14/05/2023
رات کو بستر پر پیشاب کرنے سے متعلق معلومات
( Nocturnal Enuresis )
بچے چار سے پانچ سال کی عمر میں ٹائیلٹ جانے کے لئے بتانا سیکھ جاتے ہیں (Toilet Trained)
کچھ بچے جوان ہونے تک بھی بتا نہیں پاتے اور بستر پر پیشاب کر دیتے ہیں جس سے بچہ اور والدین دونوں پریشان ہوتے ہیں۔ (Depression)
وجوہات
⭐نیند کا ٹھیک نہ آنا
Sleep disorders
⭐قبض
Constipation
⭐چمونے
Pinworm/ Perianal pruritis
⭐ذہنی دباءو کا ہونا
Depression
⭐رات کو سوتے ہوئے پانی زیادہ پینا
More liquid intake at bed time
⭐پیشاب کی نالیوں میں زخم ہونا
Urinary tract infection
⭐خاندان میں دوسرے بچوں کو بھی یہ مسئلہ ہونا
Family history
⭐ناک کے پیچھے غدود ہونا ، سوتے ہوئے منہ کھول کے سانس لینا ، خراٹے لینا
Adenoids
⭐گردے کی بیماریاں
Renal disorders
( Diabetes inspidus, renal failure )
⭐شوگر
Diabetes mellitus
علاج
چھے سال کی عمر تک کسی علاج کی ضرورت نہیں ہوتی۔
چھے سال کے بعد سادہ علاج شروع کیا جاتا ہے
⭐رات کو سونے سے دو گھنٹے پہلے پانی ، جوس یا چائے نا دیں
Restrict fluids at bed time
⭐سونے سے پہلے واش روم لے کر جائیں
Go to wash room before bed
⭐اگر بچہ سوتے ہوئے منہ کھول کے سانس لے یا خراٹے لے تو ناک کی غدود کے لئے معائنہ کروائیں
Manage adenoids
⭐پیشاب میں زخم اور قبض ہونے کی صورت میں علاج کرائیں
Manage UTI and Constipation
⭐شوگر اور گردے کی بیماری کے ٹیسٹ کی ضرورت پڑ سکتی ہے
Diagnose for DM, DI, CKD
ان اقدامات سے مسئلہ ٹھیک نا ہو تو ذہنی علاج شروع کیا جاتا ہے
باہر کے ملک میں پیمپر کے گیلا ہونے کے ساتھ الارم جوڑا جاتا ہے، جونہی ڈائیپر گیلا ہو، الارم بجنا شروع ہو جاتا ہے اور بچہ بتانا سیکھ جاتا ہے
Conditioning/ Alarm method
جس رات بچہ بستر پر پیشاب نہ کرے، انعام دیں
Reward method
دوا سے علاج
Pharmacological treatment
ان اقدامات سے مسئلہ ٹھیک نا ہو تو دوا سے علاج کیا جاتا ہے