Dr.Bilal Aman Consultant Gastroenterologist & Hepatologist

Dr.Bilal Aman Consultant Gastroenterologist & Hepatologist عوام کی اگاھی اور لوگوں کی زندگی میں اسانی پیدا کرنے کی کوشش

برلن — ڈائٹ ڈرنکس جگر کی صحت کے حوالے سے شاید عام میٹھے مشروبات سے زیادہ “صحت مند” نہ ہوں۔برطانیہ کے یو کے بایوبینک (UK ...
10/10/2025

برلن — ڈائٹ ڈرنکس جگر کی صحت کے حوالے سے شاید عام میٹھے مشروبات سے زیادہ “صحت مند” نہ ہوں۔

برطانیہ کے یو کے بایوبینک (UK Biobank) کے ایک بڑے مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شوگر سے بھرپور مشروبات (SSBs) اور کم یا بغیر شوگر والے مشروبات (LNSSBs) — دونوں ہی — میٹابولک ڈس فنکشن سے منسلک جگر کی چربی والی بیماری (MASLD) کے خطرے میں نمایاں اضافہ کرتے ہیں۔

حیران کن طور پر، مصنوعی یا کم شوگر والے مشروبات کا تعلق میٹھے مشروبات کے مقابلے میں زیادہ خطرے سے پایا گیا — حتیٰ کہ اگر ان کا استعمال روزانہ صرف ایک کین تک محدود ہو۔

مطالعے کے مرکزی مصنف، لیہے لیو (Lihe Liu) جو کہ سوژو، چین کی فرسٹ افیلیئیٹڈ ہاسپٹل آف سوژو یونیورسٹی کے گاسٹروانٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ میں گریجویٹ طالب علم ہیں، نے ایک پریس ریلیز میں کہا:

“یہ نتائج اس عام تصور کو چیلنج کرتے ہیں کہ یہ مشروبات بے ضرر ہیں۔
اور یہ واضح کرتے ہیں کہ غذا اور جگر کی صحت میں ان کے کردار پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے — خاص طور پر ایسے وقت میں جب MASLD دنیا بھر میں ایک بڑھتا ہوا مسئلہ بن رہا ہے۔”
ڈاکٹر محمد بلال امان کنسلٹنٹ گیسٹروانٹرالوجسٹ وھیپاٹالوجسٹ
For Appointment:03149472774.


ڈینگی بخار اور یرقان۔  جیسا کے پورے صوبے میں ڈینگی بخار کی وبا پھیل چکی ہے۔ آج میرے پاس ایک مریض کی آنکھوں کا پیلا رنگ ا...
06/10/2025

ڈینگی بخار اور یرقان۔
جیسا کے پورے صوبے میں ڈینگی بخار کی وبا پھیل چکی ہے۔ آج میرے پاس ایک مریض کی آنکھوں کا پیلا رنگ اور قے کا ساتھ آیا۔ بنیادی ٹیسٹ کرنے کے بعد ڈینگی بخار اور یرقان کی تشخیص ہوئی ہے۔ قوی شبہ ہے کہ اس کے مریض کو ڈینگی بخار کی وجہ سے جگر متاثر ہونے کا خدشہ ہے جو معمول میں نھیں ھوتا۔ لیبارٹری کے مزید ٹیسٹ جاری ھیں .بات یہ ہے کہ ہمارے ضلع میں ڈینگی بخارکی وبا ھے جو مریض میں غیر معمولی طور پر ظاہر
ہو سکتا ہے . اللہ ہم سب پر رحم فرمائے
ڈاکٹر محمد بلال امان
کنسلٹنٹ گیسٹروانٹرالوجسٹ وھیپاٹولوجسٹ
For Appointment:03149472774

اگر ٹائیفائیڈ بخار ہلکا ہو اور مریض چل پھر سکتا ہو تو کھانے والی دوا جیسے Cefixime دی جا سکتی ہے۔ بچوں میں اس کی خوراک ع...
05/10/2025

