21/02/2026
آج شوگر کے حوالے سے وہ بات سن لیں جو آپ کو کبھی کسی نے نہیں بتائی
شوگر کنٹرول کرنے کا ایک فارمولا سب پر نہیں لگتا
اگر آپ کے ہمسائے کی شوگر ، گولی کھا کر کنٹرول ہے تو ضروری نہیں کہ آپ کی بھی گولی ہی سے ہو
ہو سکتا ہے آپ کو گولی اور انسولین دونوں کی ضرورت نہ ہو
یہ ہی اصول خوراک کا بھی ہے
ایک جیسا کھانا دنیا کے ہر انسان کے جسم پر مختلف طرح اثرانداز ہوتا ہے
تو یہ سوشل میڈیا دیکھ کر الٹے سیدھے تجربات سے پرہیز کیا کریں
اپنی واک ایکسرسائز کی روٹین سیٹ کریں
روٹی چاول کو خوراک میں شامل رکھیں ساتھ پروٹین فائبر کھائیں
اپنی شوگر 2 گھنٹے بعد چیک کریں آپ کو خود پتہ چل جائے گا کہ کیا آپ کو سوٹ کر رہا ہے کیا نہیں
پرانی شوگر ، شوگر کے ساتھ مزید مسائل کا شکار افراد کو چاہیے کہ وہ کسی مستند ماہر ذیابیطس اور ماہر غذائیت کی زیرنگرانی کچھ عرصہ رہیں اور ان تمام اونچ نیچ کو سیکھ کر اپنی زندگی کو ڈسپلنڈ کریں.