو بڑھاتے ہیں، جو وزن پر قابو پانے میں مدد دیتے ہیں۔ بہت سے پھلوں اور سبزیوں میں خاص طور پر ڈینڈیلیون جڑیں، آرٹچیکس، پیاز، لہسن، کیلے اور ایواکاڈ میں پائے جاتے ہیں۔ نیز کچھ اناج میں بھی ہوتے ہیں جیسے جو وغیرہ میں۔

14 کاربوہائیڈریٹ کی مقدار کم کر دیں
کاربوہائیڈریٹ انتہائی پروسس شدہ کھانوں میں ہوتا ہے جس میں ریشہ اور غذائی اجزا کی کمی ہوتی ہے۔ ان میں سفید چاول، روٹی اور پاستا شامل ہیں۔ پروسس شدہ اور شکر دار کھانوں کی جگہ صحت بخش کھانوں کی سفارش کی جاتی ہے جن میں چاول، روٹی اور پاستا سارا اناج سے بنایا گیا۔ سفید چاول کی جگہ پھل، گری دار میوے اور بیج۔ چینی یانمکین اشیاء کی جگہ جڑی بوٹیوں کی چائے اور پانی ستعمال کریں۔

یونانی نسخہ وزن کم کرنے کے لیے :

ھوالشافی 🤲🏻 🕋*

آبِ افتیمون۔۔.........500گرام
(آکاس بیل کا پانی)
(امر بیل کا پانی)
افسنتین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔120گرام
جڑ سنبھلو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔120گرام
کلونجی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔120گرام
گودا تمہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔120گرام
کٹکی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔120گرام
دانہ الائچی خورد۔۔۔۔70گرام
ھیرا ھینگ خالص۔۔۔10گرام
سوڈا شیریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔100گرام

*ترکیب تیاری*👇
سوڈے کے علاوہ تمام اشیاء کو دادڑ کر کے کسی ٹرے یا پرات میں ڈال کر امر بیل کے پانی کو اِن میں تر بتر کر کے سائے میں خشک کر لیں۔۔۔
جب خشک ھو جائے تو۔۔۔فل باریک کر کے۔۔۔۔سوڈا مکس کر لیں اچھی طرح۔۔۔۔دوا تیار ھے۔

*تر کیب استعمال*👇
زیادہ موٹے مریضوں کو 3گرام دوا ناشتے کے 1گھنٹہ بعد اور رات سوتے وقت۔۔۔۔ہمراہ پانی
اور
صرف پیٹ بڑا ھونے کی صورت میں روزانہ ناشتے کے 1گھنٹہ بعد ایک خوراک۔۔۔۔
ایک ھفتہ کھلا کر 2دن کا وقفہ کریں
انشااللہ 1 سے ڈیڑھ ماہ میں مریض لُڈیاں ڈالے گا۔🤓🌹
اور
*میرے پیارے تایا ابو جان سید محمد خلیل حسین کاظمی شاہ صاحب فرماتے ھیں*
کہ
مَرد و عورت کو پنسل کی طرح سمارٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ھے یہ نُسخہ۔۔۔۔الحمد للہ۔۔۔۔

اور
یاد رھے کہ موٹاپے کے علاج میں مریض کو۔۔۔۔
چینی اور چینی سے بنی اشیاء۔۔۔۔
بیکری کی بنی اشیاء۔۔۔۔
تمام کاربونیٹڈ واٹرز اور بادی والی اشیاء سے پرھیز لازمی کروائیں۔۔۔❌
اور مریض سے کہیں کہ روزانہ 30 منٹ تیز پیدل چلے۔۔۔۔🏃‍♂️

🩺ڈاکٹر حکیم سید ایم این اے کاظمی
Whatsapp Tariq Herbal
0301 6903980

شیاٹیکا:( کا مجرب و آزمودہ علاج )زعفرانمصطگی عام کوئٹہ والیہیرا ہینگترکیب تیاری : تینوں برابر وزن پیس کر  پانی کی مدد سے...
23/01/2023

شیاٹیکا:

( کا مجرب و آزمودہ علاج )

زعفران
مصطگی عام کوئٹہ والی
ہیرا ہینگ

ترکیب تیاری :
تینوں برابر وزن پیس کر پانی کی مدد سے مرچ سیاہ برابر گولیاں بنا لیں