اگر ٹائیفائیڈ بخار ہلکا ہو اور مریض چل پھر سکتا ہو تو کھانے والی دوا جیسے Cefixime دی جا سکتی ہے۔ بچوں میں اس کی خوراک عام طور پر 8–10 ملی گرام فی کلوگرام روزانہ (اکثر دو حصوں میں تقسیم کر کے) اور بالغوں میں 400 ملی گرام روزانہ یا 200 ملی گرام ہر 12 گھنٹے ہوتی ہے، جسے 10 سے 14 دن تک استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن اگر بیماری شدید ہو جائے، مثلاً مریض کو بار بار الٹیاں آئیں، پانی کی کمی ہو، بخار بہت اونچا رہے، یا پیچیدگیاں جیسے آنتوں میں سوراخ یا خون بہنا شروع ہو جائے، تو پھر منہ سے کھانے والی دوا مؤثر نہیں رہتی۔ ایسی حالت میں مریض کو لازمی طور پر ہسپتال میں داخل کر کے رگ کے ذریعے اینٹی بایوٹک دی جاتی ہے۔ زیادہ تر صورتوں میں Ceftriaxone (IV) سب سے عام دوا ہے، جبکہ کچھ کیسز میں Azithromycin یا Carbapenems (جیسے Meropenem) دی جاتی ہیں، خاص طور پر جب XDR Typhoid ہو۔ ساتھ ساتھ مریض کو IV fluids، بخار کم کرنے کی دوائیاں، اور غذائی سپورٹ دینا بھی ضروری ہوتا ہے۔

CDC – Clinical Guidance for Typhoid and Paratyphoid Fever

Anorexia and Tuberculosis بھوک کی کمی اور ٹی بی/تپ دق بھوک کے نہ لگنے کی بہت سی وجوہات ہیں جس میں معدہ کے اندرونی اور کچ...
04/10/2025

Anorexia and Tuberculosis
بھوک کی کمی اور ٹی بی/تپ دق

بھوک کے نہ لگنے کی بہت سی وجوہات ہیں جس میں معدہ کے اندرونی اور کچھ معدہ کے علاوہ بیرونی /دوسری بیماریاں ہوتی ہیں جن میں سے ایک ٹی بی ہے۔
ایسے مریض اکثر مندرجہ ذیل شکایات کے ساتھ آتے ہیں
بھوک کا نہ لگنا
وزن میں کمی آنا
بلغمی کھانسی آنا
بخار آنا وغیرہ
ایسے مریض باقی علامات کے لیے اپنے طور پر کھانسی کے لیے مختلف دوائیاں استعمال کرتے ہیں اور ہمارے پاس صرف بد ہضمی /بھوک نہ لگنے کی شکایت لے کر آتے ہیں

حالانکہ بھوک نہ لگنے کہ اصل وجہ معدہ نہیں ہوتا بلکہ ٹی بی ہوتی ہے ۔

پوچھ گچھ اور ٹیسٹ کرنے کے بعد ٹی بی تشخیص ہوتی ہے۔
ڈاکٹر محمد بلال امان
کنسلٹنٹ گیسٹروانٹرالوجسٹ و ھیپاٹولوجسٹ

🚨   is a silent threat with no clear signs, but the risks are real. ✅ Don’t wait, get your liver checked today!Fatty Liv...
02/10/2025

🚨 is a silent threat with no clear signs, but the risks are real. ✅ Don’t wait, get your liver checked today!Fatty Liver can Transform into Liver Cirrhosis

🩺🥼

:معدے کا کینسر/سرطان کچھ دن پہلے میرے پاس ایک مریض آیا جسکو پیٹ کے اوپری جگہ ​​میں درد تھا جو کئ سال سے چل رہا تھا ،ساتھ...
30/09/2025

:معدے کا کینسر/سرطان
کچھ دن پہلے میرے پاس ایک مریض آیا جسکو پیٹ کے اوپری جگہ ​​میں درد تھا جو کئ سال سے چل رہا تھا ،ساتھ میں الٹی اور وزن بھی کم ہو رہا تھا .چیک اپ کرنے کے بعد مریض کے کچھ علامات ایسے ظاہر ہوئی کے بنیاڈی ٹیسٹ ہوئے جن میں خون کی کمی ظاھر ھوئ ۔انڈوسکوپی کی گئ جس میں معدے کا کینسر ظاہر ہوا.کینسر کی اسٹیجنگ کےلے سٹی سکین کیا گیا اور مریض کو کیموتھراپی کے لیے متعلقہ ہسپتال ریفر کیا گیا۔اللہ رب العزت
تمام مریضوں کو شفاء کاملہ نصیب فرماے۔امین
ڈاکٹر محمد بلال امان کنسلٹنٹ گیسٹروانٹرالوجسٹ وھیپاٹولوجسٹ
رابطہ نمبر:03149472774



