Dr. Rashid Niaz, Consultant Physician & Gastroenterologist

Dr. Rashid Niaz, Consultant Physician & Gastroenterologist Health and medical services

11/07/2023
11/07/2023
Insulinپیٹ کی گلٹیاں اور انسولین لگانے کی درست جگہ-------------------کیا آپ جانتے ہیں کہ انسولین پیٹ کے کتنے حصے پر لگائ...
30/04/2023

Insulin
پیٹ کی گلٹیاں اور انسولین لگانے کی درست جگہ
-------------------

کیا آپ جانتے ہیں کہ انسولین پیٹ کے کتنے حصے پر لگائی جا سکتی ہے؟ اور پیٹ علاوہ اور کن کن جگہوں پر انسولین لگائی جا سکتی ہے۔

اگر آپ ایسا سمجھتے ہیں کہ پیٹ پر ایک انتہائی محدود جگہ انسولین کیلئے استعمال کی جا سکتی ہے یا اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ پیٹ کے علاوہ آپ کے پاس مذید آپشنز نہیں ہیں تو یقین کیجئے ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔

عموما" لوگ سب سے ذیادہ پیٹ کو ہی انسولین لگانے کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔اکثر لوگ یہ بھی جانتے ہیں کہ ناف کے بالکل قریب انسولین لگانا مناسب نہیں، لیکن اس کے باوجود ذیادہ تر لوگ پیٹ کا انتہائی محدود حصہ انسولین کیلئے استعمال کرتے ہیں۔درج ذیل تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ ناف کے ارد گرد کتنی وسیع جگہ پر انسولین لگائی جا سکتی ہے۔
اس کے علاوہ اگر آپ کسی بھی وجہ سے پیٹ پر انسولین نہ لگانا چاہیں تو دوسری ممکنہ آپشنز میں بازو کا اوپری اور بیرونی حصہ،کولہے اور رانوں پر بھی انسولین لگائی جا سکتی ہے( تصویر دیکھیں)۔

یہ سب جاننا اس لیے بھی اہم ہے کہ اگر آپ ایک محدود سی جگہ پر بار بار انسولین لگاتے رہیں تو اس جلد کے نیچے موجود چربی کے خلیے یا تو سوزش کا شکار ہو کر آپ کی جلد کو سخت کر دیں گے(lipohypertrophy) اور پیٹ پر گلٹیاں ابھر آئیں گی یا پھر یہ خلیے بالکل ختم ہو جائیں گے(lipoatrophy)۔دونوں صورتوں میں اس جگہ سے انسولین صحیح جزب نہیں ہو گی، نتیجتا" آپ کی شوگر کنٹرول نہیں رہے گی اور نہ صرف آپ دوا کی مقدار ذیادہ لے رہے ہوں گے بلکہ شوگر کی دیگر پیچیدگیوں کا خطرہ بھی مول رہے ہوں گے۔

لہذا انسولین کو انتہائی محدود جگہ پر بار بار مت لگائیں اور تقریبا" ایک انچ کے فاصلے سے جگہ بدل بدل کر انسولین لگائیں۔( تصویر نمبر 2 دیکھیں
ڈاکٹر محمد راشد نیاز

میرے ڈاکٹری کے تجربے میں جب بھی کوئی میڈیکل rep آیا اس نے پورا زور لگایا کہ اس کی دوا زیادہ سے زیادہ لکھی جائے ۔۔۔۔۔۔لیک...
20/04/2023

میرے ڈاکٹری کے تجربے میں جب بھی کوئی میڈیکل rep آیا اس نے پورا زور لگایا کہ اس کی دوا زیادہ سے زیادہ لکھی جائے ۔۔۔۔۔۔
لیکن ایک دفعہ ایک میڈکل rep نے میرے سامنے اپنا لٹریچر رکھا جس پر لکھا تھا ہماری دوا ضرورت سے زیادہ لکھی جا رہی ہے یہ صرف وہاں لکھیں جہاں ضروری ہو ۔۔۔۔۔۔۔ یہ GSK کا بندہ تھا جو Tab Zyloric مارکیٹ کر رہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔ میں نے حیرت سے پوچھا یہ ایسا کیوں ہے ۔۔۔۔۔اس نے بتایا کہ 90 فیصد لوگ جن کا یورک ایسڈ ہائی ہوتا ہے ان کو دوائی کی ضرورت نہیں ہوتی ۔۔۔۔۔ صرف ان کو دوا دیں جو criteria پر پورے اتریں ۔۔۔۔۔ اس کی باتوں سے پتا چلا کہ بہت ہی کم پاکستانی ڈاکٹرز کو یورک ایسڈ کا علاج آتا ہے ۔۔۔۔۔۔ اور بہت ہی کم ڈاکٹرز کو یورک ایسڈ کا پرہیز معلوم ہے ۔۔۔۔۔۔۔ تقریبا سارے ڈاکٹر کہتے ہیں red meat اور انڈے سے پرہیز کریں ہے چکن ، فش کھایا کریں ۔۔۔۔۔ حالانکہ سب سے زیادہ یورک ایسڈ فش میں ہوتا ہے اور انڈے میں یورک ایسڈ بالکل نہیں ہوتا ۔۔۔۔
اسی طرح چاول اور پالک میں یورک ایسڈ بہت کم ہوتا ہے ۔۔۔۔۔
۔ Gout کی تشخیص یورک ایسڈ ٹیسٹ سے نہیں ہوتی ۔۔۔ جوڑ کو دیکھ کر یا اس میں aspirate کی microscopy کرنے سے ہوتی ہے ۔۔۔۔ اسی لیے انگلینڈ میں یورک ایسڈ بہت کم ٹیسٹ کراتے ہیں ۔۔۔۔پاکستان میں ہر کوئی یورک ایسڈ ٹیسٹ کرواتا پھرتا ہے ۔۔۔۔

Copied۔

Address

City Hospital , Nagina Chowk
Pakpattan
57400

Opening Hours

Friday 16:00 - 21:00
Saturday 16:00 - 21:15
Sunday 09:00 - 18:00

Telephone

+923114364853

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Rashid Niaz, Consultant Physician & Gastroenterologist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr. Rashid Niaz, Consultant Physician & Gastroenterologist:

Share

Category