استعمال :
ایک ایک گولی صبح شام بعد از غذاء ہمراہ دودھ پتی لیں

فواٸد :
15 دن ان شاءاللہ ہمیشہ کیلۓ مرض ٹھیک ہو جائیگا
انجکشن کی سی تاثیر رکھنے والی دوا ہے ۔۔فورا درد کو افاقہ ہوتا ہے
یہ نسخہ دائیں اور بائیں دونوں طرف ہی کام کرتا ہے۔۔اور بعض اتنے پرانے مریض اس سے ٹھیک ہوۓ ہیں جو سالوں سے بستر پر تھے چل پھر نہی سکتے تھے اللہ پاک نے شفاء دی ۔اب وہ لوگ میرے لۓ وجہ عزت و شہرت ہیں

حکیم چوھدری طارق حسین
Whatsapp Tariq Herbal
0301 6903980

Ear pain and suppurationشفإ کان درد :بادام روغن 50گرامآب برگ بھنگ مقطر 50گرامترکیب تیاری :بادام روغن کو آگ پررکھ کر آب ...
23/01/2023

Ear pain and suppuration
شفإ کان درد :

بادام روغن 50گرام
آب برگ بھنگ مقطر 50گرام

ترکیب تیاری :
بادام روغن کو آگ پررکھ کر آب برگ بھنگ ڈال کر پانی کو جلا لیں
ٹھنڈا ھونے پر شیشی میں محفوظ کر لیں

ترکیب استعمال :
ایک سے دو قطرے کان میں ڈالیں

فوائد :
کان بہنے کان درد کا شفاء برق علاج ہے

حکیم چوھدری طارق حسین

Benefits of Copper :جسم انسانی میں کاپر ( یعنی تانبا ) کا کردار :1 کاپر کی کمی کی علامات :2 کشتہ تانبا استعمال کرنے کے ف...
22/01/2023

Benefits of Copper :

جسم انسانی میں کاپر ( یعنی تانبا ) کا کردار :

1 کاپر کی کمی کی علامات :
2 کشتہ تانبا استعمال کرنے کے فاٸدے :

1 تانبہ کی کمی کی علامات ..
تھکاوٹ اور کمزوری محسوس کرنا
خون میں ریڈ سیلز اور واءیٹ سیلز دونوں کی کمی ہونا
اکثر و بیشتر اندرونی و بیرونی انفیکشن ہو جانا
ہاتھ پاؤں میں سوئیاں چبھتی محسوس ہونا
مسلز کمزور اور ڈھیلے ڈھالے ہونا
بال کمزور اور بے رونق ہونا
ہڈیاں بھدی اور کمزور ہونا
وقت سے پہلے بال سفید ہونا
جلد کا رنگ بے رونق زردی مائل ہونا
چہرے کی رنگت بے رونق ہوجانا
اعصاب اور حرام مغز کے مسائل ہونا
انتشار اور ٹاٸمنگ کی کمی ہوجانا
گردے کمزور ہوجانا
وزن روز بروز کم ہونا

2 کشتہ تانبا کے فاٸدے :

بالوں کو سیاہ کرتا ہے
خون کی کمی کو کچھ دن کے استعمال میں پورا کرتا ہے
چہرے کو چمکدار اور گلابی کرتا ہے
زخموں کو جلد ٹھیک کرتا ہے
اعصاب کو طاقت دیتا ہے
ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے
اعصابی اور جوڑوں کی دردوں کو ختم کرتا ہے
ہڈیوں کو لوہے کی طرح مضبوط کرتا ہے
اینٹی آکسیڈینٹ ہونے کی وجہ سے انسان کو بوڑھا نہیں ہونے دیتا
جلد کو جوان رکھتا ہے جُریاں نہیں آنے دیتا
آنکھوں کو بے حد طاقت دیتا ہے
سیکسیل فواٸد ۔
جریان و اح**ام کو چند دن کے استعمال میں ختم کردیتا ہے
لیکوریا چند دن کے استعمال سے ختم کردیتا ہے
سرعت انزال دور بھاگ جاتا ہے امساک اور ٹاٸمنگ پر تانبا سے بڑھ کر کوٸی چیز کام نہیں کرتی ۔
ٹیسٹوسٹیرون لیول کو بڑھا کر نفس میں سختی اور انتشار بچپن کی طرح طاقت ور کردیتا ہے

نوٹ ۔۔
کاپر انسانی جسم کے لیے ضروری منرلز ہے یہ انسانی جسم کے لیے بہت زیادہ فاٸدہ مند ہے
جو لوگ کہتے ہیں کہ کشتہ تانبہ نقصان دے ہے وہ بکواس کرتے ہیں
نیویارک کی انٹرنیشنل ریسرچ کاپر یعنی تانبا پر گوگل پر پڑھ سکتے ہیں گوگل پر جاگر تانبا کے برتن میں پانی پینے کے فاٸدے ہی پڑھ لیں تو آپ تانبا استعمال کرنے پر فوقیت دیں گے ۔۔
گوگل کی ریسرچ نیچے کاپی کررہا ہوں ۔۔
👇👇👇 👇👇👇