12/09/2025

ہیپاٹائیٹس بی اور سی (کالا یرقان) کا ٹیسٹ کب کروانا چاہیے۔۔

اگر آپ نے کبھی خون دیا ہو یا خون لگوایا ہو
دانت نکلوایا ہو یا دانتوں کا کام کروایا ہو
کسی بھی قسم کے آپریشن سے گزرا ہو
بہت زیادہ ٹیکے یا ڈرپوں کا عادی ہو
گھر میں کسی کو کالا یرقان ہو یا اسکا علاج چل رہا ہو
حجام سے باقاعدہ شیونگ کرواتاہو
تو آج ہی کالا یرقان کا ٹیسٹ کسی بھی مستند لیبارٹری سے کروا کر فورا جگر کے اسپیشلسٹ سے رجوع کریں۔۔
کیونکہ یہ بیماریاں ابتدائی مراحل میں قابل علاج ہیں۔۔

معدے کا کینسر بہت عام بیماری ھے۔زیادہ تر مردوں میں ھوتا ھے۔ ■بڑے عمر کے لوگوں میں زیادہ لیکن کم عمر لوگوں میں بھی پایا ج...
07/09/2025

معدے کا کینسر بہت عام بیماری ھے۔
زیادہ تر مردوں میں ھوتا ھے۔
■بڑے عمر کے لوگوں میں زیادہ لیکن کم عمر لوگوں میں بھی پایا جاتا ھے
■وجوھات:
●زیادہ نمکین اور دھوئیں سے بنائے ھوئے خوراک کھانا
●کیمیکل کے ذریعے محفوظ کیے گئے خوراک
●ایچ۔پائیلوری انفکشن
●موروثی وجوھات
●تمباکو اور شراب کا استعمال
■علامات
●معدے میں درد
●وزن میں کمی آنا
●بھوک لگنے مین کمی انا۔
●پیٹ جلدی بھر جانا
●معدہ بھرا بھرا لگنا۔
●الٹیاں
●الٹیوں مین خون آنا
●خون میں کمی آنا
■تشخیص:
اگر یہ علامات زیادہ دیر تک رھے۔۔تو قریبی گیسٹروانٹرالوجسٹ سے معائنہ کرائیں۔۔ تاکہ وقت پر تشخیص ھوکر بروقت علاج شروع کیا جاسکے۔
●انڈوسکوپی اور بائیوپسی ضروری ھوتی۔ ھے
■علاج:
علاج بیماری کے سٹیج پر منحصر ھے۔
●سرجری
●کیموتھراپی
●اور کبھی کبھار سٹنٹ کی ضرورت ھوتی ھے۔

31/08/2025
Gall bladder stones.(پتے کی پتھری)Indications for surgey:(آپریشن کب کرنا ھے؟)■Biliary Colic/Pain: Pain caused by a galls...
24/08/2025

Gall bladder stones.
(پتے کی پتھری)
Indications for surgey:
(آپریشن کب کرنا ھے؟)
■Biliary Colic/Pain:
Pain caused by a gallstone blocking the bile duct(درد ھو)
■Cholecystitis: Inflammation of the gallbladder, often due to a gallstone blockage(پتے میں سوزش ھوجائے)
■Biliary Pancreatitis: Gallstones that block the duct leading to the pancreas, causing inflammation.(لبلبے میں سوزش پیدا ھو جائے)
■Choledocholithiasis: Gallstones that have moved into the common bile duct, causing obstructive jaundice.
(پتھری نیچے نلی میں جائے)
■Asymptomatic Gallstones with High Risk ( کبھ کبھار علامات کے بغیر بھی اپریشن کی ضرورت ھوتی ھے)
●Gallbladder Cancer Risk:
Surgery is recommended for asymptomatic patients with certain risk factors, including:
Stones larger than 2.5 cm (25 mm) or polyps larger than 1 cm (10 mm).(پتھری کا سائز بڑا ھو)
●A calcified or "porcelain" gallbladder on imaging studies.(پتا کالسیفائیڈ ھو)
●Specific Medical Conditions:
In some cases, asymptomatic gallstones may require surgery if the patient has:
○A spinal cord injury or sensory neuropathy that could mask a gallbladder attack(سپائنل کارڈ انجر ھو)
○Sickle cell anemia, where a painful crisis can be difficult to distinguish from cholecystitis.

09/08/2025

آئی بی ایس کے مریضوں کے لیے اہم ہدایات:

1. غذا میں احتیاط:

مصالحے دار، چکنی اور باسی غذا سے پرہیز کریں۔

گیس پیدا کرنے والی اشیاء جیسے گوبھی، چنے، لوبیا، اور مولی سے اجتناب کریں۔

کیفین والی اشیاء (چائے، کافی، کولڈ ڈرنکس) کم استعمال کریں۔

دودھ یا دودھ سے بنی اشیاء اگر معدہ خراب کرتی ہوں تو انہیں ترک کریں یا لَیکٹوز فری متبادل استعمال کریں۔

زیادہ فائبر والی غذا جیسے دلیا، سبزیاں، اور پھل (کیلا، سیب بغیر چھلکے کے) استعمال کریں (خاص طور پر قبض والے مریضوں کے لیے)۔

2. پانی اور سیال چیزیں:

دن بھر میں کم از کم 8-10 گلاس پانی پینا ضروری ہے۔

سوفٹ ڈرنکس، سافٹ مشروبات اور مصنوعی مٹھاس والی اشیاء سے پرہیز کریں۔

3. معمولات زندگی:

وقت پر کھانے کا معمول اپنائیں، زیادہ دیر خالی پیٹ نہ رہیں۔

ہر کھانے کے بعد ہلکی چہل قدمی کریں۔

نیند پوری کریں (کم از کم 6-8 گھنٹے روزانہ)۔

4. ذہنی دباؤ سے بچاؤ:

ذہنی دباؤ (stress) اور گھبراہٹ IBS کو بڑھا سکتے ہیں۔

روزانہ 10-15 منٹ کے لیے ریلیکسیشن یا گہرے سانس لینے کی مشق کریں۔

اگر ممکن ہو تو یوگا یا مراقبہ کی عادت اپنائیں۔

5. دوا کے استعمال میں احتیاط:

بغیر ڈاکٹر کے مشورے کے کوئی دوا استعمال نہ کریں۔

اگر ڈاکٹر نے کوئی دوا تجویز کی ہے تو اسے باقاعدگی سے اور مکمل مدت کے لیے استعمال کریں۔

6. روزانہ ورزش:

ہلکی پھلکی ورزش جیسے پیدل چلنا یا سائیکل چلانا IBS کے مریضوں کے لیے مفید ہے۔

7. ڈائری لکھنے کی عادت:

کونسی غذا یا حالات سے علامات بڑھتی ہیں، ان کا نوٹ رکھیں تاکہ آئندہ پرہیز کیا جا سکے۔

Hydatid cyst پانی کا پھوڑا یا رسولی یہ رسولیاں ایک کیڑے کی وجہ سے ہوتی ہے جو کہ جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے جیس...
06/08/2025

Hydatid cyst
پانی کا پھوڑا یا رسولی
یہ رسولیاں ایک کیڑے کی وجہ سے ہوتی ہے جو کہ جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے جیسے کتا ،بھیڑ،خنزیر وغیرہ

یہ جسم کے مختلف حصوں میں پیدا ہو سکتی ہے جیسا کہ جگر ،پھیپڑے،تلی،دماغ،وغیرہ،ہمارے پاس زیادہ تر وہ مریض آتے ہیں جن کے جگر میں یہ رسولی بنتی ہیں

علامات
پیٹ میں درد،بد ہضمی ،یرقان،,الٹی،کھانسی وغیرہ
یہ ایک مریض کا سی ٹی سکین ہے جس میں واضح طور پر گول شکل میں یہ دیکھا جا سکتا ہے

Address

GastroCare Clinic , Main Swabi Jhangeera Road Near Swabi Interchange Sheikh Dheri
Panjpir

Telephone

+923149472774

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Bilal Aman Consultant Gastroenterologist & Hepatologist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr.Bilal Aman Consultant Gastroenterologist & Hepatologist:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram