Dr Usman Ghani

Dr Usman Ghani Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr Usman Ghani, Doctor, Bangla gogera, Okara.

26/11/2025
26/11/2025
11/11/2025

بچے کی بات غور سے سننا یہ تماچہ ہے ہمارے نظام کے منہ پر افسوس صد افسوس ۔

بے زبانوں پہ شب خون😭کوئی اور ظلم رہ گیا ہے اس حکومت کا ؟ظالموں بے بس بے زبان جانوروں کو تو بخش دیتے😭😭😭😭😭یہ واقعہ 6 نومبر...
09/11/2025

بے زبانوں پہ شب خون😭
کوئی اور ظلم رہ گیا ہے اس حکومت کا ؟
ظالموں بے بس بے زبان جانوروں کو تو بخش دیتے
😭😭😭😭😭
یہ واقعہ 6 نومبر کا ہے
داتا کی نگری فجر کی اذانوں سے گونج رہی تھی
عین اس وقت داتا دربار سے ملحقہ مشہور ٹولنٹن مارکیٹ جسے پرندہ مارکیٹ بھی کہا جاتا ہے ایک بڑے آپریشن کا نشانہ بنی
پولیس کی بھاری نفری حال ہی میں تشکیل پانے والی پیرا فورس ٹیپا کے اہلکار بڑی تعداد میں بلڈوزر اور کرینیں لئے یہاں موجود دوکانوں کو مسمار کرنے لگے
دوکانداروں پہ یہ خبر برق بن کر گری وہ ہڑبڑا کر اٹھے اور دوڑتے ہوئے اپنی دوکانوں پہ پہنچے جہاں ان کی عمر بھر کی پونجی لگی تھی
اس مارکٹ کے صدر نے روتے ہوئے بتایا کہ ہم آپریشن کی نگرانی کرنے والے افسروں کی منتیں کرتے رہے
سفید ریش بزرگ ان کے پاوں پڑ گئے کہ ہمیں اتنی مہلت تو دے دو کہ اپنا سامان اور پرندے وغیرہ نکال پائیں لیکن جواب ملا کہ ہمیں اوپر سے آرڈر ہے
اس مارکیٹ میں 160 دوکانیں ہیں جن کا کرایہ سرکار کو جاتا ہے
یہاں پرندے ، خرگوش اور بلیاں بڑے پیمانے پر فروخت کی جاتی ہیں
خبر ہے کہ داتا دربار کی توسیع کے منصوبے کی خاطر اس مارکیٹ کو منہدم کیا گیا
انتظامیہ کا دعوی تھا کہ ہم نے پہلے نوٹس جاری کئے
لیکن صدر مارکیٹ نے اس کی نفی کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے ایک دن پہلے مذاکرات کئے اور مطالبہ کیا کہ ان دوکانداروں کو متبادل جگہ فراہم کر کے اتنی مہلت دے دی جائے کہ وہ اپنا سامان اور پرندے یہاں سے نکال پائیں
ہمیں کہا گیا آپ کے ساتھ کل بیٹھ کر معاملات طے کرتے ہیں
لیکن راتوں رات یہ خونی آپریشن مسلط کر دیا گیا
انتظامیہ نے یہ دعوی بھی کیا کہ کوئی پرندہ یا جانور ہلاک نہیں ہوا
لیکن اب جو ویڈیوز وائرل ہیں وہ کچھ اور کہانی سنا رہی ہیں
ملبے کے ڈھیر سے مرے ہوئے پرندے بلیاں برآمد ہو رہے ہیں
کئی نیم جان
کتنے بے سدھ
جو پنجروں میں بے بسی سے پھڑپھڑاتے رہے
جنہیں اتنی مہلت بھی نہ ملی کہ وہ اپنی جان بچانے کی خاطر بھاگ نکلتے
اس مارکیٹ کے صدر نے اشکبار آنکھوں سے بتایا کہ یہاں 16 دوکانیں ایسی تھیں جو بیواوں کے لئے واحد ذریعہ آمدن تھیں
راتوں رات دوکانیں گرائے جانے کی خبر سن کر دو بیوہ خواتین دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو گئیں
ایک بیٹی نے روتے ہوئے فون کیا کہ انکل ہماری دوکان بھی گرا دی گئی
یہ خبر میرے بابا تک پہنچی تو وہ تو صدمے سے ہی مر جائیں گے
ایک انسانی المیہ ہے
پورے 160 خاندانوں کا معاشی قتل
اور ہو سکتا ہے ایک دوکان سے نجانے کتنی زندگیاں جڑی ہوں
کل تک جہاں پرندوں کی چہچہاہٹ تھی
اور کبوتروں کی غٹر غوں
وہاں اب ملبے کے ڈھیر کے ساتھ
معصوم پرندوں کی لاشیں اور ادھ موئی بلیوں کے سوا کچھ نہیں
یا پھر
ملبے کے ڈھیر پہ سینہ کوبی کرتے ہوئے وہ دوکاندار
راتوں رات جن کی روزی کا واحد ذریعہ چھین لیا گیا
جس دیس میں جیتے جاگتے انسانوں کی کوئی وقعت نہ ہو
بے رحم آپریشن میں سیدھی گولیاں برسا کر لاشے بھی غائب کر دئیے جائیں
وہاں غنیمت ہے کہ پرندوں کی لاشیں نہیں اٹھا لے جائی گئیں
سوچتا ہوں
ان بے زبانوں کی سسکیاں
کراہٹیں
اور 160 گھرانوں کی بددعائیں
منصف اکبر کے عرش کو ہلائیں گی کہ نہیں