نیویارک: قدیم زمانے میں پانی کو تانبے کے برتنوں میں محفوظ رکھنے کا رواج تھا لیکن اس اہم دھات کی جگہ ملاوٹ شدہ زہریلے کیمیکلز سے تیار کردہ پلاسٹک کے برتنوں نے لے لی ہے تاہم تانبے کی افادیت سے انکار ممکن نہیں۔

دور حاضر میں پانی کو صاف اور جراثیم سے پاک بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال ہوتا ہے لیکن ہمارے آباؤ اجداد تانبے کے برتن میں پانی رکھتے اور اسی دھات کے بنے برتن سے پانی پیتے تھے کیونکہ قدرتی طور پر اس میں جراثیم کی افزائش نہیں ہوتی اور نہ ہی اس میں پھپھوندی لگتی ہے جب کہ پانی کا ذائقہ اور رنگ بھی تبدیل نہیں ہوتا۔

ویسے تو تابنے کے برتن میں پانی جمع کرنے کا رواج ختم ہوگیا ہے تاہم حیران کن طور پر یہ پانی کو قدرتی طور پر صاف رکھتا ہے۔ یہ پانی میں موجود مضرِ صحت جراثیم اور پھپھوندی کا ازخود خاتمہ کرکے پانی کو صاف اور تازہ رکھتا ہے۔ تانبے میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو تندرست اور صحت مند جسم کے لیے انتہائی ضروری ہوتے ہیں۔ تانبا اینٹی مائیکرو بیال، اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی کارسینوجینک اور انفلامیٹری خواص کا مجموعہ ہے جب کہ یہ نباتاتی زہر( ٹاکسن)کو بھی بے اثر کرتا ہے۔

نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے :
نظام ہاضمہ کو بہتر رکھے والی سوزش سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت ہوتی ہے جوکہ زخموں، انفیکشن اور بدہضمی سے بچنے کے لیے مفید گھریلو نسخہ ہے۔ تانبا پیٹ کو صاف رکھنے اور زہریلی مادوں سے لڑکر گردوں اور معدے کو درست اندازمیں کام کرنے کو یقینی بناتا ہے، یہ کھانے کو ہضم کرکے فضلے کو موزوں طریقے سے خارج کرنے کو بھی یقینی بناتا ہے۔

ماہر ڈاکٹر کے مطابق جب پانی کو تانبے کے برتن میں جمع کیا جاتا ہے تو اس میں فائدے مند اجزا شامل ہوجاتے ہیں۔ جو پیٹ میں کھانے کے اجزاء کو توڑ نے اور نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے کا کام کرتے ہیں۔

وزن میں کمی:
اگر آپ اپنا وزن جلدی ہی کم کرنا چاہتے ہیں تو آج ہی پانی کو تانبے کے برتن میں جمع کرلیں۔ تانبے میں محفوظ کیا گیا پانی پینے سے جسم کی اضافی چربی موثر انداز میں ختم ہوجاتی ہے۔ اس لیے تانبے میں رکھا پانی صبح و شام استعمال کرکے اپنے وزن کو گھٹایا جاسکتا ہے۔

جلد کو بوڑھا ہونے سے بچائے:
اینٹی آکسیڈنٹ خواص کی وجہ سے تانبا خلیات کو ٹوٹنے سے روکتا ہے، یہ جسم کے اندرونی اور بیرونی خلیات کو محفوظ رکھ کر بڑھاپے کی وجہ بننے والے عوامل کے خلاف لڑتے ہوئے جلد کو جوان رکھتے ہیں۔

زخم کوتیزی سے مندمل کرنا :
تانبے میں بیکٹیریا، وائرس اور دیگر جراثیم کے خلاف خواص ہوتے ہیں ۔ ساتھ ہی اس میں جلن ختم کرنے کی خاصیت بھی ہوتی ہے اور اسی بنا پر یہ زخم کو تیزی سے مندمل کرتا ہے۔ دوسری جانب تانبے کے برتن میں پانی پینے سے جسم کا قدرتی دفاعی نظام بھی قدرے مضبوط ہوتا ہے۔

دل کی بیماریاں/بلڈپریشر:
دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور جان لیوا ہارٹ اٹیک کے خطرات کو کم سے کم رکھنے کا راز بھی تانبے میں پوشیدہ ہے۔امریکی کینسر سوسائٹی کے مطابق تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ تانبا جسم میں خون کی روانی کو متوازی رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ دل کی دھڑکن کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مضر کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے۔

