03/10/2025
لیموں اور ادرک کا کہوہ اور اسکے فوائد
ماہرین غذائیت کے مطابق بے شمار طبی فوائد کی حامل ادرک میں موجود جز ’جینجرول‘ کے باعث اس میں قدرتی طور پر بیماریوں سے لڑنے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
ادرک کے استعمال سے شوگر، دل کی بیماریاں ، پٹھوں کا درد ، پھیپھڑوں کے مسائل، سوجن میں آرام، دائمی بد ہضمی، کینسر سے بچاؤ، ذہنی دباؤ سے نجات سمیت موسمی بیماریوں سے لڑنے میں مدد ملتی ہے
لیموں ادرک کی چائے وزن گھٹانے میں بہت مفید ہے،2012 ء میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق یہ چائے پینے سے بھوک میں کمی ہوتی ہے اور بلڈ شوگر لیول بھی متوازن رہتا ہے۔
قدرتی طور پر طبی جز رکھنے والی ادرک کی چائے حاملہ خواتین کو متلی اور مارننگ سکنس سے بچا سکتی ہے، سستی کا حاوی رہنا ، پٹھوں میں درد، سوجن اور تھکاوٹ کا بہترین علاج ہے، لیموں ادرک کی چائے مضر اثر سے پاک بھی ہے۔