16/11/2022
.
ایک مریض کو سر درد کے لیے ایک جعلی ڈاکٹر نے ٹیسٹ لکھ کے دیا کہ یہ کروانا ہے...(picture attached)
ہمارے علاقے میں جعلی ڈاکٹروں کا ھر جگہ کی طرح مکمل راج ہے. اب یہ ٹیسٹ لکھنے والے سے کچھ سوالات بنتے ہیں..
1) کون سا ایسا ٹیسٹ ہے city skin جو سر درد میں کیا جاتا ہے 😅
2) کیا اگر مریض یہ ٹیسٹ (CT scan) کروا لے تو وہ جعلی ڈاکٹر اِسکو دیکھ کر دوائی دے سکتا ہے جسکو آج تک صرف diclo, dexa کے علاوہ کسی کا پتا تک نہیں ہے.
3) کیا یہ مہنگا ٹیسٹ کرا کر مریض کا علاج ہو جائے گا.
خدا کے لیے اپنی زندگی ان دو نمبر جعلی ڈاکٹروں سے بچائیے.....یہ آپ کو لوٹتے بھی ہیں اور جو دو نمبر دوائی دیتے ہیں انکا آپکے لئے نقصان زیادہ اور فائدے کم ہوتے ہیں.
میرے علاقے میں شیخم اڈا میں جعلی ڈاکٹر مریضوں کو نشے کی گولی پہ لگا دیتا اور وہ مریض تنگ آ کر میرے پاس اپنا علاج کروانے آتے اور رَو رہے ہوتے تب ان پے ترس آتا کے 100,200 روپے کی خاطر جعلی ڈاکٹر نے زندگی خراب کر دی.
ان جعلی ڈاکٹروں جو سٹور بنا کر اپنی ڈاکٹری چمکا کے بیٹھے ہیں اس میں ہم عوام کا قصور بھی ہے مگر اس سے زیادہ جعلی ڈاکٹروں کو پکڑنے والو کا بھی ہے جو ہر مہینے ان سے حرام لَے کر کھاتے ہیں.
اپنے آپ کو اور بچوں کو M. B. B. S ڈاکٹر سے چیک کروائیں اور اپنے اوپر رحم کریں.
From :
DR Ali Anees Raza
M. B. B. S, RMP.
Doctor Clinic shaikhum.
ایڈریس :
نزد دربار بابا ڈانگ شاہ ہلہ روڈ شیخم.