انفیکشن سے محفوظ رکھے:
تانبے میں جراثیم کو توڑنے کی صلاحیت ہوتی ہے اوراسی خصوصیت کی وجہ سے وہ ماحول میں باکثرت پائے جانے والے جراثیم کی دو اقسام( ای کولی) اور ایس اوری یس سے ہونے والی بیماریوں اور انفیکشن سے محفوظ رکھتا ہے ۔۔

حکیم چوھدری طارق حسین :

Whatsapp Tariq Herbal
0301 6903980

Youtube Chanal Link
https://youtu.be/QbUaZ6hV_kI

Weakness of eyes :نظر کی کمزوری ( مجرب نسخہ )گاجر کا پانی 6 کلو سونف ایک کلوبرہمی بوٹی   ایک پاٸواسطوخودوس  ایک پاٸوکوزہ...
22/01/2023

Weakness of eyes :
نظر کی کمزوری
( مجرب نسخہ )

گاجر کا پانی 6 کلو
سونف ایک کلو
برہمی بوٹی ایک پاٸو
اسطوخودوس ایک پاٸو
کوزہ مصری ایک کلو

ترکیب تیاری ۔۔
سونف ۔ برہمی بوٹی اور اسطوخودوس کا پوڈر کرلیں
گاجر کا جوس نکالیں اور 6 کلو جوس چولہے پر رکھ دیں جب ایک کلو رہ جاٸے تو آگ سے نیچے اتار کر ادویات کا سفوف اس میں اچھی طرح شامل کرکے دھوپ میں رکھ دیں جب بالکل خشک ہوجاٸے تو ایک کلو مصری ملاکر پیس لیں تیار ہے ۔

مقدار خوراک۔۔
ایک چمچ صبح شام پانی سے لیں

فوائد ۔۔
جن لوگوں کی نظر کمزور ہو گی ہو وہ اس کے استعمال سے دوبارہ ٹھیک ہوجاے گی۔

حکیم چوھدری طارق حسین
Whatsaap Tariq Herbal
0301 6903980

Weakness of eyes :
(Experienced recipe)

Carrot water 1 kg
Fennel 1 kg
Brahmi boti 250 Gram
Istukhdous 250 Gram
Koza Misri 1 kg

Composition preparation:
Fennel Seed . Make powder of brahmi boti and lavender
Extract the carrot juice and put 6 kg of juice on the stove. When one kg is left, take it down from the fire and add the safof medicines well and keep it in the sun. When it is completely dry, mix and grind one kg of misri.

Amount of food :
Take one spoon in the morning and evening with water

Benefits :
People whose eyesight is weak will recover by using it.

Hakeem Chaudhry Tariq Hussain
WhatsApp Tariq Herbal
0301 6903980

Pneumonia :نمونیا ۔۔(بچوں اور بڑوں کی چھاتی جام ہوجانا)نمونیا کے لیے بھروسہ کی دواء بچوں بڑوں کے لیے یکساں مفیداجزإ ۔۔1...
22/01/2023

Pneumonia :
نمونیا ۔۔
(بچوں اور بڑوں کی چھاتی جام ہوجانا)

نمونیا کے لیے بھروسہ کی دواء بچوں بڑوں کے لیے یکساں مفید

اجزإ ۔۔
1- لونگ 10 گرام
2- دارچینی 10 گرام
3- کلونجی 10 گرام
4- ککڑ سنگھی 20 گرام
5- کشتہ بارہ سنگھا 10 گرام

ترکیب تیاری
ککڑ سنگی توڑ کر اس کے اندر سے جالے دور کریں۔ پھر باقی اجزاء کے ساتھ گرائنڈ کر کے نہایت باریک سفوف تیار کریں۔ آخر میں کشتہ شامل کر کے دوبارہ گرائنڈ کر لیں۔ بس تیار ہے۔

مقدار خوراک ۔۔
بڑوں کو چار سے چھ رتی اور بچوں کو ایک تا دو رتی ہمراہ شہد روزانہ دو بار کھلایا کریں۔ چند خوراکوں میں مریض تندرستی حاصل کر لیتا ہے۔ تین سے پانچ روز کافی ہے۔
*مزاج* عضلاتی غدی اکسیر ہے۔

خواص و فوائد ۔۔
نمونیا کی ہر حالت میں مفید ہے۔ چیسٹ انفیکشن، بلغمی کھانسی، دائیں جانب سینے میں درد، اعصابی دمہ، پانی کی طرح پتلا زکام، کچی خرازش دار بلغم والی کھانسی اور بخار کو چند خوراکوں سے آرام آ جاتا ہے۔


نسخہ نمبر 2
نمونیا ..


