11/02/2023
یہاں پر بہت سے ڈاکٹرز کنفیوژن کا شکار ہیں کہ کونسی میڈیسن اچھی ہے. مہنگی یا سستی؟ لوکل یا امپورٹڈ. یہ پوسٹ انہی کے لئے ہے.
ہمیشہ اچھی کمپنی کی میڈیسن پریسکرائیب کریں اور خریدیں. اب اچھی کمپنی کا پتہ کیسے چلے گا؟ اچھی کمپنیوں میں ملٹی نیشنل اور کچھ نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنیاں شامل ہیں. جن کے کچھ نام یہ ہیں.... Gsk, pfizer, merk, novonordisk, sanofi, illy lilly, وغیرہ ہیں. اچھی نیشنل فارما کمپنیوں میں getz, sami, macter, hilton, ccl, himont, searle, ferozsons, atco, وغیرہ وغیرہ شامل ہیں.
ہمیشہ اچھی اور ویل سٹینڈرڈ فارمیسی سے میڈیسن خریدیں. جہاں فارماسسٹ موجود ہو. جیسے کہ سروید،کلینکس پلس، محمود سنز، ڈی واٹسن، وغیرہ. کیوں کہ یہ گروپس براہ راست کمپنی سے دوائیں خریدتے ہیں. تو ان میں دو نمبری کے چانسز تقریباً ناممکن ہوتے ہیں. جبکہ لوکل فارمیسی یا میڈیکل سٹور والے باہر سے میڈیسن خریدتے ہیں جن میں دونمبری کے چانسز بہت زیادہ ہوتے ہیں. خاص طور پر ہول سیل والے یہ دو نمبری کرجاتے ہیں. پاکستان کےہر شہر میں ایک ایسی مارکیٹ ضرور موجود ہے جہاں یہ دھندا بہت عام ہے.
اچھی کمپنیاں زیادہ تر یورپ اور امریکہ سےمال منگواتی ہیں. اگر کچھ خام مال ان کو چین یا بھارت سے بھی منگوانا پڑتا ہے تو وہ بھی اچھی کوالٹی کا ہی خریدتے ہیں. اب نہیں لیکن اکثر لوکل کمپنیوں والے زیادہ کمائی کے چکر میں سستا مال خریدتے ہیں. اور سٹینڈرڈ کو بھی نظرانداز کرجاتے ہیں. کچھ ایسی کمپنیاں بھی ہم نے دیکھی ہیں کہ جن میں کوالٹی کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ہی نہیں ہے. 😂 اور سامپل بھی پاس ہوجاتے ہیں اور ان کی میڈیسن کھلے عام فروخت ہورہی ہے. ایک دفعہ میرے والد صاحب غلطی سے لے آئے تھے تو میں نے ان کو منع کردیا کہ اس کمپنی کو میں بذات خود جانتا ہوں. بہرحال یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے حصے کا کام ایمانداری سے کریں. فیزیشن اچھی میڈیسن والی پریسکرپشن لکھیں. اور فارماسسٹ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ مریض کو اچھی میڈیسن میسر کروائے.
اگر ہم ہی بے ایمانی کریں گے تو پھر حکمران ایسے ہی ملیں گے جیسے مسلط ہیں. اللہ ہمارے حالوں پر رحم فرمائے. آمین. copied.
ایک فارماسسٹ کی پوسٹ...