🚨 کسان اتحاد کا کھلا خط محترمہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کے نام 🌾موضوع: حجرہ شاہ مقیم تا کوٹ شاہ مشتاق جندر...
03/11/2025

🚨 کسان اتحاد کا کھلا خط محترمہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کے نام 🌾
موضوع: حجرہ شاہ مقیم تا کوٹ شاہ مشتاق جندران کلاں روڈ کی تباہ حالی اور عوامی مشکلات 🚧
محترمہ وزیرِ اعلیٰ صاحبہ! 🙏
آپ کی حکومت عوامی خدمت کے عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حجرہ شاہ مقیم تا کوٹ شاہ مشتاق جندران کلاں روڈ (نہر بی ایس لنک) کئی سالوں سے انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے۔
یہ سڑک صرف ایک راستہ نہیں بلکہ علاقے کی زندگی کی شہ رگ ہے —
روزانہ درجنوں کسان 🚜، طلبہ 🎒، مریض 🚑 اور عام شہری 🚶‍♂️ اس راستے سے گزرتے ہیں۔
لیکن ٹوٹی سڑک، گڑھوں، اور مٹی کے ڈھیر نے عوام کی زندگی کو عذاب بنا رکھا ہے۔ 😔
📢 عوامی نمائندوں کو بارہا آگاہ کیا گیا مگر آج تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔
یہ صورتحال انتظامیہ کی بے حسی اور ٹھیکیداروں کی لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے!
💪 اب خاموشی نہیں —
یہ آواز اب ہر کھیت سے، ہر دل سے، ہر سڑک سے اٹھے گی!
کسان اتحاد عوام کے حق کے لیے میدان میں ہے! 🌾✊
مطالبات:
1️⃣ سڑک کی فوری مرمت اور ازسرِنو تعمیر کے احکامات جاری کیے جائیں۔
2️⃣ فنڈز ہڑپ کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
3️⃣ مقامی نمائندگان کو عوام کے سامنے جوابدہ بنایا جائے۔
اگر یہ مطالبات نہ مانے گئے تو 🔥
کسان اتحاد جلد بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گا!
اللّٰہ تعالیٰ آپ کو عوام کی خدمت میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ 🤲
از جانب:
👤 ملک یٰسین جھجھ — صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب
👤 مہر جہانگیر فیض — ضلعی صدر اوکاڑہ
👤 میاں کامران نواز جوئیہ — تحصیل صدر دیپال پور
👤 سردار عامر خان جندران — ضلعی جنرل سیکرٹری، کسان اتحاد (رجسٹرڈ)
👤 ملک عمران جھجھ — ترجمان پاکستان کسان اتحاد
🌾
🚜
💪
📢

03/11/2025

یہ وڈیو میری نظر سے گزری تو میں حیران رہ گیا کہ گن کیساتھ اتنا اچھا eye connect تو کسی پروفیشنل شوٹر کا ہی ہوسکتا ہے۔۔۔
باقی جو لوگ سوشل میڈیا پر گھپ ڈال رہے ہیں کہ اسے پکڑا جائے تو بھول ہے انکی۔۔۔۔
قانون بنانے والے اگر توڑ تاڑ لیں تو کون پوچھ سکتا ہے بتائیں ذرا

01/11/2025

اوکاڑہ جی ٹی روڈ 6 نمبر چونگی کے قریب مزدا منی ٹرک اور کنٹینر میں خوفناک تصادم 2 افراد جاں بحق ایک شدید زخمی ہوگیا.

۔۔۔۔۔۔رپورٹ : نمائندہ عثمان غنی.....
ڈسٹرکٹ بیورو چیف ڈیلی الرٹ نیوز اوکاڑہ ۔۔۔ 03079198381

01/11/2025

📡: ‏┄┅═ ﷽❁═┅┄

(`خبــــــــر`)

تھانہ صدر رینالہ خورد کی حدود میں ٹریکٹر پر بلند آواز
میں فحش گانے چلانے پر مقدمہ درج۔۔۔۔۔
گانا "( کیتا بدنام شریقاں لکھ لکھ ناں دیواراں تے' ".... وختان نال یار سی بنایا منتاں منگ دربار تے )"" )
رپورٹ ۔۔۔۔۔ نمائندہ عثمان غنی

ڈسٹرکٹ بیورو چیف ڈیلی الرٹ نــیوز اوکــاڑہ

👈 فــــون نمــــبر

03079198381

30/10/2025

پنجاب کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹ دور کر دی گئی ہے۔ اب پنجاب کو دن دگنی رات چوگنی ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ لعنت ہو ایسے حکمرانوں پر جو غریب کو اپنے بچوں کے لئے روٹی بھی کمانے نہیں دے رہے۔

Address

Bangla Gogera
Okara
53600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Usman Ghani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Usman Ghani:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category