کشتہ بارہ سنگھا 1تولہ
سہاگہ بریاں 2تولہ
سفوف مغز جائفل کپڑ چھان 3تولہ

ترکیب تیاری ۔۔
تینوں ادویہ کھرل کر کے یکجان کر لیں۔

مقدار خوراک
۔ ایک گرام دوا دس گرام شہد میں ملا لیں اور بچوں کو صبح، دوپہر اور شام انگلی سے چٹا کر اوپر سے لونگ دار چینی کا قہوہ یا چائے پلا دیں۔
ان شاءاللہ نمونیا کے لیے بہترین ہے۔
بڑے بچوں اور بڑوں کے لیے حسب عمر دوا کی مقدار بڑھا لیں۔

روغن نمونیا

روغن تارپین 50 گرام
روغن کنجد 100 گرام
دونوں روغن مکس کر لیں۔

نمونیا والے مریض کے سینے اور کمر پر اس روغن کی مالش کریں اور روئی رکھ کر کپڑے سے لپیٹ دیں۔
درد سینہ و درد پسلی کے لیے مفید ہے۔

حکیم چوھدری طارق حسین Tariq Herbal

Pneumonia.

(Breast congestion in children and adults)

Trusted Remedy for Pneumonia Equally useful for children and adults

Components
1- Cloves 10 grams
2- Cinnamon 10 grams
3- Clonji 10 g
4- Kakar Sanghi 20 grams
5- Kishta Bara Singha 10 grams

Recipe preparation
Break the crayfish and remove the cobwebs from inside it. Then grind it with the rest of the ingredients to make a very fine paste. Finally add kushta and grind again. Just ready.

Amount of food
Feed adults four to six rati and children one to two rati along with honey twice a day. In a few doses the patient recovers. Three to five days is enough.
*Mood* is the muscular gland elixir.

Properties and benefits.
Useful in all cases of pneumonia. Chest infection, phlegm cough, right sided chest pain, nervous asthma, watery cold, cough with raw phlegm and fever are relieved by a few doses.


Recipe No. 2
Pneumonia..


Kishta Bara Singha 1 tola
Sahaga Briyan 2 tola
Safof Muz Nutmeg cloth filter 3 tola

Composition preparation.
Grind the three medicines and combine them.

Amount of food
. Mix one gram of the drug in ten grams of honey and give the children coffee or tea with cinnamon cloves on top by licking it with a finger in the morning, afternoon and evening.
Inshallah is best for pneumonia.
For older children and adults, increase the dose according to age.

Pigmentary pneumonia

Pigment turpentine 50 grams
Sesame oil 100 grams
Mix both the pigments.

Massage this pigment on the chest and back of a patient with pneumonia and wrap it with a cotton cloth.
Useful for chest pain and rib pain.

Hakeem Chaudhry Tariq Hussain Tariq Herbal

حب زعفرانی :عقر قرعا 4 تولہ لونگ 4 تولہ دارچینی 4 تولہ مغز جائفل 4 تولہ جلوتری 4 تولہ ریگ ماہی 2 تولہ زعفران 2 تولہ جوزم...
21/01/2023

حب زعفرانی :

عقر قرعا 4 تولہ
لونگ 4 تولہ
دارچینی 4 تولہ
مغز جائفل 4 تولہ
جلوتری 4 تولہ
ریگ ماہی 2 تولہ
زعفران 2 تولہ
جوزماثل 2 تولہ
اجوائن خراسانی 2 تولہ
شنگرف ڈیڑھ تولہ
جند بیدستر ڈیڑھ تولہ
ازراقی ڈیڑھ تولہ

ترکیب تیاری ۔۔
پہلے شنگرف کو آب ادرک میں 4 گھنٹے کھرل کریں باقی
تمام اشیاء کا الگ الگ سفوف بنا لیں
پھر تمام ادویہ میں آدھا کلو آب کریلہ جزب کرکے نخودی گولیاں بنا لیں
استعمال ۔۔
1 گولی دن کو دودھ کے ساتھ کھائیں

فوائد ۔۔
اعصاب کو بے حد طاقت دیتی ہے
انتہاٸی ممسک و مقوی ہے
انتشار و امساک پیدا کرتی ہے

حکیم چوھدری طارق حسین
Whatsapp Tariq Herbal
0301 6903980

Address

Chunian Hujra Shah Muqim Road, Hujra Shah Muqeem, Punjab
Okara
56300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tariq Herbal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Tariq Herbal:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram